Baaghi TV

Tag: بحرین

  • فوجی دستے کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین

    فوجی دستے کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین

    بحرینی حکام نےکہا ہے کہ فوجی دستے پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔

    بحرین کی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطے میں امریکی افواج اور تنصیبات کی میزبانی کرنے والے ممالک کے خلاف جوابی حملوں کے بعد اب تک 105 میزائل اور 176 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

    بحرین ڈیفنس فورس کے جنرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کو کامیابی سے روک کر انہیں تباہ کیا، فضائی دفاعی یونٹس ایرانی حملوں کی مسلسل لہروں کا جواب دے رہے ہیں اور ملکی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    بحرینی حکام نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی دستے پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور اہلکاروں کی تیاری کی بدولت ملک کی فضائی حدود کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    تیل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول !!! جنگ مزید پھیل گئی

  • اسحاق ڈار  اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اہم ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی۔

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے،دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت:بحرین نے بھی امریکی دعوت قبول کر لی

    غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت:بحرین نے بھی امریکی دعوت قبول کر لی

    متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی۔

    بحرین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے دی گئی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کو شاہِ بحرین حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے قبول کر لیا،مملکتِ بحرین کا یہ فیصلہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے بحرین کو امید ہے کہ بورڈ آف پیس اپنے اہداف حاصل کرے گا جن میں باہمی تعاون کا فروغ، خطے میں استحکام کی حمایت اور سب کے لیے ترقی و خوشحالی کا حصول شامل ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت بنائے گئے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرلی جبکہ صدر ٹرمپ نے اس بورڈ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

    امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں اور رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی جبکہ بورڈ میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس بھی مقرر کی گئی ہے۔

  • آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

    آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

    پاکستان کی خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا-

    دورے کے موقع پر خاتونِ اول کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ ہاؤسنگ و اربن پلاننگ اور وزیر اِن ویٹنگ محترمہ امنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں،انہیں بحرین کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی تسلسل سے آگاہ کیا گیا،میوزیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر محترمہ فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے ان کا استقبال کیا۔

    آصفہ بھٹو کو دونوں میوزیمز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کی گہری تاریخی جڑوں، تہذیبی ورثے اور سمندری طرزِ زندگی کی عالمی شہرت یافتہ روایات، با لخصو
    ص موتیوں کی غوطہ خوری کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا آصفہ بھٹو زرداری نے بحرینی حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثے کا تحفظ اور تاریخ کی حفاظت قوموں کی شناخت، یکجہتی اور آئندہ نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنتی ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیم شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ دونوں ممالک قدیم تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جہاں پاکستان کی وادیٔ سندھ کی تہذیب اور بحرین کی دلمن تہذیب نمایاں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں،ثقافتی ورثے کے تحفظ میں باہمی تعاون سے عوامی سطح پر روابط اور باہمی تفہیم مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔

  • شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کےاعلیٰ ترین ایوارڈ  سے نواز دیا

    شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کےاعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز دیا

    منامہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا گیا۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی قصر القضیبیہ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفہ کے درمیان ملاقات ہوئی دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسی بن سلمان آل خلیفۃ من الدرجۃ الأولی عطا کیا گیا صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

    صدر مملکت اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفۃ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، انہوں نے زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفرا اسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار پایا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا ملاقات میں کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا دونوں رہنماؤں کا اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔

    عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے بیان پر سخت ردِعمل

    شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے انہوں نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا،بعدازاں صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

  • صد آصف زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

    صد آصف زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر کی آج ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران صدرمملکت اوربحرین کے سفیرنے سیاسی، اقتصادی اورتجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زوردیا،صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اوربحرین کے درمیان مضبوط روابط خطے میں استحکام اورتعاون کے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

    بحرین کے سفیرنے بھی تعلقات کو وسیع کرنے اورمشترکہ منصوبوں پرکام کرنے میں پاکستان کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی،دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اورثقافتی تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی، ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اورمستقبل میں مزید مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے-

    بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس میں بوئنگ طیارے، جنرل الیکٹرک انجنز کی خریداری اور امریکی ٹیکنالوجی، توانائی و مینوفیکچرنگ شعبوں میں شراکت داری شامل ہے،یہ اعلان بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

    بحرین، جو امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا میزبان ہے، ابراہام معاہدوں (2020) کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرچکا ہےامریکہ اور بحرین کی یہ نئی شراکت داری ایران مخالف حکمت عملی، تجارتی پالیسیوں اور خطے میں سیکیورٹی توازن کا حصہ ہے امریکی حکام کے مطابق بحرینی بادشاہ بھی رواں سال کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے تاکہ ان معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔

    بھارتی خاتون امریکی اسٹور سے سامان چراتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ویڈیو

    اس بحرینی سرمایہ کاری کے بارے میں ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ نے پہلی بار تذکرہ ماہ مئی میں صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر کیا تھا امریکی صدر کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ عرب ملکوں کی امریکہ میں سرمایہ کاری کروانے کے حوالے سے بہت کامیاب رہا اس دورے کے دوران سعودی عرب نے 600 ارب ڈالر کی امریکہ میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا جبکہ امریکہ نے سعودی عرب کو 142 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے پیکج کی منظوری دی۔

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحرین امریکہ کے توانائی شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ علاوہ ازیں یو ایس کی ایلومینیئم سے متعلق مصنوعات، ایل این جی سے متعلق مصنوعات وغیرہ میں بھی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق چپ کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری ہوگی۔ اپنے دورے کے دوران ولی عہد بحرین سرمایہ کاری منصوبوں کا اعلان کریں گے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط کریں گے،سال کے اواخر میں بحرین کے بادشاہ ان معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے اور دونوں قوموں کے درمیان معاشی خوشحالی اور ترقی کے سلسلے میں ان منصوبوں کو ٹھوس شکل مل جائے گی۔

    شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی،وزیراعظم نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

  • محسن نقوی کی  بحرینی ہم منصب سے ملاقات

    محسن نقوی کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی-

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے جہاں بحرینی وزیرداخلہ نے ان کا استقبال کیا، منامہ فورٹ آمد پر وزیرداخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیرداخلہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئےتعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے کام کو مؤثر بنانے پر گفتگو کی گئی۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین کا قافلہ لاہور روانہ

    بحرینی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کی تعریف کی، شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوسری جانب محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کیلئے تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے، مریم نواز

  • ایران کے میزائل حملے سے قبل امریکا نے جنگی طیارے منتقل کردیے تھے

    ایران کے میزائل حملے سے قبل امریکا نے جنگی طیارے منتقل کردیے تھے

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جن میں قطر کا معروف العدید ایئر بیس بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران کے میزائل حملے سے تین روز قبل امریکا نے العدید ایئر بیس سے اپنے 40 جنگی طیارے منتقل کر لیے تھے، جن میں ہرکولیس C-130 جیسے حساس جاسوس طیارے بھی شامل تھے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے یہ واضح ہوا کہ بیس پر موجود اہم فضائی اثاثوں کو حملے سے پہلے ہی وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    العدید ایئر بیس قطر میں واقع ہے اور مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا سب سے بڑا فوجی اڈہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ بیس 1996 میں قائم ہوئی اور 2001 کے بعد سے اسے امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کے فارورڈ ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اڈے پر اس وقت تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

    ایرانی حملوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے، جب کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان ممکنہ وسیع جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ العدید ایئر بیس پر حملہ نہ صرف اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے بلکہ خطے میں امریکی موجودگی کے خلاف ایک واضح پیغام بھی تصور کیا جا رہا ہے۔

    سعودی عرب کی قطر میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملے کی مذمت

    ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل آگاہ کیا، نیو یارک ٹائمز

    اسرائیل نے ایران سے جنگ بندی کی خواہش ظاہر کردی، حملوں کے خاتمے کا عندیہ

  • پاک بحریہ کی بحرین میں سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت

    پاک بحریہ کی بحرین میں سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت

    پاک بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر اہتمام سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کی۔

    کانفرنس کا اہتمام 12 سے 14 مئی تک بحرین میں کیا گیا جبکہ کانفرنس میں 46 CMF پارٹنر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،سالانہ کانفرنس میں پاک بحریہ کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کموڈورسہیل احمد عظمی نے کی۔

    چیف آف سٹاف CTF-151، کیپٹن اشفاق علی نے نے CMF کی حکمت عملی کو سپورٹ کرنے کے لیے CTF-151 کا پلان پیش کیا، کانفرنس میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاس ہے۔

    مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    کانفرنس میں پاک بحریہ کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان سمندری سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں میں نہ صرف دلچسپی رکھتا ہے بلکہ ایک سرگرم کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہم