Baaghi TV

Tag: بجلی

  • مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے،وزیر توانائی

    مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے،وزیر توانائی

    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ ہم چاہ رہے ہیں نیٹ میٹرنگ میں سرمایہ کاری کرنے والا چار سال میں اپنا سرمایہ پورا کرلے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےاویس لغاری نے کہا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کی مفت فراہمی بند نہیں کرسکتے، مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مفت بجلی ختم کر کے تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے، جو بجلی استعمال نہیں ہورہی وہ سستے دام دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جتنی سولرائزیشن بڑھے گی عام صارفین پر بوجھ بڑھے گا، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے مہنگی بجلی خرید کر عام صارف کو دے رہے ہیں اور اس وقت عام صارفین پر 103 ارب کا اضافی بوجھ ہے،ہم چاہ رہے ہیں نیٹ میٹرنگ میں سرمایہ کاری کرنے والا چار سال میں اپنا سرمایہ پورا کرلے۔

    طبی فوائد کا دعویٰ،چڑیا گھر نے چیتے کی غلاظت بیچنا شروع کر دی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا ائرپورٹ پر ہنگامہ

    جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم،ایف آئی اے کو کاروائی روکنے کا حکم

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے 23 گرڈ اسٹیشنز پر 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا جس پر فوری بحالی کا کام شروع کیا گیا تاہم اب شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے اتوار کی صبح 11 بجے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ آئی جس پر شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور ایئرپورٹ گرڈ کے 33 فیڈرز پر بجلی بند ہوئی گارڈن گرڈ کے 40فیڈرز، نارتھ کراچی گرڈ کے 33فیڈرز، جیکب لائن کے 47فیڈرز، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز، محمود آباد گرڈ کے 16 فیڈرز اور کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

    پی ٹی آئی حکومت میں پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

    ڈی ایچ اے گرڈ کے 23 فیڈرز، اولڈ گولیمار گرڈ کے 31 فیڈرز، ولیکا گرڈ کے 33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے 54 فیڈرز، ہاورن آباد گرڈ کے 38 فیڈرز، شادمان گرڈ کے 27فیڈرز اور کلفٹن گرڈ کے 38 فیڈرز، سائٹ گرڈکے67فیڈرز،کورنگی ساوتھ کے 24 فیڈرز، اولڈ ٹاون گرڈ کے 35 فیڈرز اور کریک سٹی گرڈ کے 27 فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    اطلاعات کے مطابق 2 گھنٹے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی لیکن متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

    مراکش کشتی حادثہ:بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کے نام جاری

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر کے چند محدود علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے،لسبیلہ اور بلدیہ میں بجلی کی فراہمی بھی مکمل بحال ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے مزید مدد کے لیے 118 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے،مولانا فضل الرحمان

  • حکومت  کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

    اسلام آباد: وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام کررہی ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کا پہلا آپشن آئی پی پیز سے بات چیت کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے حکومت کو مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ بچت سالانہ 70 ارب روپے بنے گی۔

    ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ بچت سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپےبنتی ہے مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

    پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس اور اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سستی بجلی کے لیے ونٹربجلی سہولت پیکج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جب کہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز زیر غور ہے، وفاقی حکومت سالانہ 800 ارب روپے سےزائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے ان تمام اقدامات سے حکومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنا چاہتی ہے۔

    تنخواہیں نا ملنے پر پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت پر مجبور

  • اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر ہونے والے ایک سنگین حادثے میں 26 ٹن کین لوڈ کے ساتھ ایک ٹرالر الٹ گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھلوال (سرگودھا) سے کراچی جانے والا ٹرالر ایک الیکٹرک پول سے ٹکرا کر سڑک کے نیچے جا گرا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے اور تاریں بھی گر گئیں، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور مین گرڈ اسٹیشن کو علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل کرنی پڑی۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق، اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں ار ایچ سی اوچ شریف منتقل کیا گیا ہے۔

    حادثے کے فوری بعد، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ علاقے کو سیل کر دیا گیا تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔

  • بجلی کے فی یونٹ میں  15 روپے 28 پیسے کےمختلف ٹیکسز شامل

    بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے 28 پیسے کےمختلف ٹیکسز شامل

    اسلام آباد: ہ بجلی اتنی مہنگی کیوں ہوتی ہے اور بجلی کا یونٹ 45 روپے 6 پیسے کیسے بنتا ہے؟ نیشل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: نیپرا کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7.62 روپے فی یونٹ میں بننے والی بجلی 7 قسم کے مختلف ٹیکسز ملا کر عوام کو 45 روپے میں فراہم کی جاتی ہے بجلی کی قیمت میں 15 روپے 28 پیسے کے فی یونٹ مختلف ٹیکسز شامل ہیں، بجلی کے بل میں 67 پیسے فی یونٹ نئے سال کے بھی شامل کیے جاتے ہیں، صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3 روپے 10 پیسے ڈسکوز مارجن بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایک پیسہ فی یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی شامل کی جاتی ہے، صارفین ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز بھی ادا کرتے ہیں، 17 روپے ایک پیسہ فی یونٹ کپیسٹی پیمنٹ کے ادا کیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص قیمت صرف 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہےلیکن7 قسم کےچارجز، ٹیکسز، مارجن اور ایڈجسٹمنٹ ادا کرکے 45 روپے فی یونٹ میں ایک بلب جلتا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ کواربوں کا نقصان

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

  • وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں کو مزید کم کرنے اور مستقبل کے بجلی کے پیداواری منصوبوں کے حوالے سے لائحہ پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں مستقبل کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں، بجلی شعبے بالخصوص ترسیلی نظام پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کو بجلی کے نئے مجوزہ منصوبوں، جاری منصوبوں کی تعمیر پر پیش رفت اور ملک میں بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بجلی کی موجودہ طلب اور استعداد سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو درآمدی ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کی تحلیل اور ترسیلی نظام کی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِاعظم نے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے تمام تر اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں. اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے.بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے، وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پن بجلی کے منصوبے کم لاگت بجلی کے ایسے ذرائع ہیں جن سے صارف کو ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم ہوگی.بجلی کی موجودہ استعداد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے.دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے. پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ملک ہے کہ ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے.

    وزیرِاعظم کو زیادہ ایندھن سے کم بجلی بنانے والے غیر مؤثر بجلی گھروں کو ختم کرنے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کیا جائے. ایسے بجلی گھروں کی بندش سے نہ صرف ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ صارف کیلئے بجلی کی لاگت بھی کم ہوگی. ایسے تمام افسران جو بجلی شعبے کی اصلاحات میں دانستہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے. بجلی ترسیل کے نظام میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے. بجلی ترسیل کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے.بجلی کی پیداواری لاگت کے لحاظ سے کم لاگت بجلی کے انتخاب و ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے نظام کے نفاذ پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے.

    بجلی تقسیم کاجدید نظام، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر قرض منظور

    بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری

  • وفاقی کابینہ میں بگاس سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری

    وفاقی کابینہ میں بگاس سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کو شام کی تازہ صورتحال کے تناظر میں وہاں سے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالےسے بریفنگ دی گئی کا بینہ کو آگاہ کیا گیا کہ شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا ۔

    علاوہ ازیں شام میں 20 کے قریب اساتذہ اور طالب علموں میں سے 7 اساتذہ بھی بیروت پہنچ چکے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام پاکستانیوں کی شام سے باحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی سفارش پر بگاس (bagasse ) سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی ان معاہدوں کے کی منظوری کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان پاور پلا نٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے نیپرا سے رابطہ کرے گی ان معاہدوں کے بعد عام صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی ہو گی اور قومی خزانے کو 238 بلین روپے کا فائدہ ہو گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ہمار ے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہئیے، ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مذکورہ پاور پلانٹس میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ I ، یونٹ II, آر وائے کے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹر یز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں-

    وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ میں بریگیڈیر عاصم بشیر وڑائچ کی بطور ممبر پروڈکشن کنٹرول تعیناتی کی منظوری دے دی،علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی-

  • ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

    ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

    اسلام آباد: : ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگاگذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

  • وفاقی حکومت کا موسم سرما کیلئے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان

    وفاقی حکومت کا موسم سرما کیلئے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں۔

    پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی، گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہوگی، صعنتوں کے لیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہے، پییکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔

    پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکیج کےتحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی،کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آج پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم بجلی کے ونٹر پیکیج سے متعلق آج بہت بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں اکتوبر میں ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر کا بڑھنا اور ایک ماہ میں ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر کا پاکستان آنا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی کرنسی مستحکم ہے اور معاشی اعشاریے دن بدن بہتر ہورہے ہیں،وزیراعظم کی معاشی پالیسی کے نتیجے میں ہم معاشی استحکام سے ترقی کی طرف جارہے ہیں، ہر شعبے میں بہتری نظر آرہی ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

    اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی جس سے صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ بڑھے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 8 ارب71 کروڑ روپے کے مزید بوجھ ڈالے جانے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے وصولیوں کے لیے نیپرا میں درخواست کردی، درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی، پہلی سہہ ماہی کے لیے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) دستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی، اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 20 نومبر کو سماعت کرے گی، سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    آئی پی ایل 2025 پلئیرز ڈرافٹ رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    امریکی انتخابات: ریما نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا