سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں، ایک اور سکواڈ تشکیل دیدیا لاہور پولیس نے ابابیل سکواڈ تشکیل دے دیاشہر بھر میں 518 ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ 20 موٹر سائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑے گا۔
اے کیٹیگری کے 35 تھانوں کی حدود میں 20 موٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ابابیل سکواڈ کا ایک سیکشن، چار سب سیکشن میں گشت کریں گے۔ ایک سیکشن کا انچارج ایک اے ایس آئی، ایک محرر، ایک نائب محرر اور 25 کانسٹیبل ہوں گے۔ ابابیل سکواڈ کے ہر موٹر سائیکل پر دو مسلحہ جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ہدایات کی روشنی میں ابابیل سکواڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں ڈیوٹی کریں گے۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے گا موٹرسائیکل چلانے والے پولیس ملازم کے پاس سرکاری پستول، گولیاں اور وائرلیس سیٹ ہوں گے۔ رواں سال ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں کے بعد ابابیل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
Tag: باغی ٹی وی
-

لاہور پولیس نےموٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ تشکیل دے دیا
-

گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کی سچائی سامنے آ گئ!
اسلام آباد: گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ اوگرا نے حکومت کو گیس قمیتیں بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کر دی ہے۔
اوگرا نے سوئی نادرن کے صارفین کیلئے 644.87 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو فکس کرنے کی تجویز دی ہے۔ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے 788.59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
حکومت اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکومت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس قمیتیں نہ بڑھائیں جائے۔ -

منشيات فروش مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں،سی سی پی او
لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن مشترکہ کارروائیاں کریں۔نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے۔ جوئے کے اڈے جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں ہیں، قلع قمع کیا جائے۔
انہوں نے گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت بھی دی۔
رواں سال میں منشیات فروشوں کےخلاف 1514 مقدمات درج ہویے ہیں۔منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1530 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے 625 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 11 کلو 960 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔06 کلو افیون، 588 گرام آئس اور شراب کی 18 ہزار 356 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر 02 سو سے زائد مقدمات درج کئے، قمار بازی کے جرم میں 07 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف بھی ایکشن جاری، سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ -

حمزہ شہباز کی رہائی کی قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی!!
قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی رہائی پر مبارکباد کی قرارداد پر پنجاب اسمبلی میں جمع ہویے قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔یہ ایوان قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلہ پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتاہے۔ ملک میں سول آمریت مسلط ہے۔ موجودہ حکومت کو جب سے اقتدار ملا ہے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے قائدین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔جس سے جمہوری عمل تعطل کا شکار ہوا ہے۔اس فیصلہ سے جمہوری عمل میں تیزی آئے گی اور سیاسی عمل بحال ہو گا۔ حمزہ شہباز شریف نے جمہوریت کی خاطر تاریخی ساز جدوجہد کی ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔حمزہ شہباز شریف نے غیر جمہوری اقدام کے خلاف بھی تاریخ ساز جدوجہد کی اور جمہورےت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا۔ حکومتی جبر انہیں اپنے مقاصد سے نہیں روک سکتا اور وہ ہر صورت اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوں گے. زہ شہباز شریف قومی لیڈر ہیں اور پوری قوم ان کی رہائی کے فیصلہ پر خوش ہے
-

ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا 23 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس۔اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو لیٹر جاری کر دیا ہے۔ 23 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فہیم خان کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا ہے۔
اسپیکر اسد قیصرکا کہنا ہے کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔قطع نظر کہ ممبران کا تعلق حزب اقتدار سے ہے یا حزب اختلاف سے،اجلاس میں بدمزگی پیدا کرنے والے ممبران کے خلاف کاروائی ہر صورت عمل میں لائی جاے گی۔ -

پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید کے لیے پرعزم ہیں,ملک طارق اعوان
ممتاز سماجی رہنماء اور صدارتی امن ایوارڈ یافتہ ملک طارق اعوان نے طارق قلعہ پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا. عشائیہ تقریب میں علماء کرام ، مشائخ،سیاسی و سماجی رہنما اور دیگر مکاتب فکر کے افراد بھی شریک ہوئے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک ندیم , سابقہ ناظم ملک نور ،جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے عنایت اللہ اور سابق ایم این اے صابر حسین اعوان،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء الحاج غلام بلور،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ آیاز،ترجمان عبد الجلیل جان ،پیپلزپارٹی کے حاجی فرزند وزیر, مفتی شاہ بدین کے نمائندے حاجی حامود الرحمان,محمد کامران زیب, سردار محمد اقبال خیلجی, مفتی عدنان, صداقت اللہ, ملک مہر الہی کے علاوہ صنعت کاروں تاجروں مذہبی سیاسی شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی ملک طارق اعوان کی جانب سے مہمانوں کو رواتی قلعہ اور پگڑیاں پہنائی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کو آرڈینیٹر بین المذہب کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید کے لیے پرعزم ہیں وفاقی وزیر مزہبی امور پیر نورالحق قادری اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی محمد عبدالخبیر آزاد ملک کے تمام صوبوں کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے کوشاں ہیں ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت کوشش کی ایک ہی دن عید اور روزے کے لیے لیکن اب امید روشن ہےکہ یہ مشن پورا ہو جائے گا چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے جیسے ہی ذمہ داری ملی تو میں نے کہا اب مجھے کھل کر کام کرنے دیں میرا مشن بین المذاھب ہم آہنگی اور ملک و قوم میں اتحاد و اتفاق ہےمیرے ملک کے علماء کرام قابل احترام ہیں، مل کر وحدت پیدا کرینگے ملک میں پشاور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملنے آیا تھا، افہام و تفہیم کے سلسلے کو بڑھائینگے بس دو چار ملاقاتیں مزید ہوئیں تو مفتی پوپلزئی سے کافی تعاون یقینی ہےعبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مومن کبھی مومن کا دشمن نہیں ہو سکتا، ہم سب بھائی بھائی ہیں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن کے لیے طویل جنگ لڑی، قربانیاں دیں اس ملک کو استحکام اور یکجہتی دینے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ہمیں تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہےتقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک۔ہی روز رمضان۔اور عید کرائی جائے گی جس کے لئے امن محبت اور بھائی چارے کا ماحول قائم کر دیا گیا ہے جس سے معاملات اچھے طریقے سے حل ہو جائیں گے تمام مکاتب فکر مل کر ملک میں پر امن فضاء کے قیام کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس تقریب میں مسلمان, سکھ, عیسائی تمام مذاہب کے نمائندے شریک ہے یہ خوش آئند بات ہےآج ملک بھر میں پشاور سے اتفاق و اتحاد کا پیغام جارہا ہےکئی برسوں سے رمضان اور عید کا جو مسلہ چلا آرہا تھا انشاء اللہ وہ مسلہ اب حل ہوگا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء الحاج غلام احمد بلور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
-

ابرارالحق نے ہلال احمر کی طرف سے تحفہ کی گئی ایمبولینسز پولیس کے حوالے کی۔
چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے ہلال احمر کی طرف سے تحفہ کی گئی ایمبولینسز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی و فاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید تھے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات ظفر حسن، انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور ہلال احمر پاکستان کے افسران،سول سوسائٹی کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور ہلال احمر پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادواشت پر دستخط بھی کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ موٹروے پولیس جس طر ح عوام کی خدمت کر رہی ہے وہ ان کی پیشہ وارانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جس کیلئے میں موٹروے پولیس کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرالحق نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان شاہرات پرحادثات کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرے پولیس کے اشتراک سے یہ منصوبہ لایاہے۔ مشترکہ منصوبہ کے تحت ہلال احمر نہ صرف ایمبولیسنز موٹروے (M-2) کے سروس ایریا پر تعینات کر ے گا بلکہ موٹروے پولیس کو ابتدائی طبی امداد کا سامان بھی فراہم کرے گا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اہلکار موٹرویز اور ہائی ویز پر کسی بھی حادثہ کے صورت میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔اس لئے ہلال احمر موٹروے پولیس کے عملے کو فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔ ہلال احمر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ ملکرشاہراؤں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مستعدی سے کام کر رہی ہے۔ اس موقع پرانسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان کا رول ماڈل ادارہ سمجھا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے عوام کی اخلاقی اور دوران سفر مشکل میں مدد کا کلچر پیش کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس کے افسران بسوں اورٹرکوں کے اڈہ مینجروں اور ڈرائیوروں، فیکٹریوں، تعلیمی اداروں اور مختلف دفاتر میں جا کر روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل آگاہی دے رہیں ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک حادثا ت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے ہلال احمر کا موٹروے پولیس کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس کا یہ تحفہ موٹروے پولیس کے پروفشنل فلییٹ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات ظفر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی کی آگاہی نہ ہونا ہی حادثات کا موجب ہے جبکہ موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی کے میدان میں کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس اور ہلال احمر پاکستان عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید، سیکرٹری مواصلات ظفر حسن،آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام اور دیگر معزز مہمانوں کو شیلڈ پیش کی۔
-

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طورپر253اہم مقدمات کے فیصلے کئے ۔
پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج "24 فروری2021 کو مجموعی طورپر253مقدمات کا فیصلہ کیا۔ ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے14اور منشیات کے57 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 346گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔پنجاب میں قتل کے 03منشیات کے15, خیبر پختونخوا میں قتل کے 02 منشیات کے22, سندھ میں قتل کے07 منشیات کے16, بلوچستان میں قتل کے02 منشیات کے04 مقدمات کا فیصلہ ہوا.01 مجرم کو عمر قید جبکہ دیگر20مجرمان کو32سال 01ماہ 24دن قید اور2989000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے آج مجموعی طورپر98 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔
ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے84مقدمات کے فیصلے کردیے. تمام عدالتوں نے کل 222گواہان کے بیانات قلمبند کیے.22 مجرمان کو07سال قید اور 49900روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ -

چیئرمین نیب نے نیب میں خوداحتسابی کانظام متعارف کرادیا
نیب اعلامیہ: چیئرمین نیب نےمنصب سنبھالنےکےبعدنیب میں خوداحتسابی کانظام متعارف کرایا،41افسران واہلکاروں کومعمولی سزائیں،52 کووارننگ دی گئی،شفاف،آزادانہ اورمیرٹ پرکارکردگی سےنیب کی ساکھ میں اضافہ ہوا،قانون کی خلاف ورزی پرافسران،اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جاتی ہے،گیلانی اینڈگیلپ سروے کےمطابق 59فیصدلوگوں نےنیب پراعتمادکیا، نیب کسی بھی فردکوتحقیقات کیلئےٹیلی فون پربلانےکامجازنہیں،کسی بھی فردکوتحقیقات کیلئےباقاعدہ خط لکھ کرمقررہ وقت پربلایاجائے.
-

نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکے خرید و فروخت میں ملوث شورومز اور پولیس کے خلاف کریک ڈاؤن
پاکستان کلیکٹریٹ اف کسٹمز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز ماہ مارچ کے دوران بڑے پیہمانے پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جن میں پولیس اور ایف سی شامل ہیں کریک ڈاؤن شروع کريں گے۔ کریک ڈاؤن کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات سے منسلک بشمول افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کی جائے گی۔ ایسے شورومز جو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکے خرید و فروخت میں ملوث ہونگے کے خلاف بھی سخت کاروائ کی جاے گی۔کاروائ میں شوروم کے مالکان سمعیت کاروبار کرنے اور موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کے خلاف گرفتاری بھی شامل ہے۔ ان کے خلاف F.I.R۔ ایف ائ ار بھی درج کرائ جائے گی۔ واضع رہے یہ کاروائ وفاقی حکومت اور وفاقی محتسب اعلی کی ہدایات پر کی جارہئ ہے۔ کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے آج اس سلسلے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی۔ اور کچھ ہی دنوں میں ایک مکینزم کے تحت کاروائ کا اغاز کیا جا ے گا۔
قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نیب میں خود احتسابی کا نظام متعارف کروایا تھا جس کے تحت11اکتوبر 2017سے لے کر 31دسمبر 2020تک 11افسران/اہلکاران کونوکری سے بر خواست(Major Penalities)،41افسران /اہلکاران کو معمولی سزا (Minor Penalities)،52افسران/اہلکاران کو وارننگ(Warned) جبکہ25 افسران اہلکاران کوتحقیقات کے بعد بے گناہ (Exonerated)قرار دیا گیا۔
نیب کی موجودہ قیادت جہاں ” احتساب سب کے لئے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے وہاں نیب خود احتسابی نظام کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران/اہلکاران کی کارکردگی کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افسران /اہلکاران کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نیب کی شفاف،آزادانہ اور میرٹ پرکارکردگی کی بنیاد پر جہاں اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے وہاں گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ نیب افسران قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔
چئیرمین نیب نے خود احتسابی کے نظام کے تحت نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ نیب میں جاری تحقیقات کے لئے اگر کسی فر د کو قانون کے مطابق بلانا مقصود ہو تو باقائدہ خط لکھ کر مقررہ وقت پر بلائیں کیونکہ نیب کسی بھی فر د کو تحقیقات کے لئے ٹیلی فون پر بلانے کا مجاز نہیں ہے اس سلسلہ میں قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔مزید بر آں چئیرمین نیب نے تمام ریجنل بیوروز کوہدایت کی ہے کہ نیب میں آنے والے ہر شخص کا بیان پوری تیاری، شواہد اور قانون کے مطابق ریکارڈ کیا جائے۔متعلقہ تمام افراد کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے کیونکہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہر شخص کی عزت نفس کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔
نیب نے میڈیا سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ نیب میں جاری شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کے بارے میں قیاس آرایؤں سے گریز کریں۔نیب سے متعلق خبر کی تصدیق ترجمان نیب سے کی جائے۔نیب بے بنیاد اور حقائق کے منافی اور قیاس آرائیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے.