Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ایس ایچ اوزکی خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں،(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا (1) رائفل 222 قبضہ پولیس

    ایس ایچ اوزکی خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں،(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا (1) رائفل 222 قبضہ پولیس

    کلری, بغدادی, کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ اوز نے اچھی کارکردگیاں دکھاتے ہوئے منشیات فروش٫ گٹکا/ماوا سپلائر ملزمان کو گرفتار کیا. ایس ایچ اوز نے خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا. ملزمان کے قبضہ سے(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا اور (1) رائفل 222 قبضہ پولیس میں لی گئی , ایس ایس پی سٹی.
    گرفتار شدہ ملزمان درج زیل:
    1.وسیم حسن ولد محمد سلیم.
    2. رسول بخش ولد مراد بخش.
    3. اسماعیل چاہ عرف. نقاسن شاہ ولد قاسم شاہ.
    4. محمود ولد فقیر محمد.
    5. واجد عرف وجو ولد محمد نواز.
    گرفتار ملزم واجد اور وجو (ایڈیشنل آئی جی آفس) کی جاری کردہ آئی آر لسٹ میں بھی نامزد ہے.

    گرفتار ملزم رسول بخش کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. ایف آئی آر نمبر 27/2020 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کلری.
    2. ایف آئی آر نمبر 198/2010 بجرم دفعہ 395 تھانہ کلری.
    3. ایف آئی اار نمبر 199/2010 بجرم دفعہ 13-D تھانہ کلری.

    گرفتار ملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات
    1. ایف ائی آر نمبر36/2021 بجرم دفعہ 8/4 گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ کلری.
    2. ایف آئی آر نمبر 37/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کلری.
    3. ایف آئی آر نمبر 38/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ کلری.
    4. ایف آئی آر نمبر53/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ بغدادی.
    5. ایف آئی آر نمبر 54/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ بغدادی.
    6. ایف آئی آر نمبر62/2021 بجرم دفعہ23(i)A/32 تھانہ کلاکوٹ .

  • بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی چرس برامد، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر

    بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی چرس برامد، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر

    ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر کا لاکھوں روپے کی چرس برامد ہونے کے بارے میں کہنا.
    ایس ایس پی ملیر: شاہ لطیف سے بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ پولیس کو بلوچستان سے لائی جانے والی چرس کے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ شاہ لطیف پولیس نے ایس پی ملیر کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے در محمد گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے اطلاع پر ملزم شہزاد علی کو دو کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا پولیس نے مجموعی طور پر دس کلو فائن کوالٹی چرس برآمد کی۔
    گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کی سپلائی/فروخت کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا
    ایس ایس پی عرفان بہادر: ۔ملزم شہزاد کی نشاندہی پر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے دیگر تین کارندے گرفتار۔ گرفتار ملزمان بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد علی، قاسم شاہ، حبیب الحمن اور طالب شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے

  • ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے اہم گفتگو،ترجیحات سے  آگاہ کر دیا

    ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے اہم گفتگو،ترجیحات سے آگاہ کر دیا

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں کہ کل میری امریکہ کے وزیر خارجہ سیکریٹری لنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ انہوں نے لنکن کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سیکرٹری لنکن کے تجربات خطے کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کو وزیراعظم عمران کی ترجیحات سے متلعق تفصیلی آگاہ کیا۔ افغان عمل، دہشت گردی ، ماحولیات اور کلائمیٹ چینج پر عمران خان کے ویژن سے آگاہ کیا ہے

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری  کی طرف سے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی طرف سے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

    اسلام آباد: 30.01.2021
    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس طرح کیمونسٹ پارٹی نے 70 سالہ اقتدار میں اپنے ملک کو غربت کی لکیر سے نکالا وہ دنیا کی تاریخ میں ایک مثال ہے اور کیمونسٹ پارٹی دنیا کی تاریخی جماعت ہے کہ جو اتنا بڑا انقلاب لے کر آئی۔ چینی کیمونسٹ پارٹی نے تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ چین نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اور دنیا میں ایک بڑی اقتصادی قوت بنا ہے وہ ایک مثال ہے۔ 2018 سے پاکستان میں برسر اقتدار پاکستان تحریکِ انصاف چینی کیمونسٹ پارٹی کو اس بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پوری دنیا اور خاص کر ہمارے ایشیا میں ایک مثال ہے جس طرح چین نے ترقی کی اپنی پوری قوم میں ڈسپلن لے کر آئے اپنی ترقی سے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک ارب چالیس کروڑ آبادی والے ملک نے اپنے لوگوں کو سہولیات دیں اپنی جی ڈی پی بڑھائی وہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر اپنے ملک میں ترقی لا سکتے ہیں، چین کے ساتھ سی پیک کا منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے اس سے پاکستان اور اس خطے میں ترقی آئے گی۔ چین پاکستان کا ایک پرانا اور آزمودہ دوست ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس طرح چین نے کورونا کے دوران بھی پاکستان کا ساتھ دیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    قاسم خان سوری نے امید ظاہر کی کہ جس طرح چینی کیمونسٹ پارٹی کے 70 سالہ دورِ اقتدار میں چین کی عوام خوش ہے بلکل اسی طرح آنے والے وقتوں میں بھی چینی عوام خوش رہے گی۔

  • پولیس افسران کا مورال بلند رکھنے کے لئے اقدامات ،ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان

    پولیس افسران کا مورال بلند رکھنے کے لئے اقدامات ،ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان

    اسلام آباد پولیس کے افسر و جوان ہمارا فخر ہیں .محکمہ پولیس نے اپنے زخمی یا بیمار ملازمین کے مورال کو بلند رکھنے کے اقدامات شروع کیے ہیں
    دوران ڈیوٹی کوئی افسر و جوان زخمی یا بیمار ہوتا ہے اس کا اور اہل خانہ کا خیال رکھنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے.اپنے زیر تعیناتی زخمی و بیمار ملازمین کی تیمارداری کریں ان کی ہر ضرورت اور سہولت کا خیال کریں.ائی جی اسلام آباد خود بھی جوانوں کی عیادت کے لیے تشریف لے کر جائیں گیے ایسے اقدامات سے فورس کا مورال بلند ہو گا.
    ان احکامات کے تحت ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی ہے

  • اسلام آباد: پیشہ ور بھکاریوں کا گروپ گرفتار،ر کریک ڈاون جاری،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

    اسلام آباد: پیشہ ور بھکاریوں کا گروپ گرفتار،ر کریک ڈاون جاری،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

    اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کار کے خلاف کارروائی۔ مندرہ سے اسلام آباد کے لئے لائے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے گروپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھکاریوں کا سہولت کار بھی گاڑی سمیت گرفتار ہو چکا ہے ۔ملزم روزانہ پیشہ ور بھکاریوں کا گروہ مندرہ سے اسلام آباد لاکر مختلف سگنلز پر دراپ کرتا تھا۔بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری رہے گا، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

  • سول ایوی ایشن: بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان سفر سے متعلق نئے او پیز جاری ،نمایا تبدیلی رونما

    سول ایوی ایشن: بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان سفر سے متعلق نئے او پیز جاری ،نمایا تبدیلی رونما

    سول ایوی ایشن کے بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان سفر سے متعلق نئے او پیز جاری کر دیے گئے ۔ پاکستان سفر سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ لازم قرار دیا گیا۔ سی کیٹیگری ممالک سے درج ذیل مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ سی کیٹیگری ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز وطن واپسی کی اجازت ہو گی۔نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی واپسی کے اہل ہوں گیے ۔سی کیٹیگری ممالک کے ڈپلومیٹ اور انکے اہل خانہ پاکستان اسکیں گیے
    نوٹیفیکشن یکم فروری سے اٹھائیس فروری تک نافذ العملُ رہے گا۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان صابر نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

  • خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    عبدالقادر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاورنےخواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو آر ڈی او کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے منعقد اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم ، یو آرڈی او کی پروجیکٹ منیجر راشد خان، شیراز احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساجد صاحب، اور الیکشن آفیسر اصغر صاحب ، اکبر خان موجود تھے۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں خواجہ سرا اور معذور افراد بھی موجود رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نادرا اور سو ل سوسائٹی کی تعاون سے خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کرائی جارہی ہے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح کو بڑھایا جائے۔ معاشرے کے تمام افراد بلخصوص خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ آخرمیں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنائی جائی گی

  • وادی چترال مداقلشت ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز، مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی منعقد

    وادی چترال مداقلشت ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز، مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی منعقد

    ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام سال کا تیسرا سرمائی فیسٹیول جاری ہے ۔ وادی چترال مداقلشت میں ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز۔فیسٹیول میں 10 غیرملکی کھلاڑیوں و ٹرینرز سمیت 500 سے زائد سکینگ کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی ۔ہندوکش سنو فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکینگ، آئس ہاکی کے مقابلے ہونگے۔فیسٹیول کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال عبدالحق نے کیا ہے۔
    افتتاحی روز غیر ملکی ٹرینرز کی جانب سے مقامی کھلاڑیوں کی تربیت ہوگی۔ فیسٹیول میں مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی بھی منعقد کی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب, عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کوخوب تر بنانے کا وعدہ

    وزیراعلیٰ پنجاب, عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کوخوب تر بنانے کا وعدہ

    لاہور30جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات جس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر لنڈ، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، سردار فاروق دریشک، سردار احمد علی خان دریشک، احمد شاہ کھگہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف شامل تھے. چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھےمنتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا.وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی, انہوں نے کہا کہ انکی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے
    عثمان بزدارکاکہنا یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں ، اراکین صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے. وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہےاورعوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔
    عثمان بزدارکا مزید کہنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے. ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں. زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں .شہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

    ۔اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا ہی کہمنتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے، مسائل کے حل کیلئے عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں وہ حقیقی معنوں میں عوامی وزیراعلیٰ ہیں.