Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • صوابی سپیکر اسد قیصر کا ہنڈ میں تقریب سے خطاب

    صوابی سپیکر اسد قیصر کا ہنڈ میں تقریب سے خطاب

    اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود۔

    صوابی ; ہنڈ کی تاریخی حیثیت ہے۔ آج ہنڈ کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہیں، ھم ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاہتے, یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے موقع میسر ہوں، طورخم باڈر کو کھول دیا ہے۔ بارڈر کھولنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے، ڈی آئی خان پشاور موٹر وے جے سی سی کے ایجنڈے پر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی. چکدرہ سے چترال تک موٹر و طورخم تک ریلوے لائن بھی جے سی سے کے ایجنڈے میں ہیں، یہ تینوں کام خیبرپختونخوا کے ہو رہے ہیں سابقہ حکومتوں نے پختونخوا کو نذر انداز کیا. اسد قیصر

  • غریب کی عزت بھی گئی اوراصل مسئلہ بھی دبادیاگیا!!!۔

    غریب کی عزت بھی گئی اوراصل مسئلہ بھی دبادیاگیا!!!۔

    لاہورمیں لڑکی کےساتھ زیادتی کےمقدمےمیں پولیس نےگھرپرقبضےکاذکرہی نہ کیا۔متاثرہ لڑکی کےوالدنےگھر کاقبضہ چھڑانے کے لئےوزیراعظم پورٹل پردرخواست دےرکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پورٹل پرشکایت کیوں کی؟ لاہورکےعلاقےمزنگ میں غریب کی بیٹی کوزیادتی کانشانہ بناڈالاگیا۔ پولیس نےمقدمہ درج کرتےوقت حقائق سےمنہ پھیرلیا۔گھرپرقبضےکاذکرہی نہ کیااورصرف زیادتی کا مقدمہ درج کیا۔غریب کی عزت بھی گئی اوراصل مسئلہ بھی دبادیاگیا۔

    متاثرہ لڑکی کےوالدکاکہناہےکہ ملزم آدھےگھرپرقابض ہیں اورپورے قبضہ جمانے کے لئے ڈراتےدھمکاتےرہتےہیں،گھرکاقبضہ چھڑانے کے لئے وزیراعظم پورٹل پردرخواست کی تو ملزم بپھرگئے۔متاثرہ اہلخانہ درخواست میں پولیس پرملزمان کےساتھ سازبازکرنےکاالزام عائدکرچکےہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز مزنگ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ہوئی، پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھاجن میں ملزم احسان اور حسن شامل ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلے کے لڑکوں نے زیادتی کی ، ملزمان کسی تیسرے شخص کی فون کال آنے پر فرار ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔

    آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    یاد رہے کہ شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

  • لاہور، سروبہ گارڈن حادثہ پیش آ گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

    لاہور، سروبہ گارڈن حادثہ پیش آ گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

    لاہور:ملبے سے ایک خاتون اور لڑکی کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے، نازیہ بی بی اور 8 سالہ لڑکی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا.ریسکیو آپریشن میں 20 ریسکیور اور 6 ایمرجنسی وہیکل حصہ لے رہی ہیں، رہائشی لوگوں کے مطابق ایک یا 2 بچے ابھی ملبے تلے موجود ہیں، گرنے والے مکان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ملبے سے 5 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، نازیہ عمر 35 سال، نیہا عمر 17 سال، رونی 10 سال، زوہی 2 سال کو زندہ ریسکیو کیا گیا، زین (عمر3.5 سال ) ملبے میں دبنے سے جاں بحق ہو گیا، تمام مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی بچوں کو چلڈرن ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا، ریسکیو آپریشن میں 20 ریسکیور اور 6 ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا.

  • لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

    لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

    لاہور 6 فروری
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان
    ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگی رہنماؤں کو انگریزی سمجھ نہ آئی۔ ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی پہلی پیشی پر فتح کے اعلان کرنے پر لیگی ترجمانوں کو اکیس توپوں کی سلامی۔ ن لیگی ترجمانوں نے ابتدائی مرحلے پر ہی شہباز شریف کی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا۔ برطانوی جج کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے منی لانڈرنگ کے داغ دھل نہیں جائیں گے۔ بہتر ہو گا آل شریف سمیت ساری ن لیگ اپنے دعوے کی حمایت میں ثبوت اکٹھے کرے۔
    جیت کے کھوکھلے دعووں اور بیانات سے لندن تو کیا، پاکستانی عوام بھی بے وقوف نہیں بنے گی۔
    لیگی ترجمان "ٹبر چوراں دا” کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔ فیاض الحسن چوہان

  • سینٹ انتخابات کا مر حلہ،گورنر ہائوس میں بڑی حکومتی بیٹھک

    سینٹ انتخابات کا مر حلہ،گورنر ہائوس میں بڑی حکومتی بیٹھک

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ملاقات وزیر قانون راجہ بشارت ‘معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی شر یک. سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار.
    صوبائی وزراء کو بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داریاں دیں جائیں گی
    اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سر پرائز دیں گے ۔پارٹی قیادت جن بھی امیداروں کو فائنل کر یگی ان کو کامیاب کروائیں گے ۔ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے ۔چوہدری محمدسرور
    پی ڈی ایم جتنی مر ضی دھمکیاں دے لے وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے ۔ گور نر پنجاب
    اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھر پو ر شکست دیں گے ۔ تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔اپوزیشن کو مایوسی کے سواپہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا ۔ سردار عثمان بزدار

  • اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد, پہلی کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکرنیازبیگ کے قریب ہوئی۔جہاں پر دوران تلاشی مشکوک کار کے خفیہ خانوں میں سے تقریبا 15 کلو گرام ہیروئن برآمد۔ہیروئن کو گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا. ملزم بنام جہانزیب خان جو پشاور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
    جب کہ دوسری کارروائی ہے چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ہوئی۔جہاں دوران تلاشی مزدے میں سے تقریبا 66 کلو گرام چرس اور 18 کلو گرام افیون برآمد۔ملزم ریاض بیگ جو لاہور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تیسری کاروائی کچہری روڈ جی ٹی ایس چوک فیصل آباد کے قریب ہوئی۔جہاں پر ایک مشکوک کار میں سے تقریبا چار کلو گرام چرس برآمد۔ملزم بنام زاہد نوازجو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔
    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پیپلز پارٹی پشاور سٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

    پیپلز پارٹی پشاور سٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

    پشاور( سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کےصدر ذوالفقار افغانی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس بروز جمعہ بتاریخ 12 فروری بوقت 06:00 بجے ممبر صوبائی کونسل شکیل بابر ایڈووکیٹ کے رہائش گاہ میں طلب کر لیا ہے پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان کے مطابق اجلاس میں پشاور سٹی کابینہ، ممبران صوبائی کونسل وارڈ نیبر ہوڈ کے صدور جنرل سیکرٹریز،سابقہ بلدیاتی امیدوار شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ان کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور و غوص کیا جائے گا اور حلقہ بندیوں پر پیش رفت کا جائزہ جبکہ پشاور سٹی عہدیدار قیادت کو بریفنگ دینگے۔

  • فیس بک کی میانمار کے سوشل میڈیا کو بحال کرنے کی اپیل

    فیس بک کی میانمار کے سوشل میڈیا کو بحال کرنے کی اپیل

    سوشل میڈیا کمپنی کے ایک عہدیدار نے ہفتے کو بتایا کہ فیس بک میانمار میں انٹرنیٹ تک رسائی کو بند کرنے کے احکامات پر سخت پریشان ہے اور انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا خدمات تک رسائی کو بحال کرٰیں۔

    میانمار کی نئی فوجی جنتا نے حالیہ دنوں میں فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو روکنے کا حکم دیا تھا ، لیکن ہفتہ کے روز انٹرنیٹ کی رسائی کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

    "میانمار میں انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات سے ہمیں بہت تشویش ہے ،” ایپیک کے ابھرتے ہوئے ممالک ، پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر ، رافیل فرانکل نے کہا۔ "ہم حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کی تمام خدمات کو بحال کرنے کا حکم دیں۔”

  • امریکہ ، چین کے اعلی سفارت کاروں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، اختلافات کو ظاہر کیا

    امریکہ ، چین کے اعلی سفارت کاروں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، اختلافات کو ظاہر کیا

    امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اور امریکہ اور چین کے تعلقات کو کشیدہ کرنے والے متعدد اہم امور پر بات کرنے کے بعد ، اعلی امریکی اور چینی سفارت کاروں نے ہفتے کے روز ممالک کے مابین پہلے بڑے تبادلے میں بات کی۔

    چین کے اعلی سفارتکار یانگ جیچی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فون پر دونوں ملکوں کے مابین کشیدہ اپور پر دوطرفہ تعلقات میں تبادلہ خیال کیا ، خاص طور پر ایوغر اقلیت کے گھر سنکیانگ کی صورتحال جس پر مغرب کے ساتھ ساتھ کئی ممالک مثلا ہانگ کانگ اور تائیوان نے بھی شدید تنقید کی جاتی ہے، پر بات کی-

    ان دونوں بیانات نے ان ممالک کے مختلف مقام پر کھڑے ہونے کی تصدیق کی ، جو ہانگ کانگ میں تجارت سے لے کر بیجنگ کے کریک ڈاؤن کے معاملات پر تصادم کرتے رہے ہیں ، جو خود حکومت والے جمہوری تائیوان کے لئے امریکی حمایت میں اضافہ کرتے ہیں۔ امریکہ اور چین کے تعلقات گذشتہ چند سالوں میں مزید ​​کم ہوچکے ہیں ، جس کے ایک حصے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کی تھی اور اس پر کورونا وائرس وبائی بیماری کا الزام عائد کیا تھا جس سے عالمی سطح پر 20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بلنکن نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا "چین تایوان آبنائے سمیت پورے بحر الکاہل میں استحکام کو خطرہ بنانے کی کوششوں کے لئے جوابدہ ہے-"انہوں نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ کے محکمہ کے بیان کے مطابق ، ریاستہائے متحدہ سنکیانگ ، تبت ، اور ہانگ کانگ سمیت انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے لئے کھڑا رہے گا۔ یانگ نے کہا کہ اس وقت ، "چین-امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔” ریاستہائے شنہوا نیوز ایجنسی کے حوالے سے ان کا یہ بیان نقل کیا گیا کہ ، "چینی حکومت کی امریکہ کے بارے میں پالیسی نے ہمیشہ اعلی درجے کے استحکام اور تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔”

    انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ "وقفہ وقفہ سے کی گئی غلطیوں کو دور کریں اور عدم تنازعہ ، عدم تصادم ، باہمی احترام ، اور جیت کے تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنے اور تعاون پر توجہ دینے ، اختلافات کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں۔ چین امریکہ سے صحت مند اور مستحکم ترقی تعلقات چاہتا ہے.” سنہوا کی خبر کے مطابق ، چینی فریق نے کہا کہ سنکیانگ ، ہانگ کانگ اور تبت سخت داخلی معاملات ہیں اور وہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔یانگ نے تائیوان کے مسئلے کو "امریکہ اور چین کے مابین” انتہائی حساس ، انتہائی اہم اور بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے ماتحت ، ریاستہائے مت .حدہ نے خود ساختہ جزیرے کے ساتھ اسلحہ کی فروخت اور سرکاری تبادلے میں اضافہ کیا ، جس کا دعویٰ ہے کہ اگر ضرورت ہو توچین اسے طاقت کے ذریعے دوبارہ اپنا حصہ بنا لے گا۔ سن 2020 میں ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر جزیرے کی طرف لڑاکا طیارے روانہ کیے ، جس سے ہراساں کرنے کی اہدافی مہم کو آگے بڑھایا گیا۔ یانگ نے اس ہفتے کے شروع میں جب ریاستہائے متحدہ امریکہ اور چین تعلقات کے بارے میں با اثر امریکی قومی کمیٹی سے بات کی تھی تو انھوں نے مثبت لہجہ ظاہر کیا تھا-۔

    انہوں نے دونوں کے مابین اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ، "ان پر مناسب طریقے سے قابو رکھنا اور دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی میں مداخلت کی اجازت نہ دینا بہت ضروری ہے۔” بلنکن نے خصوصی طور پر چین سے میانمار میں فوجی بغاوت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ یانگ نے اس کے جواب میں ، اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو میانمار کے مسئلے کے مناسب حل کے لئے ایک اچھا بیرونی ماحول پیدا کرنا چاہئے۔ چین نے میانمار کی کانوں ، تیل اور گیس پائپ لائنوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ اس کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے۔

  • مردان پولیس، جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیوں میں خطر ناک سامان برآمد!!

    مردان پولیس، جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیوں میں خطر ناک سامان برآمد!!

    Gخیبرپختونخواپولیس ضلع مردان
    مورخہ: 06 فروری 2021
    مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 08 بامسلح افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان سے تین موٹرکاروں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللّٰہ کا جرائم ہیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 08 بامسلح افراد کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں سید کریم، گلزار، محمدرومان،اعزاز،داود، طلب شاہ،عادل اور ایوب شامل ہیں جنکے قبضہ سے تین موٹرکار سمیت دوکلاشنکوف، ایک کالاکوف، دوبندوق،تین پستول اور 591 عددکارتوس برآمد ہوکرقبضہ پولیس کی گئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکرمزید تفتیش جاری ہے۔