Baaghi TV

Tag: بجلی

  • ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے  فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

    سی پی پی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے 24.77 فی صد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔

    آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر …

    درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

    سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    امید ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے مثبت رویہ …

  • بجلی ایک ماہ کیلئے  7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی

    بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا،صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

  • نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست  دائر

    نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

    اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا سے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 23 فروری کو ہوگی، درخوا ست جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، اس اضافے سے صارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا۔

    واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے،فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145زخمی

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

  • آئندہ 3 ماہ  کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان

    آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان ہے،جس کیلئے وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا میں کی گئی دائر درخواست میں آئندہ 3ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں 4 روپے40پیسےاضافے کا مطالبہ کیا ہے،بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی جائےگی،جس سے بجلی صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا ، نیپرا14 فروری کودرخواست پرسماعت کرےگی ۔

    درخواست کے متن میں وزارت توانائی نےلکھا کہ فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے9ارب 44کروڑاضافہ مانگاہےپشاورالیکٹرک سپلائی 11ارب 60کروڑمیپکو نے 15ارب مانگاہےلیسکونے15ارب 10کروڑکیسکو نے10 ارب اضافہ مانگاہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام …

    شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ رابطہ

    بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات

  • بجلی فی یونٹ  5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، درخواست پر کل سماعت ہو گی،سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے،منظوری کی صورت میں صارفین پر 50 ارب تک کا بوجھ پڑے گا، درخواست میں بتایاگیا کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

    دوسری جانب یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہےموقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتاہے۔

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    رپور ٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    اے این پی کے صوبائی اسمبلی کی امیدوار انتقال کر گئے

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  • بجلی کمپنیوں کی نگرانی  کیلئے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پی ایم یوز کے قیام کا فیصلہ

    بجلی کمپنیوں کی نگرانی کیلئے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پی ایم یوز کے قیام کا فیصلہ

    حکومت نے خسارے میں چلنے والی 5 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی بزنس ریکارڈ کے مطابق نگراں وزیر توانائی و پٹرولیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ خسارے میں چلنے والی پانچ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ واپڈا کی بندش کے بعد پاکستان میں بجلی کی تقسیم کا کاروبار10 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (سوائے کراچی کے جو ایک نجی کمپنی کر رہی ہے) کو سونپ دیا گیا وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے تحت ان ڈسکوز میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کے طور پر موزوں افراد کی تقرری حکومت کے لیے ہمیشہ ایک چیلنج رہی ہے۔

    حلقہ این اے 242 :ن لیگ اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    ماضی میں سی ای او ز کے عہدے پُر کرنے کی ایسی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں نتیجتا بجلی کا شعبہ بنیادی طور پر موثر قیادت کے فقدان کی وجہ سے نااہلیوں کا شکار ہے۔ اس کے نتیجے میں جون 2023 تک گردشی قرضہ 2.310 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے، ڈسکوز کی وصولیوں میں بھی 1.786 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ شعبہ غیر پائیدارہو گیا ہے۔

    پاور ڈویژن کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز کو تقریبا 589 ارب روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے جس میں انڈر ریکوری اور نیپرا کی حد سے زیادہ نقصان شامل ہےیہ کمپنیاں کارپوریٹائزیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں مزید نجکاری کے لئے بنائی گئی تھیں۔ تاہم بدانتظامی کی وجہ سے مزید اصلاحات کا عمل پٹڑی سے اتر چکا ہے اور نتیجتاً یہ ادارے اب قومی خزانے پر مستقل بوجھ ہیں۔

    راولپنڈی پولیس کا اہم اقدام ،ٹرانسجینڈرز کے لئے باقاعدہ سکول کلاسز کا آغاز

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے حکومت نے بجلی چوری اور نادہندگان سے وصولی کے خلاف مہم شروع کی ہےتاہم خدشہ موجود ہے کہ ڈسکوز کی کمزور قیادت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوسکتی ہے. خاص طور پر حیسکو، سیپکو، پیسکو اور کیسکو کو انتظامی صلاحیت کی شدید کمی کا سامنا ہے اور انہیں اس حوالے سے انتظامی مدد کی ضرورت ہے۔

    4 اکتوبر 2023 کو ہونے والے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل انسداد چوری ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نمایاں نقصان اٹھانے والے ڈسکوز کیسکو، پیسکو، سیپکو، میپکو اور حیسکو کو کے ساتھ وابستگی کا فیصلہ کیا گیا پائلٹ پروجیکٹ ہیسکو کے ساتھ شروع ہوگا اور ہیسکو میں پائلٹ مداخلت کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد دیگر ڈسکوز میں بھی ایسا کیا جائے گا۔

    توشہ خان کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد

    وجوہات کی وضاحت کے بعد پاور ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کی ہیں: (1) ہر ڈسکو میں ایک پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے۔ پائلٹ کے طور پر پہلا پی ایم یو حیسکو میں قائم کیا جائے گا جس میں پی اے ایس، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران شامل ہوں گے جس کی سربراہی پاک فوج کے بی ایس 20 افسر کریں گےیہ پرفارمنس منیجمنٹ (پی ایم یو) براہ راست سیکرٹری پاور ڈویژن کو رپورٹ کرے گا۔

    وزارت دفاع ہر ڈسکو کے انتظام کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیم اور متعلقہ عملے کے ساتھ پاک فوج کے ایک حاضر سروس بی ایس 20 افسر کو تعینات کر سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر حیسکو کے لیے ایسی صرف ایک ٹیم کی ضرورت ہوگی وزارت دفاع ہر ڈسکو میں انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ایک افسر تعینات کر سکتی ہے۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

    انسداد چوری مہم میں پولیس حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے متعلقہ صوبائی پولیس حکام کی طرف سے ہر ڈسکو میں بی ایس 18 کے حاضر سروس پولیس افسر کو تعینات کیا جاسکتا ہےنادرا/ آئی ایم پاس اور بینکوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ ان ڈیفالٹر افراد کے پاسپورٹ جاری یا تجدید نہ کریں یا بینک اکاؤنٹ نہ کھولیں، جن کی فہرستیں پاور ڈویژن پی ایم یو کی جانب سے فراہم کردہ ان پٹ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کرے گا۔

    پاور ڈویژن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 17 کے افسران کو تمام ڈسکوز میں تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 یا 18 کے ایف آئی اے افسران کو سب سے پہلے تین ڈسکوز (حیسکو، سیپکو اور پیسکو) سے منسلک کیا گیا تھا تاکہ چوری اور ریکوری مہم میں ڈسکوزملازمین کے ساتھ مل کر کام کرنے والے ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

    ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں،حافظ نعیم

    سیکریٹری خزانہ کے قریبی ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ فنانس ڈویژن نے پاور ڈویژن کی جانب سے خسارے میں چلنے والی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں سینئر فوجی افسران (بریگیڈیئرز) کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ڈسکوز کے اندر گورننس مزید خراب ہوگی۔

    فنانس ڈویژن نے 10 نومبر 2023 کو وزارت توانائی (پاور ڈویژن) آفس میمورنڈم پر اپنے تبصرے میں کہا کہ وفاقی کابینہ کی سمری کے مسودے میں پی ایم یوز کے قیام کے حوالے سے تجویز کی توثیق نہیں کی گئی جس کی سربراہی پاک فوج کے بی ایس 20 افسر کریں گے اور جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران تعینات ہوں گے۔

    ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں،حافظ نعیم

    فنانس ڈویژن نے اپنے تبصروں میں دلیل دی کہ چوری پر قابو پانا اور کارکردگی کا انتظام دو بالکل مختلف افعال ہیں، مجوزہ پی ایم یو کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) اور کلیدی کارکردگی انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

    فنانس ڈویژن نے پاور ڈویژن سے ریمٹ پر تبصرہ کے لیے ٹی او آرز فراہم کرنے کا کہتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ، پی ایم یو کمپنی کا رسمی انتظام غیر متعلقہ بنا تے ہوئے ڈسکوز کے اندر گورننس کو مزید خراب کرے گا ۔ فنانس ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ نئے یونٹ کا دائرہ سختی سے انسداد چوری اقدامات اوربلوں کی وصولی تک محدود ہونا چاہئیے، اس تجویز سے ان کمپنیوں کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے ہی خسارے میں ہیں۔

    سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،ندیم جان

  • ملکی تاریخ کے بدترین پاور  بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

    ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

    اسلام آباد: ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل ہوگئی ہے-

    باغی ٹی وی: دستاویز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بریک ڈاؤن کی تمام تر ذمہ داری 4 جونیئرافسران پر ڈال دی گئی،کہا گیا کہ بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلایا جارہا ہے 2 ڈپٹی منیجر، ایک شفٹ انچارج اور ایک منیجر پاورکنٹرول سینٹربریک ڈاؤن کے ذمہ دار قرار دئیے گئے ہیں،کمیٹی رپورٹ میں 3 ہزار ارب روپے مالیت کا بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری 2023 کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے بعد بجلی ترسیلی نظام کو بحال ہونے میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھےوفاقی کابینہ نے بدترین پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    بھارتی گلوکارہ نے 140 زبانوں میں پرفارم کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا

    دوسری جانب بجلی صارفین پرمسلسل بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، ڈسکوز بجلی صارفین کے لیے سیلز ٹیکس سمیت فی یونٹ 50 روپے سے زائد تک کے بنیادی ٹیرف کے علاوہ رواں ماہ جنوری میں صرف ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بن جائے گا۔

    ایک طرف بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو وہیں اس مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بنے گاجس سے بجلی صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی رواں ماہ ڈسکوز صارفین پر 3 مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑ جائے گاصارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کااضافی بوجھ ڈالا گیا۔

    پی ٹی آئی حکومت نے میرے کیس سے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم …

    اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کااضافہ کیا گیا، اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سیمارچ 2024تک ہونی ہےاسی طرح جولائی تا ستمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کااضافہ کیا گیا، اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سیمارچ 2024تک ہونی ہےاسی طرح جولائی تا ستمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنیکا منصوبہ ہے۔

    اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا,نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، اور نیپرا اتھارٹی نےگزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    بیوی آپکی، بچہ آپکا ، پیسے آپ نہیں دینگے اور بوجھ جج پر،چیف جسٹس برہم

  • نئے سال کا لوڈشیڈنگ سے آغاز،موسم سرما میں بھی بجلی غائب

    نئے سال کا لوڈشیڈنگ سے آغاز،موسم سرما میں بھی بجلی غائب

    نیا سال شروع مگر لاہور میں سردی کے موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا،

    کراچی ،لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بجلی کے آنے اور جانے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے،
    لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا، سسٹم پر نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہے،لاہورشہر سمیت مضافات کے علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب دو ہزار چار سو پچاس میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی ایک ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ کی جا رہی ہے، بجلی کی طلب و رسد میں نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لیسکو نے مضافات میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول نافذالعمل کیا ہے. لاہورمیں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے تک کیا گیا، لیسکو کے الیون کے وی فیڈرز کی بجائے گرڈ سٹیشنز کو بند کر کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، گڈوپار پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے سسٹم پر بجلی کی قلت ہے

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی ڈیمانڈ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

    خوشاب میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بارہ گھنٹے سے بھی زیادہ تجاوز کر گیا ، ہر ایک گھنٹے بعد دو گھنٹے بجلی جانا روٹین بن گئی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور پریشان ہیں، تجارتی مرکز کے تاجر شدید پریشان ہیں،ے ایکسین خوشاب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں

    سرائے عالمگیر:شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گھنٹے کے بعد گھنٹہ بجلی بند رہنا معمول بن گیا شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

  • گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن  میں خرابی،بجلی بحال ہونا شروع

    گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن میں خرابی،بجلی بحال ہونا شروع

    گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کےسوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائن ٹرپ کرگئیں جس سے سندھ، پنجاب اور بلو چستا ن کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: گڈو تھر مل حکام کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں دھند کے باعث فنی خرابی ہوئی اور دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی500 کےوی کی ہائی ٹرانسمیشن کی 3 لائن ٹرپ کرگئیں جس کے باعث سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی آگ پرفوری قابو پالیاگیا ہے اور گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے ،فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی ،ملتان، راجن پور، بہاولپور کے چند علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ باقی شہروں میں بھی جلد بحال کردی جائے گی۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے