Baaghi TV

Tag: بجلی

  • بجلی سستی ہونے کا امکان

    بجلی سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے-

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 69 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی،سی پی پی اے نے جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرا رکھی ہے جس پر کل سماعت ہوگی۔

    ای سی سی کی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، ای سی سی نے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی،بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے اور اب ای سی سی کے نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوا کرے گی۔

    ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے،محمد اورنگزیب

    احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

    اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ 780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم ہو کر 1600 ارب روپے رہ گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے 200 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کم ہوا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بند ہونے سے 18 ارب روپے کا فرق آیا ہے، ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز میں بھی کمی ہوئی ہے، تمام ڈسکوز کی بجلی کی کھپت میں اوسطا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی فروخت کم ہوئی ہے۔

    پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    اتھارٹی نے بجلی کی صنعتی گروتھ میں اضافے کے سوال اٹھائے، ڈسکوز کا کوئی بھی سی ای او اتھارٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا،حکام نے کہا کہ حکومت ڈائریکٹ سبسڈی اور کراس سبسڈی میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، بنکوں سے 1275 ارب روپے کا قرضہ لے کر واپسی کیلئے کوئی الگ سرچارج نہیں لگے گا، اوور بلنگ کے معاملہ پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف انکوائری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے،لیسکو کے متعدد افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ صوبوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، دو صوبوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

  • بجلی سستی ہونے کا امکان

    بجلی سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔

    نیپرا کی جانب سےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینےکے لیےدرخواست پر کل سماعت کی جائےگی،وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کےنتیجے میں کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی کاریلیف ایک بار پھربجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اپریل تاجون 2025 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہےبجلی تقسیم کار کمپنیوں نےکیپیسٹی چارجزکی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی مانگی ہے تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں صارفین سے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پربھی ہوگا،نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

  • آئی ایم ایف کو سستی بجلی فراہمی کے لیے دو تجاویز پیش کی گئی ہیں،سیکرٹری پاور

    آئی ایم ایف کو سستی بجلی فراہمی کے لیے دو تجاویز پیش کی گئی ہیں،سیکرٹری پاور

    پاور ڈویژن نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو سستی بجلی فراہمی کیلئے دو تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیامتعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی، 2024 میں 25642 میگاواٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہےمالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے کی وجہ کوئلے پر ڈال رہا ہے، جنید اکبر خان نے کہا کہ گنے کے پھوک سے 200 فیصد تک بجلی کی پیداوار دکھائی گئی ہے یہ کس طرح ممکن ہے سی پی پی اے حکام نے کہا کہ گنے کے پھوک سے 45 فیصد بجلی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم پیداوار بینج مارک سے زیادہ رہی۔

    امریکی ویزے کیلئے نئی ”ویزا انٹیگریٹی فیس“ وصول کرنے کا فیصلہ

    سیکرٹری پاور نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو سستی بجلی فراہمی کے لیے دو تجاویز پیش کی گئی ہیں ایک موجودہ صنعتوں کو دوسری شفٹ میں عالمی نرخوں پر بجلی دینا او ر دوسری ،نئی صنعتوں، ڈیٹا مائننگ اور کرپٹو کو کم ریٹ پر بجلی فراہم کرنا، آئی ایم ایف سے ان تجاویز پر بات چیت جاری ہے، اور منظوری کی صورت میں ان پر عملدرآمد کے لیے وفاقی کابینہ سے فوری منظوری لی جائے گی۔

    تاہم اجلاس میں رکن کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ ’حکومت آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کے بجائے خود فیصلہ کرے،سیکرٹری پاور نے تسلیم کیا کہ درآمدی ایند ھن پر انحصار نے بجلی کو مہنگا کر دیا ہے اور اب ترجیح مقامی ذرائع جیسے تھر کوئلہ، پن بجلی اور متبادل توانائی کو دی جا رہی ہےجامشورو پاور پلانٹ کو تھر کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، تھر کوئلہ دیگر پلانٹس تک لانے کے لیے ریلوے ٹریک بچھانے کی منصوبہ بندی ہے اور آئندہ 10 سالوں میں درآمدی فیول پر نیا پلانٹ نہیں لگے گا۔

    :پنجاب میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام، کمیشننگ تقریب میں مریم نواز کی شرکت

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزارت سے مکمل بریفنگ طلب کرلی،جنید اکبر نے کہا کہ بتایا جائے 200 یونٹ سے زائد استعمال پر سلیب پر چھے ماہ والی پالیسی کیوں عائد کی گئی، شازیہ مری نے کہا کہ جب ملک میں اضافی بجلی موجود ہے تو سندھ اور خیبر پختو نخواہ میں سولہ سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟انہوں نے الزام لگایا کہ ’تھر کوئلے سے سستی بجلی بنانے کے منصوبے مافیا کے دباؤ پر برسوں روکے گئے‘ اور ساہیوال پلانٹ کی مخالفت کو ”بیوقوفی“ تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ایک دفعہ بھی 200 ہونے سے زیادہ بجلی استعمال ہو تو چھ مہینے زیادہ بل آئے گا، اس کا کوئی حل بتا دیں،سیکریٹری پاور نے کہا کہ تین چار سال میں 200 یونٹس تک کے صارفین 11 ملین سے بڑھ کے 18 ملین پر چلے گئے ہیں، 58 فیصد صارفیں 200 یونٹس یا اس سے نیچے والے ہیں، حد کو بڑھا دیں گے تو اور سبسڈی چاہئے ہو گی۔

    وزیراعظم اور صدر کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہماری بات چیت چل رہی ہے کہ 2027 تک اس چیز سے نکل جائیں، اور بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ڈائریکٹ سبسڈی پر جائیں200 یونٹ تک کو اتنا سبسڈائز کر رہے ہیں، 18 ملین صارفین اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، استعمال201 یونٹس پر چلا جاتا ہے تو سبسڈی پھر بھی ہوتی ہے، چھ مہینے کو کم کرنے پر غور کر لیتے ہیں۔

  • بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

    بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے نے جون کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کیلیے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے کے مطابق جون میں بجلی کمپنیوں کو13ارب31کروڑیونٹس سےزائدبجلی فراہم کی گئی،بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ ماہ جون کے لئے ریفرنس لاگت8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

  • پاکستان میں  متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے،وزیر توانائی

    پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے،وزیر توانائی

    اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے-

    بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ ایک سال سے ہم توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہےاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ماضی میں توانائی کے شعبے میں اندازے حقیقت پسندانہ نہیں تھے کورونا وائرس کے دنوں میں توانائی کی مانگ میں اضافہ ہوا مستقبل میں بجلی کی خریداری سے حکومت کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سابقہ گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک

    وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی کوشش کر رہے ہیں کہ صارفین کو بجلی کے نظام میں ناقص منصوبہ بندی کا سامنا نہ کرنا پڑے ٹرانسمیشن کے نظام میں بھی اصلاحات ہورہی ہیں، ٹرانسفارمرز اور فیڈرز پر دباؤ سے متعلق معلوم کرنے کے حوالے سے ہمارے پاس ٹیکنالوجی نہیں ہے کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے اگلے 3 برس میں گرڈ سے فراہم کرنے کے لیے وافر بجلی موجود ہے بجلی صارفین کے استعمال میں ہونی چاہیے ۔

    اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم

  • نئے مالی سال میں بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ

    نئے مالی سال میں بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز پر بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، حکومت نے یہ اقدامات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بجٹ سے قبل طے پانے والے معاشی اہداف کے تحت کیے ہیں۔آئی ایم ایف کو یقین دہانیاں، عوام کو نیا مالی بوجھ برداشت کرنا ہوگا،حکومتی ذرائع کے مطابق یکم جولائی 2025 سےبجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ ہوگی.گیس ٹیرف میں یکم جولائی اور 15 فروری 2026 کو ایڈجسٹمنٹس ہوں گی،پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کی جائے گی،صوبے بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت بینکوں سے 1252 ارب روپے کا قرض لے گی، جو آئندہ 6 سالوں میں صارفین سے بجلی بلوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔ اس کے لیے بجلی کے بلوں میں 10 فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج بھی شامل کیا جائے گا، اور حکومت کو سرچارج میں اضافہ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف مستحق افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی جبکہ عمومی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ گردشی قرضے کو 2031 تک مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان جولائی میں کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جنوری 2025 تک بجلی کا گردشی قرضہ 2444 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،جون 2024 تک گیس کا گردشی قرضہ 2294 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے.رواں سال کی پہلی ششماہی میں توانائی شعبے کو 450 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے.آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعے جون 2025 تک 348 ارب روپے کی ادائیگیاں طے کی گئی ہیں.

    سعودی ایئرلائن کا ایران سے 10 سال بعد فضائی آپریشن بحال

    اسلامیہ کالج پشاور ہراسگی کیس ،اساتذہ کو رومانی تعلقات سے گریز کی ہدایت

    بلوچستان ،قلعہ عبداللہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    بھارت نے پانی روکا تو ردعمل دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کے خلاف کامیابی نواز شریف کی ہدایت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: ایاز صادق

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

  • فرانس، اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،نظام زندگی مفلوج

    فرانس، اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،نظام زندگی مفلوج

    میڈرڈ: فرانس، اسپین اور پرتگال میں پیر کے روز بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا،سگنل بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلیے۔

    پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "رین” نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیئے گئے یورپ کے توانائی پیدا کرنے والے آپریٹرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

    جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

    پرتگالی پولیس کے مطابق، پورے ملک میں ٹریفک لائٹس بند ہو گئیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو سروس معطل ہو گئی، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی رک گئی پرتگالی ایئرلائن TAP کے ذرائع کے مطابق، لزبن ایئرپورٹ بیک اپ جنریٹرز پر چل رہا ہے۔

    اسپین کے گرڈ آپریٹر ” ریڈ الیکٹریکا” نے بتایا کہ وہ علاقائی توانائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اسپین کے ریڈیو اسٹیشنوں کے مطابق، میڈرڈ کے انڈر گراؤنڈ (سب وے) کے کچھ حصوں کو خالی کروایا گیا،کئی لوگ رکی ہوئی میٹرو ٹرینوں اور لفٹوں میں پھنس گئے تھے۔

    پہلگام حملہ: واقعے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے ،امریکی سابق نائب وزیر خارجہ

    ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میڈرڈ کی گلیوں میں سیکڑوں افراد دفتری عمارتوں سے باہر نکل کرآئے تھے جب کہ اہم اور حساس عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی میڈرڈ کی مشہور چار ٹاوروں میں سے ایک کو خالی کرا لیا گیا جہاں برطانوی سفارت خانہ بھی واقع ہے اسپین میں 46 ہوائی اڈے چلانے والے ادارے AENA نے ملک بھر میں پروازوں میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔

    فرانس میں گرڈ آپریٹر "RTE” نے بتایا کہ وہاں بھی عارضی طور پر بجلی کا تعطل ہوا تھا تاہم اب بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    تاحال ان تینوں ممالک میں ایک ہی وقت ہونے والے بجلی کے پُراسرار بریک ڈاؤن کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

    مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کی توقع ہے،بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف کا امکان ہے،مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی۔

    درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

  • نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کو نیپرا نے خوشخبری سنا دی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔

    حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ، سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب