Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • شیخ رشید نے طارق دھاریجو کے خلاف آستین چڑھا لی: کاروائی کا فیصلہ کرلیا-

    شیخ رشید نے طارق دھاریجو کے خلاف آستین چڑھا لی: کاروائی کا فیصلہ کرلیا-

    وفاق نےاینٹی انکروچمنٹ سیل کے سربراہ طارق دھاریجوکے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی بنا پر کاروائی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں

    سندھ میں اپوزیشن لیڈر حکیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس پر چڑھائی طارق دھاریجو کو مہنگی پڑ گئی۔ وزارت داخلہ کو طارق دھاریجو کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردئیے گئےہیں- فارم ہاؤسز کے خلاف کاروائی بغیر کسی انتباہ کے کیا گیا۔ طارق دھاریجو کا فون ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- گزشتہ دو دن کے دوران طارق دھاریجو کس کس حکومتی شخصیات سے رابطے میں رہے اورکاروائی کے وقت کس کس سے فون پر بات کرتے رہے تھے-طارق دھاریجو کے فون ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی۔
    شیخ رشید نے طارق دھاریجو کے خلاف آستین چڑھا لی اور ان کے خلاف کاروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا-

  • پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، لیاقت آباد پولیس کی کاروائی

    پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، لیاقت آباد پولیس کی کاروائی

    سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ نگرانی پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا-

    لیاقت آباد میں پولیس نے زبردست کارروائی کرکے جمشید نامی پتنگ فروش گرفتارکرلیا- ملزم کے قبضہ سے1000سے زائد پتنگیں برآمدکر لی گئیں- ملزم نے دیگر اضلاع سے پتنگیں منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا-

    ایس ایچ او لیاقت آباد عاصم جہانگیر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے- لیاقت آباد میں پولیس کی زبردست کارروائی پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی لیاقت آباد پولیس کو شاباش دی گئی- ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں- پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے-

  • لاہور پولیس کی فوری کاروائی، فنکاروں کے تشکرانہ پیغامات

    لاہور پولیس کی فوری کاروائی، فنکاروں کے تشکرانہ پیغامات

    لاہور پولیس نے سکیم موڑ پر واقعہ پلازے پر سے قبضہ واگزار کروایا جس پرفنکار برادری اور مختلف آرٹسٹوں نے لاہور پولیس سے تشکر کا اظہار کیا-

    گلوکارہ حمیرا ارشد اور ادکار طارق ٹیڈی نے لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کےلئے ویڈیو پیغامات جاری کیے- ترجمان لاہور پولیس نے بتایا قابضین نے عرصہ دراز سے سکیم موڑ پر واقعہ پلازہ پر قبضہ کیا ہوا تھا- سخی سرور نامی شہری نے پلازے پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے سی سی پی او لاہور سے درخواست کیتھی- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا- سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کو جان و مال کا مکمل تحفظ دیا جارہا ہے- لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے- شہر میں کسی قبضہ گروپ، نوسرباز، بدمعاش کی جگہ نہیں-

    گلوکارہ حمیرا ارشد نے تشکرانہ انداز میں کہا کہ فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں- طارق ٹیڈی نے کہا کہ وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا- آرٹسٹ نے پیغام جاری کیا کہ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے-

  • جماعت اسلامی کا حکومتی نا اہلی کے خلاف آٹھواں جلسہ،  تیاریاں مکمل

    جماعت اسلامی کا حکومتی نا اہلی کے خلاف آٹھواں جلسہ، تیاریاں مکمل

    جماعت اسلامی آج کے روز مردان میں جلسہ عام کر رہی ہے- جماعت اسلامی کے مردان کے اس جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں- جماعت اسلامی کے ارکان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے – جماعت اسلامی وزیر اعظم کو مہنگائی کے خلاف یوٹرن لینے پر مجبور کرے گی -عالمی ادارے بھی کرپشن میں ترقی کی تصدیق کر رہے ہیں – مردان میں ہونے والا یہ جلسہ حکومت کی نا اہلی ، مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن کے خلاف کیا جارہا ہے- حکومت کی نا اہلی کے خلاف جاری تحریک کا یہ آٹھواں جلسہ ہے –

    25 دسمبر کو گوجرانوالہ سے حکومت کے خلاف تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کیا گیا تھا – جلسے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- پنڈال کو جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے – امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سوپہر تین بجے کے بعد خصوصی خطاب کریں گے اور عوام کے سامنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے -امیر جماعت اسلامی کے پی سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے-

  • چار برسوں میں چترال کی 14 خواتین پنجاب میں قتل، مصطفی کمال کا بڑا مطالبہ

    چار برسوں میں چترال کی 14 خواتین پنجاب میں قتل، مصطفی کمال کا بڑا مطالبہ

    *مورخہ 6 فروری 2021*
    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 4 سال کے مختصر وقت میں چترال کی 14 بیٹیوں کے شادی بعد پنجاب میں بیہیمانہ قتل پر شدید غم، غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان 14 بیٹیوں کی قاتل حکومت وقت ہے، گزشتہ 7 سال سے تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ میں حکومت ہونے کے باوجود چترال کی بچیوں کو نا تو تحفظ فراہم کیا گیا، نا قتل کی جانے والی لڑکیوں کے لواحقین کو انصاف میسر آسکا اور نا ہی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ کی حکومت نے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے رابطہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں انصاف نام کو نہیں، عوام بے حال ہے، انکا کوئی پرسانِ حال نہیں، ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، انسانی شکل میں درندے دندناتے پھر رہے ہیں کیونکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کو زیر کرنے پر لگی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے کچھ ذہنی بیمار نوسرباز پہلی شادی کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے چترالی بچیوں سے شادی کرتے ہیں اور بعد ازاں وہ بچیاں مردہ پائی جاتی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے حال ہی میں چینوٹ میں وقوع پزیر ہونے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی ایک بیٹی کے ساتھ ساتھ اسکی سات ماہ کی بیٹی کو بھی بے دردی سے زبح کردیا گیا، آج تک قاتلوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوسکی۔ 14 لڑکیوں کے قتل پر چترال کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسا نا ہو کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے پھر حکمرانوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت چترال کی تمام لڑکیوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔ پاک سرزمین پارٹی تمام مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے اور تکلیف کی اس گھڑی میں چترال کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ غریب خاندانوں کی غربت اور شرافت کا فائدہ اٹھانے والے ان انسانیت کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت بیٹیوں کیساتھ ایسا سلوک نا کرسکے۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا راجن پو رکا طوفانی دورہ,ترقیاتی پیکیج کااعلان

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا راجن پو رکا طوفانی دورہ,ترقیاتی پیکیج کااعلان

    وزیراعلیٰ نے راجن پور کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
     تمام پراجیکٹس 2 برس میں مکمل کئے جائینگے، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو 8 ارب روپے سے مکمل کیا جائیگا،راجن پو رمیں یونیورسٹی بنانے کا اعلان
     پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈی ایچ کیوہسپتال میں ٹراما سینٹر، فاضل پور و کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سینٹر، داجل و فاضل پور کے رورل ہیلتھ سینٹرز کی اپ گریڈیشن شامل. 14 ارب کی لاگت سے جام پور سے کشمور تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا رواں برس اپریل میں آغاز کر دیا جائیگا:عثمان بزدار
     راجن پو رمیں 10 بنیادی مراکز صحت اور 20 سکول بھی بنائے جائینگے،ضلع کی تمام فیملیز کو جون 2021 تک ہیلتھ کارڈ تقسیم کر دیئے جائینگے
    مورنج ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی شروع، ضلع کا بڑا حصہ سیراب ہوگا، پولیس میں 311 اور باڈرملٹری پولیس میں 111 بھرتیاں کریں گے
    لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور کا افتتاح،رکھ عظمت والا جامپور کیلئے کنٹینر کلینک کا آغاز، 34ویٹرنری کلینکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
     سیوریج و ڈرینج سکیم او رجنرل بس سٹینڈ، کاٹن ریسرچ سب سٹیشن اور تحصیل کمپلیکس روجھان کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، وکلاء،کسانوں اور صحافیوں کے وفود کی ملاقاتیں
    وزیر اعلی عثمان بزدار کا راجن پو رمیں پناہ گاہ اورلنگر خانے کا دورہ،وزیراعلیٰ اورپناہ گاہ میں مقیم ایک شخص نے ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا. بزدارکی راجن پور میں رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کی رہائش گاہ آمد، شاندار استقبال، گل پاشی، پر جوش نعرے. راجن پور میں آپکی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے،عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ ہوناراجن پور کا بھی اعزاز ہے:سردار فاروق امان اللہ دریشک
     وزیر اعلی عثمان بزدارکی کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی فیکٹری آمد، مقامی لوگوں او رپارٹی ورکرز کی ملاقات
    وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی کا دورہ، عثمان بزدارماڑی کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں
    73برس میں اس علاقے میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں آیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پر ماڑی کے لوگوں میں خوشی کا سماں.وزیراعلیٰ کا ماڑی کو سیاحتی مقام قراد دینے، باڈر ملٹری پولیس میں بھرتیو ں و کوٹے میں اضافے اور ریسٹ ہاؤس بنانیکا اعلان. علاقے میں 4سمال ڈیم بنائے جائیں گے، لینڈ ریکارڈ سنٹر بھی بنایا جائے گا، واٹر سکیم پر جلد کام شروع ہوگا .کھمبی تا ماڑی روڈ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کرینگے،ماڑی کے عوام کے حالات بدل کردکھائینگے، اب اس علاقے میں ترقی ہوگی
     پانی کی فراہمی کیلئے لاہور کی طرز پر انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانیکی ہدایت. وزیراعلی سے قبائلی عمائدین اور معززین کی ملاقات
     آپکی آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے،آپ دھرتی کے سپوت ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے، آپکی قیادت میں ماڑی کی قسمت بدلے گی, وزیراعلیٰ کی کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا، محفل سماع میں شرکت
    وزیراعلیٰ کی جام پور میں ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی رہائش گاہ آمد، معززین علاقہ سے ملاقات، سرائیکی میں خطاب. انتظامی ضرورت کے مطابق صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے، اس ضمن میں کمیٹی قائم کردی ہے
    جام پورکو ضلع بنانے کا مطالبہ جائز او رمیری خواہش بھی ہے، ترجیحی بنیادوں پرجائزہ لیں گے،ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور کو اپ گریڈ کیاجائیگا
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور کا طوفانی دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راجن پور کے کے لئے اربوں روپے کے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کینال ریسٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران ومعززین علاقہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجن پور شہر کی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے لئے 15ارب روپے کے پیکیج کااعلان کیا-

  • زلزلہ زدگان کی لاکھوں پونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    زلزلہ زدگان کی لاکھوں پونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے
    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں سکولوں میں داخلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    لاہور6فروی : معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی لاکھوں پاونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے- کل جعلی راجکماری کو مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آئی- پی ڈی ایم نے کل مظفر آباد میں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت اور مودی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایااور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی-جعلی راجکماری نے مودی کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کی پوری قیمت ادا کی اور ایک بار بھی مودی کے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی مذمت نہ کی۔ عوام نے مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں دیکھ لیا کہ کون مودی کا یار ہے اور کس نے مودی کے تحفوں اور مبارکبادیوں پر کشمیری حریت پسندوں کے خون کا سودا کیا۔پی ڈی ایم نے مظفرآباد میں پاکستانی اور کشمیری عوام کی نہیں بلکہ مودی اور بی جے پی کی زبان بولی اور مودی کا بیانیہ پڑھ کر سنایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن مودی کو لعن طعن کی بجائے قومی یکجہتی کے دن کو اپنے سیاسی نشے کے لئے استعمال کیا پوری اپوزیشن کی سوچ کا محور اپنی ذات کے ساتھ جڑا ہے۔جعلی راجکماری یہ کیوں نہیں بتاتی کہ ایون فیلڈ کے محلوں کیسے بنائے۔ بیروزگار سیاست دان مولانا فضل الرحمن جو کئی دہائیوں تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کی قوم ان سیاسی بہروپیوں سے واقف ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت نے پاکستان میں کھڑے ہوکر کشمیریوں کے خون کا سودا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شریف فیملی کو جھوٹ بولنے کا سرٹیفکیٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے جاری کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ خواہش تھی سینٹ کا الیکشن بکرا منڈی میں تبدیل نہ ہواورحرام کی کمائی سے اسمبلیوں کی خریدو فروخت نہ ہو۔عمران خان سینٹ کے الیکشن کو ماڈل بنانا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے قومی مفاد کی بجائے اپنی ذات کو فوقیت دی۔انہوں نے ایک ایسی خاتون جس کے اکاونٹ سے منی ٹریل کو نیب نے ثابت کیا ہے وہ اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے اپنے عہدے کے مزے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہوں کے قاتلوں کو پکڑنا حکومتی اداروں کا فرض ہے۔قانون پر عمل درآمد کیلئے وزیر اعظم نے جو ہدایت دی ہے اس میں کسی کی ذات کو نشانہ بنانا مقصود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے مذاکرت ملک اور قوم کے مفاد کے ایجنڈا پر ہونگے۔ تاہم حکومت نیب کیسز سے کسی کو ریلیف نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔
        قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ میں سکولوں میں داخلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں قومی تعلیمی نصاب کے نفاذ کی منظوری، صوبہ بھر کے 1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن، 2000 سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر،110 ماڈل سکولوں کا قیام،سکولوں میں ”آفٹرنون شفٹ” کا آغاز،نئی ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ سمیت پہلی بار 40 ہزار اساتذہ کے گھر بیٹھے بغیر رشوت/سفارش ٹرانسفرز کی گئی۔ یہ سب باتیں اس بات کی عیاں ہیں کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام کا آغازموجودہ حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400 لائبریریاں،1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز کی بحالی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سکولز کے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ تاریخ میں پہلی بار بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لئے تین زبانوں اردو،انگلش اور عربی زبان کے اندر بین الاقوامی معیار کی ”ECE Little Library” کتاب کی اشاعت اور مفت فراہمی ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے تاریخی فیصلوں سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو عالمی معیار کے تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
        ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یونیورسٹی آف چکوال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، مری کے پنجاب ہاؤس کو کوہسار یونیورسٹی مری میں تبدیل جبکہ سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 ارب کی لاگت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے TEVTA کے ایک لاکھ طلباء کی فیس معاف کی گئی ہے۔ سینٹر آف ایکسیلنس چکوال کا سنگِ بنیادرکھا گیا اور یونیورسٹی سپورٹس لیگ کا انعقادکیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی تربیتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لائی ہے اور دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے شرائط میں نرمی کی گئی ہے پہلے سے بنی 18 یونیورسٹیوں کے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے اہم اقدام کئے جارہے ہیں اور پہلی بار 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز اور 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر آزاد سلیکشن بورڈز کے ذریعے تقرری ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ 3 ٹیکنیکل یونیورسٹیوں سمیت 10 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور 50 کالجز میں BS کلاسز کا آغاز کیاگیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔اساتذہ طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں۔ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔ کھیل کود بچوں کے اعصاب کو مضبوط کرتا ہے۔ سپورٹس مین سپرٹ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رسہ کشی کے مقابلہ میں حصہ لیا اور سی او ایجوکیشن کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا اور ٹینس بھی کھیلا۔ انہوں نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن اور فارمل سکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں میں کتابیں اور گفٹ تقسیم کئے۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد، حادثہ میں زخمی ڈولفن جوان کی عیادت

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد، حادثہ میں زخمی ڈولفن جوان کی عیادت

    ساجد کیانی نے زخمی اہلکار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعا.
    ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی ڈولفن سکواڈ کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
    لاہور،06فروری2021:
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اورگذشتہ رات دوران ڈیوٹی موٹر سائیکل حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکارکانسٹیبل واجد کی عیادت کی۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے زخمی ڈولفن جوان کو پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا۔انہوں نے جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ڈولفن اہلکار کی علاج معالجہ بارے دریافت کر رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے ایس پی ڈولفن کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی ڈولفن اہلکار واجد کے اہل خانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں منعقدہ جموں وکشمیر پر ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے سفراء اجلاس

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں منعقدہ جموں وکشمیر پر ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے سفراء اجلاس

    سفراء اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب

    معزز مستقل مندوبین حضرات
    قابل احترام ساتھیو اور دوستو
    السلام وعلیکم
    آج نیویارک میں منعقدہ ’او۔آئی۔سی‘ کے جموں وکشمیر رابطہ گروپ کے سفیروں کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے۔
    گزشتہ نومبر میں نیامے میں منعقدہ ’او۔آئی۔سی‘ وزرا خارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے دوران جموں وکشمیر رابطہ گروپ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر اجاگر کیاجائے اور رابطہ گروپ کے مسلسل اجلاس منعقد کئے جائیں۔
    یہ امر باعث اطمنان ہے کہ رابطہ گروپ کی نیویارک شاخ اس اجتماعی کاوش میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ میں جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے یک جہتی میں امت مسلمہ کی مشترکہ موثر آواز تشکیل دینے میں برادر ممالک آزربائیجان، نائیجر، سعودی عرب اور ترکی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکریٹری جنرل ’او۔آئی۔سی‘ کی قیادت اس میں یکساں طورپر ممدو معاون رہی ہے۔
    نیامے میں منعقد حالیہ وزرا خارجہ کونسل میں ’او۔آئی۔سی‘ کی طرف سے ٹھوس اور دوٹوک حمایت کشمیریوں کے لئے ان کے منصفانہ، ناقابل تنسیخ اور جائز استصواب رائے کے حق کے حصول کی جدوجہد میں تقویت کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔
    غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں صورتحال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ خطہ ’تاریکی کے پردے‘ سے ڈھانپ دیاگیا ہے۔
    مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیرانسانی محاصرے اور کمیونیکیشن قدغنوں کو عائد ہوئے پہلے ہی 550 سے زائد دن کا عرصہ بیت چکا ہے۔ آج یہ مقبوضہ خطہ دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے۔
    بھارتی قابض افواج جو سیاہ اور ظالمانہ قوانین کی بدولت کسی بھی سزا سے مبرا ہیں، کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا ارتکاب کررہی ہیں۔ نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کا کچھ اتہ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کررکھا ہے اور ان کے گھر والے اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
    موسم سرما، مقبوضہ خطے میں انسانی مصائب کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ کورونا عالمی وباءکشمیریوں کے لئے ایک نیا عذاب ثابت ہوئی ہے۔
    کشمیریوں کی حالت زار پر آنکھیں بند کئے ’آر۔ایس۔ایس‘، ’بی۔جے۔پی‘ حکومت اُن سازشوں میں مصروف عمل ہے جس کے بارے میں کھلم کھلا وہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے لئے ’حتمی حل‘ قرار دینے کی پیشگوئیاں کرتے پھر رہے ہیں۔
    اس ’حتمی حل‘ میں سرفہرست یہ ہے کہ آزادی کا حق مانگنے والے کشمیریوں کو جسمانی، سیاسی اور نفسیاتی طورپر کچلنے کے لئے ایک ظالمانہ مہم پوری شدت سے جاری ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 9 لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے جس سے یہ دنیا میں سب سے زیادہ قابض افواج کی موجودگی والا خطہ بن چکا ہے۔
    ’حتمی حل‘ کا دوسرا حصہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی پر مشتمل ہے تاکہ اسے مسلم اکثریتی آبادی سے ’ہندتوا‘ غالب خطے میں تبدیل کردیاجائے۔ سکونت اور حق ملکیت اور ڈومیسائل کے نئے قوانین لاگو کئے گئے ہیں تاکہ پوری قوت سے اس نوآبادیاتی منصوبے کو مکمل کرنے میں سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔ آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے یہ ہتھکنڈے عالمی قانون بشمول چوتھے جینیوا کنونشن اور جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
    سوم، بھارت پاکستان کو مجبور کرنا چاہتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کا مسلط کردہ حل تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلے اور اس مقصد کے لئے پاکستان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی جاتی ہے، ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کرائی جاتی ہے، فساد اور انتشار پھیلانے کے حربے اختیار کئے جاتے ہیں اور معاشی جارحیت کو ہتھیار بنایاجارہا ہے۔ فروری 2019 میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فوجی مہم جوئی پر پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے موثر جواب دیا اور بھارت کا طیارہ مار گرایا جبکہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے باوجود پاکستان نے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا جس سے کشیدہ صورتحال ختم ہوئی۔
    انتہاءپسند ’آر۔ایس۔ایس‘،’بی۔جے۔پی‘ کی جھوٹی اطلاعات کوئی نیا تنازعہ بھڑکاسکتی ہیں تاکہ یہ اقتدار پر قابض رہے اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ ’بی۔جے۔پی‘ کی قیادت میں انتخابی وسیاسی فائدے کے لئے فروری 2019 کا جنگی ڈرامہ رچانے کے بارے میں بھارتی میڈیا میں ہونے والے حالیہ انکشافات ان امکانات کے ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے خلاف کوئی اور ’فالس فلیگ آپریشن‘ رچانے کے بھارتی منصوبوں سے پہلے ہی عالمی برادری کو بارہا خبردار کرچکے ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے تنازعہ جموں وکشمیر پر ایک بھرپور سیاسی اور سفارتی مہم چلائی ہے۔
    ہماری حکومت کی تشکیل کے محض ایک ماہ بعد ہی ستمبر 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کا مجھے اعزاز حاصل ہوا۔
    وزیراعظم عمران خان کے 2019 میں نیویارک کے دورے کے موقع پر اقوام متحدہ میں ان کی مصروفیات میں کشمیر کے مسئلے کو مرکزی توجہ حاصل رہی۔ وزیراعظم نے ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کے نتیجے میں مخدوش علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ستمبر2020 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تہترویں اجلاس سے ورچوئل خطاب میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے عالمی برادری کو ایک بار پھر آگاہ کیا۔
    5 اگست 2019 سے جموں وکشمیر پر ’او۔آئی۔سی‘رابطہ گروپ نے تین اجلاس منعقد کئے ہیں جن میں سے دو وزارتی سطح کے اجلاس تھے۔ ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے وزارتی اعلامیہ میں عالمی برادری کو حمایت اور یک جہتی کا ٹھوس پیغام دیاگیا۔
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگست 2019، جنوری 2020 اور اگست 2020 میں تین مرتبہ اس معاملے پر غور کیا۔
    اس رفتار اور روش کو برقرار رکھنا ازحد ضروری ہے۔ ’او۔آئی۔سی‘ کی طرف سے متحد سیاسی پیغام بھارت کو دینا انتہائی ناگزیر ہے۔ ہمیں پوری قوت سے بھارت سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات واپس لے، انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیاں بند کرے، اقوام متحدہ اور ’او۔آئی۔سی‘ کے آزاد انسانی حقوق کمشن (آئی۔پی۔ایچ۔آر۔سی) کے حقائق معلوم کرنے والے وفود کو مقبوضہ خطے میں جانے کی اجازت دے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کو پرامن حل کرے۔
    مجھے اعتماد ہے کہ رابطہ گروپ کا اجلاس اس مقصد کے حصول کے لئے عملی اقدامات کی نشاندہی اور لائحہ عمل کی تیاری میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔
    میں آپ کی کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس

    اسلام آباد،
    ٭ اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری ایجوکیشن، ڈاکٹر عطا الرحمن، پروفیسر شعیب خان، پروفیسر ناصر خان و سینئر افسران شریک
    ٭ اجلاس کے دوران ملک میں نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ
    ٭ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم کو تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں اور اقدامات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    ٭ ڈاکٹر عطا ء الرحمن کی جانب سے ملک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بائیو ٹیکنالوجی و دیگر جدید علوم کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
    ٭ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے اسی وقت ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے جب یہ نوجوان جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجود حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات کا مقصد نہ صرف تعلیم کا فروغ بلکہ طلبا کی شخصیات میں اعلیٰ اقدار کواجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی کلاسوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کرنے کا مقصد طلبا کو اسلامی شعار سے روشناس کرانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے فنی تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی و فنی تعلیم کے اداروں میں فراہم کی جانے والی تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے اور تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔