Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • قاتل ڈور بنا کر انسانی جانوں کے ساتھ  کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں  نمٹا جائے!!

    قاتل ڈور بنا کر انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے!!

    راولپنڈی مری پولیس کی اہم کاروائی، خطر ناک ڈور تیار کرنے والے 05 ملزمان گرفتار ہو گئے ۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ڈور کی تیاری کے آلات، 04 رول دھاگہ، 2 رولنگ مشین، پسا ہوا کانچ، 100 پتنگیں و دیگر متعلقہ سامان برآمد، گرفتار ملزمان میں حماد خالد، محمد عامر، محمد انور، محمد لطیف اور منور علی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او مری انسپکٹر رشید احمد کی سربراہی ایس ائی انچارج چوکی تریٹ عدیل خان اور پولیس ٹیم نے کی، ایس پی صدر کی طرف سے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دی قاتل ڈور تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • لواحقین کا احتجاج، پولیس نے فوری گرفتار کرلیا!!!

    لواحقین کا احتجاج، پولیس نے فوری گرفتار کرلیا!!!

    راولپنڈی، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اہم کاروائی کی جس میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ ملزمان نے 10 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں الیاس نامی شخص کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 03 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا تھا۔ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہباز اور اس کے ساتھی تیمور اور بلال شامل ہیں۔
    ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او نصیرآباد اور پولیس ٹیم کوشاباش ملی۔

  • ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی متحرک كارواہياں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی متحرک كارواہياں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہو گئے اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں جاری.05 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا گیا. نیز نصرت روڈ بہار کالونی میں کارروائیاں کی گئیں.
    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا لینڈ ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا بھی دورہ جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا. ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا.
    ایک ایس سی او ڈیوٹی سے غیر حاضر، جواب طلبی کر لی گئی. انتقال اراضی کیسز اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا. اے ڈی ایل آر اور انچارج کو زیر التوا 122 انتقال اراضی کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کیں. اے ڈی ایل آر کو 13 کھیوٹ کیسز کو بھی 02 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی. لینڈ ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بھی بات چیت کی. سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا. سنٹر انتظامیہ کو سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے.

  • لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری.مجموعی طور پر 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل، 03 کو وارننگ جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 دکانوں کو سیل جبکہ 03 کو وارننگ دی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 ہزار اور اوورچارجنگ پر بھی 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 04 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا. تحصیل کینٹ میں راکس الیکٹرک سٹور اور باٹا شوز کو سیل جبکہ حمید تکہ شاپ، سعید کریانہ سٹور اور شہزاد بونگ پائے کو وارننگ جاری کی گئی. تحصیل سٹی میں حاجی اشفاق بٹ پکوان ہوٹل سمن آباد عبداللہ ہوٹل سمن آباد، حیدری ہوٹل یتیم خانہ، کراچی نصیب بریانی سمن آباد، کو نیکا سٹی فوٹوز، ہئیر شاپ گلشن راوی، حافظ بٹ کراکری سٹور اور رائل بوٹس شوز کو سیل کر دیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.

  • پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا,وفاقی وزیر غلام سرور خان

    پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا,وفاقی وزیر غلام سرور خان

    ٹیکسلا وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے گاؤں پسوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ور ایم پی اے عمار صدیق خان بھی موجود تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے اس علاقے کے چھ گاؤں گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔پسوال، بن بابا جی، ہکلا، ڈھوک گلاب ڈھوک اکثر خان اور پوڑ کے دیہات اس منصوبے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ حلقے کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی اور سڑکوں جیسی سہولتوں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اس علاقے کوپچھلے ادوار میں پسماندہ رکھا گیا۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں کی عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ دنیا ٹیکسلا کے نام سے واقف ہے۔اس علاقے نے مجھ پر اور میرے خاندان پر جو اعتماد کیاہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب میرا فرض ہے کہ آپ کو تمام سہولتوں کی فراہمی ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا۔ اس لیگ کااصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے وقف کردیا ہے۔اور ایک طرف یہ لیڈر ہیں جنہوں نے اس قوم کا خون چوسا۔ان چوروں لٹیروں نے آج تک کو ئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا۔صرف اور صرف الیکشن چوری کر کے جیتتے ہیں۔ایک طرف مودی کے یاراور ایک طرف پاکستان سے محبت کرنے والا لیڈرعمران خان ہے۔ انشااللہ جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری ہو رہی ہے جس سے مہنگاء میں کمی ہو گی۔ پینتیس سال اور اڑھائی سال کی کارکردگی کا مقابلہ نہ کریں۔انشا اللہ ہر آنے والا دن بہتر ہوگا۔ حالیہ ضمنی الیکشن کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ الیکشن چوری کیا۔ الیکشن چوری کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ جہاں یہ جیتیں ٹھیک ہے جہاں ہاریں دھاندلی کا شور۔یہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی بھلائی کی امید نہ رکھنا، ن لیگ کا پاکستان یا پاکستانی سیاست سے کو لینا دینا نہیں ہے، آج کی مسلم لیگ کا پاکستان کی خالق مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ میرے سامنے جنرل ضیاکے کہنے پر بنی، مسلم لیگ نواز پیدائشی چور ہے،پاکستان کی بقاء کی خاطر میں اور میرا خاندان ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہوں اس ملک ماضی میں ایسے لوگ مسلط رہے جنہوں نے پاکستان کو دیا کچھ نہیں بس لوٹا ہے،2013کے الیکشن میں تاریخی دہاندلی ہوئی ایک طرف پی ڈی ایم کی صورت میں چور، ڈاکو، ملک دشمن اور دوسری طرف ایک خدا پر بھروسہ رکھنے والا عمران خان ہے،اس سال کے آخر میں بلدیاتی الیکشن ہوں کے اور حکومت اپنی مدت بھی پوری کرے گی۔رنگ روڈ سے اس علاقے کی قسمت بدل جائے گی یہ علاقہ ایک معاشی ہب بننے جا رہا ہے ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے 2023 تک یہ کام مکمل ہو جائے گانیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٹیکسلا کے علاقے سنگ جانی میں ملٹی سٹوری فلیٹ بنائے گی جو بے گھر افراد کو دیئے جائیں گے ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے میری پہچان ٹیکسلا ہے اسی ٹیکسلا شہر نے بہت عزت دی اور اعزازات سے نوازااس علاقے کا مجھ پر قرض ہے علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر ملک عظمت محمود اور میزبان تقریب سابق چئیرمین وحید خان نے بھی خطاب کیا،،تقریب میں سابق ایم پی اے شفیق خان،چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان، ملک عظمت محمود، سید چن شاہ کاظمی، ماسٹر نثار خان، شاہ رخ حیات خان،مسعود خان، اسد خان، ملک فقیر آف لڑ، حاجی ملک سلیم ٹھیکیدارم چوہدری سلیم بسیرا، ملک حسرت محمود،ملک شرافت،ملک عزیز،چوہدری اختر،محسن خان وقاص خان،رضوان صادق خان،حاجی بنارس خان،نعمان خان،ملک اعظم،نوازش خان،ملک اکرام نوازش، حاجی ملک اکرم،حافظ شبیر،فضل اکرم خان،اظہر خان،ماسٹر نصیر،راجہ بلال،ملک ظہیر،سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ضمنی انتخابات میں دخل در اندازی کرنی ہوتی تو نوشہرہ اور وزیر آباد کی نشستیں مسلم لیگ(ن) نہ جیت سکتی،ڈسکہ میں جسطرح بدمعاشی کی سیاست کی گئی اور عملے سمیت انتظامیہ کو ہائی جیک کرنے بیگ اٹھائے گئے،رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے جتھے لیکر آیا مگر اسکے باوجود انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے کہا کہ پوڑ،پسوال ڈھوک اکثر خان، بن بابا، ہکلہ سمیت دیگر علاقوں میں بلاتفریق سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رنگ روڈ کے تعمیر سے اس علاقہ میں مزید ترقی آئے گی،میز بان تقریب وحید خان، مجید خان عبدالحمید خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

  • ملزم نے اپنی 27سالہ بیوی کو معمولی جھگڑے پر گردن مروڑدی تھی ,ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

    ملزم نے اپنی 27سالہ بیوی کو معمولی جھگڑے پر گردن مروڑدی تھی ,ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پریس کانفرنس منعقد جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو ہوئی۔
    جس میں شارق جمال خان نے بتایا کہ قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔گرفتارملزمان سے تقریباً2کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمدہوا۔انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے باپ بیٹے کے قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے 2019میں بھیڑ بکریاں چھیننے کی واردات کے دوران شہری کالے خان کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ گرفتارملزمان جاوید اور عبدالرشید نے مقتول کے مدعی بیٹے اعجاز احمدکو صلح نہ کرنے پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے گردن مروڑ کر اپنی بیوی کوقتل کرنیوالے سفاک ملزم نور احمد کوگرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنی 27سالہ بیوی کو معمولی جھگڑے پر گردن مروڑدی تھی۔مقتولہ جو کہ 3بچوں کی ماں بھی ہے ڈیڑھ ماہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس ٹبی سٹی نے شہری سلاوا کو فائرنگ کر کے قتل کر نے والے ملزم سفیان کو شاہدرہ سے گرفتار کیا ہے۔ملزم سفیان نے معمولی لڑائی جھگڑے کی رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے 27سالہ رابعہ کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتار کیا۔مقتولہ رابعہ کے ملزم اعجاز سے تعلقات تھے اور دوران علاج رابعہ طبعیت خراب ہونے پرجانبحق ہو گئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس جینڈر سیل صدر ڈویژن نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سوتیلے والد کو گرفتار کیا۔ملزم اعجاز احمد نے اپنی 15سالہ سوتیلی بیٹی کو گھر کے اندرزبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے خاتون کو قتل کرنے والے اس کی نند کے خاوند اشتہاری ملزم شبیر احمدکو گرفتار کیا۔ ملزم شبیر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر صبا بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے 45سال کے رمضان کو قتل کرنے والے ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم 10ہزار کے لین دین کے تنازع پر رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے سوئے ہوئے مقتول رمضان کے سر میں پتھر مار کر قتل کر دیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے شہری غفار کو قتل کرنیوالے سگے بھائی سمیت3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول کے سگے بھائی یونس نے ماموں شکور اور ساتھی رفیق کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پرسر میں ڈنڈا مار کر قتل کیا تھا۔
    انویسٹی گیشن پولیس گڑھی شاہونے تاجر مطیع اللہ خان کے ساتھ ڈکیتی کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتارکیا۔ ملزمان محمد خان، نبی خان، واجد خان اور رفیق خان سے ایک کروڑ57لاکھ روپے،2موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد ہویے۔انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ، سندراور ستوکتلہ نے ڈکیتی، چوری اور نوسر بازی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا۔
    گلبرگ پولیس نے شہری کوپلاٹ خریدنے کا جھانسہ دے کر 2گاڑیاں اور نقدی بٹورنے والے ملزم رانا شہباز علی کو گرفتار کیا،شارق جمال خان۔سندر پولیس نے ڈکیت و چور گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر کے 7لاکھ نقدی،4 موٹر سائیکلیں اور12 موبائل فونز برآمد کیے۔ ستو کتلہ پولیس نے پیشہ ور قاسم عرف نکو ڈکیت گینگ کے3کزن ملزمان سے 7لاکھ روپے مالیت کے 20موبائل فونز، نقدی، 2موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا،
    شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • چیف آف دی نیول اسٹاف کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ

    چیف آف دی نیول اسٹاف کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی. امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا. نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں .

  • خواتین کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والے گروه گرفتار!!!

    خواتین کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والے گروه گرفتار!!!

    ڈولفن سکواڈ کا مڈ نائٹ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن
    کامیاب رہا۔ ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار ہو گئے۔ ملزمان نے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر واکی ٹاکی سیٹ رکھا ہوا تھا۔
    ڈولفن ٹیم 185نے سیاہ گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تھا۔گاڑی میں 2 خواتین و 3 مرد سوار تھے۔ملزمان نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشلز کروایا۔ گینگ کا سرغنہ بلال منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
    گاڑی سے آئس، دیگر منشیات، پسٹل و واکی ٹاکی برآمد، تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیے گئے۔ ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کیطرف سے ٹیم و سیکٹر انچارج کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پتنگ فروشوں کی اب خیر نہیں، کریک ڈاؤن جاری

    پتنگ فروشوں کی اب خیر نہیں، کریک ڈاؤن جاری

    اسلام آباد میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
    کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کھنّہ پولیس نے صنم چوک میں پتنگ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا اور چھاپے کے دوران محمد صابر نامی کارخانے کے مالک کو گرفتار کرکے کارخانے سے 10 ہزار سے زائد پتنگیں،700 سے زائد دھاتی ڈوریں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے طرف ہر قسم کی پتنگ بازی اور فروشی پر دفعہ 144 کا نفاذ کررکھا ہے۔
    ایس پی رورل زونکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ پتنگ فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہے

  • ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ انتقال کر گئے ۔

    ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ انتقال کر گئے ۔

    ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآبادکرم اللہ سومرو انتقال کرگئے. کرم اللہ سومرواے آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد تعینات تھے ان کاانتقال حرکت قلت بند ہونے سے ہوا، کرم اللہ سومرو نے بین الاقوامی تعلقات میں 1999 سے 2000 میں ماسٹرز کیا۔ کرم اللہ سومروسی ایس ایس پاس کرکے پولیس آفیسر بنے۔ اے آئی جی کرم اللہ سومرو 33 ویں کامن کے تھے