نے دولتالہ تھانہ جاتلی کی پولیس چوکی جس کا نام حال ہی میں فرزند گوجرخان فخرے پنجاب پولیس نوید اصغر شہید کے نام سے منسلک کر کے شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن قوتوں کو بھی بروقت بہترین میسج دیا گیا ہے شہدا کے نام کی لاج رکھی جائے نوید اصغر شہید کے نام پر بنی پولیس چوکی میں بیٹھا چوکی انچارج قبضہ مافیا کی سر پرستی ،رشوت خوری ،اور سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کر رہا ہے یا تو اہلیان علاقہ کو انصاف دیا جائے یا پھر شہید کے مقدس نام کی لاج رکھ کر میرٹ پر کام کرنے والا افیسر تعینات کیا جائے جب سے موجودہ چوکی انچارج صاحب نے چارج سنبھالا ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نوید اصغر شہید دولتالہ کی حدود میں بسنے والے سیاسی،صحافی،سماجی لوگوں نالاں نظر آتے ہیں جس کا اگر فی الفور ازالہ نہ کیا گیا تو لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے سی پی او راولپنڈی فی الفور ایکشن لیں تاکہ ان کی شبانہ روز محنت اور میرٹ کا بلند پایہ معیار داغدار ہونے سے بچ سکے
Tag: باغی ٹی وی
-

خاران:ورکنگ ﻭﻭمن ﮨﺎﺳﭩﻞ، وومن بازار کا افتتاح اور بہت سے ترقياتی اقدامات
ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﺟﺎﻡ ﮐﻤﺎﻝ ﺧﺎﻥ کا خاران کا دورہ
ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﻭﺯﯾﺮ ﻣﯿﺮ ﻋﺎﺭﻑ ﺟﺎﻥ ﻣﺤﻤﺪﺣﺴﻨﯽ، پارلیمانی سیکرٹری ﺩﮬﻨﯿﺶ ﮐﻤﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﺤﮑﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯾﺰ وزیراعلی کے ﮨﻤﺮﺍﮦ۔ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﮔﺮﻭﮎ ﺍﺳﭩﻮﺭﯾﺞ ﮈﯾﻢ ﮐﺎ باقاعدہ ﺍﻓﺘﺘﺎﺡ کردیا۔
وزیراعلی کو ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﺍنجنیئر کی ڈیم کے حوالے سے ﺗﻔﺼﯿﻠﯽ ﺑﺮﯾﻔﻨﮓ۔
ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ کا ﮔﺮﻭﮎ ﺍﺳﭩﻮﺭﯾﺞ ﮈﯾﻢ کا ﻣﻌﺎﺋﻨﮧ ﮐﯿﺎ۔ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ کا ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺁﻓﺲ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ دورہ کیا وزیراعلی کو کمشنر آفس پہنچنے پر ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﭼﺎﮎ ﻭ ﭼﻮﺑﻨﺪ ﺩﺳﺘﮯ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعلی کو ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺭﺧﺸﺎﻥ ﮈﻭﯾﮋﻥ ﺳﻌﯿﺪ اﺣﻤﺪ ﻋﻤﺮﺍﻧﯽ کی ﺧﺎﺭﺍﻥ ﺳﻤﯿﺖ ﭘﻮﺭﮮ ﮈﻭﯾﮋﻥ ﻣﯿﮟ جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامیہ کی ﮐﺎﺭﮐﺮﺩﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺗﻔﺼﯿﻠﯽ ﺑﺮﯾﻔﻨﮓ۔
وزیراعلی کا ورکنگ ﻭﻭمن ﮨﺎﺳﭩﻞ، وومن بازار اینڈ انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح۔ وزیراعلی کا خاران نمک پاس روڈ اور یک مچ تا بلندک سڑک کا بھی افتتاح
ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﮯ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻣﯿﺮ ﺷﻌﯿﺐ ﻧﻮﺷﯿﺮﻭﺍﻧﯽ کی رہائش گاہ پر ﻇﮩﺮﺍﻧﮧ کا اہتمام، ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ کا ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻃﺒﻘﮧ ﻓﮑﺮ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ۔ﺧﺎﺭﺍﻥ کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ صوبے بھر میں یکساں ترقی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ جام کمال خان -

قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی بڑ ی زيادتی؟
عامر رفیق قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن
ریسٹورنٹس کے ساتھ زیادتیوں کی ایک اور کڑی بوجہ PSLقذافی سٹیڈیم لاہور کے ارگرد نواح کے ریسٹورنٹس بغیر نوٹس بند کروالیے۔ ریسٹورنٹس کو سول انتظامیہ اور پولیس نے بند کر وایا۔ ریسٹورنٹس پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ کی جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن ریسٹورنٹس اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ناانصافی ہے۔
بازاروں اور دیگر جگہوں پر کرونا وائرس نہیں آتا لیکن ریسٹورنٹس جیسی محفوظ جگہ پرآجاتا ہے؟ حکومت دو گلی پالیسیاں بدلے۔
ریسٹورنٹس بند کرنے سے ریسٹورنٹس کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟قذافی سٹیڈیم موجود ریسٹورنٹس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء جیسے مٹن، چکن وغیرہ ضائع ہوجائے گا۔
حکومت ایسے مواقع پر بروقت مطلع کرے تاکہ ریسٹورنٹس مؤثر اقدامات کر سکیں۔ -

سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار کامیابی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد،سائنسدانوں اور انجینئرز کوخراج تحسین
لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں و انجینئرز کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربہ سے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا ناقابل تسخیر دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ -

اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی, عثمان بزدار نے سازشی عناصر سی پردہ اٹھا دیا۔
اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی،حکومت پہلے سے زیاد ہ مضبوط ہے:عثمان بزدار
حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے. استعفے دینے کیلئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اس چور ٹولے میں نہیں،کو ئی ان کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار نہیں.
لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی ہے-حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے-حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ 31جنوری آئی گزر گئی استعفے نہیں آئے او رنہ ہی آئیں گے-استعفے دینے کے لئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اس چور ٹولے میں نہیں – جنہوں نے کرپشن کر کے پیسہ کمایا ہو، وہ استعفے دینے کا حوصلہ نہیں رکھتے – ساری عمر مکر و فریب کیا، اب پھر قوم سے استعفوں پر جھوٹ بولتے رہے- اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے-قوم کو لوٹ مار کا دور نہیں بھولا-کو ئی ان کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے تیار نہیں -یہ لوگ استعفے دینے کی بجائے اب سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے مرے جا رہے ہیں -اپوزیشن کی صفیں میں انتشار پھیل چکا ہے- -

صحت کے اعتبار سے 2021، ملک بھر میں کتنے ارب روپے خرچ؟
پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر بیماری کے مریضوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد
میاں میرہسپتال لاہورمیں بریسٹ کینرکلینک کے ذریعے مریضوں کی تشخیص سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
اقتدارمیں آتے ہی سرکاری ہسپتالوں میں 50فیصدخالی اسامیوں کا تحفہ ملا، سوفیصدمیرٹ پر32ہزار ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور فارماسٹس سمیت دیگرعملہ بھرتی کیا
پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو سالانہ80ارب روپے لاگت سے دسمبر2021تک صحت سہولت کارڈ فراہم کردئیے جائینگے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشیخ زید ہسپتال میں کینسرسرجری کانفرنس میں بطورمہان خصوصی اظہار خیال.
لاہور04 فروری :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شیخ زید ہسپتال میں کینسرسرجری کانفرنس میں بطورمہان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین شیخ زیدہسپتال پروفیسرڈاکٹرمتین اظہار، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اکبرحسین، پروفیسرڈاکٹر ہارون،پروفیسر ڈاکٹر جاوید مجید اور وڈیولنک کے ذریعے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ودیگرسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔مقررین نے کینسربیماری کے تدارک کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہیں۔گذشتہ حکومتوں کی جانب سے جان لیوابیماری کینسرکے تدارک اور علاج کی سہولتیں دینے کی طرف بالکل توجہ نہیں دی گئی۔پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر بیماری کے مریضوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے کینسربیماری کے مریضوں کو سہولت دینے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کینسرکے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی ہسپتال بنانے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ میاں میرہسپتال لاہورمیں بریسٹ کینرکلینک کے ذریعے آنے والے مریضوں کی تشخیص سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتدارمیں آتے ہی سرکاری ہسپتالوں میں 50فیصدخالی اسامیوں کا تحفہ دیاگیا۔ہماری حکومت نے سوفیصدمیرٹ پر32ہزار ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور فارماسٹس سمیت دیگرعملہ بھرتی کیا۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان پنجاب کے ہرفردکوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ میں سہولت دینا پڑتی ہے۔پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو سالانہ80ارب روپے کی لاگت سے دسمبر2021تک صحت سہولت کارڈ فراہم کردئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی نہیں اجتماعی بھلائی پر یقین رکھتے ہیں۔عوام کی خدمت کی سچی نیت پر اللہ تعالی انسان کی ضرور غیبی امداکرتاہے۔ ملتان میں 40سال بعدنشتر ٹوہسپتال بنے جارہاہے۔ -

وزارت عوام کی امانت ہے، اس میں خیانت کا کوئی سوال نہیں:سبطین خان
میں کسی شوگر یا فلور مل کا مالک نہیں۔ سبطین خان
میرے دور میں قومی خزانے کو ایک روپے کا بھی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر جنگلات
وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ میری احتساب عدالت پیشی کے موقع پر چند ن لیگی کارکنوں نے مخالفانہ نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میں نے میڈیا سے بھی کہا ان مظاہرین کو سمجھائے کہ سبطین خان کی کوئی شوگر مل یا فلور مل نہیں۔ لہذا یہ نعرے سبطین خان کے خلاف نہیں تھے۔ سبطین خان کا دامن پہلے بھی صاف تھا اب بھی صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی شوگر اور فلور ملز ن لیگی قائدین کی ہیں۔ میرے دور میں قومی خزانے کو ایک روپے کا بھی نقصان نہیں پہنچا۔ میں دیانتدارانہ سیاست کو ترجیح دیتا ہوں۔ ہماری جنگ ہی ملک لوٹنے والوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کہیں بھاگنے والے نہیں نہ ہی بیماریوں کے نام پر چھپنے والے ہیں۔
احتساب کیلئے بخوشی خود کو پیش کیا ہے۔ عدالتوں پر اعتماد ہے۔ امید ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سبطین خان نے کہا کہ ووٹرز کے اعتماد کو نہ پہلے کبھی ٹھیس پہنچائی نہ آئندہ پہنچنے دوں گا۔ وزارت حلقے کے ووٹرز اور پارٹی کی امانت ہے، اس میں خیانت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ قبل ازیں احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہائیکورٹ نے پہلے بھی میرے حق میں 20 صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا تھا لیکن مجھے پھر سے اس کیس میں ملوث کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ دریں اثنا یوم یکجہتی کشمیر کے ضمن میں سبطین خان نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ، بے بسی اور مجبوری کا نام کشمیر ہے۔ ہم کشمیریوں کو یہ پیغام دیتے عمران خان اور مسلم امہ ان کے ساتھ ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے-
-

فروری ، ایل این جی کی قیمت سے متعلق اہم نوٹس جاری!!!
فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا. اوگرانے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت فروخت جاری کر دی سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.88ڈالر اضافہ اوگرا نوٹی فکیشن
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.89ڈالر فی یونٹ اضافہ اوگرا نوٹی فکیشن
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.61ڈالر فی یونٹ مقرر نوٹی فکیشن. سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.35ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر نوٹی فکیشن
جنوری میں سوئی نادرن میں ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 8.73ڈالر فی یونٹ تھی نوٹی فکیشن
جنوری میں سوئی سدرن پر ایل این جی کی فی یونٹ قییمت 8.46ڈالر فی یونٹ تھی اوگرا نوٹی فکیشن -

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے کا عزم
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مزید بہتر اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی طرف سے کئے جانے والے گشت کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور شہر کو امن کاگہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ دوران ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 89گینگزکے203 ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے01کروڑ04لاکھ روپے سے زائدمالیت مال مسروقہ برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔صدر ڈویژن پولیس نے41، سٹی 50، ماڈل ٹاؤن43،اقبال ٹاؤن26، کینٹ 33 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے10 گینگز گرفتار کئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید120 مقدمات ٹریس ہوئے۔گرفتار مجرمان میں سے200 سے زائد مجرمان سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی پائے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں پٹرولنگ موثر بنائی جائے۔شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
-

تقریب برائےانٹرفیتھ ہارمنی : امن، ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کا عزم
صوبائی محکمہ انسانی حقوق اورفیسز آف پاکستان کے اشتراک سے ہفتہ بین المذاھب ہم آ ہنگی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم اگسٹین کی خصوصی شرکت- تقریب میں مختلف مذاہبِ سے منسلک نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نوجوانوں نے پورے پنجاب میں انٹرفیتھ ہارمنی کے فروغ کے حوالے سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
صوبائی وزیر اعجاز عالم نے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ اعجاز عالم نے کہا کہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں امن، ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا شامل ہے۔ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جدھر ہر شہری کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی میسر ہو سکے۔ ہم سب کو معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹر فیتھ کی پالیسی کو نافذ کرنے جا رہے ہیں- صوبائی وزیر نے انٹر فیتھ کے فروغ میں فیسز آ ف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں مفتی عاشق، محمود غزنوی اور نمائندگان سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔
