Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ریاست نواز دور میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے واپس لے:خرم نواز گنڈاپور

    ریاست نواز دور میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے واپس لے:خرم نواز گنڈاپور

    لاہور(باغی ٹی وی) میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورنے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست نواز دور میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمے واپس لے

    نواز شریف کے حکم پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی گئیںسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز،شہباز کو این آر او ملا تو قبول نہیں کریں گے

    قائد منہاج القرآن نے جان ہتھیلی پر رکھ کر قومی مجرم نواز شریف کو بے نقاب کیا

    جھوٹے مقدمات دو سال قبل ختم ہو جانے چاہئیں تھے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا نواز شریف کے اندر الطاف حسین سے بڑا غدار چھپا ہے

    نواز شریف فوج کے خلاف پروپیگنڈاکر کے عالمی قوتوں سے ریلیف مانگ رہے ہیں،
    سابق سپیکر قومی اسمبلی ”میر صادق“ نے اپنے مفرور آقا کے اشارے پر بیان دیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کی بجائے لمبی لمبی تاریخیں مل رہی ہیں

  • فوج کے خلاف  بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئیں، مولوی غیاث الدین مبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

    فوج کے خلاف بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئیں، مولوی غیاث الدین مبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

    نارووال (باغی ٹی وی)مسلم لیگ ن کے باغی ممبر صوبائی اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے چند سیاسی پارٹیاں فوج کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہیں۔ایسے بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے صوبائی ممبر اسمبلی غیاث الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج امن کی ضمانت ہے،جو بھی سیاستدان پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں اس کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے علاقے آئے روز جوان وطن پر جان نثاور کررہے ہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے غلط بیان دیا، اس کی مذمت کرتا ہوں، ایسے بیانات پر کارروائی ہونی چاہیے، پاک فوج کے خلاف بولنے والی زبان کو کھینچ لینا چاہیے۔

    ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان کے بیان سے مخالف قوتوں کو خوشی اور پاکستانی قوم کو اس پر تکلیف ہوئی، یہ سب بیان بازی اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کر رہے ہیں ۔ مولوی غیاث الدین نے مطالبہ کیا کہ میاں نوازشریف اور ایاز صادق اپنے بیان کو واپس لے کر قوم سے معذرت کریں۔

  • فضائی آلودگی اور دیگر عوامل کی وجہ سے روزانہ 70افراد فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں: طبی ماہرین

    فضائی آلودگی اور دیگر عوامل کی وجہ سے روزانہ 70افراد فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں: طبی ماہرین

    فضائی آلودگی اور دیگر عوامل کی وجہ سے روزانہ 70افراد فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں: طبی ماہرین 
    بیماری کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، کھانے پینے میں لاپرواہی، بلند فشار خون، تمباکو نوشی، امراض قلب اور ذیابیطس وغیرہ شامل 
    نوجوان نسل اور خواتین میں مرض کی شرح بلند ، متحرک زندگی گزار کر فالج کے امکانات کم کریں
     
     علاج میں تاخیر پر بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہےتفصیلات کے مطابق  
    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پاکستان میں فالج کے مرض میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طب سے وابستہ افراد کو اس بیماری کی علامات، بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے مہم چلانا ہو گی کیونکہ دنیا بھر سالانہ میں 10لاکھ افراد الکوحل کے استعمال اور نشہ آور اشیاء کے باعث فالج کا شکار ہو جاتے ہیں

    جن سے اجتناب برتنا ضروری ہے جبکہ نیورو ریڈیالوجست جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری و دیگر طبی ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر نگہداشت اور مریض کے لئے اہل خانہ کی جانب سے خصوصی توجہ اور حوصلہ افزائی فالج کے مرض میں مریض کی جلد صحت یابی کے لئے نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فالج کا حملہ اُس وقت شدید ہوتا ہے جب دماغ کو خون پہنچانے والی کسی کوئی شریان بلاک ہو جائے یا پھٹ جائے
    ۔ایسی صورتحال میں فالج موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر عمیر رشید نے انکشاف کیا کہ فضائی آلودگی اور دیگر عوامل کی وجہ سے روزانہ 70افراد فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں بالخصوص نوجوان نسل اور خواتین میں مرض کی شرح بلند ہے،متحرک زندگی گزار کر فالج کے امکانات کم کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ہاشم،پروفیسر آصف بشیر،پروفیسر انور چوہدری، ڈاکٹر طارق میاں، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر سہیل اختر، ڈاکٹر حسنین ہاشم اور ڈاکٹر حسیب منظور و دیگر بھی موجود تھے۔ 

    پروفیسر الفرید ظفر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فالج کی بیماری دنیا بھر میں معذوری کی سب سے بڑی وجہ تسلیم کی جاتی ہے جس کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، کھانے پینے میں لاپرواہی، بلند فشار خون، تمباکو نوشی، امراض قلب اور ذیابیطس وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج میں جتنی تاخیر ہو گی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا جبکہ معاشی و سماجی مسائل، طبقاتی کشمکش، لوگوں میں ڈپریشن،احساس محرومی اور دیگر نفسیاتی عوامل فالج میں اضافے کا باعث ہیں جس کے نتیجے میں برین ہیمرج کے کیسز عام ہو گئے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اب فالج قابل علاج مرض ہے، ادویات بھی باآسانی دستیاب ہیں اور اس بیماری سے متاثرہ افراد جلد سے جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بر وقت تشخیص اور مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔ طبی ماہرین نے سادہ غذا،پھل اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر شہزاد کریم، ڈاکٹر علی رزاق سمیت نوجوان ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

  • کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ

    کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ

    خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقہ عبدالحکیم میں 2 بچیوں سمیت 1 لڑکے کی لاشیں برآمد ،جانبحق تینوں بچوں میں 2 بہنیں ایک بھائی ہیں مرنے والے بچوں کے والدین میں گزشتہ روز جھگڑے کے بعد ماں بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی تفصیلات کے مطابق

    کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بچوں کو زہر دیکر مارا گیا ہے پولیس کے مطابق جانبحق بچوں کے باپ شیراز کا اپنی اہلیہ سے گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد والدہ بچوں کو چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی

    اہل محلہ نے گھر میں سارا دن پراسرار خاموشی پر گھر چیک کیا تو لاشیں موجود تھیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچوں کی لاشیں 7 سے 8 گھنٹے پرانی ہیں پولیس رپورٹ کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جائے گا

  • ناموس رسالت پر جان بھی قربان ، صحافی برادری نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

    ناموس رسالت پر جان بھی قربان ، صحافی برادری نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد(باغی ٹی وی )صحافیوں کی ملک گیر مختلف تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس سے فی الفور سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے گزشتہ روز میڈیا کی تنظیموں پی ایف یو جے۔آر آئی یو جے ۔ایپنک اور ایم ڈبلیو اونے فرانسیسی صدر کے پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق گستاخانہ الفاظ اور گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

    جس میں تمام صحافتی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر فرانسیسی۔ مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی

    مظاہرے سے آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین ایپنک محمد صدیق انظر ۔شبیر مغل۔ملک زبیر۔APRNS کے صدر جی ایم جٹ۔مدثر الیاس۔صدیق قریشی۔اورجے یو آئی جنرل سیکرٹری لوکل علامہ عامر شہزاد اور۔نعیم سندھونے خطاب کیا مظاہرے میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی مقررین نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ اگرایک ہفتے کے اندر فرانس سے سفارتی تعلقات ختم نہ کئے گئے تو حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ عشق رسالت کا تقاضہ ہے کہ ناموس رسالت پر آنے والی آنچ کو روکنے کے لئے اگر جان کی بازی لگانا پڑے تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہےانہوں نے دیگر اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ فرانس سے تعلقات فوری ختم کئے جائیں

  • دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا

    دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا

    کراچی(باغی ٹی وی) کھارادر تھانے کے بیٹر کا دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا
    تفصیلات کے مطابق کھوڑی گارڈن ،جوڑیا بازار اور اطراف میں لگے تھیلے پتھاروں سے پولیس کی بیٹ جمع کرنے والے بیٹر بلال عرف ببن نے انکروچمنٹ انسپکٹر راو کلیم کو اغواء کرنے کوشش کے دوران تشدد کرکے زخمی کردیا ،

    واقع بیٹ اکھٹی کرنے کے معاملے پر پیش آیا ،

    کراچی: زخمی انسپکٹر راو کلیم نے واقع کا مقدمہ درج کرادیا ،
    کھارادر پولیس نے اسلحہ استعمال کرنے اور سرکاری افسر پر تشدد کرنے میں ملوث دو بیٹر گرفتار کرلیے ،دو فرار ہوگئے

    بلال عرف ببن کھارادر پولیس اور انویسٹیگیشن کی بیٹ اکھٹی کرنے ملوث ہے ،

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیٹ کا بڑا حصہ ایس ایچ او کھارادر اور انویسٹی گیشن افسر اشفاق کے لئے جمع کیا جاتا ہے ،

    پولیس نے واقع میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا

  • صحافی بھی سردار ایاز صادق کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے،مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    صحافی بھی سردار ایاز صادق کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے،مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    لاہور(خصوصی رپورٹ) سردار ایاز صادق کے گزشتہ روز دئیے گئے بیان کے خلاف صحافی برادری نے بھی آواز بلند کر دی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ آن ریکارڈ کے ایڈیٹر قاضی طارق عزیز نے کیپٹل سٹی لاہور کے پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے
    مزید ازاں انہون نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سردار ایاز صادق نے نہ صرف نطریہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ افواج پاکستان کی ساکھ کو بھی پوری دنیا میں متاثر کیا ہے ان کہ اس اقدام سے شہداء پاکستان کے خون کی بھی توہین ہوئی ہے
    قاضی طارق عزیز نے سردار ایاز صادق پہ مقدمہ درج کر کے کڑی سے کڑی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور سازش ہے.

  • وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور(ماڈل ٹاؤن) ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ،وکلاء نے پیشی پر آئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بھی بناتے رہےتفصیلات کے مطابق عثمان جاوید ولد شیخ محمد جاوید مقدمہ کی پیروی کے سلسلے میں صبح8 بجے صابر حسین جودیشنل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن آیا جہاں حاضری کے بعد ہمراہ اپنے وکیل محمد اظہر جج حارث صدیقی کی عدالت پہنچا تو محمد اکمل ،سمیع الدین ،ایڈووکیٹ سید اعجاز حسین شیرازی اور 4،5 وکلاء حملہ آور ھو گئے تشدد سے شہری کی آنکھ زخمی ہو گئی اور خون جاری ہو گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جائے گی ملزمان جلد پقلیس کی گرفت میں ہونگے
    سول ساسائٹی اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے وکلاء کے اس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے سزا اور جزا کیلیے عدالتیں اور معزز جج موجود ہیں وکلاء کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور بار کونسل کو بھی ایسے وکلاء کا سدباب کرنا چاہیے

  • 13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی

    13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    بد فعلی کے شکار بچے کامران کے والد انور نے تھانے میں ملزم شاہد کے خلاف اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی شکایت کی۔

    معصوم بچے نے بھی اپنے بیان میں بدفعلی کی تصدیق کی۔

    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فوری طور پر دفعہ 377 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران نامزد ملزم شاہد ولد زاہد کو گرفتارکر لیا۔

    میڈیکو لیگل معائنے کی عبوری رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کیے جانے کی تصدیق ہوئ ہے۔

    مقدمے کی مزید تفتیش تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شعبہ تفتیش انجام دے رہا ہے۔

  • قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے آستین کے سانپ پولیس منظر عام پہ لے آئی

    قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے آستین کے سانپ پولیس منظر عام پہ لے آئی

    قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان محلے دار نکلے تفصیلات کے مطابق
    پولیس نے 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے قلات میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قلات میں 2 روز قبل 8 سالہ بچے عمران کو جنسی زیادتی کےبعد قتل کرکےلاش پہاڑی علاقےمیں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اس واردات میں ملوث ملزم احسان کو گرفتار کیا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 2 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزمان بچے کےمحلے دار ہیں جب کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔