سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا مقدمہ دائر کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے توہین مذہب کے جرم میں دس سال قید کی سزاء پانے والے مجرم پروفیسر انوار احمد نے اپنی سزاء کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا مجرم پروفیسر انوار احمد کی جانب سے سزاء کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر اعتراض کیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل زائد المیعاد ہونے پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
Tag: باغی ٹی وی
-

مجرم پروفیسر انوار احمد کی سزا کےخلاف اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ کا رد عمل
-

عظمی رباب نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئےکارکردگی ایپ متعارف کروا دی
عظمی رباب ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئےکارکردگی ایپ متعارف کروا دی۔
اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو براہ راست ایڈیشنل چیف سیکریٹری آفس میں مانیٹر کیا جائے۔
ارم بخاری کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی مانیٹرنگ مختلف سیکٹرزکی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ، ماہانہ اور سیزنل بینادوں پر کی جائے گی۔ مہینے کے آخر میں تمام اضلاع کی پرفارمنس رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو پیش کی جائے گی۔تمام اضلاع میں افسران کی فیلڈ انسپیکشن کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ایپ میں مختلف رنگوں کی مدد سے معلومات ملیں گی کہ اس وقت متعلقہ اے سی کس فیلڈ وزٹ پر موجود ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی خاص ہدایت پر کاکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایپ کو بنایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو میپ پر لوکیٹ کر کے موقع پرویڈیو لنک کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا۔
ایپ کے ذریعے افسران کے ساتھ ساتھ اضلاع کی کارکردگی کو بھی جانچنے میں مدد ملے گی۔ -

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا صحت کارڈز کی تقسیم پراظہارخیال
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت صحت سہولت کارڈزکے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا اس
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل،سیکرٹری فنانس افتخار ساہو،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوارن ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری فنانس افتخار ساہونے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنز میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کے حوالہ سے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا اظہارخیال یہ تھا کہ رواں سال کے مالی بجٹ کے اختتام تک ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈز تقسیم کردئیے جائیں گے۔اب تک دونوں ڈویژنزمیں 42فیصدصحت سہولت کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں۔دسمبر2021تک پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان 7لاکھ 20ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پنجاب کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کیلئے ہوم ورک مکمل ہوچکاہے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارصوبہ بھرمیں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔صحت سہولت کارڈزکے ذریعے پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بے پناہ آسانیاں پیداہونگی۔ پاکستانی عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں سہولت دیناوزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ اِم پینل کئے گئے 300سے زائدنجی ہسپتالوں سے بھی 7لاکھ20ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔صحت سہولت کارڈزکے ذریعے علاج کروانے والے خاندان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکو کروڑوں دعائیں دے رے ہیں۔ -

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و جوانوں کی شرکت۔ پولیس جوان ہمارے بازو ں ہیں، سب مل کر جرائم کا خاتمہ کریں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزعمران احمد ملک، ایس پی اینٹی رائٹ فورس،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اورمحکمانہ مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ تمام افسران و جوان اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے مجھ سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔پولیس جوان ہمارے بازو ں ہیں، ہم سب مل کر جرائم کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئرلاہور پولیس کی کمانڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ایماندار،محنتی، خوش اخلاق پولیس اہلکار باعث فخر ہیں۔تمام اہلکاروں کوشیڈول کے مطابق ہفتہ وار ریسٹ دی جائے گی تا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ساجد کیانی نے مزید کہاکہ افسران و جوان ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ -

زاہد علی آخونزادہ نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا
زاہد علی آخونزادہ کا کہنا ہے کہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے، قومی ہیرو سدپارہ کی کے ٹو کے پہاڑی سلسلے میں گمشدگی اور وفات کی خبر پرستاروں کے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ قائدِ ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے سدپارہ خاندان سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا فرمائی ہے، روالپنڈی، اسلام آباد 20 فروری 2021 قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کو قومی ہیرو کے پرستاروں کے لیے صدمہ قرار دیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی دنیا کے دوسرے بڑے فلک بوس پہاڑ کے ٹو کو سر کر لینے کے بعد پہاڑی سلسلے میں گمشدگی اور بعد ازاں عدم بازیابی کے باعث صدپارہ خاندان کی جانب سے وفات کے اعلان پر اپنے تعزیتی بیان میں قائدِ ملت جعفریہ کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما تھے اور دنیا بھر میں وطن عزیز پاکستان کی پہچان تھے۔ جبکہ ملک میں وہ پہاڑوں کے بیٹے اور قومی ہیرو کے نام سے شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر عوامی خدمات بھی انجام دیں۔ یہی وجہ ہے کہ محمد علی سدپارہ کی کے ٹو کے پہاڑی سلسلے میں گمشدگی اور وفات کی خبر سے ملک بھر سمیت دنیا میں ان کے پرستاروں کو صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محمد علی سدپارہ کی وفات کی خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سدپارہ خاندان سے تعزیت کی ہے اور قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی فرمائی ہے۔
-

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم” میں دلچسپ اداکاروں نے رنگ بکھیرے!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم‘‘ریلیز کردیا گیا۔ اس گانے میں ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر نے جلوے بکھیرے تھے۔
پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر ترانے’’کنگڈم‘‘ کی مختصر ویڈیو جاری کی اور مداحوں کو گانا ریلیز ہونے کی خوشخبری سنائی۔ جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
گانا زلمی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے گانے کو محض تین گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں وہاب ریاض، شعیب ملک اور امام الحق کو دکھایا گیا ہے جو پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم گانے کا سب سے دلچسپ حصہ وہ ہے جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ گانے میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
گانے میں اداکار علی رحمان بھی موجود ہیں۔ جاوید آفریدی نے بہت دنوں سے لوگوں کو سسپنس میں مبتلا کر رکھا تھا کہ وہ ترک اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز انہوں نے تمام پاکستانیوں کو اسرا بلگیچ کے پاکستان سپر لیگ 2021 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خوشخبری سنائی۔ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی دلچسپی کھیل میں دگنی ہوگئی ہے۔
پشاور زلمی کے ترانے ’’کنگڈم‘‘ کی ہدایات حسن داور نے دی ہے جب کہ سینیمیٹو گرافی عامر مغل نے کی ہے اس کے علاوہ ٹین ایٹی فلمز نے اس گانے کو پروڈیوس کیا ہے۔ گانے کا ترک اداکارہ اسرا بلگیچ والا حصہ ترکی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی لائن پروڈکشن جی ای میڈیا ترکی نے کی ہے۔ گانے کامیوزک عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اور گانے میں التمش سیور اور عبداللہ صدیقی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے -

ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں, فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ نے ڈسکہ میں ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر جاکر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کیا۔ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔رانا ثناء اللہ نے کارکنان کو اشتعال دلایا۔
یہ بات انہوں نے ڈسکہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے انتخابی حلقوں میں افراتفری مچائی۔ پولنگ سٹیشنز کو ن لیگ نے یرغمال بنایااور تصادم کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے انتہا پسندی کے روائتی مزاج کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پرتشدد کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔اس واقعہ کے پیچھے ن لیگ کی متشدد سوچ کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر او اور ڈی ایم او نے حکومتی امیدوار کے حمایتیوں کو جرمانے کئے جبکہ اپوزیشن کی جانب جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں۔ن لیگی رہنما پولنگ کے عملے اور سرکاری ملازمین کو دھکیاں دیتے رہے اور ن لیگی ورکرز نے فائرنگ بھی کی۔حلقہ این اے 75کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔پی ٹی آئی کارکنوں نے 45دن کی انتخابی مہم کے دوران غنڈہ عناصر کا جرات سے مقابلہ کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے دوران جہاں ڈی ایم او اور آر اوز نے حکومت سے مدد طلب کی وہاں حکومت نے ان کا احسن طریقے سے ساتھ دیا۔ مگربدقسمتی یہ ہے کہ جس نظام کو بدلنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، اس کے راستے میں ن لیگ کی چھتری تلے پلنے والے سانپ رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقہ سے لائے گئے ڈی ایم او الیکشن کو سبوتاژ کرتے دکھائی دئیے۔الیکشن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف الیکشن کمیشن متحرک کیوں نظر نہیں آیا؟پی ٹی آئی کے وہ کارکنان جو ن لیگ کی غنڈہ گردی کانشانہ بنے پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔غنڈوں اور ان کے سہولتوں کاروں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اور عہدیداران پولنگ اسٹیشنز میں نہیں گھسے۔ حکومت اداروں کو بااختیار بنا چاہتی ہے۔ آزاد الیکشن کمیشن کے منصفانہ کردار کو یقینی بنائیں گے۔حکومت اپنی آئینی اور قانون ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے گی -

اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کرے،ہمایوں اختر خان۔
سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے بارےمیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا’ ہمایوں اختر خان۔ قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو ،باقی 40فیصد میں سے بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے.
لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2017ء کے تحت اوپن بیلٹ پر ہوناہے تاہم اس حوالے سے عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ،قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے جبکہ باقی بچ جانے والے 40فیصد میں سے ایک بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کئی محاذوں پر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کر دے ، یہ جامع پیکج کہیں ایف اے ٹی ایف اور نیب قانون میں ترامیم کی طر ح کا تو نہیں جس میں اپنی قیادت کو ریلیف دینے کیلئے نکات سر فہرست تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوائے احتساب کے کسی معاملے پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا لیکن اپوزیشن کی پیشگی شرط ہی احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد میں ابھی کافی وقت پڑا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے بل کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا ، اپوزیشن اس پر بات کرنے کی بجائے ایوان میں گتھم گتھا ہو گئی ،یہاں پر مسلم لیگ (ن) کے دور میں آٹھویں ترمیم صرف اڑتیس منٹ میں پاس ہونے کا منفرد ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی پابند ہے اور سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ کے حوالے سے معزز عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا -

لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی
پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کو زمین دینے کیلئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ۔
ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، طبی اداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا
میڈیکل سٹوڈنٹس کے ہاسٹلز، جنرل ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری۔
وزیر اعظم پاکستان نے امیر الدین میڈیکل کالج و پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس،میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے ہاسٹلز اور لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی کی نشاندہی کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری کی درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی دعوت پر لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں ان کے علم میں یہ دیرینہ مسئلہ لایا گیا تھا اور انہوں نے اس کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں طبی اداروں کی بلڈنگ، طلباء و طالبات کے ہاسٹل اور ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے زمین فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے اور اس مسئلے کے حل کے لئے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر سیمی بخاری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ واحد ادارہ ہے جہاں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں سے بھی ڈاکٹرز سپیشلائزیشن کے لئے آتے ہیں اور اس ادارے کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2012میں امیر الدین میڈیکل کالج قائم ہوا دونوں میڈیکل اداروں کی عمارت، گریجویٹ و انڈر گریجویٹ میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹلز اور ایل جی ایچ ملازمین کی رہائشی کالونی نہ ہونے کے باعث خاصی مشکلات درپیش ہیں جس کا ازالہ کرنے کے لئے ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی نشاندہی پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کسی التوا کے بغیر اس معاملے کے حل کی عملی کوششیں کی جائیں گی جو پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے لئے خوش آئند امر ہوگا. -

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے۔
ترقی پانے والے ایس پیز کو بھی نئی پوسٹنگ دے دی گئی
انور سعید کو ایس پی انویسٹی گیشن نارووال تعینات کر دیا گیا۔ عابد عباس کو ایس پی سکیورٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ زنیر ہ اظفر کو ایڈیشنل ایس پی راولپنڈی ہیڈکوارٹرز تعینات کر دیا گیا ۔ ظہیر احمد ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہورتعینات۔ ایس پی غلام مصطفی ٰ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپر د ۔ملک طارق محبوب کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔ خالد محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا
نعیم عزیز کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ۔ ایس پی فاروق احمد انور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد ۔ فیصل سلیم کو ایس پی انویسٹی گیشن چکوال تعینات کر دیا گیا ۔ خالد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا
طاہر مقصود ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن تعینات ۔ اسداللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن بھکر تعینات کر دیا گیا۔ شاہد پرویز ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات ۔ عبدالطیف طاہر ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔ فاروق احمد ہندل کو ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ ملزوم حسین ایس پی آر آئی بی ساہیوال تعینات ۔ محمد انور خان کو پی سی ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد تعینات کر دیا گیا۔ مزمل حسین کو ایڈیشنل ایس پی سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔ فدا حسین کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا