Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • ورون دھون سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

    ورون دھون سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

    ورون دھون اب بالی وڈ میں نئے نہیں رہے، دھون کو سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کئے 10 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں اب 17 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے کچھ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز کو توڑا۔ ایک حالیہ پیش رفت میں ورون نے اپنے کیریئر کو وسیع کرنے اور جنوبی سنیما میں بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ورون اب سائوتھ کی فلموں میں‌کام کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر لوکیش کناگراج مجھے کسی کردار کی پیشکش کرتے ہیں تو سو فیصد میں ان کے ساتھ ایک تامل فلم کرنا پسند کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری سائوتھ کی فلمیں اچھی چل رہی ہیں اور اچھی بن

    رہی ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہندوستانی فلموں کے لیے اس وقت ترقی کرنا سب سے اچھی بات ہے.یوں ورون دھون نے کھل کر سائوتھ کی فلموں میں‌کام کرنے کی خواہسش کا اظہار کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کب ورون ایسی کسی فلم میں نظر آتے ہیں. یاد رہے کہ ورون دھون فلم بیدیا میں اہم کردار ادا کررہے ہیں امر کوش کی ہدایتکاری میں بننے والے یہ فلم ایک کامیڈی ہارر ہے۔ اس کے بعد وہ فلمساز نتیش تیواری کی ایکشن فلم باوال میں جھانوی کپور کے ساتھ کام کریں گے۔

  • برج خلیفہ شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر روشن، اداکار نے شکریہ ادا کیا

    برج خلیفہ شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر روشن، اداکار نے شکریہ ادا کیا

    دو نومبر کو سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی۔ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بے پناہ محبتوں سے نوازا گیا۔ ان کے مداحوں میں جوش و خروش دوگنا ہو گیا جب انہوں نے اپنی فلم پٹھان کا ٹیزر شائقین کی نذر کیا.ان کے گھر منت کے باہر کے مناظر دیکھنے والے تھے ان کے دیوانوں کا ایک بڑا ہجوم ان کے گھر کے باہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کو کھڑا تھا. کنگ خان کی سالگرہ نہ صرف ہندوستان میں‌بلکہ پوری دنیا میں ایک تہوار کی طرح منائی جاتی ہے اس خاص دن پر تو دبئی کا برج خلیفہ بھی روشن تھا۔دبئی کے برج خلیفہ کی

    جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے کے بعد شاہ رخ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ برج خلیفہ شاہ رخ خان کے نام کی روشنیوں سے جگمگااٹھا، لکھا گیا کہ "ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ، ہیپی برتھ ڈے پٹھان۔ ہمیں تم سے پیار ہے۔” دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا گانا تجھے دیکھا اس کے پس منظر میں چلایا گیا۔ شاہ رخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، مجھے ہر سال دنیا میں سب سے اوپر لانے کے لیے میرے دوست کا شکریہ. یاد رہے کہ شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں.

  • ہیپی برتھ ڈے تبو

    ہیپی برتھ ڈے تبو

    تبسم فاطمہ ہاشمی جو کہ تبو کے نام سے مشہور ہیں، آج 52 برس کی ہو گئیں۔ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے.انہوں نے اپنا فلمی سفر 37 سال قبل شروع کیا تھا. ہیں۔ انہوں نے دیو آنند کی فلم ”ہم نوجوان” میں بطور چائلڈ آرٹسٹ‌کام کیا. یہ فلم 1985 میں‌ریلیز ہوئی. تبو نے سنجیدہ اور کامیڈی پر طرح کے کردار ادا کئے انہوں نے کامیڈی فلموں بیوی نمبر 1 اور ہیرا پھیری جیسی مزاحیہ فلموں کے ذریعے سامعین کے لیے کئی متاثر کن پرفارمنس پیش کیں۔اس کے بعد انہوں نے تیلگو فلم کولی نمبر1 1991 میں کی اس کے بعد انہوں‌نے 1994 میں ہندی فلم وجے پت میں کام کیا اس میں‌ان کی بہترین اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ ملا . فلم ماچس میں ان

    کی اداکاری نے ان کو شہرت کی بلندیوں‌پر پہنچا دیا .اس فلم کےلئے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا . اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں‌کام کیا اور اپنی صلاحیتوں‌کا لوہا منوایا . ساجن چلے سسرال، بیوی نمبر 1، ہم ساتھ ساتھ ہیں، استتوا اور چاندنی بار میں ان کی اداکاری کو کون بھول سکتا ہے. اس سال ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو ریلیز ہوئی جس نے کامیابی نے نئے ریکارڈز قائم کئے. تبو آج 52 سال کی ہو گئی ہیں انہیں ان کے مداح اور شوبز انڈسٹری کے دوست سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں.

  • کرینہ کپور نے ماں ہونے کیا فرض ادا

    کرینہ کپور نے ماں ہونے کیا فرض ادا

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جو کہ بڑی تعداد میں دنیا بھر میں فین فالونگ رکھتی ہیں . انہوں نے جن ہیروز کو بچپن میں اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام کرتے دیکھا انہی کے ساتھ بڑی ہوکر کام کیا. اکشے کمار اور سلمان خان کہتے ہیں کہ کرینہ جب چھوٹی تھی تو اس وقت یہ سکول کے بعد سیٹ پڑ آیا کرتی تھی ہم اس کے سر پر ہاتھ رکھا کرتے تھے. کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کی ان کے دو بیٹے ہیں ان کے بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے اور چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے. کرینہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماں بھی ہیں انہوں نے اپنے بچوں‌کی پرورش پر توجہ دی ہے. جہانگیر علی خان کو اکثر وہ اٹھائے ہوئے نظر بھی آتی ہیں. کرینہ کپور آج کل اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کی

    غرض سے لندن میں موجود ہیں وہاں ان کے ساتھ ان کے بیٹے جہانگیر علی خان بھی ہیں. انہوں نے ایک دن اپنے کام سے چھٹی کرکے اپنے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ گزارا . اور بطور ماں اس کو وقت دیا انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ گزرے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا. جب سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو ان پر دلچپسپ تبصرے بھی ہوئے. انوشکا شرما نے بھی تصاویر پر کمنٹس کئے .

  • شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا ، چھئیا چھئیا پررقص

    شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا ، چھئیا چھئیا پررقص

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 2 نومبر کو 57 برس کے ہو گئے. ان کے مداحوں کے لیے یہ واقعی ایک بڑا دن تھا۔ وہ پیدائشی طور پر اسٹار نہیں تھے لیکن ان کی محنت اور اپنے کام کے تئیں پختہ عزم نے انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک میگا اسٹار بنا دیا ہے۔ 30 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، فلم انڈسٹری میں ان کی شمولیت کو محض چند الفاظ میں قلمبند نہیں کیا جا سکتا۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کیسے منائی . جیسے ہی گھڑی میں آدھی رات کے 12 بج رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ منت سے اپنے مداحوں اور خیر

    خواہوں کو ہاتھ ہلا کر مبارکباد دی۔شاید کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے کے موقع پر خصوصی طور پر اپنے گھر منت کے باہر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں. اس کے بعد انہوں نے اپنی آنے والی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے شائقین کے دل جیت لئے.اسکے بعد اگلے دن انہوں نے ممبئ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے اپنے مشہور گانے ‘چھئیا چھئیا’ پر رقص کرکے سب کو حیران کر دیا اور بعد اذاں کیک بھی کاٹا. کرن جوہر نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی .

  • ہرتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو دی سالگرہ کی مبارکباد

    ہرتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو دی سالگرہ کی مبارکباد

    بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور صبا آزاد کا افئیر ان دنوں چرچا میں ہے، کبھی یہ دونوں چھٹیاں منانے کسی خوبصورت جگہ گئے ہوتے ہیں اور کبھی یہ دونوں کہیں کھانا کھاتے یا کسی دوست کی پارٹی اٹینڈ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں‌. صبا آزاد نے اپنے گرل فرینڈ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی . ان دونوں نے حال ہی میں اپنی پہلی دیوالی ایک ساتھ منائی۔ اب ان کے رشتے میں آنے کے بعدصبا کی پہلی سالگرہ ہے اور ہریتک اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ اسے صبا کے لیے خاص دن بنائیں. ہرتیک نے صبا کے لیے سالگرہ کی ایک خوبصورت پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کی انہوں نے صبا کو انکی سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر صبا آزاد نے ان کا شکریہ ادا کیا. یاد رہے کہ صبا اور ہرتیک روشن کی

    دوستی ہرتیک کی سوزین کے ساتھ طلاق کے بعد ہوئی. حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صبا اور سوزین دونوں اچھی دوستیں ہیں اور سوزین اکثر صبا کی تصویروں پر کمنٹ کررہی ہوتی ہیں. ہرتیک آخری بار سیف علی خان کے ساتھ فلم وکرم ویدھا میں نظر آئے تھے۔ وہ فی الحال فائٹر کی تیاری میں مصروف ہیں، ہرتیک پہلی بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ شائقین اس جوڑی کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے جارہی ہے.

  • جھانوی کپور نے سری دیوی کی بائیوپک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

    جھانوی کپور نے سری دیوی کی بائیوپک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

    جھانوی کپور موجودہ نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شکل ہو، فیشن یا ان کی اداکاری کی مہارت، ہر چیز مداحوں کو پسند ہے۔ درحقیقت وہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ قابل قدر اداکاروں میں سے ایک بن گئی ہیں اور انہوں نے بار بار سلور اسکرین پرمشکل کرداروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. جھانوی کپور آج کل اپنے فلم ملی کی تشہیر میں مصروف ہیں. میڈیا سے گفتگو کے دوران ان جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی والدہ سری دیوی کی بائیوپک میں کام کریں گی تو انہوں نے جو جواب دیا آپ رہ جائیں گے حیران . انہوں نے کہا کہ میں‌اپنی والدہ کی بائیو پک میں کام نہیں کرنا چاہتی، وجہ بتانے کے لیے پوچھے جانے پر، جھانوی نے مسکراتے ہوئے

    چہرے کے ساتھ جواب دیا، ”سر ابھی وہ بہت لمبا جواب ہے اور مجھے بہت بھوک لگی ہے اور مجھے اسٹیج پر رونا بھی نہیں ہے” یاد رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی وا؛لدہ کے انتقال کے بعد شوبز کیرئیر کا آغاز کیا . فلم ملی جس کی آج کل وہ تشہیری مہم میں مصروف ہیں اس میں وہ ایک نرس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام ملی نوڈیال ہے۔ وہ نرسنگ گریجویٹ ہے لیکن ایک کیفے میں پارٹ ٹائمر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں ملی کا اپنے والد اور سنی کوشل (اس کے بوائے فرینڈ) کے ساتھ بندھن دکھایا گیا ہے۔ سسپس تھرلر اس فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔بونی کپور جھانوی کپور کے والد ہیں.

  • سالگرہ کے موقع پر منت کے باہر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بالکنی میں آکر ہاتھ ہلایا

    سالگرہ کے موقع پر منت کے باہر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بالکنی میں آکر ہاتھ ہلایا

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان 57 برس کے ہو گئے ہیں اور اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نہ صرف اپنے مداحوں کو فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے ٹریٹ دی ہے بلکہ اپنے گھر کی بیرونی بالکنی میں‌آکر مداحوں کو ہاتھ بھی ہلایا ہے اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے. شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے گھر کی بیرونی بالکنی میں آئے تو ان کے مداحوں نے اداکار کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے. شاہ رخ خان اس موقع پر کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس ہیں. شاہ رخ خان کے چہرے کی خوشی بھی دیدنی ہے جب وہ اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا رہے ہیں. شاہ رخ خان کے

    ساتھ اس موقع پر ان کے بیٹے بھی ابراہیم بھی موجود تھے انہوں نے اپنے مداحوں کو بیٹے ابراہیم کا دیدار بھی کروایا. شاہ رخ خان نہ‌صرف اپنی سالگرہ کے موقع پر بلکہ عید اور دیوالی کے تہواروں پر اپنے مداحوں کو اسی طرح سے اپنے گھر کی بیرونی بالکونی میں آکر ہاتھ ہلاتھ ہلاتے ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم دیوانہ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کی اور کیرئیر کیا ابتداء میں ہی منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار ادا کئے. انہوں نے اس وقت منفی کردار کئے جب کوئی ہرو منفی کردار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا.

  • اپنی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نےمداحوں کو حیران کیسے کیا؟

    اپنی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نےمداحوں کو حیران کیسے کیا؟

    کنگ خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو کر دیا ہے حیران . اور حیران بھی کیا ہے اپنی فلم پٹھان کے ٹیزر کو ریلیز کرکے. شاہ رخ خان چار سال کے بعد سکرین پر اینٹری دے رہے ہیں. سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن انٹرٹینر پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں ۔ ٹیزر بالآخر شاہ رخ خان نے ریلیز کر دیا ہے اور شائقین نے اسے بہت سراہا ہے. پٹھان کے ٹیزر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے. پٹھان کا ٹیزر دیکھ کر شائقین شاہ رخ خان کا نہ صرف شکریہ ادا کررہے ہیں بلکہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ٹیزر بلاشبہ

    ہندی سینما کی تاریخ کا بہترین ٹیزر ہے. صارفین نے اس پر دلچپسپ تبصرے کئے ہیں. ایک ٹویٹر صارف نے تبصرہ کیااور مائی گاڈ شاہ رخ خان آخر کار واپس آ گئے ہیں.پٹھان 25 جنوری 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کیمیو بھی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ شاہ رخ خان نے ہمیشہ ہی اپنے شائقین کو حیران کیا ہے پٹھان کے پوسٹر اور ٹیزر نے سب کو حیران کر دیا ہے ہم اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں.

  • شاہ رخ خان کی کن  فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے؟‌

    شاہ رخ خان کی کن فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے؟‌

    شاہ رخ خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کام کے زریعے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے ۔ 1992 میں ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم دیوانہ سے لے کر 2018 میں زیرو تک ان کی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ زیرو جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی تھیں کے بعد اداکار نے وقفہ لیا اور اب وہ واپسی کے لیے بڑی سکرین کے لئے تیار ہیں۔ 2023 میں، شاہ رخ خان ایک یا دو نہیں بلکہ تین ریلیز کے ساتھ باکس آفس پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم دیکھتے ہیں کہ شاہ رخ خان کن کن فلموں میں نظر آئیں گے. پٹھان ایکشن تھرلر فلم ہے جسے سدھارتھ آنند نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان مبینہ طور پر را ایجنٹ کا کردار ادا کر

    رہے ہیں اور ان کے کردار کا نام فیروز پٹھان ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم سے متعلق کئی تصاویر شیئر کیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی جس نے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ واضح رہے کہ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اوم شانتی اوم اور چنئی ایکسپریس کے بعد دیپیکا کے ساتھ یہ ان کی یہ تیسری فلم ہو گی. ان کی فلم جوان کو تامل فلمساز ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ نینتھارااس فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم میں تامل سپر اسٹار تھلاپتی وجے خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ وجے سیتھوپتی بھی نظر آئیں گے . جوان 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔فلم ڈنکی کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے. یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے ڈنکی میں وکی کوشل اہم کردار ادا کر رہے ہیں. جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ڈنکی دسمبر 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم اسٹار ڈم اور ریل اور اصلی میں بھی نظر آئیں گے .