لاہور،07 فروری 2021:
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔گذشتہ ہفتے کے دوران لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے 67، ریلوے پولیس کے 25 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 42افسران واہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے 70 گارڈز کو بھی فائرپریکٹس کروائی گئی۔سکیورٹی گارڈز کو 12بور شارٹ گن کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 2585 جبکہ دیگر اضلاع کے 32 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔پاکستان ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریزکے پریکٹس سیشن سمیت اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 129 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 220 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔مختلف اجتماعات اور اہم مقامات پرلیڈیز پولیس کی 128 اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ خواتین ملزمان کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے دوران 46 لیڈیز اہلکارتعینات رہیں۔
Tag: باغی ٹی وی
-

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ
-

ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کا قلع قمع کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی
لاہور،07 فروری2021:
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ڈولفن سکواڈ کا کلیدی کردار ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کا قلع قمع کریں۔ پولیس جوان اور شہری کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام321کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث65 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے26موٹرسائیکلیں،19موبائل فونزاور43ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے34پسٹلز،06رائفلز،02 پمپ ایکشن،43میگزین اور849گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے44افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ01لاکھ45ہزار590 موٹر سائیکلوں،2981 گاڑیوں اور01لاکھ50ہزارسے زائداشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ81موٹر سائیکلوں،03 گاڑیوں اور34اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑیوں اور05موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث27 جبکہ پتنگ و آتش بازی میں 02،02ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ اشتہاری سمیت 110 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ -

قبضہ گروپ کے خلاف لاہور پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر اندرون شہر ناجائز تعمیرات کے خلاف کامیاب ایکشن
کشمیری گیٹ میں غیر قانونی زیر تعمیر کثیر المنزلہ پلازہ سر بمہر کر دیا گیا. پولیس،والڈ سٹی اتھارٹی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےمشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔
والڈ سٹی اتھارٹی کی 02کنال اراضی اور غیر قانونی سٹرکچر کی مالیت 03 ارب روپے سے زائد ہے۔پلازہ بدنام زمانہ طیفی بٹ قبضہ گروپ نےناجائز تجاوزات کے طور پر غیر قانونی تعمیر کیا۔سی سی پی او لاہور
لاہور میں اب قبضہ مافیا کے لئے کوئی جگہ نہیں،شہریوں کی املاک پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔غلام محمود ڈوگر
سی سی پی او لاہور کی قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی کو شاباش۔ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ناجائز تجازات کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا گیا۔اینٹی رائٹ فورس،ایلیٹ فورس،02 ڈی ایس پی،09 ایس ایچ اوز اور سینکڑوں جوانوں نےاینٹی تجاوزات آپریشن کو مکمل سکیورٹی فراہم کی۔
علاقے کو آپریشن سے قبل مکمل طور پر گھیرے میں لیا گیا،بلند عمارات پر پولیس جوان تعینات رہے۔آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ مزاحمت کو روکنے کے لئے واٹر کینن اور پرژن وین بھی موقع پر موجود رہی۔ -

اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہیں، حکومت قائم رہے گی،چوہدری محمدسرور کا بیان
گورنر ہاؤس میں پنجاب چوہدری محمدسرور کا بیان سامنے آگیا ہے-
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا۔ دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی ۔ 2023 تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ہے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کاخاتمہ ہوجائے گا ۔ اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ۔ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔
٭ سیاسی مخالفین کو مشورہ ہے صبر کے ساتھ2023 کے انتخابات کا انتظار کر یں ۔ سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی ہی کامیاب ہوں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ۔ معاشی سمیت تمام شعبوں میں ملک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ۔
-

خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی،این ٹی ایس ٹیسٹ آؤٹ
خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پی ایس ٹی اساتذہ کے حل آسامیوں کے لئے اج ہونے والا این ٹی ایس ٹیسٹ سوشل میڈیا کے زریعے آوٹ ہوگیا- این ٹی ایس عملے کی ناکامی سامنے آگئی ہے-
خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کا کھلم کھلا مظاہرہ – امتحانی ہالوں میں موبائل فون کا آزادانہ استعمال ہو رہا تھا-امیدوں کی جانب سے بنوں میں کل رات سے ٹیسٹ پیپر اوٹ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے-
امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کردیا جائے اور زمہ داروں کے حلاف فوری کاروائی کی جائے-
-

ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کا عزم، عبدالکریم خان کا تقریب سے خطاب
صوابی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ھنڈ میں تقریب سے خطاب کیا- قاسم سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ ھم پر ہنستے تھے کے یہ کیا تبدیلی لائینگے- دو ھزار تیرہ کے الیکشن میں پہلے خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی – اسد قیصر اس ٹائم صوبائی صدر تھے- پرویز خٹک اور اسد قیصر کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی – کے پی کے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے – ہر بندے کا صحت کارڈ بنا دیا گیا -ایک مرلے اور چھوٹی باتوں پر یہاں پر لوگ ایک دوسرے کو قتل کر دیتے ہیں- علماء کرام و مشران سے میری درخواست ہیں کے عوام میں شعور پیدا کریں- انسان کو نقصان پہنچا و انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے-اپنے بچوں کو تعلیم دے ان کے ہاتھ میں قلم دیں-
اسدقیصرنے خطاب کرتے ہوئے نبی آخرالزماں محمد عربی کی ذندگی کو ان کے سامنے لائیں- کہا کہ آج ھنڈ کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے- ھنڈ کی اپنی تاریخ ہے اور ہم ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاھہتے ہیں- یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے موقع میسر ہوں- تورخم باڈر کو کھول دیا گیا ہے- رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا- روزگار کے نئے موقعے میسر ہونگے- ڈی آئی خان پشاور موٹر وے جے سی سی کے ایجنڈے پر ہیں – چکدرہ سے چترال تک موٹر و تورخم تک ریلوے لائن بھی جے سی سے کے ایجنڈے میں ہیں- یہ تینوں کام خیبرپختونخوا کے ہو رہے ہیں – پرانی حکومتوں نے پختونخوا کو نذر انداز کیا-
وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان نے ھنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی پی ٹی آئی حکومت گرانے میں لگا ہے – صحت کارڈز سے ہر غریب کا علاج مفت ہوگا- ہماری حکومت نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کئے-
-

عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ،ڈی پی او بنوں کا خطاب
بنوں میں ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کا تھانہ آتمانزئی کا دورہ،وزیر سب ڈویژن کے عوام کو سروسز کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے- پولیس جامع حکمت عملی بناکر جرائم کی روک تھام یقینی بنائیں وزیر سب ڈویژن کے نئے زیر تعمیر تھانوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائینگی-

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں وسیم ریاض خان نے وزیر سب ڈویژن کے اتمانزئی تھانے کے دورہ کے موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر نئے تھانوں کے قیام بنیادی مقصد عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی ہے -جس کیلئے ان تھانوں میں قابل ترین افسران تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ یہاں کے عوام کو بہترین سروسز دے سکیںگے-

انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے ایک منظم حکمت عملی کے ساتھ اگے جائینگے پولیس افسران علاقے کے مسائل کے حل اور جرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنائیں گے- یہاں کے لوگوں کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں ان کے مسائل کے حل اور جان و مال کی تحفظ کا احساس دلائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیاں فاصلے کم ہوں-

انہوں نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان جس طرح جوان مردی سے ان علاقوں میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں انشاء اللہ ان علاقوں میں بہت جلد ان کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے-

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کریں جس کیلئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے – اس موقع پر ڈی پی او وسیم ریاض نے پولیس اور ملازمین کے مسائل دریافت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے اس دوران ایس ایچ او تھانہ آتمانزئی جج علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ احمد زئی آصف ذادہ خان، انچارج میزائل رمین اللہ خان، انچارج سیدگی حکمت اللہ خان،انچارج ٹی ڈی پی کیمپ رضوان اللہ اور او ایس آئی سب ڈویژن وزیر مشاہد ودود بھی موجود تھے-
-

احتجاجی دھرنا:آپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹنی قبائل کا جنڈولہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ریلی نکالی گئی-
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کے نقصانات کا ازالہ کیا جاٸے- حکومت جنوبی وزیرستان کی طرز کا ایف آر جنڈولہ میں سروے کراٸے- جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کا فوری ازالہ کیا جاٸے-
مظاہرین نے احتجاج روڈ کو بند کردیا- مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا- مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات اور نعرے درج تھ- مظاہرین نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے نقصانات کا ازالہ کیا جائے-
-

باجوڑ جرگہ تحصیل وڑماموند کے لیے اہم فیصلے-
باجوڑ میں تحصیل وڑماموند میں قبائلی سرداروں کا گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا- جرگہ نے مقامی خواتین کا ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون کال کرنے پر پابندی عائد کردیا- کسی خاتون نے ایف ریڈیو کو فون کی تو دس ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا- تحصیل وڑ ماموند کے قبائلی عمائدین نے خواتین کو شہری سہولت مرکز جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے- صدائے امن پروگرام علاقہ لرخلوزو میں پیسے دینے کے طریقہ کار کے خلاف ہے-گرینڈ جرگہ علاقہ سیوئی ڈم جوہڑ میں منعقد ہوا ہے- جرگہ میں اقوام بڑوز، اوریازی اور برم کازی کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
باجوڑ جرگہ، تحصیل وڑ ماموند کے امن و
امان کے لیے فیصلے۔
Bajaur Jirga, Decisions taken for peace and order in Tehsil War Mamond#Bajor #Decisons #Gathering #baaghiTv pic.twitter.com/JF0Ozfg5rh— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 7, 2021
جرگہ نے منشیات فروشوں کو دو ہفتے کی ڈیڈلائن دیدی ہے- جرگے گا فیصلہ ہے کہ منشیات فروش رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار ختم کرے- دو ہفتے بعد منشیات فروشوں کے خلاف لشکر کشی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- تمام فیصلے تحصیل وڑ ماموند میں امن و امان بحال کرنے لئے کی گئیں ہیں- منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف لشکر کشی کا اعلان کردیا گیا ہے-
-

پولیس کی اینٹلی جنس برانچ کی مکمل ناکامی:ماضی کے اہلکاروں کی برابری بھی نہ کرسکے
شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام رہی ہے- پولیس کا اینٹلی جنس مکمل طور پر ناکام اسپیشل برانچ صرف محکمہ پولیس کی آئی آر نکالنے میں مصروف ہے-
اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ماضی میں بالباس سادہ اہلکاروں نے زبردست کاروائیاں کیں تھیں- کومبنگ آپریشن صرف نمائشی کاروائی کے طور پر کیا جا رہاہے -کومبنگ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیوز مرتب کرکے میڈیا سے شیئر کیوں نہیں کی کرہی ہیں- ایس ایچ اوز کو امتحان کے بعد تعینات کیا جاتا ہے مگر ان کرائمز کی روک تھام میں انکی آراء کو اہمیت نہیں دی جاتی مٹینگ میں صرف پگڑی اچھالی جاتی ہے- محکمہ پولیس کے نچلے طبقے کو صرف سزائیں دی جاتی ھیں جس سے نچلے طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ھے اور وہ خوف کے مارے کام کرنے کو تیار نہیں ہے-
ایس ایس یو / آر آر ایف/ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ/ کرائم برانچ پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں صرف انکی گاڑیاں پیڑول پر رہی ہیں- پولیس منشیات کے اور اسلحہ برآمدگی کے جھوٹے مقدمات کر رھی ھے سابقہ کرمنل جو توبہ تائب ھوچکے ہیں انہیں بلاوجہ بند کر کہ دوبارہ کرائم کی طرف راغب کیا جا رہاہے- منشیات اور اسلحہ برآمدگی کی موقع پر ویڈیو بنانے اور میڈیا سے شیئر کے احکامات سے پول کھل سکتا ہے- انہی جھوٹے مقدمات کی بھرمار سے شعبہ تفتیش کے پولیس افسران پر کام کا دباؤ پڑتا ھے جس سے وہ ان مقدمات پر توجہ نہیں دے پاتے اسکے علاوہ جوڈیشل پالیسی کے 14 یوم میں چالان جمع کرانا بھی انہیں تفتیش کرنے کا موقع فراہم نہیں کرتا-آپریشن پولیس کو بلاوجہ ھر سیکورٹی ڈیوٹی میں گھسیٹنا بھی انکی ڈیوٹی کو متاثر کرتا ھے سیکورٹی ڈیوٹی کے پالیسی ساز کو خصوصی توجہ دینی چاھیے
دنیا جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رھی مگر تھانہ جات میں فنگر پرنٹ لینے والا کوئی اھلکار نہیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور ثبوت اکھٹے کرنے بابت تھانہ جات کے اھلکار نابلد ھے انہیں کورسسز کرائیں جائیں تاکہ بلاوجہ کی فرانزک ٹیموں اور انکے اخراجات سے بچا جائے- تھانہ جات کی سطح پر فنڈ کو منتقل کیا جائے تاکہ افسران بروقت عوام کو سہولت دے سکیں اور فون لوکیٹر کو اگر تھانہ جات نہیں ٹاؤن / ضلعی سطح پر فراھم کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے- ٹرانسفر/ پوسٹنگ کو آٹو پر رکھا جائے ھر دوسال کے بعد اھلکار/ کلرک کی ٹرانسفر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے-