لاہور:(حمزہ رحمن) واٹس ایپ نے پاکستانی صارفین کے خدشات دور کرنے کیلئے نئی پالیسی بنا لی،
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے سٹیٹس اپ لوڈ کرنے شروع کر دئیے.
صارفین کی گفتگو اور دیگر مواد ہمارے لئے پرائویسی ہے، واٹس ایپ سٹیٹس میں واضح طور پر کہا گیا کہ صارفین کی ذاتی گفتگو محفوظ ہے اور خود واٹس ایپ بھی اسے نہیں سنتا اور دیکھتا. صارفین اپنے واٹس ایپ سٹیٹس میں واٹس ایپ انتظامیہ کے اسٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وٹس ایپ کی جانب سے نئی پالیسی کے متنازع ہونے کے بعد لاکھوں وٹس ایپ صارفین ٹیلی گرام نامی ایپ سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ جہاں متنازع طور پر زیر بحث آنے کے بعد وٹس ایپ اپنے صارفین کو پالیسی کے مطلق صفائیاں دینے کی کوشش میں ہے وہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیلی گرام کی جانب سے نت نئی آپشنز بھی متعارف کروائی جارہی ہیں تاکہ نئے صارفین ٹیلی گرام سے جڑے ہیں۔
Tag: باغی ٹی وی
-

وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.
پشاور (حمزہ رحمن) اعظم سواتی کی پشاور کینٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے، ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں،اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے.
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔بلند وبالا دعوے کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے، اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
-

امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.
اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔ -

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، ذخیرہ اندوزی اور میگا کرپشن کرنے والی ٹاپ 12کمپنیز کو بلیک لسٹ اور نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی تجویز۔
اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ذخیرہ اندوزی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے بتایا کہ کرونا وباء کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ہر دور میں کسی نہ کسی مسئلے سے دو چار رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ جہاں پیٹرول کی کمی ہو وہاں اسے نہ صرف پورا کیا جائے بلکہ جو عناصر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہوں اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
جبکہ ٹاپ کی 12کمپنیز جو اس میگا کرپشن میں شامل تھیں ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا اور جن لوگوں نے باہر کے ممالک میں بیٹھ کر پیسہ لگاہا اور مصنوعی قلت پیدا کی تا کہ وہ اپنی جیبیں بھر سکیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔ -

دل سوز واقعہ ،ماں نے بچیوں سمیت کنویں میں چلانگ لگا دی
گوجر خان گلیانہ موڑ کے نزدیک ماں نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی، 03 بچیاں جاں بحق، بچیوں کی والدہ ہسپتال منتقل،سی پی او محمد احسن یونس کا واقعہ کا نوٹس، واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرنے کا حکم دے دیا،ایس ایچ او گوجر خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں،
بچیوں کی والدہ سونیا گلفراز کو پولیس نے تحویل میں لے لیا گیا ہے،
تینوں بچیاں ردا فاطمہ بعمر 05 سال، ندا فاطمہ بعمر اڑھائ سال اور انیتا فاطمہ بعمر 6 ماہ جاں بحق ہو گئیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر واقعہ پیش آیا،
واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا، -

وزیراعظم نے والدین کے حقوق سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بیرسٹر محمد فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جس کے تحت والدین بچوں اور ان کے شریک حیات کو گھر سے بے دخل کر سکیں گے اور ان والدین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا جو اپنے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق وزیر قانون وانصاف نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وفاقی حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،
اس تناظر میں ایک آرڈیننس جاری کیا جاسکتا ہے جس میں 3 چیزوں پر توجہ دی جانی چاہئے۔ اول یہ کہ ، اگر مکانات بچوں کے زیر ملکیت ہیں تو بچوں کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے۔ دوسرا یہ کہ ، اگر مکانات والدین کی ملکیت ہیں ، والدین کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ بچوں اور ان کی شریک حیات کو آسان طریقہ کار، یعنی پولیس / ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کے ذریعے 10 دن کے اندر اندر بے دخل کر سکیں۔
اور تیسرا یہ کہ اگر مکانات والدین یا دادا کے فنڈ سے تعمیر کیے گئے تھے ، اور بچوں کے نام تھے تو ، والدین کو ان کی زندگی تک کچھ سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر فروغ نسیم نے یہ تجویز پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ اگر اس طرح کا آرڈیننس نافذ کیا گیا تو اس سے صدر پاکستان، وزیر اعظم ،وزیر قانون ، پوری کابینہ کو تمام والدین کی دعائیں ملیں گی۔ وزیر اعظم نے اس تجویز کی منظوری دے دی اور وزیر قانون سے کہا کہ وہ فوری طور پر آرڈیننس کا مسودہ تیار کریں
-

او آئی سی کے مقابلے میں پاکستان کسی تنظیم کا حصہ بنے گا یا نہیں، طاہر اشرفی نے بتا دیا
اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے توہین مذہب پر اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ ہر امن پسند انسان کی ترجمانی ہے ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزراءخارجہ کے اجلاس میں پاکستان اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا توہین مذہب پر متفقہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی اور دیگر اسلامی ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا۔
یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ، توہین مذہب ، کشمیر اور فلسطین پر پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی فکر اور سوچ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے توہین مذہب پر اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے جو مثبت سمت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کا متفقہ فورم ہے جس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے مقابلے میں پاکستان نہ کسی تنظیم کا حصہ بنے گا اور نہ ہی کسی ایسی کوشش کا حصہ ہے
-

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا،تجویز بجوادی
کرونا دوسری لہر، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان
لاہور: پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، اسی بنا پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
زرائع کے مطابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی، اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز دو ہزار گیارہ میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔
اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے، اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظورکی۔
وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری اور تبادلہ پالیسی دوہزار بیس کا مسودہ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ قائد اعظم سولرپاور کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےناموں کی تجویز بھی منظور کی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ دوہزار بیس میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئیں، ساتھ ہی آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایز کی تقرری کی تجویز سے اتفاق کیا۔
-

پاکستانی خواجہ سرا نے ہیرو ایشیا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
راولپنڈی : عالمی شہرت یافتہ خواجہ سرا نایاب علی نے ہیرو ایشیا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ نایاب علی کو ہیرو ایشیا ایوارڈ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے لیے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔
ایوارڈ کے لیے انڈیا، بنگلا دیش، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن اور بھوٹان سمیت تمام ایشیائی ممالک سے 250 ٹرانس جینڈر افراد کو نامزد کیا گیا تاہم یہ ایوارڈ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کے حصہ میں آیا۔نایاب علی کورنا وبا کے پیش نظر بنکاک نہ جا سکیں، تقریب میں نایاب علی کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔
نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ انٹرنشینل گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دیا گیا تھا
-

وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو خوشحبری سنا دی ،نوجوان ملکی پالیسی تشکیل دیں گے
اسلام آباد وفاقی وزیر اسد عمر کا ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام،نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ ،وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے،
وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے،ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا،نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے،پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے،
یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے،نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائیٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائیگا،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کے منشور میں نوجوان نسل کی ترقی اور فلاحو بہبود شامل ہے ، اس سے پہلےبھی ایسے پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں جس سے نوجوانوںکو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں
