Baaghi TV

Tag: بجلی

  • ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    اسلام آباد: ایران نے پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب تہران کے ساتھ تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں،شہزادہ فیصل

    اتوار کے روز وفاقی وزیر توانائی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا، انھوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

    اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ واپڈا پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030 تک نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    وزارت توانائی کے مطابق پن بجلی کی موجودہ پیداوار، جو تقریباً ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے، بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

    واپڈا کے ان زیرتعمیرمنصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پراجیکٹ قابلِ ذکر ہیں یہ منصوبے 2024 سے 2030کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال 2022 میں ریکارڈ منافع

  • بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری، گندم کی قیمت 3900 روپے فی من منظور

    بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری، گندم کی قیمت 3900 روپے فی من منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اضافی سرچارج ایک روپے 55 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک عائد ہوگا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

    خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے شدید دباؤ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان پر مزید 4 شرائط کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنا ہوگییہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ بجلی پر سرچارج 4 ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں گندم کی قیمت 3900 روپے فی من اور رمضان ریلیف پیکج کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی رمضان پیکج کےتحت سبسڈی بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کےلیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دی گئی، یکساں ٹیرف کے نفاذ سے کے الیکٹرک صارفین کو مارچ سے اپریل ایک روپیہ 55 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اگلے مالی سال بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ سرچارج عائد کیا جائے گا۔

    ای سی سی اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1 ارب 33 کروڑ کی منظور دی گئی۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: کراچی کے علاوہ ملک کے تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔

    سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

    سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • ٹیکساس میں برفانی طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم،2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    ٹیکساس میں برفانی طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم،2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید برفانی طوفان نے رواں ہفتے امریکا کے جنوبی حصوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے ریاست ٹیکساس میں بجلی کی بندش کا سامنا اور سفری معاملات میں بھی خلل پیدا ہوا 3 لاکھ 40 ہزار افراد بدھ کی شام سے بجلی سے محروم ہیں-


    پاؤر آوٹیج ڈاٹ یو ایس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر آسٹن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی رہائشیوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔


    میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ائیر لائنز کی جانب سے 2 ہزار 300 پروازیں منسوخ کی گئیں، فلائٹ آپریشن ڈیلاس اور آسٹن کے ہوائی اڈوں پر سب سے زیادہ متاثر ہوا برفانی طوفان کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


    محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کو "طویل اور اہم” برف کے طوفان کا نام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفان اس وقت جنوبی میدانی علاقوں اور وسط جنوب سے گزر رہا ہے ٹیکساس کے ساتھ ساتھ شہر لوزیانا اور شمالی جارجیا کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    https://twitter.com/politicalplayer/status/1620577563465904128?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw


    https://twitter.com/AlexBFreeman/status/1620900633480990720?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw

  • بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر  بحال نہ ہو سکی

    بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    ملک میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاؤن کو 24 گھنٹے گزرگئے لیکن بحالی آپریشن جاری ہونے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

    باغی ٹی وی : کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، بھکر، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی آج دوپہر تک ہونے کا امکان ہے۔

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    کراچی میں 24 گھنٹے بعد ایک مرتبہ پھر مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے،بجلی بحالی کے بعد گلستان جوہر بلاک 8 میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے، اس کے علاوہ کشمیرکالونی ، اختر کالونی سمیت، پی ای سی ایچ ایس اور گارڈن کے علاقوں میں بھی پھر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ملیر، ماڈل کالونی، رفاع عام، الفلاح سوسائٹی میں بجلی ایک بار پھر غائب ہوگئی ہےکشمیرکالونی،اخترکالونی، یاسین آباد گلشن شمیم ،لانڈھی خرم آباد میں بجلی معطل ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    دوسری جانب وزارت توانائی نے ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ ہے۔


    وزارت توانائی کے مطابق پیسکوکے تمام 113، آئیسکو کے تمام 111 اور گیپکوکے تمام 60 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی اس کے علاوہ لیسکوکے تمام 176، فیسکوکے تمام 110 اور میپکوکے تمام 138 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔

    واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے ملک بھر میں صنعتوں کا کام ٹھپ ہوگیا، ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا ،ملک کے 50 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا، پیٹرول پمپوں پر صارفین کی قطاریں لگ گئیں۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیئے گئے، دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی،جس سے شہرکو یو میہ 44 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے 30 کروڑ گیلن سے زائد پانی شہر کو فراہم نہیں کیا ا سکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 پھٹ گئی جس کی وجہ سے مزید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    وزير مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں بجلی کا بریک ڈاؤن انفرااسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے، ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مضبوط نہ بنا سکے۔

  • بجلی مہنگی؛ نیپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

    بجلی مہنگی؛ نیپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

    بجلی مہنگی؛ نيپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ’کے الیکٹرک‘ صارفین کیلئے بجلی 4.49 روپے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو “ کے الیکٹرک“ صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیپرا کی جانب سے آج بروز جمعہ 13 جنوری کو یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا۔

    نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1.49 سے 4.49 روپے تک ہوگا۔ فيصلے سے صارفین پر 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں کی ایڈ جسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں۔ اضافی ایڈ جسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست دی تھی۔ نیپرا اتھارٹی نے27 دسمبر کو وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

    قبل ازیں نیپرا کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے کے-الیکٹرک کا ٹیرف ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جبکہ ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ نیپرا نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے حوالے سے کے-الیکٹرک کے لیے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ کے-الیکٹرک نے نومبر میں ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی 9 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی 2 الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔ کے-الیکٹرک کی جانب سے جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے کم کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جب کہ اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 88 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے 30 نومبر کو سماعت کے بعد کے-الیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) میں 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    کے الیکٹرک نے اکتوبر میں پیدا ہونے والی سستی بجلی کی وجہ سے صارفین کو تقریباً 3 ارب 16 کروڑ روپے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے واپس کرنے کے لیے ایف سی اے میں تقریباً 1.9 روپے فی یونٹ کمی کا مطالبہ کیا تھا، نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ کے بعد 3 ارب 59 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 2.15 روپے فی یونٹ کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔ کے الیکٹرک نے اپنی دوسری درخواست میں جولائی تا ستمبر کے لیے تقریباً 7.8 روپے فی یونٹ منفی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا اور نیپرا نے 7.83 روپے فی یونٹ کی کمی کی تھی۔

  • بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    کراچی: چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاکستان بھر میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مقابلہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، ٹیکنالوجی پہلے سے موجود ہے لیکن مقابلہ کہیں نظر نہیں آرہا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کے ای سمیت پاکستان بھر میں پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی کارکردگی پرکہا ہے کہ ’کے ای‘ نجی ادارہ ہونے کے ناتے دیگر ڈسکوز کے مقابلے میں بہتر ہے جو ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کو 40 فیصد سے کم کر کے 15.5 فیصد تک لایا ہے لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ’کے ای‘ بجلی کی پیداوار کو بہتر نہیں بناسکا۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ’کے ای‘ کی اجارہ داری جولائی 2023ء تک ختم ہو جائےگی اور سی ٹی بی سی ایم کراچی کے تاجروں کو اجازت دے گا کہ وہ اپنی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے پاور پلانٹس لگا کر یا اپنی مرضی سے کسی اور پاورپروڈیوسرسےبجلی حاصل کر سکیں۔

    انھوں نے بتایا کہ کمپیٹیٹیو ٹریڈنگ بائلٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (سی ٹی بی سی) پاکستان کی ہول سیل الیکٹریسٹی مارکیٹ کھولنے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے جس کا مقصد بجلی کے بلک صارفین کو ڈسکوز یا اپنی پسند کے مسابقتی سپلائر سے بجلی خریدنے کا انتخاب فراہم کرتا ہے پاکستان اس وقت توانائی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے کیونکہ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود ملک بجلی پیدا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں۔

    چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بند صنعتوں سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ متعلقہ قوانین کے تحت ایسی تمام بند صنعتوں کے پاس کنکشن منقطع کرنے کے لیے درخواست دینے کا اختیار ہے جس سے وہ فکسڈ چارجز سے بچ جائیں گی۔کے ای ان صنعتوں سے درخواست موصول ہونے پر کسی بھی وقت سیکیورٹی ڈپازٹ اور سسٹم ڈیولپمنٹ چارجز کے بغیر انہیں دوبارہ کنکشن بحال کرنے کا پابند ہے۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے موجودہ نرخ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ویتنام اورکمبوڈیا کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔بجلی کے نرخ بنگلادیش میں 22 فیصد کم ہے جبکہ گیس میں یہ پاکستان کے مقابلے میں 30 سے 32 فیصد سستی ہے جس کی وجہ سے ہم مقابلہ کرنے اور اپنی برآمدات بڑھانےسےقاصر ہیں اگرانرجی ٹیرف کوبنگلادیش کے برابر لایا جائےتوپاکستان کی برآمدات 60 ارب ڈالر سے کم نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 23000 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہے جبکہ تھر سے جلد ہی مزید 1300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور سولر، ونڈ اور ہائیڈل وسائل سے بجلی کی پیداوار میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس منظر نامے میں پیک آور ٹیرف وصول کرنا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

    قبل ازیں صدر کے سی سی آئی طارق یوسف نے چیئرمین نیپرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گردشی قرضہ 4000 ارب روپے سے زائد کی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

  • بجلی کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیاگیا

    بجلی کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیاگیا

    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ماہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس 90 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    ادھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

    بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے، ستمبر سے نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

    روس سےتیل خریدنےپرپابندی نہیں مگرخریداراپنےحالات کودیکھ کرفیصلہ کرے:امریکہ

    چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

    کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔

    نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک متابدل سستی بجلی کے پلانٹ فوری لگائے، کے الیکٹرک کے مطابق متبادل توانائی کا پلانٹ 2024 میں لگایا جائے گا۔

  • عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

    عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔

    وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    سیکرٹری توانائی ڈویژن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

    دوسری طرف وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جا رہی، خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کی قیمت وہی ادا کریں گے جو ستمبر میں تھی،بجلی کی قیمت ستمبرکےمقابلےمیں نہیں بڑھے گی،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ حکومت نےستمبر کے بجلی بلوں میں لگنےوالی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ادھر اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی ڈویژن کہتے ہیں کہ حکومت کا بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ ،فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ،اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخ میں 4روپے 15پیسے کمی  کی گئی

  • سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں بجلی معطلی کے معاملے پر بحث کی گئی، حکام نے کہا کہ فیسکو کے دو گریڈ سٹیشن بند ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے، این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے، 2بجکر کر 35منٹ پر ٹرپنگ ہوئی ، حیسکو اور سیپکو الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بلیک آؤٹ ہے،

    کراچی الیکٹرک کی کمیٹی میں عدم حاضری پر کمیٹی برہم ہو گئی،کے الیکٹرک نے کمیٹی میں گریڈ 17 کا افسر بھیج دیا ،کمیٹی نے کے الیکٹرک کے سی ای او کا سمن جاری کردیا، چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،

    دوسری جانب ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، ملک بھر میں 500کے وی نظام بیٹھ گیا،تاحال وجوہات کا پتہ چلایا جا رہاہے،ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، صارفین مذید رہمنائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں،

    اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔ ملک کے جنوبی سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث 220kVگدو۔اُچ، 220kVدادو خضدار اور 220kVڈی جی۔لورلائی سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر،صوبہ بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی کا عملہ ملکی سطح پربجلی بحالی کے لیئے کو شاں ہے

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا