Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد

    گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد

    پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف اضلاع سے گاڑی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی. ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پڑانگ چارسدہ سے سرقہ شدہ ڈاٹسن فقیر آباد کی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔
    ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان فرمان اللہ ولد اکرام الدین اور ناصر ولد طاہر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن نمبری 7010 برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہرلاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے
    منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔نوجوان نسل کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے عناصرکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ رواں ماہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 742منشیات فروش گرفتار جبکہ 729 مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 373کلو گرام سے زائد چرس، 07کلو763گرام ہیروئن،550گرام آئس، 8515لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے عناصرکے بارے پولیس کو آگاہ کریں۔

  • شر پسند عناصر ہماری تشہیری مہم کو نقصان پہنچا رہے ہیں،علامہ فرمان علی حیدری

    شر پسند عناصر ہماری تشہیری مہم کو نقصان پہنچا رہے ہیں،علامہ فرمان علی حیدری

    لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 6 مارچ کو ہونے والی ”وحدتِ اُمت کانفرنس“ کی تیاریوں کے سلسلہ میں جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور میں ”آئمہ و خطباء کنونشن“ کا انعقاد کیا گیا۔ کونشن کی صدارت مفتی محمد حذیفہ جلالی شیخ الجامعہ جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام نے کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جلالیہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ محمد حنیف حُسینی نے کہا: ”وحدتِ اُمت کانفرنس“ قوم کی امنگوں کی ترجمان ہو گی۔ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی وحدتِ اُمت کے لیے تاریخی فارمولا پیش کریں گے۔ ”وحدتِ اُمت کانفرنس“ قومی اور بین الاقوامی سطح پر فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے مرکزی رہنماء علامہ فرمان علی حیدری نے کہا: کچھ شر پسند عناصر ہماری تشہیری مہم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کا محاسبہ کرے۔ تحریک لبیک اسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے کہا: ”وحدتِ اُمت کانفرنس“ وقت کی ضرورت ہے۔ قوم میں انتشار کی آگ بھڑکانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ تحریک صراط مستقیم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی نے کہا: یوسی لیول پر قافلوں کی تیاری کے لیے دن رات کارنر میٹنگز کی جارہی ہیں۔  ان شاء اللہ تعالیٰ تاریخی اجتماع ہوگا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد فیاض وٹو جلالی نے کہا:جوں جوں 6 مارچ کا دن قریب آرہا ہے، ملک دشمن قوتیں وحدتِ اُمت کانفرنس کے انعقاد سے پریشان نظر آرہی ہیں۔ ہم کانفرنس کے انعقاد میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ جلالیہ علماء کونسل کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ فاروق اعظم جلالی نے کہا: ان شاء اللہ تعالیٰ ”وحدتِ اُمت کانفرنس“ اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت و عقیدت کا پیغام عام کرے گی۔
    ”آئمہ و خطباء کانفرنس“ میں علامہ محمد مظہر اقبال نورانی، علامہ محمد وقار نقشبندی، مولانا محمد اصغر ترابی، مولانا محمد عنایت اللہ نیازی، مفتی محمد نسیم سیالوی، مولانا محمد ذوالفقار علی جلالی، مولانا محمد طلحہ جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    لاہورڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کردیئے۔ 05ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز جبکہ 05 تھانو ں کے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹر وجیہ الحسن ایس ایچ او رائیونڈسٹی،سب انسپکٹرماجد بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن،انسپکٹر ظہیر الدین ایس ایچ اوستوکتلہ،سب انسپکٹر علی شیرایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت،انسپکٹر مقصود گجر ایس ایچ او شفیق آباد، پولیس لائنز سے انسپکٹر عبدالواحدایس ایچ او اقبال ٹاؤن،ایس یچ او شفیق آبادانسپکٹر عتیق ڈوگر ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان ایس ایچ او اسلام پورہ،ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن عاصم حمیدکوایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار،ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ سب انسپکٹرشہریارایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ اورایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اونواب ٹاؤن سب انسپکٹر اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ سب انسپکٹر شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر نیر نثار،ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود اور ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارسب انسپکٹرآصف ادریس کوہیڈ کورارٹرز پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

  • پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شیخ رشید احمد

    پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شیخ رشید احمد

    اسلامآباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قطر کے خصوصی سفیر عزت مآب جناب مطلق بن ماجدالقہطانی کی ملاقات ہوئی۔پاکستان قطر باہمی تعلقات اور افغانستان امن مذاکرات پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے افغان امن ڈائلاگ کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہا۔
    قطرخصوصی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان سے ملکر کوششیں کر رہے۔ افغانستان میں امن ؛خطے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ پاکستان کے سول اور فوجی اداروں نے قیام امن کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔
    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیںافغانستان میں پائدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔قطر کی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے جو کام کر رہا ہے وہ قابل ستائیس ہے۔ پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان، قطر اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں سے علاقے میں امن بہتر ہوا ہے۔ افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے؛ اسی سے پائدار امن قائم ہوگا۔
    وزیر داخلہ سے ملاقات میں قطری حکومت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان میں قطر کے سفیر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

  • پاکستان  جاپان  کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے  کو سراہتا ہے۔

    پاکستان جاپان کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کو سراہتا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جاپانی سفیر کونی اوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے جاپان کے بادشاہ نارو ہیںتو کی سالگرہ پر جاپانی سفیر کو مبارکباد کا پیغام دیا۔
    صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں خوشگوار تعلقات ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں جاپان کی خدمات کی وجہ سے خیر سگالی کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔جاپان پاکستان میں کاروباری مواقع سے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ پاکستان جاپان حکومت کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔جاپان افرادی قوت کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان سے ہنرمند آئی ٹی ماہرین بھرتی کرسکتا ہے۔
    جاپانی سفیر کی قیام امن کیلئے کثیر الملکی بحری مشقیں امن 2021 منعقد کرانے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

  • اے آر ایف ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کریں، ساجد کیانی

    اے آر ایف ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کریں، ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا اینٹی رائٹ فورس کے اجلاس سے خطاب جس میں انہوں نے کہا کہ اے آر ایف نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام، سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ شفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعیناتیاں یکساں پالیسی کے تحت میرٹ پر کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ اینٹی رائٹ فورس نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام اور سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اینٹی رائٹ فورس کی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بہتری اور تنظیم نو کے لئے کوشاں ہیں۔اینٹی رائٹ فورس میں طے شدہ مدت پوری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی مختلف تھانوں اور دیگر مقامات پر تعیناتی یکساں ٹرانسفر پالیسی کے تحت خالصتاََمیرٹ پر کی جارہی ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی رائٹ فورس کے اجلاس کے دوران کیا۔ایس پی ہیڈ کورارٹرز عمران احمد ملک، ا یس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد حسین کھوکھر،ڈی ایس پیز اے آر ایف نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے اینٹی رائٹ فورس اور موبائل سکواڈ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد حسین کھوکھر نے ڈی آئی جی آپریشنز کواینٹی رائٹ فورس کے زیر استعمال سامان و ایمونیش سمیت ای پولیس پوسٹ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ساجدحسین نے ڈی آئی جی آپریشنز کواے آر ایف جوانوں کی ٹریننگ بارے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کی ایکٹو نفری نے لوگوں کو منتشر کرنے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے فیلڈ میں اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے آر ایف اہم ترین لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کے لئے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔اینٹی رائٹ فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعیناتیاں یکساں پالیسی کے تحت میرٹ پر کریں گے۔انہوں نے اے آر ایف کے ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو پرامن طریقہ سے کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔

  • سنٹرل اور ناردرن پنجاب  نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل  کس دن  کھیلا جائے گا؟

    سنٹرل اور ناردرن پنجاب نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل کس دن کھیلا جائے گا؟

    سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا
    گزشتہ سال کی جوائنٹ ونر سنٹرل پنجاب کی ٹیم پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مدمقابل آئے گی۔ 45 اوورز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل 23 فروری بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ایونٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا۔ کے پی کی ٹیم رواں سال 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فائنل کی فاتح چیمپئن قرار پانے والی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ 350،000 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں مدمقابل آئیں تو ناردرن کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی عبید شاہد ہوں گے۔ نوجوان بیٹسمین نے ایونٹ کے 5 گروپ میچوں میں 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری کی بدولت 297 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 148.50 کی اوسط سے رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان آذان اویس بھی اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں۔ وہ ایونٹ میں اب تک 296 رنز بناچکے ہیں۔کپتان سنٹرل پنجاب انڈر 16 آذان اویس کا کہناہے کہ وہ اور عبید شاہد اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں اور پرامید ہیں کہ عمدہ کارکردگی کا یہ تسلسل فائنل میں بھی برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو اسکور بورڈپر بڑا مجموعہ سجانے کی کوشش کریں گے تاکہ باؤلرز کامیابی سے دفاع کرسکیں۔
    سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلرز ابتسام الرحمٰن اور اویس علی اب تک ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ کپتان سنٹرل پنجاب پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ باؤلرزفائنل میں بھی نپی تلی باؤلنگ کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

    ناردرن کے شمائل حسین اب تک ایونٹ کے پانچ میچوں میں 256 رنز بناکر بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کی ایک میچ میں 103 رنز کی بھی اننگز بھی شامل ہے۔ناردرن کے عامر حسن 12 اور کپتان سعد مسعود اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ آلراؤنڈر سعد مسعود ایونٹ میں 101 رنز بھی بناچکے ہیں۔
    کپتان سعد مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہیں، وہ اور عامر حسن فائنل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ تیز ہوگی، وہ کنڈیشنز دیکھ کر ہی فائنل کے لیے اپنی حکمت عملی بنائیں گے۔

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا. اجلاس کمیٹی کے چند اراکین کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا. اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا. اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا. اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں انڈر 19 ٹیموں ، ڈومیسٹک ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. پی ایس ایل کے باعث ببل میں موجود اراکین وسیم اکرم اور عمر گل آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے
    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، باولنگ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

  • راولپنڈی پولیس کی شاندار كاروایياں، مختلف مقدمات میں ملوث مجرم گرفتار۔

    راولپنڈی پولیس کی شاندار كاروایياں، مختلف مقدمات میں ملوث مجرم گرفتار۔

    راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،قتل اور اقدام قتل کے02 مقدمات میں ملوث 09 ملزمان گرفتار،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر02افراد کو قتل اور02خواتین سمیت03افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرآبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہباز، تیمور اور بلال شامل ہیں، ملزمان نے 10 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 03 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ اظہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا تھا،جبکہ ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عاصم نامی لڑکے کو قتل کرنے والے06ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نعمان، نقاش، علی رضا، محمد عمیر، محمد احسن اور محمد صدیق شامل ہیں، ملزمان نے شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے عاصم کو قتل کر دیا تھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمد بنارس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے 04 پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈویژنل ایس پیز متعلقہ ایس ایچ او زاور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سزا دلوائی جائے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
    تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 03ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم،موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم ومتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی ا وٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سید آغا، عالم خان اور حیات خان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم 52ہزار500 روپے، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پسٹل معہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ گینگ کا سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی دوران تفتیشل کی گئی، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
    تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، خطر ناک ڈور تیار کرنے والے 05 ملزمان گرفتار،ڈور کی تیاری کے آلات،پتنگیں اور متعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈور تیار کرنے والے05 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حماد خالد، محمد عامر، محمد انور، محمد لطیف اور منور علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے ڈور کی تیاری کے آلات، 04 رول دھاگہ، 2 رولنگ مشین، پسا ہوا کانچ، 100 پتنگیں و دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک ڈور تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
    تھانہ ویسٹریج پولیس کی کاروائی،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ماسٹر مقصود کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم شاہد محمود نے اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدد دی،جس پر ویسٹر یج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار شاہد شاہد محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
    راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،30ملزمان گرفتار4600سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان وقاص زیب، حمزہ اسلم، محمد عقیل، عبداللہ، حنین احمد، محمد عبداللہ، فواد احمد، محمد ابوبکر، اسد اللہ، وقار حسین، احتشام علی، سعد اللہ، محمد عثمان، محمد بلال، شہباز اقبال، عبد القیوم، عتیق الرحمان، محمد شہباز اور احسن سعید کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 520 پتنگیں، 10 ڈوریں، 2 شیشہ حقے برآمد ہوئے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 05پتنگ فروش محمد توقیر،محمد نعیم،محمد آدم،عثمان علی اور محمدیوسف کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے4050پتنگیں اور21ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین علی کو گرفتار کرکے04پتنگیں اور01ڈور برآمد کرلی،ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان جاوید کریم اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 10پتنگیں اور02ڈور یں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ارباز اور محمد شان کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے77پتنگیں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام عباس کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے30پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کرلیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
    راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ1010 گرام چرس،07پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے خضر حیات سے510گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عابد اللہ سے500گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ظہور سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد عاقب سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،بلال احمد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد شاہد اقبال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عدنان شہزاد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ روات پولیس نے غالب حسین سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔