Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • امیتابھ بچن کی جیا بچن کے ساتھ پانچ یادگار فلمیں

    امیتابھ بچن کی جیا بچن کے ساتھ پانچ یادگار فلمیں

    ہندوستانی سینما کے پاور فل اداکار امیتابھ بچن جن کا سٹار ڈم مثالی ہے انہوں نے شادی کی جیا بہادری کے ساتھ جو اب جیا بچن کہلاتی ہیں.امیتابھ بچن نے ہمیشہ ہی اہنی کامیابیوں‌کا سہرا جیا بچن کے سر رکھا ہے ان دونوں کی شادی کو 49 سال ہو چکے ہیں. حقیقی زندگی کی اس جوڑی کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا رہا ہے.دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا. امیتابھ بچن کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو یاد کرواتے ہیں ان دونوں کی ایک ساتھ کی ہوئیں چند فلمیں. پہلے نمبر پر ہے فلم ”ابھیمان” اس میں ان کی کیمسٹری کو بہت سراہا گیا ان کی اس فلم سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے. دوسرے نمبر پر ہے فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور جیا بہادری کی

    جوڑی کو ایک ساتھ ایک بار پھر بہت سراہا گیا. اس فلم میں جیا بہادری ایک سنجیدہ لڑکی دکھائی گئی ہیں اور امیتابھ بچن اینگری ینگ مین جو کبھی کبھی ہلکا پھلکا مذاق بھی کر لیتا ہے. تیسرے نمبر پر ہے فلم کبھی خوشی کبھی غم اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیا نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا جیا بچن نے ایسی بیوی کا کردار ادا کیا جواپنے شوہر کے تمام فیصلوں کو مانتی ہے لیکن ایک ایسی بیوی بھی دکھائی جو اپنے بچوں کے لئے انہی فیصلوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی بھی ہوجاتی ہے. چوتھے نمبر پر فلم ملی اس میں بھی ان دونوں کی یادگار پرفارمنس کو کون بھول سکتا ہے.پانچویں نمبر پر ہے فلم چپکے چپکے یہ ایک ایسی کامیڈی کلاسک مووی ہے جس کو آج بھی دیکھیں تو مزہ آتا ہے اس میں جیا اور امیتابھ کے کام کو بہت سراہا گیا .

  • امیتابھ بچن کی نوبہترین فلموں‌ کے نو بہترین ڈائیلاگز

    امیتابھ بچن کی نوبہترین فلموں‌ کے نو بہترین ڈائیلاگز

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بادشاہ اور شہنشاہ کے نام سے جانے جانے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج 80 سال کے ہوگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نسل در نسل لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔امیتابھ بچن نے سنجیدہ کردار بھی نبھائے اور پلکے پھلکے کردار بھی نبھائے. ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان کی کچھ بہترین فلموں کے کچھ بہترین ڈائیلاگز آپکو یاد کررہے ہیں. فلم دیوار جو کہ 1975 میں ریلیز ہوئی اس میں ان کا ایک ڈائیلاگ ہے ” آج میرے پاس بنگلہ ہے، گاڑی ہے، بینک بیلنس ہے، کیا ہے تمہارے پاس؟ ان کا یہ ڈائیلاگ آج بھی بولا جاتا ہے. دوسرے نمبر پر ہے فلم شعلے کا ڈائیلاگ ” تمھارا نام کیا ہے، بسنتی؟” . تیسرے نمبر ہے فلم کبھی کبھی اس کا ڈائیلاگ ہے ” کبھی کبھی

    میرے دل میں خیال آتا ہے، کی زندگی تیری زلفوں کی نرم چھاؤں میں گزرنے پتی سے شاداب ہو بھی سکتی تھی”.
    چوتھے نمبر پر ہے فلم ڈان کا ڈائیلاگ ” ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے”. پانچویں نمبر پر ہے فلم سلسلہ کا یہ ڈائیلاگ ” میں اور میری تنہائی، اکثر یہ بات کرتے ہیں”. چھٹے نمبر پر ہے فلم کالیا کا ڈائیلاگ ” ہم جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں، لائن واہی سے شورو ہوتی ہیں”. ساتویں نمبر پر ہے فلم نمک حلال کا یہ ڈائیلاگ ” میں انگریزی بول سکتا ہوں، میں انگریزی چل سکتا ہوں، میں انگریزی ہنس سکتا ہوں کیونکہ انگریزی بہت ہی گھٹیا زبان ہے”۔آٹھویں نمبر ہے ہے فلم شہنشاہ کا یہ ڈائیلاگ” رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں، نام ہے شہنشاہ”۔نویں نمبر پر ہے ان کی فلم سرکار کا یہ ڈائیلاگ ” مجھے جو صحیح لگتا ہے میں کرتا ہوں، پھر چاہے بھگوان کے خلاف ہو، قانون کے خلاف ہو یا خالص نظام کے خلاف”۔

  • امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

    امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

    امیتابھ بچن کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔بالی وڈ کے شہنشاہ کا فلمی کیرئیر پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے، انہوں‌نے 200 سے زائد فلموں‌میں کام کیا، اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے اپنی ہر فلم کے ساتھ تعریفیں سمیٹیں.انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند نے 1984 میں پدم شری، 2001 میں پدم بھوشن اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔ امیتابھ بچن اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پرڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزینٹر بھی ہیں. کون بنے گا کروڑ پتی شو کی میزبانی بھی کررہے ہیں.انہوں نے 1980 کی دہائی میں کچھ عرصے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھا۔حکومت فرانس نے انہیں 2007 میں اپنے اعلیٰ ترین

    شہری اعزاز، نائٹ آف دی لیجن آف آنر سے نوازا۔امیتابھ بچن نے ایک ہالی ووڈ فلم، باز لوہرمن کی دی گریٹ گیٹسبی (2013) میں بھی کام کیا.امیتابھ بچن نے کیرئیر کا آغاز 1969 میں کیا. آغاز میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کیا ان کے ساتھ انکی فلم آئی آنند یہ فلم آج بھی اپنے پاور فل ڈائیلاگز اور امیتابھ بچن کی بہترین اداکاری کے لئے جانی جاتی ہے. کیرئیر کی شروعات کی ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہیں اسکے بعد انہوں نے سپر ہٹ فلموں‌کا دور دیکھا اور سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ان کی مشہور فلموں میں ڈان، شعلے ، زنجیر ، شہنشاہ ، پا ، اگنی پتھ ، امر اکبر انتھنی ، خاکی ، شرابی ، باغبان ، ستے ستہ ، سلسلہ ، محبتیں، تریشول ، چپکے چپکے و دیگر کے نام قابل زکر ہیں.

  • امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے منہ کے بل جا گری

    امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے منہ کے بل جا گری

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن جن کی ستمبر کے مہینے میں‌ فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے بارے میں کرن جوہر کا دعوی کے کہ اس نے پہلے ہی ہفتے ریکارڈ توڑ بزنس کیا جبکہ کنگنا رناوت سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات کا کہنا ہے کہ براہمسٹرا نے اس طرح سے بزنس نہیں کیا جس طرح سے بتایا جا رہاہے. براہمسٹرا میں امیتابھ بچن ایک اہم کردار میں نظر آئے. لیکن حال ہی میں امیتابھ بچن کی ایک اور فلم گڈ بائے ریلیز ہوئی ہے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح سے پٹ گئی ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ یہ فلم پہلے دن ایک کروڑ کا بھی بزنس نہیں‌کر سکی ، رپورٹس کے

    مطابق فلم نے نوے لاکھ کا بزنس کیا . گڈ بائے سے پہلے فلم گاڈ فادر ریلیز ہوئی جس نے گڈ بائے کے مقابلے میں اچھا بزنس کیا ہے کہا جا رہا ہے کہ تین دن میں اس فلم نے سو کروڑ کما لئے ہیں. یوں امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے بری طرح سے فلاپ ہو گئی ہے اور شائقین نے اس فلم کو رد کر دیا ہے.یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے جب اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تھا تو ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہی تھیں لیکن اس کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ ایسا چمکا کہ آج تک سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں لیکن فلم گڈ بائے ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی .

  • مداح شاہ رخ خان کا عالیشان گھر دیکھ کر رہ گئے دنگ

    مداح شاہ رخ خان کا عالیشان گھر دیکھ کر رہ گئے دنگ

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر کی خوبصورتی کے چرچے تب سے ہیں جب سے یہ تعمیر ہوا ہے . بالی وڈ کی بڑی بڑی سلیبرٹیز کے لئے یہ گھر انسپریشن ہے. شاہ رخ خان کا گھر ان کے مداحوں نے یوں دیکھا . ہوتا کچھ یوں ہے کہ ٹی وی کمرشل کی ویڈیو کے آغاز میں شاہ رخ خان ہوائی سفر کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے برابر میں ایک میگزین بھی رکھتے ہیں، جس کے سرورق پر انہیں ’کامیاب افراد‘ میں سے ایک کے طور پر اور ’سال کے بہترین آدمی‘ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔شاہ رخ خان کھڑکی سے باہر دیکھتے ہیں اور

    اس کے بعد ہیلی کاپٹر سے باہر نکلتے ہیں اور فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کی تصاویر بناتی نظر آتی ہے، جس کے بعد وہ اپنے پرتعیش گھر میں جاتے ہیں اور وہاں جاکر لگڑری ٹی وی کھول کر اسے دیکھتے نظر آتے ہیں. شاہ رخ خان کے پر تعیش گھر کو دیکھ کر ان کے مداح رہ گئے حیران. اس گھر کو بنانے میں کئی سال لگے. شاہ رخ خان نے اس گھر میں مندر بھی بنا رکھا ہے اور مسجد بھی. مندر اس لئے کیونکہ شاہ رخ خان کی بیوی گوری ہندو ہیں اور شاہ رخ خان مسلمان ہیں. شاہ رخ خان کے گھر کے اردگر بالی وڈ کی مشہور سلیبرٹیز کے گھر ہیں ہر گھر اپنی مثال آپ ہے.

  • میری ماں نے میرے ذہنی مسائل کی نشاندہی کی اور زندگی کی طرف واپس لائیں دیپیکا پڈوکون

    میری ماں نے میرے ذہنی مسائل کی نشاندہی کی اور زندگی کی طرف واپس لائیں دیپیکا پڈوکون

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ دماغی صحت کے ساتھ زندگی میں اپنی مسلسل جدوجہد کے حوالے سے ہمیشہ بات کرتی رہی ہیں.دیپیکاایک فاؤنڈیشن بھی چلاتی ہیں، جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو اپنی ذہنی صحت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ 2015 میں پہلی بار دیپیکا نے اپنی دماغی بیماری کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ڈپریشن سے لڑتی رہی ہیں۔دیپیکا جو کہ ذہنی صحت کے پروگرام کے لیے تامل ناڈو میں ہیں وہاں انہوں نے اپنے ذہنی مسائل اور بیماری سے جنگ لڑنے کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری ذہنی صحت کے مسائل کو پہچانا اس دور میں میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا . میری ذہنی صحت کو علاج

    کے ساتھ بہتر کرنے میں ماں نے مجھے بہت حوصلہ دیا. انہوں نے کہا کہ میری ماں مجھے ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئی اس کے بعد انہوں نے میری بہت زیادہ کئیر کی . یاد رہے کہ دیپیکا ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار رہنے کے بعد اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہیں. جب وہ ان مسائل کا شکار تھیں تو ان کے ذہن میں خود کشی کرنے کے خیالات بھی آتے تھے . دیپیکا اب ہر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دینے کا درس دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی کو سنجیدگی سے لیں اور اسے بھرپور انداز میں جیئیں.

  • ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر کونسی پانچ بالی وڈ فلمیں دیکھی جانی چاہیے

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر کونسی پانچ بالی وڈ فلمیں دیکھی جانی چاہیے

    ذہنی تندرستی اتنی ہی ضروری ہے جتنی جسمانی تندرستی۔ نسل انسانی زندہ نہیں رہ سکتی اگر ہم دونوں کے درمیان توازن برقرار نہ رکھیں۔ آج دنیا میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے.ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ COVID-19 وبائی مرض کے پہلے سال میں عالمی سطح پر بے چینی اور ڈپریشن کے پھیلاؤ میں 25 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ ہم سب کو مل کر اب اس پر ایکشن لینا ہوگا۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق رکاوٹوں کو دور کی ضرورت ہے۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر کونسی فلمیں دیکھی جا سکتی ہیں. پہلے نمبر پر ڈئیر زندگی ، گوری شندے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2016 میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس فلم میں دماغی صحت کے

    مسائل کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے. دوسرے نمبر پر ہے فلم چھچھورے اس فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت، شردھا کپور، ورون شرما، طاہر راج بھسین، نوین پولیشٹی، تشار پانڈے اور سہرش کمار شکلا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے. اس فلم میں ذہنی صحت کے مختلف مسائل کو ڈسکس کیا گیا ہے. تیسرے نمبر پر ہے فلم مائی نیم از خان اس فلم کو کرن جوہر نے ڈائریکٹ کیا تھا اس میں شاہ رخ خان کو بھی کچھ ذہنی مسائل میں الجھا ہوا دکھایا گیا ہے. پانچویں نمبر پر ہے فلم تارے زمین پر، یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی عامر خان نے اسے پرڈیوس کیا تھا اس میں بھی ذہنی صحت کے مسائل سے جُوجتے ہوئے بچے کو دکھایا گیا ہے.لہذا یہ چند فلمیں ورلڈ مینٹل ہیتلھ ڈے پر دیکھی جا سکتی ہیں .

  • کونسی اداکارائیں ریکھا کی بائیو پک میں بہترین اداکاری کر سکتی ہیں؟

    کونسی اداکارائیں ریکھا کی بائیو پک میں بہترین اداکاری کر سکتی ہیں؟

    ریکھا بالی وڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ سے ہمیشہ ہی ان کے بعد میں آنے والی ہیروئنز متاثر رہی ہیں. چار دہائیوں تک ریکھا نے مسلسل کام کیا. ریکھا نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں. ریکھا کی سالگرہ کے موقع پر پنک ولا نے ایسی اداکارائوں کی فہرست بنائی جو ریکھا کی بائیو پک میں بہترین اداکاری کر سکتی ہیں.پہلے نمبر ہیں پریانکا چوپڑا یہ صرف بالی وڈ اسٹار نہیں ہیں بلکہ ایک عالمی آئیکون ہیں اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ باجی راؤ مستانی میں کاشی بائی کے کردارکو جس طرح سے انہوں نے نبھایا ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ریکھا کی بائیو پک میں اچھا کام کر

    سکتی ہیں. دوسرے نمبر پر ہیں عالیہ بھٹ ان کی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی میں اداکاری دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھی ریکھا کی بائیو پک کے لئے بہترین چوائس بن سکتی ہیں. تیسرے نمبر پر ہیں ایشوریا رائے بچن انہوں نے ریکھا کی فلم امرائو جان میں جس طرح سے اداکاری کی اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ریکھا کی بائیو پک میں‌ کمال دکھا سکتی ہیں. چوتھے نمبر پر ہیں دیپیکا پڈوکون انہوں‌ نے باجی رائو مستانی میں جس طرح کا کردار ادا کیا ہے اسکو دیکھ کر کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ یہ ریکھا کی بائیو پک میں اچھا کام کرسکتی ہیں. پانچویں نمبر ہر ہیں ودیا بالن انہوں نے بھی اپنی ہر فلم سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لہذا یہ بھی ریکھا کی بائیو پک کے لئے بہترین چوائس ہو سکتی ہیں.

  • والد امیتابھ بچن  کی سالگرہ کے موقع پر ابھیشک نے دیکھی فلم ڈان

    والد امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر ابھیشک نے دیکھی فلم ڈان

    امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں زنجیر، دیوار اور شعلے جیسی فلموں کے لیے مقبولیت حاصل کی اور بعد کے سالوں میں اسٹارڈم کا مزہ چکھا۔ 11 اکتوبر کو بگ بی اپنی 80ویں سالگرہ منائیں گے اور اس خاص موقع پر فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے امیتابھ کے فلمی میلے کا اعلان کیا جس کا عنوان بچن بیک ٹو دی بیگننگ ہے۔ یہ پورے ہندوستان میں 22 سنیما ہالوں میں 172 شو کیسز اور 30 ​​اسکرینوں کا احاطہ کرے گا۔ ابھیشیک بچن نے اپنے والد کی 1978 کی فلم ڈان دیکھی اور بگ بی کی شہنشاہ جیکٹ بھی دیکھی۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے

    لکھا کہ ڈان کو بڑی اسکرین پر دیکھ کربہت اچھا محسوس ہے. 11 اکتوبر کو امیتابھ بچن کی سالگرہ ہے حسین اتفاق یہ ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اور انکی قریبی دوست ریکھا کی سالگرہ 10 اکتوبر کو ہوتی ہے. یاد رہے کہ ابھیشیک بچن کو آخری بار سوشل کامیڈی فلم” دسوی” میں دیکھا گیا تھا، جس میں یامی گوتم اور نمرت کور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ابھیشیک بچن تامل فلم اوتھتھا سیروپو سائز 7 کے ہندی ریمیک میں دکھائی دیں گے.کہا جا رہا ہے کہ ابھیشک بچن ہائوس فل کے سیکوئل میں بھی نظر آئیں گے.

  • دھرمیندر نے مبارکباد دی امیتابھ بچن کو

    دھرمیندر نے مبارکباد دی امیتابھ بچن کو

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے بگ بی امیتابھ بچن کو ٹویٹر پر دی ہے مبارکباد . دھرمیندر جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں انہوں نے کچھ دیر پہلے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تصویر فلم شعلے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے. دھرمیندر نے تصویر کا کیپشن لکھا کہ ”امیت، تم سے پیار کرتا ہوں۔ مجھے راج شری پروڈکشن سے خبر ملی کہ آپ ان کے ساتھ فلم کر رہے ہیں۔ سن کر بہت اچھا لگا کہ سب سے زیادہ باصلاحیت اداکار اور بہترین پروڈکشن ہاؤس ایک بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں”. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے مداحوں نے مبارکباد دیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر دونوں بہت اچھے دوست ہیں. امیتابھ بچن کا

    کیریر بنانے میں‌دھرمیندر کا بہت بڑا کردار ہے . یہ دھرمیندر ہی تھے جنہوں نے امیتابھ بچن کا نام فلم شعلے کے لئے دیا اور امیتابھ کو یہ فلم دھرمیندر کی سفارش پر ہی دی گئی تھی. اس فلم کے بعد امیتابھ نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. امیتابھ بچن بھی دھرمیندر کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہوں نے ہی یہ بات کئی برسوں کے بعد ایک ایوارڈ شو میں کہی تھی اور کہا تھا کہ میں آج جو بھی ہوں اسکی بنیاد میرے دوست میرے بھائی دھرمیندر نے رکھی تھی .