Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • تھانہ غازی پولیس کی بروقت کاروائی :ملزمان گرفتار،چوری کا اعتراف

    تھانہ غازی پولیس کی بروقت کاروائی :ملزمان گرفتار،چوری کا اعتراف

    تھانہ غازی پولیس نے صوبڑا کالونی سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے گروہ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    تھانہ غازی کی حدود صوبڑا کالونی سے لائن پول سے تاریں و دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کی رپورٹ تھانہ میں موصول ہوئی۔ جس پر ایگزیکٹیو انجنئیر سول II تربیلہ ڈیم غازی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعات 462M/379PPC کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل غازی عمر حیات کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت کاروائی کے دوران شاہ خالد اور شاہ ویز پسران انور شاہ ساکنان گڑھی میرا کو گرفتار کرکے مقدمہ میں انٹاروگیٹ کیا۔ جنہوں نے دوران انٹاروگیشن چوری کا اعتراف کیا اور ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ بڑی مقدار میں کانٹے دار، بونڈری وال تار، پانی والی ٹینکی، پائپس، دروازے اور دیگر بجلی کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے کس ہستی کے نقش قدم چلنا ہوگا

    حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے کس ہستی کے نقش قدم چلنا ہوگا

    04-02-2021
    لاہور( )تحریک لبیک یار سول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے ”یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ کے موقع پر کہا: قیامت تک نظام اسلام کا محور خلافت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہے۔ حکمرانوں کو فرانس کی گستاخانہ جسارت کا بدلہ لینے کے لیے حضر ت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسیلمہ کذاب کی سرکوبی کرکے تحفظ ختم نبوت کا طریقہ بتا دیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت بیک وقت سلاطین اور مقرّبین کیلئے درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔آپ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفاء راشدین کے لیے رہبرورہنما بھی تھے۔آپ نے نظام مصطفی ٰ ﷺ کی قوّت سے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا آپ نے نہایت گھمبیر حالات میں امت کو سہارا دیا اور دین مصطفی ٰ ﷺ کی حفاظت کا حق ادا کر دیا آپ کے خطبے خاندان رسول ﷺ کی محبت سے لبریز ہیں آپکی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفائے راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔ جن حالات میں آپ نے ملّت کی کشتی کنارے پر لگائی وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت اور دین اسلام کے دفاع کیلئے آپکی خدمات تاریخ اسلام کا عظیم سہرا ہیں۔ملک میں قادیانی لابی کی بڑھتی ہوئی ارتدادی شرانگیزیاں تشویشناک ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دورہ خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملک سے الحادی اور گستاخانہ سوچوں کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیر اہوکرہی کیا جاسکتا ہے

  • مولانا فضل الرحمن نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمن نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

    پشاور۔ عوامی مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل غزالہ محمود کی پریس کانفرنس جس میں ا کہا کہ سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ساتھ ہونا چاہیئے۔اپوزیشن والے جاہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں پیسے بانٹے جائے, پیسوں سے ووٹ خرید کر آنا والا سنیٹر عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔ مولانا فضل الرحمن کو نیب بلاتا ہے تو وہ دھمکیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔ مولانا نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔ شیخ رشید جب سے وزیرداخلہ بنے ہیں انھوں نے شناختی کارڈ کو فری کیا۔ شیخ صاحب کی کاوشوں سے 192 ممالک کے ویزے اب آن لائن کردیئے ہیں۔وزیر داخلہ نے غیر قانونی سمگلنگ کے روکتام کے لئے اقدامات کئے۔نئے ضم اضلاع میں جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے۔انعامات جیتنے کے جعلی میسج جو موبائل ہر موصول ہوتے تھے اور عوام ان کے جھانسے میں آتے تھے ایسے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ہم خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعال بنا رہے ہیں۔

  • کشمیر کے بارے میں  نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتا,آخر کس عظیم رہنما کے تاریخی الفاظ

    کشمیر کے بارے میں نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتا,آخر کس عظیم رہنما کے تاریخی الفاظ

    پانچ فروری ، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا دن، کشمیر بنے گا پاکستان۔ محمد ہمایوں خان
    پشاور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے صدر محمد ہمایوں خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کشمیریوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی یہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اس سلسلے میں پانچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، جو مسئلے کے حل ہونے و کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کے اپیل پر پاکستان بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا اور اس دن سے ہر سال سے دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ جلسہ عام سے خطاب کیا اور کشمیریوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مہاجرین کشمیر کی آباد کاری کا وعدہ کیا، تب سے اس دن کو ہر برس سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قاٸد عوام شہید ذولفقارعلی بھٹو کا تاریخی الفاظ ۔میں بھی انسان ہو مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن کشمیر کے بارے میں میں نیند میں بھی علطی نہیں کرسکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں،کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی تمام تر وسائل بروئے کار لائی گی.

  • جعلی پولیس سروس کارڈز بنوانے والوں کی شامت آ گیی

    جعلی پولیس سروس کارڈز بنوانے والوں کی شامت آ گیی

    خیبر پختون خواہ پولیس کے جدید سروس کارڈز کا اجراء ضلع بنوں سے کر دیا گیا۔
    پولیس اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے کارڈز جاری، جس سے بوگس اور فیک کارڈز کا تدارک ہو گا۔ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کا کہنا۔
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی ہدایات کے مطابق سائنٹیفک طریقے سے تیارشدہ نئے پولیس سروس کارڈز کا اجراء ضلع بنوں سے کردیا گیا۔موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس سیکورٹی کو ہر ممکن طریقے سے مضبوط کرتے ہوئے اس نظام کا اجراء کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ ان لائن ڈیٹا بیس پر لانا اور پولیس اہلکاروں کا جب بھی, جہاں بھی ریکارڈ چیک کیا جائے گا تو اس کا مکمل ڈیٹا سامنے آئے گا۔وہ لوگ جو بازاروں سے جعلی پولیس سروس کارڈز بنواتے تھے۔اب اس کا مکمل طور پر تدارک کیا گیا ہے۔وہ جعلی پولیس سروس کارڈز نہیں بناسکے گے۔

  • کشمیری  آرٹ اینڈ کرافٹس  نمائش کا  افتتاح کردیا گیا-

    کشمیری  آرٹ اینڈ کرافٹس  نمائش کا افتتاح کردیا گیا-

    صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا لاہور عجائب گھر میں کشمیر ڈے کے حوالے سے کشمیری  آرٹ اینڈ کرافٹس  نمائش کا افتتاح

    ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز منہاس اور افسران نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا ۔ صوبائی وزیرثقافت خیال احمد  کاسترو نے کہا کہ بھارت کے بدترین ریاستی جبر نے تحریک حریت میں نئی روح پھونک دی ہے۔ 73 برس تک بھارتی ظلم اور جارحانہ رویہ سہنے کے باوجود اہل کشمیر نسل در نسل اپنے حقوق و تحفظ کے حصول کے لئے کھڑے ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں- کشمیر میں اگست 2019 سے جاری لاک ڈاؤن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا۔ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کا مقدمہ ہر بین الاقوامی فورم پر جس مدبرانہ انداز میں پیش کیا پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم تمام بطور پاکستانی نہتے اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں-

    بھارت نے ہر دور میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نفی اور ظلم و جبر کا استعمال کیا۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے- ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس کا کہنا تھا کہ کشمیری آرٹ اینڈ کرافٹ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا میں الگ پہچان رکھتا ہے۔ کشمیری آرٹ اینڈ کرافٹ کشمیری لوگوں کی ہنر مندی اور جفاکشی کی زندہ مثال ہے-

  • وفاقی وزیرکی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس:اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور

    وفاقی وزیرکی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس:اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور

    وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا- علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں- مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی بھارتی سازشیں انتہائی قابل مزمت ہیں- مقبوضہ کشمیر میں سترا لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا ہے-

    اقوامِ متحدہ بھارت کی سازشوں کا فوری نوٹس لے- اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد ممکن بنائے- وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کے طور پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے- مسلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کی آواز اٹھانا خوش آئیند ہے-

  • بقول سپیکر خیبر پختونخوامشتاق احمد، بین القوامی دنیا خاموش تماشائی- آخر ایسا کیا ہوا ؟

    بقول سپیکر خیبر پختونخوامشتاق احمد، بین القوامی دنیا خاموش تماشائی- آخر ایسا کیا ہوا ؟

    04 فروری 2021
    پشاور ( صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا)
    سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام.
    تمام پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں. افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور بین القوامی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے. وزیراعظم عمران خان نےاپنے اس ڈھائی سالہ دور حکومت میں جس جوان مردی کے ساتھ کشمیر کے ایشو کو بین القوامی سطح پر اجاگر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے, اور اسی ایشو کی وجہ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے کہ وزیر اعظم پاکستان بطور کشمیر کے عوام کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں. ہم مودی سرکار کے وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھینگے اور یہ انشاء اللہ پوری قوم کا عزم ہے.

  • پی-ٹی-ای-ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافے کے معاملے پر رحمان ملک کا اظہار خیال

    پی-ٹی-ای-ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافے کے معاملے پر رحمان ملک کا اظہار خیال

    سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں اظہار خیال۔

    کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ کو پنشن میں اضافے کی ادایگیوں کا مسئل ایک بار پھر زیر بحث، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اب تک کمیٹی کے درجن سے زائد اجلاس اس مسئلے پر ہو چکے ہیں- ہر بار باور کیا جاتا ہے کہ پنشنز ادا کئے جائیں گے مگر معلوم ہوتا ہے کہ پنشن ادا نہیں کیے گئے ہیں- ذیلی کمیٹی نے بھی پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافے کے معاملے پر کئی اجلاس کئے- سب کمیٹی نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک جامع رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو جمع کیا تھا- سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرکے سینیٹ میں بھیجے تھے-

    سفارشات کو سینیٹ ہاوس نے منظور کرکے ساٹھ دنوں میں لاگو کرنے کے احکامات دئیے ہیں- عدالت پہلے ملازمین کو پنشن میں اضافے کی ادایگیوں کے احکامات دے چکی ہے- پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافہ کی ادائیگی فوری ادا کی جائے- سپریم کورٹ اور سینیٹ کمیٹی کے احکامات پر من و عن عمل کیجائے- حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے عزت کا خیال رکھے- اگر پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت- اگر ان پنشنرز کو پنشن نہیں ملتی تو ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروائینگے-

    اگر پی ٹی سی ایل پنشن شدہ ملازمین کی پنشن نہیں بڑھاتے تو معاملہ ایف آئی اے کو بھیجیں گے- پی ٹی سی ایل والے پیسہ بنا رہے ہیں اور ملازمین کو نہیں دے رہے- پینشنرز کے معاملے کو ایف ائی اے تحقیقات کرے- ایک اعلٰی افسران جیل جائیں گے تو یہ معاملہ ٹھیک ہوجائیں گے- ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں پینشنرز رو رہے ہیں- غریب ملازمین کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے جو سالوں سے ہمارے سامنے رو رہے ہیں- پیچھلے ایک دہائی سے پی ٹی سی ایل کے غریب ملازمین اپنے حق کیلئے دربدر ہو رہے ہیں-

  • جماعت اسلامی لاہور کا سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچکرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی لاہور کا سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچکرنے کا اعلان

    4 فروری 2021ء
    کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔
    اجلاس لٹن روڈ دفتر جماعت میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، امیر جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، صدر جے آئی یوتھ صہیب شریف کی شرکت۔
    جماعت اسلامی لاہور کل سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچ کریگی۔ کشمیر مارچ صبح 10 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں شروع ہوگا۔کشمیر مارچ میں لاہور کے تاجر، مزدور، طلبہ و اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء اور علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کشمیر مارچ میں لاہور کے مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں ۔ کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹاں اور بھائی سب پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں۔
    بہادر کشمیری مسلمان بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے مدد کے منتظر ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے حکمران اور عالمی برداری فیصلہ کن کردار ادا کرے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی پشتی بان ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کی جدوجہدمیں ہر طرح سے شامل ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد۔