Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ضلع کورنگی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن: ملزمان کے نام، برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل

    ضلع کورنگی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن: ملزمان کے نام، برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل

    2021-01-30ضلع کورنگی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر ضلع کورنگی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں ملزمان کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے (22) منشیات فروش ملزمان کو مع چرس ، مضر صحت گٹکا ماوا، شراب ، سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    (1) تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کامیاب پولیس کاروائیاں. مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران چھ منشیات فروش ، ایک گٹکا ماوا فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع مضر صحت گٹکا ماوا اور چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمد و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) ملزم عمران عرف حویلی ولد شمس الدین
    (2) صادق شاہ ولد بہار شاہ
    (3) ناصر سرفراز ولد محمد سرفراز
    (4) محمد وحید ولد محمد یاسین
    (5) غلام مصطفیٰ جتوئی ولد محمد بچل
    (6) کاشف منظور ولد منظور احمد
    (7) ارباب ولد کستر خان

    برآمدگی
    (1) ملزم عمران عرف حویلی ولد شمس الدین
    120 گرام چرس

    (2) صادق شاہ ولد بہار شاہ
    ایک کلو تیار گٹکا ماوا برآمد

    (3) ناصر سرفراز ولد محمد سرفراز
    140 گرام چرس برآمد

    (4) محمد وحید ولد محمد یاسین
    125 گرام وزن چرس برآمد

    (5) غلام مصطفیٰ جتوئی ولد محمد بچل
    120 گرام وزن چرس برآمد

    (6) کاشف منظور ولد منظور احمد
    130 گرام چرس برآمد

    (7) ارباب ولد کستر خان
    155گرام وزنی چرس برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 93/2021 بجرم دفعہ CNS 6/9/B

    (2) مقدمہ الزام نمبر 94/2021 بجرم دفعہ 8/A/4گٹکا ایکٹ

    (3) مقدمہ الزام نمبر 95/2021 بجرم دفعہ CNS 6/9/B

    (4) مقدمہ الزام نمبر 97/2021 بجرم دفعہ CNS 6/9/B

    (5) مقدمہ الزام نمبر 98/2021 بجرم دفعہ CNS 6/9/B

    (6) مقدمہ الزام نمبر 99/2021 بجرم دفعہ CNS 6/9/B

    (7) مقدمہ الزام نمبر 100/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج

    گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (ا) ملزم محمد کاشف کا سابقہ کریمنل ریکارڈ

    مقدمہ الزام نمبر 825/2018 بجرم دفعہ CNS6/9/B تھانہ KIA

    (ب) گرفتار ملزم ارباب ولد کستر خان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    ۱) مقدمہ الزام نمبر 1144/2020 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ KIA

    ۲) مقدمہ الزام نمبر 1149/2020 بجرم دفعہ SAA 23 I A تھانہ KIA

    (2) تھانہ کھوکراپار
    تھانہ کھوکراپار پولیس پارٹی نے دو مختلف پولیس کاروائیاں کرتے ہوئے. دو منشیات فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزمہ و ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیا.

    (ا) پہلی پولیس کاروائی
    تھانہ کھوکراپار پولیس پارٹی نے دو مختلف پولیس کاروائیاں کرتے ہوئے. ایک منشیات فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزمہ کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیا.

    گرفتار شدہ ملزمہ کانام و برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے ۔

    رمشا زوجہ محمّد حامد دھوبی

    برآمدگی
    (١) 255 گرام چرس برآمد
    (٢) کیش 210 روپے

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزمہ کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کھوکراپار میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 22/2021 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ

    گرفتار شدہ بالا ملزمہ کا سابقہ کریمنل ذیل ہے.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 397/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس

    (ب) دوسری پولیس کاروائی
    تھانہ کھوکراپار پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے. ایک منشیات فروش ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے

    غیاس الدین ولد نظام الدین

    برآمدگی
    (١) 150 گرام چرس برآمد
    (٢) کیش 2200 روپے
    (٣) ایک عدد موبائل فون

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ کھوکراپار میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 23/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (3) تھانہ الفلاح

    تھانہ الفلاح پولیس کی کامیاب کاروائیاں. دو مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران تین منشیات فروش ، موٹر سائیکل لفٹر ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع چرس و سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کرلیا.

    (1) پہلی پولیس کاروائی
    تھانہ الفلاح پولیس پارٹی نے ایک کامیاب پولیس کاروائیاں کرتے ہوئے. تین منشیات فروش ، موٹر سائیکل لفٹر ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع چرس و سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کرلیا.

    گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات میں اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ برآمدگی و منشیات برآمدگی کے مقدمات میں مطلوب و گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.

    گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے

    (1) عبدل خالق عرف عمران سرکل ولد عبدل ستار
    (2) ناصر ولد قمر زمان

    برآمدگی
    (1) 500 گرام چرس برآمد

    (2) ایک عدد موٹر سائیکل نمبری KHQ-0168 سرقه و مطلوبہ مقدمہ الزام نمبر 21/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ شاہ فیصل کالونی

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ الفلاح میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 43/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (2) مقدمہ الزام نمبر 21/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ شاہ فیصل کالونی

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    عبدل خالق ولد عبدل ستار

    (1) مقدمہ الزام نمبر 200/11 بجرم دفعہ 13D تھانہ الفلاح
    (2) مقدمہ الزام نمبر37 /13 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ گلبرگ
    (3) مقدمہ الزام نمبر 342/13 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ سچل
    (4) مقدمہ الزام نمبر 343/13 ب جرم دفعہ 23(1)A تھانہ سچل
    (5) مقدمہ الزام نمبر 313/15 بجرم دفعہ 6/9/A تھانہ الفلاح
    (6) مقدمہ الزام نمبر 388/19 بجرم دفعہ 6/9A/تھانہ الفلاح

    ناصر ولد قمر زمان

    مقدمہ الزام نمبر 71/19 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ ملیر سٹی

    (2) دوسری پولیس کاروائی
    تھانہ الفلاح پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے. ایک منشیات فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے

    امتیاز احمد عرف رانجھا ولد محمّد رانجھا

    برآمدگی
    (١) 130 گرام چرس برآمد
    (٢) کیش 200 روپے

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ الفلاح میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 42/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    گرفتار بالا ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (١) مقدمہ الزام نمبر 199/20 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ تھانہ الفلاح

    (4) تھانہ لانڈھی
    تھانہ لانڈھی پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے. ایک گٹکا ماوا فروش ملزم کو مع مضر صحت گٹکا ماوا برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزم تھانہ لانڈھی کی حدود زمان آباد ، 89 میں گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    عبدالله ولد شھزاد

    برآمدگی
    (١) 26 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد
    (٢) ایک عدد موبائل فون
    (٣) کیش 160 روپے برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ لانڈھی میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے .

    (١) مقدمہ الزام نمبر 53/2021 بجرم دفعہ 4/8 A گٹکا ماوا ایکٹ

    (5) تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس
    تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے. ایک منشیات فروش ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا- گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے

    محمّد اسلم ولد رفیق احمد خان

    برآمدگی
    130 گرام چرس برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 57/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (6) تھانہ زمان ٹاون
    تھانہ زمان ٹاون پولیس پارٹی نے مختلف پولیس کاروائیاں کرتے ہوئے. چار منشیات فروش ملزمان کو مع چرس و موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کرلیا- گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے:

    (1) نور افسر ولد شاہ عالم
    (2) اطہر حسین ولد فدا حسین
    (3) ظفر علی ولد سفر
    (4) امیر بخش

    برآمدگی
    نور افسر ولد شاہ عالم
    130 گرام چرس برآمد

    اطہر حسین ولد فدا حسین
    120 گرام چرس برآمد

    ظفر علی ولد سفر
    110 گرام چرس برآمد

    امیر بخش
    120 گرام چرس برآمد اور ایک عدد موٹر سائیکل نمبری KKA-8653

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ زمان ٹاون میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 68/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (2) مقدمہ الزام نمبر 69/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (3) مقدمہ الزام نمبر 70/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (4) مقدمہ الزام نمبر 60/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (7) تھانہ عوامی کالونی
    تھانہ عوامی کالونی پولیس پارٹی ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے. ایک شراب فروش ملزم کو مع تین بوتل شراب برآمدگی کے گرفتار کرلیا.

    دوران کاروائی ملزم ایک ساتھی بنام عبدل سلیم ولد عبدل سلام فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے

    شہزاد ولد خورشید مسیح

    برآمدگی
    تین بوتل شراب برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ عوامی کالونی میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 68/2021 بجرم دفعہ 3/4 Ord ایکٹ

    گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (1) مقدمہ الزام نمبر 335/19 بجرم دفعہ 3/4 Ord ایکٹ تھانہ عوامی کالونی

    (8) تھانہ شاہ فیصل کالونی
    تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس پارٹی نے ایک کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے. دو منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیا.

    گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصل ذیل ہے

    (1) راحیل عرف مما ولد عبدل قدیر
    (2) احمد علی عرف فوجی ولد باسط علی

    برآمدگی
    230 گرام چرس برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ شاہ فیصل کالونی میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 94/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    (1) مقدمہ الزام نمبر 95/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ

    گرفتار بالا ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (1) راحیل عرف مما ولد عبدل قدیر
    (1) مقدمہ الزام نمبر 427/20 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ تھانہ شاہ فیصل کالونی

    (9) تھانہ کورنگی
    تھانہ کورنگی پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے. ایک منشیات فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیا- گرفتار شدہ ملزم کانام و برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے ۔

    زاہد ولد امیر حسین

    برآمدگی
    140 گرام چرس برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 62/2021 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ

    گرفتار شدہ بالا ملزم کا سابقہ کریمنل ذیل ہے.

    (١) مقدمہ الزام نمبر 49/2020 بجرم دفعہ 6/9A اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ کورنگی

    گرفتار شدہ بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کیا اپوزیشن کا اتحاد دم توڑ چکا ہے؟

    کیا اپوزیشن کا اتحاد دم توڑ چکا ہے؟

    لاہور31جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا اپوزیشن کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ :ٹریکٹرز کی اضافی فروخت اور ریکارڈ بریکنگ سٹاک مارکیٹ کی بریفنگ

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ :ٹریکٹرز کی اضافی فروخت اور ریکارڈ بریکنگ سٹاک مارکیٹ کی بریفنگ

    معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ- ٹویٹ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 43% اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری کا زکر کیا گیا-

    مالی سال 2019-20 میں 15,200 کے مقابلے میں 21,800 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے جو زرعی پیداوار اور زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا!

    جنوری 2020 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

  • پنجاب پولیس میں اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل:کیا میرٹ اور سنیارٹی کا خیال رکھا جائے گا؟

    پنجاب پولیس میں اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل:کیا میرٹ اور سنیارٹی کا خیال رکھا جائے گا؟

    لاہور: پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل مکمل کرنے کیلئے احکامات جاری کردیے گئے- آئی جی پنجاب کا 15دنوں میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک خالی آسامیوں کو پروموشنزکے ذریعے پُر کرنے کا حکم جاری- تمام خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق افسران و اہلکاروں کی پروموشنز کو یقینی بنایا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب تمام فیلڈ یا یونٹ سربراہان خالی آسامیوں پر ترقیوں کا عمل مکمل کرکے 16 فروری تک ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو سرٹیفیکیٹ دیں گے۔ آئی جی پنجاب سرٹیفیکیٹ میں ضلع یا فیلڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر افسران واہلکاروں کی ترقیوں کے بعد سیٹیں پُر ہونے کی تفصیل ہوگی۔ آئی جی پنجاب تمام کمانڈ افسران ماتحت سٹاف کی محکمانہ پروموشن کیلئے ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں گے-

  • انٹیلی جنس کی مدد سےکیا پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار!

    انٹیلی جنس کی مدد سےکیا پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار!

    کوہاٹ پولیس کی پوش علاقہ کے ڈی اے میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی-

    چھاپہ مار کاروائی میں مطلوب اشتہاری مجرم فیصل عدنان ولد پرویزاختر سکنہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کو گرفتار کرلیا گیا- اشتہاری مجرم کو ایس ایچ او کے ڈی اے سیف اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لیا- زیر حراست اشتہاری مجرم فراڈ کے ذریعے لوگوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر روپوش ہو گیا تھا- زیر حراست اشتہاری مجرم کے خلاف تھانہ کے ڈی اے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ گزشتہ سال شہری کی شکایت پر درج کیا گیا تھا-

    گرفتار اشتہاری مجرم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے-

  • گداگرمافیا کا اسلامآباد میں راج، پولیس موثر کاروائی میں ناکام!

    گداگرمافیا کا اسلامآباد میں راج، پولیس موثر کاروائی میں ناکام!

    اسلام آباد میں بھکاریوں کی پکڑ دھکڑ کا معامسلسلہ شروع ہو چکا ہے- بھکاریوں کی طرف سے کھیپ کا راولپنڈی سے سپلائی کا انکاشاف کیا گیا ہے- بھکاریوں نے اپنے ڈیرے روات، اڈیالہ، چکری روڈ کے قرب و جوار میں ڈال رکھے ہیں- راولپنڈی پولیس جڑواں شہروں میں سپلائی ہونے والے گداگروں کے خلاف کاروائی میں ناکام رہی ہے-

    جڑواں شہروں کے ٹریفک سگنلز پر نظر آنے والے پیشہ ور گداگرراولپنڈی سے ٹھیکیداروں کی مدد سے اسلام آباد داخل ہوتے ہیں- وفاقی پولیس نے متعدد بار گداگروں کے خلاف کاروائیاں کی اور مقدمات کابھی اندراج کیا – راولپنڈی پولیس کے صدر زون کے نااہل افسران کی بدولت جڑواں شہروں میں گداگروں کی تعداد میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- گداگروں کے ٹھیکداروں کی جانب سے پولیس کے کرپٹ افسران کو منتھلی بھی دی جاتی ہے، زرائع

    کچھ سال ستمبر میں قبل وفاقی پولیس کے اہلکار گداگروں کی پشت پناہی کرتے پائے گئے تھے- پولیس کے ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبلز کو گرفتار کیاگیاتھا- راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تاحال ایسی کوئی کاروائی عمل میں نہی لائی گئی- راولپنڈی میں قائم گداگروں کی پناہ گاہوں کے خلاف ایکشن لے کرمعاشرے کے ناسور پر قابو پایا جاسکتاہے – آر پی او، سی پی او اور ایس پی صدر کی جانب سے تاحال گداگروں کے خلاف کوئی حکمت عملی نہی اپنائی گئی-

    زرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے گداگروں کی کھیپ راولپنڈی خصوصی طور پر منگوائی جاتی ہے- گداگروں کی کھیپ میں معزور افراد، عورتیں اور بچے شامل ہوتے جو معائدے کے تحت لائے جاتے ہیں- معزور بچوں کے والدین اپنے بچوں کومعائدے کے تحت ٹھیکے پر دیتے ہیں- مافیا صبح کے وقت گاڑیوں میں پیشہ ور گداگروں کو مختلف شاہراہوں کے سگنلز، شاپنگ مالز پر چھوڑتے ہیں- عورت اور بڑے بچوں کے ساتھ ایک ایک معصوم اورکمسن بچہ ، معذورشخص حوالے کرتے ہیں- معصوم اور کمسن بچوں کو بے ہوشی کی ادویات دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سارا دن سوتے ہیں- گداگروں سے زیادہ ترمعائدے 5 سے 6 ماہ کا کیا جاتا ہے- معائدے کے اختمام پر گداگروں کو گاڑیوں پر واپس پنجاب کے علاقوں میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے-

  • ریاست مدینہ میں شراب پکڑنا جرم بن گیا-

    ریاست مدینہ میں شراب پکڑنا جرم بن گیا-

    پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کی شوقین حکومت کے دور میں ایک پولیس آفیسر کو سرکاری خاندان کے ایک فرد سے شراب برآمد کرنا ا مہنگا پڑگیا۔

    گجرنوالہ پولیس کے پڑھے لکھے پولیس آفیسر ٹی اے ایس آئی ذیشان مزمل کو نشے میں دھت سابقہ چئیرمین کے بھائی سے شراب برآمد کرنا اور سیاسی دباؤ کے باوجود ایف آئی آر درج کرنا بھاری بھر گیا۔ تبدیلی سرکار کا ورد کرنے والے اب پولیس افسروں کو اینٹی کرپشن کے ذریعے قابو کرنے لگے۔ تھانے دار کے خلاف درج مقدمہ کے گواہ تک اس پولیس افسر کو پہنچانے سے انکاری ہیں۔

    ہماری پنجاب پولیس کے اعلی افسران سے اپیل ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے اصل گنہگاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور آ ہلکاروں کو یوں رسوا کرنے سے بچایا جائے۔

  • وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد!

    وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد!

    وہاڑی(نامہ نگار ) پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی،بھٹہ شادی خاں پرناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ھئی اورملزمکو فوری گرفتارکرنے میں بھی کمیاب رہے۔
    ڈی ایس پی صدر کی ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے زیر نگرانی وہاڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ اور ڈی ایس پی سرکل صدر افضل لودھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ پولیس تھانہ دانیوال بھٹہ شادی خان کے پاس ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا جس سے مختلف ویپن کی 24ہزار 7 سو گولیاں و کارتوس اور 63 عدد چھوٹے بڑے آتشیں ہتھیار برآمد کرلئے گئے، جن میں 35عدد پسٹل30بور، 18عدد پسٹل 9ایم ایم، 3عدد رائفل 44بور اور7عدد گن 12بور شامل ہیں۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ عباس نے بتلایا کہ ملزم نے اپنے مذموم عزائم اور اسلحہ کی سپلائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے انتہائی چالاکی سےاپنی فیملی کا کور لینے کی کوشش بھی کی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر افضل خاں لودھی نے مزید بتلایا کہ پولیس نے ملزم امین کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار اور وٹک رقم 6 لاکھ 21 ہزار بھی برآمد کر کےقبضہ پولیس میں لے لی۔ ملزم اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا جسے ایس ایچ او دانیوال محمد عباس, اے ایس آئی قیصر منظور اور مختار احمد نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن کی جارہی ھے۔ شہریوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

  • ڈولفن 338 ہربنس پورہ کی یکے بعد دیگرے دوسری شاندار کارکردگی: واردات کے فوری بعد ایکٹوگینگ گرفتار، پسٹل اور مال مسوقہ برآمد

    ڈولفن 338 ہربنس پورہ کی یکے بعد دیگرے دوسری شاندار کارکردگی: واردات کے فوری بعد ایکٹوگینگ گرفتار، پسٹل اور مال مسوقہ برآمد

    آج مورخہ 30/31 جنوری کی درمیانی شب علاقہ تھانہ ہربنس پورہ کینال بینک روڑ پر 8 سے 10 کس جو 4 علیحدہ علیحدہ بائیک پر سوار تھے۔ وہ کالر سے گن پوائنٹ پر موبائل فون HTC desire جھین کر فرار ہوگئے۔ CPU کی جانب سے حلیاجات اناؤنس ہوئے۔ ڈولفن ٹیم 338 نے فوری رسپانڈ کرکے حلیاجات ٹوٹ کیے اور پٹرولنگ شروع کر دی۔ اسی دوران سیم حلیاجات کے 8 کس جو 3 علیحدہ علیحدہ بائیک پر سوار تھے، مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔ مگر ملزمان نے ٹیم کو دیکھ کر بائیک بھگا دی، جن میں سے 2 کس موٹر سائیکل سوار کو کینال بنک روڑ پر راؤنڈ اپ کرلیا جبکہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کی تلاشی لینے پر ملزم سے 1 عدد پسٹل 30 بور، 5 عدد زندہ گولیاں ،1عدد چھینا گیا موبائلHTC desire ،ایک عدد ہنڈا 125 بغیر نمبری برآمد کلی گئیں۔

    کالر نے تھانہ آ کر ملزمان کی شناخت کی ۔ ملزمان کی شناخت روحت ولد جاوید سکنہ گوجا پییر درباراورعظیم ولد بھولا سکنہ گوجا پیر دربار کے ناموں سے ہوئی، جن کو برائے کارروائی تھانہ ہربنس پورہ اسد مقبول TASI کے حوالے کردیا گیا۔

  • خیبرپختونخوا حکومت , پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت , پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر ثقافت ومحنت. شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد محمد عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عثمان نے معروف چارلی چپلن کا کردار دوبارہ زندہ کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملازمت کی پیش کش پشاور چارلی چپلن کے لئے ایک تحفہ ہے،ملازمت کے بعد محمد عثمان اپنے فن پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔
    پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے بتایا تھا کہ بچپن سے ہی چارلی چپلن کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاؤں اور لوگوں ہنساؤں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جب شروعات کی تو اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے میں بہت پریشانی تھی اور سب لوگ گھروں میں قید تھے۔ میں چاہتا تھا کہ میں لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ لاؤں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میری زندگی کے بارے میں لوگ پوچھیں تو میری زندگی بہت عجیب ہے لوگ اگر سنیں میرے بارے میں تو
    رونے لگیں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جب گھر سے نکلتا ہوں ناں تو اپنی اس زندگی کو میں دروازہ بند کر کے نکل جاتا ہوں اور لوگوں کو ہنسانے میں لگ جاتا ہوں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اب حکومت بھی میرے ساتھ تعاون کریں کیونکہ کردار تو اٹھا لیا مگر اب سپورٹ کی ضرورت ہے اور آج جو میں ہوں میرے ساتھ ٹیم وررک کا ہی نتیجہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوست میرے ساتھ بڑی محنت کرتے ہیں، اس صوبے کے لوگوں نے بڑے دکھ درد دیکھے ہیں اب اگر انہیں میری وجہ سے خوشیاں مل رہی ہے تو میں کرنا چاہتا ہوں۔