Baaghi TV

Tag: بجلی

  • بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    اسلام آباد: نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا –

    صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا نیپرا کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔

    اٹک،عمران خان کے وکلا نے پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی،مقدمہ درج

    وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی ذرائع کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

    وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی،بجلی مہنگی ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  • آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط بہت سخت ہیں، مافیا کی وجہ سے ملک میں ساری بجلی تیل سے ہی بنتی ہے، شمسی توانائی سے اہم منصوبہ کوئی نہیں ہوسکتا،فیصلہ کیا ہےکہ سولر ٹیوب ویل پرمنتقلی پرکسان صرف 33 فیصد دےگا، وفاقی اور صوبائی حکومت سولر ٹیوب ویل پرمنتقلی کے لیے 33 ،33 فیصد ادا کریں گی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، سستی بجلی کے بغیر صنعت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی، سستی بجلی مہیا کرنا کسی بھی حکومت کا فرض اول ہے، میں نے اور حکومت نے شمسی توانائی کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، ملک ڈیفالٹ کرجاتا تو زندگی بچانے کی ادویات کے لیے لوگ مارے مارے پھرتے، پیٹرول پمپوں پر قطاریں لگی ہوتیں، صنعتیں بند ہوجاتیں، لوگ بے روزگار ہوجاتے، ایل سیز نہ کھلتیں،کوئی ملک تجارت نہ کرتا، افراتفری مچ جاتی اور تباہ کن حالات ہوتے، آئی ایم ایف نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئےکہ آپ کسی شعبےکو سبسڈی نہیں دیں گے-

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

    وزیراعظم نے کہا کہ کل صدر کو لکھ بھیجوں گا کہ اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے، اگلی حکومت جو بھی آئے، عوام اور خدا سے وعدہ کرے کہ دن رات محنت کرکے کشکول توڑیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر نواز شریف کو موقع ملا تو ہم زرعی انقلاب لے کر آئیں گے، غربت کاخاتمہ کریں گے اور قرض سے جان چھڑائیں گے۔

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

  • شدید گرمی،حبس لوڈشیڈنگ،بچے بوڑھے متاثر

    شدید گرمی،حبس لوڈشیڈنگ،بچے بوڑھے متاثر

    قصور
    بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا،گرمی کی شدت میں اضافہ،لوگ سخت پریشان ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر دیہی علاقوں می شدید ترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے 24 گھنٹوں میں 12 سے 14 گھنٹہ تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور ماہ رمضان کی بھی آمد نزدیک ہے جس کے باعث لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ماہ رمضان میں ایسے ہی لوڈشیڈنگ کی گئی تو اتنی گرمی میں روزے داروں کا برا حال ہو جائے گا
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے بجلی کے بنیادی ٹیرف اورٹیکسزشامل ہونے سے یونٹ قیمت 59 روپے تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کچھ روز قبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔

    فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا،کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس کے علاوہ ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا ہے، جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر چارچز شامل کرنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہواہے،صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع ہو چکی ہے۔

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

    واضح رہے کہ حکومت نے بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیانیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔

    دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر کردی گئی ہے سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کرکے فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا ہے۔

    پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

  • لاہور میں بارش،ہر طرف پانی ہی پانی،کئی علاقوں میں بجلی غائب

    لاہور میں بارش،ہر طرف پانی ہی پانی،کئی علاقوں میں بجلی غائب

    لاہور۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھاربارش، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے

    بارش سے حبس ختم، موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، بارش کے بعد لیسکو کے 95 فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں برقی رو کی سپلائی معطل ہو گئی، گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو گھروں سے باہر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے

    شہر بھر میں موسلا دھار بارش ،سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 130 ملی لیٹر بارش ہوئی ،پانی والا تالاب 125 ملی لیٹر بارش ہوئی ،لکشمی چوک میں 64 ملی لیٹر بارش ہوئی ،قرطبہ چوک میں 50 ملی لیٹر بارش ہوئی .تاج پورہ میں 45 ملی لیٹر بارش ہوئی ،نشتر ٹاؤن 44 ملی لیٹر بارش ہوئی ،سمن آباد 34 ملی لیٹر بارش ہوئی ،اقبال ٹاؤن 32 ملی لیٹر بارش ہوئی

    موسلا دھار بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک رہی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پربارش تھمتے ہی بروقت اور تیز رفتار آپریشن شروع کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ نکاسی آب کے پوائنٹ کلئیر کر کے فوری آپریشن شروع کیا گیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندرعوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا

    نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندرعوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا

    نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندر مہنگائی کے ستائے عوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا، ایک بار پھر بجلی 1.81 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی کی جائے گی حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔

    حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جون میں پانی ، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی جون میں میرٹ آرڈر کیخلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    حکام کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی ۔

    واضح رہے کہ نیپرا نے ایک روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے کے لیے نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ منظوری کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب گزشتہ 15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اس پراظہار تشویش کیاگیا۔ارکان نے کہا پورے سال بجلی چوری سے متعلق 55 ہزار شکایات ملیں،20 ہزارایف آئی آر درج ہوئیں تاہم کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اورصرف 528 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    چیئرمین نے کہا تھوڑی سی بھی بارش ہو تو بجلی بند ہوجاتی ہے،چوری کی وجہ سے گردشی قرض بڑھ رہا ہے۔حکام نے انکشاف کیا نقصانات پورا کرنے کیلئے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔

    رکن کمیٹی محمد سجاد نے کہا تربیلا کے علاقے میں شدید لوڈشیڈنگ ہے، احتجاج کے باعث وہاں پیسکو ملازمین کو گاڑی میں بند کردیا گیا ۔وہاں 80 دیہات ہیں، انھیں بجلی نہیں دے سکتے تو باقی سب کو کیا دیں گے؟

    کمیٹی نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی 132 کے وی/11 کے وی سوئچ یارڈ گڈو سے 11 کے وی بیراج فیڈر کی توانائی کا مسئلہ ہفتے میں حل کرے۔

    دوسری جانب اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر چوتھی بار ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی 230 روپے فی کلوسےبڑھ کر 240 روپےفی کلوہوگئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2830 روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے ہوگیا،پہاڑی و دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی 370روپے فی کلو ہوگئی، گھریلو سلنڈر 4130 اور کمرشل سلنڈر 15890روپے ہوگیا جبکہ سرکاری قیمت 177روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2092 روپے مقرر ہے۔

    چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس مافیا کا حکومت اور اوگرا کو کھلم کھلا چیلنج ہے، ملک بھر میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت ہے جبکہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، حکومت و سرکاری ادارے بے بس نظر آتے ہیں 5 اور 6 اگست کو ہونے والی ہڑتال اٹل ہےخیبر سے کراچی تک گیس سپلائی بند کر دی جائےگی ایل پی جی دکاندارکا قلع قمع کرنےکےبجائے بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے، عوام کو اس مہنگائی میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی فراہم کی جائے سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی بلیک مارکیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہے، ملک میں وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے اور ناجائز منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام باد: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق 100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے جب کہ 101سے 200 یونٹ والے صارفین کے لئے 4 روپے بجلی مہنگی ہو گی 201سے 300 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 5 روپے جب کہ 301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 6روپے 50پیسے مہنگی ہو گی –

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی …

    نیپرا کے فیصے میں کہا گیا ہے کہ 401 سے 500 یونٹ ماہانہ استعمال پربجلی کی نئی قیمت 35روپے24 پیسے فی یونٹ ہوگی، 501 سے 600 یونٹ ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو کر نئی قیمت 36 روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگی 601 سے 700 یونٹ ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کردی گئی ہے اور اس سلیب پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 37 روپے 80 پیسےہو گی جبکہ 700 یونٹ سے زائد ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو کر 42 روپے 72 پیسے ہوگئی700 یونٹ سے زائد استعمال پربشمول جی ایس ٹی فی یونٹ بجلی50 روپے سے زیادہ میں پڑے گی۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

    دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-

    خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-

    ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا …

  • سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج

    سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج

    ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

    بجلی بلوں کے متاثرین نے لاہورہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائرکردیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا اور معاونت کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے وفاقی حکومت ، لیسکو ، نیپرا و دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے سنگل بینچ کا بجلی کے بلوں سے متعلق درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ معطل کرنیکی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے اپیل کنند گان کی بقایا جات کی وصولی بینک گارنٹی کے عوض روک دی ،بینک گارنٹی کےعوض اپیل کنندگان کے میٹرکنکشن بھی منقطع کرنے سے روک دیئے

    جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پرسماعت کی ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ بلوں پر سبسڈی یا سرچاجزعائد کرنا یا واپس لینے حکومتی پالیسی ہے ،عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتی ،وکیل نے کہا کہ درخواستگزاروں نےبجلی کے بلوں پردی گئی سبسڈی واپس لینےکے اقدام کوچیلنج کیا سنگل بینچ نے بجلی کے بلوں پر سرچاجز کی وصولی روکتے ہوئے عبوری ریلیف دیا تھا،سنگل بینچ نےبجلی کےبلوں پرواپس لی گئی سبسڈی کیخلاف درخواستیں خارج کیں ،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    میرا شوہر نامرد، پیار نہیں کرتا، مقدمہ درج کیا جائے

  • اگر ڈیفالٹ کرجاتے تو میری قبر پر کتبہ لگتا،وزیراعظم

    اگر ڈیفالٹ کرجاتے تو میری قبر پر کتبہ لگتا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 16 ماہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کا چوتھا دورہ ہے،

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ،وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل میں 8 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ورثے میں ملے حلف اٹھایا تو مجھے احساس تھا حالات بہت مشکل ہیں، اندازہ نہیں تھا حالات حد درجہ تباہ کن ہیں،ملک میں تاریخ کا تباہ کن سیلاب بھی آیا،سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کیلئے ہرجگہ پہنچا، آئی ایم ایف معاہدہ پچھلی حکومت نے توڑا،یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے ،اگر ڈیفالٹ کرجاتے تو میری قبر پر کتبہ لگتا ،قیامت تک میرے ماتھے پر کالا دھبہ ہوتا ،بڑے بڑے سرمایہ کار بجلی چوری کرتے ہیں پرسوں بجلی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا جو آئی ایم ایف کی کڑی شرط تھی ،اگرملک دیوالیہ ہوجاتا تو ہمیں ادویات اورخوراک کے لالے پڑ جاتے ہم نے اللہ تعالیٰ پر توکل رکھا، آہستہ آہستہ دن پھرنا شروع ہوگئے امید ہے اس سال کپاس کی ریکارڈ فصل پیدا ہوگی آئی ایم ایف سےمذاکرات کیلئے ہمیں بڑے پاپڑ بیلنا پڑے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ

    بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ

    حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ، بنیادی ٹیرف میں سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دےگا-

    ترک شیف براق اوزدیمرنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    ذرائع کے مطابق 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے ، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 4 روپے ، 201 سے 300 یونٹ تک والے کے لئے 5 روپے ، 301 یونٹ سے 400 تک 6 روپے 50 پیسے جبکہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

    واضح رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ بجلی کے 55 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ