وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام.آجکا دن اپنے ہی گھروں میں محبوس کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 73 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔
آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔
وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور اپنی مرضی سے سر انجام دیں گے۔ فیاض الحسن بہ تسلیمات نظامت اعلٰی تعلقات عامہ، حکومت۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام
آجکا دن اپنے ہی گھروں میں محبوس کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 73 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔ آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور اپنی مرضی سے سر انجام دیں گے۔ فیاض الحسن چوہان
Tag: باغی ٹی وی
-

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی
-

شہزاد اکبر کے الزامات جھوٹے۔دانیال عزیز کونسا قدم اٹھا رہے ہیں؟
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے راہنماء اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے جعلی دعویداروں الزامات کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ شہزاد اکبر کے جھوٹے الزامات پر انہیں عدالت میں لیکر جائونگا، شہزاد اکبر کی جانب سے من گھڑت اور بے ہودہ الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں جو کاغذات بانٹے ان میں میرے والد کا نام محمد عزیز لکھا ہوا ہے جبکہ میرے والد کا نام انور عزیز ہے انکو میرے والد کے نام کا ہی نہیں پتہ اور چلے ہیں الزام لگانے۔ نیشنل پریس کلب اسلام میں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی طرف سے ان پر لگائے جانے والے تمام تر الزامات بن گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ جس زمین کا ذکر مشیر موصوف نے کیا ہے وہ میرے والد صاحب نے میری پیدائش سے بھی قبل حکومت پنجاب کی اس وقت کی اسکیم کے تحت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد حاصل کی تھی جب وہ خود ابھی سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ میرا اس زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ میرے والد کے ہی پاس تھی۔ اور میرے والد حکومت پنجاب کو اس معاملے میں عدالت میں لیکر گئے تھے مگر نوٹسز کے باوجود حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی بھی اس کیس میں پیش نہیں ہوتا تھا جس پر عدالت نے ذمہ داران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس پر ڈی سی سرگودھا اور دوسرے افسران کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ شہزاد اکبر پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حکومت نے یہ زمین واگزار کروا لی ہے مگر عدالت نے اپنے حکم میں حکومت پنجاب سے کہا ہے کہ وہ اس زمین کو انگلی بھی نہیں لگا سکتے۔ اور اب یہ عدالت کا حکم وصول کرنے سے انکاری ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ یہ انصاف کا اور صادق اور امین ہونے کا ڈھنڈورہ پیٹے ہیں مگر خود عالت کا حکم ماننے سے بھاگتے پھر رہے ہیں۔ انصاف کی دھجیاں تو پی ٹی آئی حکومت اڑا رہی ہے جو انصاف کی دعویدار بنی پھرتی ہے۔ کیا یہی ریاست مدینہ ہے جس کی مثالیں دی جاتی تھیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں ابھی امریکہ سے واپس آیا ہوں جہاں میرے والد کا نومبر میں کورونا کے باعث انتقال ہو گیا ہے جن کے کفن دفن سے اور باقی رسم رواج سے فارغ ہونے کے بعد شہزاد اکبر کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرونگا اور سب کچھ ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرونگا۔
-

اسلام آباد میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے قائم
اسلام آباد(اقراء لیاقت علی) وفاقی دارلحکومت کے صدر زون میں فحاشی کے اڈوں اور منشیات کے کاروبار نے مقامی افراد کی زندگی اجیرن بنا دی شہریوں کے مطابق ایف 9 پارک میں نجی فاسٹ فوڈ چین کی پارکنگ سمیت ایف ٹین،ایف الیون ای الیون کے مراکز اور رہائشی علاقوں میں منشیات و جسم فروشی کا کاروبار سرعام جاری ہے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اب منشیات فروشوں نے مراکز سے کاروبار باقائدہ رہائشی علاقوں میں منتقل کر لیا ہے اور دیدہ دلیری میں باقاعدہ سرکاری سرپرستی میں منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار چلایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن گولڑہ،ترنول کے دیہی علاقوں میں دیسی شراب،چرس اور آئس سرعام فروخت کی جاتی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں مساج سنیٹرز کی آڑ میں جسم فروشی جاری ہے جبکہ ای الیون اور ایف الیون میں ای ٹی ایس اور آئس سمیت شراب کی خریدوفروخت سرعام جاری رہتی ہے اور باقائدہ ڈیلیوری سسٹم بنایا گیا ہے شہریوں کے مطابق رہائشی علاقوں میں موبائل اور پرس سنیچنگ کی وارداتیں بھی معمول ہیں جن پر پولیس درخواستیں ہی وصول نہیں کرتی جبکہ شاہ اللہ دتہ،ترنول اور گولڑہ کے علاقوں میں قبضہ گروہوں کو بھی ایس پی صدر زون کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسلام آباد کا ایک بڑا قبضہ گروہ انکی صدر زون میں طویل عرصے سے تعیناتی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اور پی ایم ڈی یو سمیت دیگر فورمز پر شکایات پر بھی افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے بجائے خانہ پوری کر دی جاتی ہے شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے علاقے کو منشیات و جسم فروشوں سے پاک کرنے کیلئے طویل عرصے سے تعینات کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کیجائے۔
-

سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں یا نہیں؟ سابق گورنر خیبر پختونخواہ نے خود بتا دیا
پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خیبر پختون خوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کیا ہے کہ صرف انتخابات کے لئے دوسرے صوبے میں ووٹ منتقل کروانا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے میڈیا میں نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جس میں ان کے پنجاب سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کا دعوی کیا گیا تھا انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا اس خبر میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کو اصول پسندی اور سیاسی جدوجہد کے خلاف سمجھتا ہوں جس کے لئے 35 سال سے جدوجہد کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختون خوا کے گورنر اور وزیر اعلی کے طور پر خدمات سر انجام دی ہیں اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہا یوں وہ اس بات کو کبھی اپنے لئے پسند نہیں کریں گے کہ وہ کسی اور صوبے سے سینیٹ کا انتخاب میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کو اپنے صوبے سے ہی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کو ترجیح دینی چاہیے یہی بہترین سیاسی اور جمہوری اصول ہے اور وفاق کی روح کے عین مطابق ہے کیونکہ محض سینیٹ کے انتخابات کے لئے اپنا ووٹ کسی دوسرے میں منتقل کرنا سیاسی اور جمہوری اصولوں کے منافی اور کسی حد تک دوسروں کی حق تلفی ہے
-

پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز سکیورٹی یقینی, لاہور پولیس کا کردار قابل ستائش
لاہور 4 فروری 2020،
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ
ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک کا پولیس لائنز کا دورہ اور ساؤتھ افریقہ سیریز پر میٹنگ کی. ڈی ایس پیز فرحت عباس، سہیل کاظمی اور قیصر مشتاق، آر آئی لائن محمد نعمان اور لائن آفیسر سمیت عملہ لائن نے شرکت کی. ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا. متفرق سٹور، جم، ریکریئشن ہال، میس، کینٹین، فائرنگ رینج اور ایم ٹی سیکشن، وردی گودام ، آئی ٹی سینٹر، آر ایم سی سنٹر اور پولیس لائن میں موجود ہوسپٹل کا دورہ کیا.
نئے تعینات ہونے والے ایس پی عمران احمد ملک نے عملہ پولیس لائنز سے تفصیلی تعارف کیا. عمران احمد ملک نے کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے احکامات جاری کیے. اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک ٹیموں کی قیام گاہ، قذافی اسٹیڈیم میں تعینات اہلکاروں کو پروگرام کے
مطابق کھانا دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنایا جا رہا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے. -

پاک ساوتھ افریقہ سیریز۔پولیس کے سیکورٹی بارے اہم فیصلے
ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک کی پاک ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالہ سے میٹنگ
کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال
لاہور،04 فروری
ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔قیام گاہ اور قذافی سٹیڈیم پرشفٹوں میں تعینات نفری کے متبادل نفری بروقت پہنچائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے حوالہ سے پولیس لائنز سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی ایس پیز فرحت عباس، سہیل کاظمی،قیصر مشتاق، آر آئی لائن محمد نعمان اور لائن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں کرکٹ سیریز کے دوران لاجسٹک، سکیورٹی اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران احمد ملک نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی قیام گاہ، قذافی اسٹیڈیم میں تعینات اہلکاروں کو پروگرام کے مطابق بروقت کھانا مہیا کیا جا ئے۔
مزید برآں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے فائرنگ رینج، وردی گودام،ایم ٹی سیکشن، میس، کینٹین اور ہاسپٹل سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس پی عمران احمد ملک نے پولیس لائنز عملہ سے بھی ملاقات کی۔ تمام شعبوں کے انچارجز نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو اپنے اپنے سیکشن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ -

چین کے ثقافتی سنٹر کی جانب سے تقریبات کا آغاز
اسلام آباد. پاکستان میں قائم چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے، چین کے نئے سال کی سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ایک بڑے پروگرام سے ہوا یہ تقریبات 12 فروری تک چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک بیج پر بھی دیکھی جاسکیں گی۔
https://www.facebook.com/cccenterinpak/چین کےنئے سال کو جشن بہاراں میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ 4000 سال سے زیادہ ہے۔ یہ تہوار 12 ویں قمری مہینے کے آخری دن کی شام سے لے کر نئے قمری سال کے 15 ویں دن تک منایا جاتا ہے۔ چینی عوام نئے سال کو اپنے خاندان کے ساتھ مل جل کر گزارتے ہیں۔
پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے مختلف آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے ان میں "پیپر کٹنگ” ، "چینی نئے سال کی ورچوئل نمائش” ، "لونگ چھوان سیلادن ٹور” ، "آئس شو” اور تقافتی رقص وغیرہ شامل ہیں۔
یہ سال پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر اور جنوبی چین کے صوبہ جیانگسی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے مابین تعاون کا سال بھی ہے۔اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے، پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر بھی متعدد بھرپور اور متنوع ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔
-

دوستی نہ کرنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان داؤد کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو باڑہ خوڑ حماد ٹاون میں ایک نوجوان کی لاوارث لاش ملی جس کو کسی ملزم یا ملزمان نامعلوم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کی شناخت بعد میں داؤد ولد خائستہ گل سکنہ رشید گھڑی کے نام سے ہوئی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ایس پی صدر سر کل وقار احمد نے نوجوان کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عالمزیب خان کی سربراہی میں سر کل آفیسر شہنشاہ خان ( تفتیش) ، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران شک گزرنے اور بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم سنی ولد دلاور سکنہ دیر کالونی کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش اور سرسری انٹاروگیشن کے دوران مقتول داؤد کو دوستی نہ کرنے کی بناء پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔
-

پاکستان کی شہ رگ کا مسلہ ، غیر حل شدہ !!
*مؤرخہ 4 فروری 2021*
صوبائی صدر پاک سر زمین پارٹی خیبر پختوںخوا امتیاز اسد تنولی: تحریک آزادئ کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گیا ہے۔
بھارت کے طول و عرض میں تقویت پاتی آزادی کی تحریکیں تحریک آزادئ کشمیر سے متاثر ہیں اور انکے لیے عزم و ہمت و استقلال کی روشن مثال ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر سمیت بھارت کے مسلمان آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔
کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
کشمیریوں کی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے۔لاکھوں ماؤں بہنوں اور جوانوں کی قربانیوں، بدترین تشدد اور نسل کشی کے باوجود تحریک آزادئ کشمیر آتش فشاں بن گیا ہے۔ پونے دو سال سے جاری بدترین لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو رتی برابر بھی مدھم نا کرسکا ہے۔ اہل کشمیر پاکستان کا جھنڈا اٹھاکر نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔
بھارت کشمیریوں کو پاکستان سے والہانہ محبت کی سزا دے رہا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آزادی کشمیر کے لیے اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ پی ایس پی تحریک آزادئ کشمیر اور پاکستان کے دفاع میں برسرپیکار اگلی صف کی واحد سیاسی جماعت ہے۔
پی ایس پی جانوں پر کھیل کر تحریک آزادئ کشمیر کو پاکستان میں دوام بخش رہی ہے۔
پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ پاکستان میں لڑی ہے۔
پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں پی ایس پی نے بھارتی تسلط کا بےخوفی سے مقابلہ کیا اور شکست دی ہے۔
جب جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی تھی تب تب را کے ایجنٹس پاکستان اور پورے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلتے تھے، دنیا بھر کا میڈیا آزادئ کشمیر کی بات نہیں بلکہ پاکستان میں جاری خون کی ہولی کو موضوع بحث بناتا۔ پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
اقوامِ عالم کو کشمیر کے دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کشمیری عوام سے تجدید عہد کرتی ہے کہ جدوجہد آزادئ میں اہل کشمیر کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پی ایس پی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرئے گی۔
پاکستان میں بھارتی تسلط کو زیر و زبر کرنے والے انشاء اللہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خاتمے کا موجب بنیں گے۔ -

ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنیوالوں کے لئے سزایں۔
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ ٹریفک افسران اور وارڈنز کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور اقدامات پر بریفنگ‘ چیف ٹریفک آفیسر کا اظہار اطمینان۔ ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا خطاب
پشاور:چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز افتخار علی, ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ون شازیہ شاہد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان, ڈائریکٹر آئی ٹی اشفاق احمد سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو ٹریفک قوانین سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات اور گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر *1لاکھ 7 ہزار 358 افراد* کو چالان کیا گیا ہے جس میں سیٹ بلیٹ کے استعمال نہ کرنے پر 2513‘ تجاوزات قائم کرنے پر 1884 ‘ دوران سفر موبائل فون استعمال پر 2436‘ ون ویلنگ پر130‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر 2370‘جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 180 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی تاکہ پشاور کو پورے صوبے کیلئے ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک افسران اور وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ آپریشن کے دوران ان کے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔