Baaghi TV

Tag: برازیل

  • نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں 2-1 کی تکلیف دہ شکست کے بعد برازیل کے سپر اسٹار فارورڈ نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    34 سالہ نیمار نے میچ کے بعد جذباتی انداز میں مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی، میں نے ہر ممکن جدوجہد کی، لیکن اب یہ سفر ختم ہو گیا میں نے یہاں سے آغاز کیا تھا اور یہیں اپنے کیریئر کا اختتام کر رہا ہوں۔

    نیمار کا اشارہ نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم کی جانب تھا، جہاں انہوں نے 2010 میں امریکا کے خلاف برازیل کی سینیئر ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا 16 برس بعد اسی میدان میں ناروے کے ہاتھوں ورلڈ کپ سے اخراج کے ساتھ ان کا قومی ٹیم کا سفر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

    برازیل ایک بار پھر چھٹے عالمی اعزاز کی امید کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں اترا تھا، تاہم ناروے نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا میچ میں برازیل کا واحد گول نیمار نے انجری ٹائم میں پنالٹی پر کیا، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    2026 کا ورلڈ کپ طویل انجری مسائل کے بعد نیمار کے لیے عالمی اعزاز جیتنے کا آخری سنہری موقع سمجھا جا رہا تھا، تاہم یہ خواب بھی ادھورا رہ گیا انہوں نے برازیل کی جانب سے 129 بین الاقوامی میچوں میں 80 گول کیے اور اس طرح قومی ٹیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے، جبکہ انہوں نے اس فہرست میں لیجنڈری فٹبالر پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    انہوں نے اپنے کیریئر میں 4 فیفا ورلڈ کپ کھیلے، لیکن عالمی ٹائٹل نا حاصل کر سکے، 2014 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل انجری کے باعث باہر ہو گئے، 2018 میں برازیل کو بیلجیئم نے کوارٹر فائنل میں شکست دی، 2022 میں کروشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں اضافی وقت میں گول کرنے کے باوجود برازیل پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہار گیا، جبکہ 2026 میں ناروے نے آخری 16 کے مرحلے میں ہی اس کا سفر ختم کر دیا۔

  • ناروے سے شکست ،عالمی فٹبال چیمپئن برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی

    ناروے سے شکست ،عالمی فٹبال چیمپئن برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی

    فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی-

    نیویارک، نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی، برازیل کی جانب سے واحد گول اضافی وقت کے دسویں منٹ میں نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر کیا، تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

    میچ کے آغاز ہی میں ناروے نے گول کیا تھا، لیکن آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث اسے مسترد کر دیا گیا اس کے بعد برازیل کو پہلے ہاف میں پنالٹی کا موقع ملا، تاہم ناروے کے گول کیپر اوریان نیلینڈ نے برونو گیماریش کی پنالٹی شاندار انداز میں روک کر اپنی ٹیم کو بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا نیلینڈ نے میچ کے دوران کئی اہم سیوز کیے اور برازیل کے متعدد یقینی گول ناکام بنائے، جس پر انہیں میچ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیا گیا۔

    برازیل نے پہلے ہاف اور دوسرے ہاف میں کئی خطرناک حملے کیے، تاہم ناروے کے دفاع اور گول کیپر نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا دوسرے ہاف میں برازیل کے کوچ نے نیمار جونیئر کو میدان میں اتارا، جس کے بعد برازیل کے حملوں میں تیزی آئی، لیکن ناروے نے دباؤ کا بھرپور مقابلہ کیا میچ کے 79 ویں منٹ میں اینڈریاس شیلڈروپ کے خوبصورت کراس پر ایرلنگ ہالینڈ نے طاقتور ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر ناروے کو برتری دلائی۔

    مقررہ وقت کے آخری منٹ میں ہالینڈ نے ایک اور شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی اضافی وقت میں برازیل کو دوسری پنالٹی ملی، جسے نیمار جونیئر نے گول میں تبدیل کیا، تاہم وقت کم ہونے کے باعث برازیل میچ میں واپسی نہ کر سکا ناروے اب کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یا مشترکہ میزبان میکسیکو میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

    1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برازیل کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا برازیل نے 24 سال بعد عالمی ٹائٹل جیتنے کی امید کے ساتھ اطالوی کوچ کارلو اینچیلوتی کی خدمات حاصل کی تھیں، تاہم ٹیم اس بار بھی ٹرافی کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکی۔

    تاریخی کامیابی کے بعد ناروے کےایرلنگ ہالینڈ نے روایتی انداز میں ڈرم بجا کر جشن کا آغاز کیا ڈرم کی گونج پر کھلاڑیوں اور شائقین نے خوب خوشی کا اظہار کیا اور پورا اسٹیڈیم ناروے کی تاریخی فتح کے نعروں سے گونج اٹھا، ایرلنگ ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں مجموعی گولوں کی تعداد سات ہوگئی اور وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

  • برازیل میں 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے ، امریکی گلوکار سمیت 6 افراد ہلاک

    برازیل میں 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے ، امریکی گلوکار سمیت 6 افراد ہلاک

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرائے جس سے دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود 6 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں امریکی گلوکار، نغمہ نگار اولیور ٹری نکل، ارجنٹائن کے یوٹیوبر گیسپی اور چار دیگر شامل ہیں ایک ہیلی کاپٹر الیکٹرک کار پارکنگ پر گرا جس سے وہاں پر موجود 20 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حکام نے مسافروں کے مینی فیسٹ اور برازیلین سول پولیس کی رپورٹوں سے چھ متاثرین کی شناخت کی: اولیور ٹری نکل 32 سالہ امریکی الیکٹرو پاپ گلوکار اور انٹرنیٹ شخصیت گاسپر پریم ڈیاز ("گاسپی”) 23 سالہ مقبول ارجنٹائنی یوٹیوبر اور مواد کے تخلیق کار، لوکاس اے ویگنیٹو اور اسکرین رائٹر۔ برازیلی میوزک پروڈیوسر اور الیگزینڈر سوزا پائلٹ شامل ہیں-

  • ہر روز نہیں دیکھ سکتے کہ کوئی صدر ٹوئٹ میں  دنیا کو دھمکا رہا ہو،برازیلین صدر کی ٹرمپ پر تنقید

    ہر روز نہیں دیکھ سکتے کہ کوئی صدر ٹوئٹ میں دنیا کو دھمکا رہا ہو،برازیلین صدر کی ٹرمپ پر تنقید

    برازیل کے صدر کا کہنا ہے کہ ہر روز نہیں دیکھ سکتے کہ کوئی صدر ٹوئٹ میں جنگوں کا اعلان کر رہا ہو-

    بارسلونا میں منعقدہ ایک ترقی پسند رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےبرازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں، کیونکہ ان کی ناکامی کے باعث ایران میں جنگ کو روکنے میں کامیابی نہیں ہو سکی۔

    برازیلی صدر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم ہر صبح یہ نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی ہر رات اس کے ساتھ سو سکتے ہیں کہ کسی صدر کا ایک ٹوئٹ دنیا کو دھمکا رہا ہو اور جنگوں کا اعلان کر رہا ہو،کوئی بھی رہنما دنیا کو جنگ کی دھمکی دینے کا حق نہیں رکھتا۔

    اس سے قبل ایک ہسپانوی اخبار ‘ایل پائس’ کو دیے گئے انٹرویو میں بھی لولا دا سلوا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو خوف کے ذریعے حکمرانی کے بجائے باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے ٹرمپ کو کسی ملک کو صبح اٹھ کر دھمکیاں دینے کا حق حاصل نہیں ، انہیں اس لیے منتخب نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکی آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔

  • برازیل میں تیار کردہ پہلے سُپر سونک لڑاکا طیارے کی رونمائی

    برازیل میں تیار کردہ پہلے سُپر سونک لڑاکا طیارے کی رونمائی

    برازیل نے دفاعی ہوا بازی کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے اور پہلی بار ملک کے اندر تیار ہونے والا سپرسونک لڑاکا طیارہ پیش کر دیا ہے-

    برازیل کے شہر گاویاو پیکسوٹو میں بدھ کے روز ایک تقریب میں اس جدید لڑاکا طیارے کی رونمائی کی گئی یہ طیارہ گریپن ماڈل کا ہے، جسے پہلی بار مکمل طور پر برازیل میں اسمبل کیا گیا ہے اس کامیابی کے ساتھ برازیل لاطینی امریکہ کا پہلا ملک بن گیا ہے جو سپرسونک لڑاکا طیارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    برازیل نے سن 2014 میں سویڈن کی دفاعی کمپنی ’صاب‘ کے ساتھ گریپن طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا اس معاہدے کے تحت برازیل نے امر یکی کمپنی بوئنگ کے ایف-18 سپر ہارنیٹ اور فرانس کے رافیل طیاروں کے بجائے سویڈن کے گریپن کا انتخاب کیا اس کا مقصد ملک کے پرانے ہو تے ہوئے لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو جدید بنانا تھا۔

    سویڈن کے ساتھ ہونے والے اس دفاعی معاہدے کی خاص بات ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے، جس کے تحت برازیل کو کُل 36 طیاروں میں سے 15 طیارے مقامی سطح پر تیار کرنے کی اجازت ملی ہے سویڈش کمپنی صاب کے سربراہ میکائل یوہانسن کا کہنا ہے کہ کمپنی کی تقریباً 90 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی لڑاکا طیارہ سویڈن سے باہر تیار کیا جا رہا ہے برازیل میں قائم یہ پروڈکشن لائن مستقبل میں دیگر ممالک کو طیارے برآمد کرنے کے لیے بھی استعما ل کی جا سکتی ہےجبکہ ہمسایہ ملک کولمبیا نےبھی گریپن طیارے خریدنےمیں دلچسپی ظاہر کی ہے،جس سے برازیل کے لیے برآمدی مواقع بڑھ سکتے ہیں۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ برازیل کی فوجی ہوا بازی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور صلاحیت کا مظہر ہے اسی کے ساتھ ایمبریئر کا تیار کردہ C-390 ملینیم کارگو طیارہ بھی یورپی ممالک میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، جو برازیل کی فضائی صنعت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

  • برازیل کا پہلا کمرشل راکٹ لانچ کے فوراً بعد حادثے کا شکار

    برازیل کا پہلا کمرشل راکٹ لانچ کے فوراً بعد حادثے کا شکار

    برازیل کا پہلا کمرشل راکٹ لانچ کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔

    راکٹ نے لانچ کے بعد عمودی پرواز شروع کی،پرواز کے صرف 30 سیکنڈ بعد راکٹ زمین پر گر گیا،راکٹ سیفٹی زون میں گرا، کسی کو نقصان نہیں پہنچا،راکٹ گرنے سے جنوبی کوریا کی سیٹلائٹ لانچ کمپنی کے شیئرز میں 29 فیصد کمی ہوگئی راکٹ جنوبی کوریا کی لانچنگ کمپنی کے اشتراک سے لانچ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل خلائی لانچ گاڑی کی پرواز لانچ کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوگئی۔

    پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،مفتاح اسماعیل

    منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں راکٹ مشن مکمل نہ کرسکا،ہان بٹ-نانو نامی لانچ وہیکل، جسے خلائی کمپنی اِنو اسپیس نے تیار کیا تھا، مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 13 منٹ پر برازیل کے الکانتارا اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

    لانچ کے فوراً بعد راکٹ میں غیر معمولی خرابی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ممکنہ طور پر دھماکے سے تباہ ہوگیا، اور یوں یہ مشن ناکام قرار پایامواقعے کے بعد تاحال اِنو اسپیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    روزانہ 2 لاکھ لیٹر جعلی دودھ فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  • برازیل کا بھارت سے آکاش میزائل سسٹم  خریدنے سے انکار

    برازیل کا بھارت سے آکاش میزائل سسٹم خریدنے سے انکار

    بھارت کی دفاعی صنعت کو بڑا دھچکا،برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے مذاکرات منقطع کردیئے ہیں اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے-

    اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیل نے یہ فیصلہ آکاش میزائل کی کم رینج اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے کیا ہے، برازیل نے اس کی بجائے اٹلی کے تیار کردہ ایک جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کو منتخب کیا ہے،یہ فیصلہ بھارت کےلیے ایک بڑا سفارتی اور دفاعی دھچکا ہے، کیونکہ آکاش سسٹم کو بھارتی دفاعی صنعت کا اہم برآمدی پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل نے اکاش سسٹم کو اس کی کم رینج (25-30 کلو میٹر) اور جدید تقاضوں جیسے ڈیٹا لنک اور آئی ایف ایف (دشمن اور دوست کی شناخت) کی کمی کی وجہ سے مسترد کیا۔ ٹرائلز میں اس کی درستگی میں کمی دیکھی گئی، جو اسے جدید خطرات جیسے تیز طیاروں اور ڈرونز کے لیے ناکافی بناتی ہے۔

    امریکی عدالت کا نائن الیون کے مرکزی مجرم خالد شیخ کےساتھ پلی بارگین معاہدہ منسوخ

    برازیلی فضائیہ نے MBDA نامی یورپی کمپنی کے CAMM-ER میزائل سسٹم کو ترجیح دی ہے، جو 45 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے مقابلے میں بھارتی آکاش میزائل کی رینج صرف 25 سے 30 کلومیٹر تک محدود ہے برازیلی حکام کو خدشہ تھا کہ بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے نظام میں جدید ترین آکاش-NG ورژن شامل نہیں ہے، جو ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہے۔

    یورپی کمپنی MBDA کا پیش کردہ Enhanced Modular Air Defence Solutions (EMADS) نظام کئی جدید خصوصیات سے لیس ہے، جن میں 360 ڈگری دفاعی صلاحیت، سافٹ ورٹیکل لانچ ٹیکنالوجی اور جدید ریڈار سسٹم شامل ہیں یہ نظام پہلے ہی برطانیہ، اٹلی اور پولینڈ میں تعینات کیا جاچکا ہے اس معاہدے کی مالیت تقریباً 920 ملین امریکی ڈالر (5 ارب برازیلین ریئلز) ہو سکتی ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر کی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر دوبارہ حملے کی دھمکی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برازیلی صدر لولا ڈی سلوا کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا تھادونوں رہنماؤں نے سائبر سیکیورٹی، خلائی تحقیق اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا تھاتاہم آکاش میزائل کے معاہدے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ملک اپنے دفاعی سازوسامان کی برآمد کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے بھارت آکاش میزائل سسٹم کو ویتنام، فلپائن اور ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آگئی

  • برازیلین ماڈل کو پالتوکتے نے ناک پر  کاٹ لیا

    برازیلین ماڈل کو پالتوکتے نے ناک پر کاٹ لیا

    برازیلین ماڈل جولیانا آئسن کے لیے نیو ایئر نائٹ کا جشن ایک خوفناک حادثے میں بدل گیا جب ان کے پالتو کتے نے ان کی ناک پر کاٹ لیا۔

    39 سالہ ماڈل جو کہ کتے پالنے کی شوقین ہیں، یہ واقعہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا۔ برازیل کی مشہور ماڈل کی نیو ایئر پارٹی خوشی کے بجائے ایک دردناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جولیانا آئسن اپنی نیو ایئر کی تقریبات میں مصروف تھیں کہ ان کے پالتو کتے نے اچانک ان کی ناک پر حملہ کیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔ فوری طور پر جولیانا کو میکسیکو سٹی کے فوی اینجلس اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی،ناک کی کامیاب سرجری کے بعد، جولیانا آئسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی سرجری کی تفصیلات اور خوشی کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں جولیانا نے کہا، "دیکھو کتے کے کاٹنے کا کیا نتیجہ نکلا؟ میرا ناک زخمی تھا اور اس میں بیکٹیریا بھر گئے تھے، اس لیے سرجری کی ضرورت پڑی تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے اور نئی شکل دی جا سکے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ، "خدا کا شکر ہے کہ پلاسٹک سرجن نے کہا کہ میری ناک پر کوئی نشان نہیں رہے گا۔” جولیانا نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ انہیں اپنی ناک کی مزید سرجری کی ضرورت نہیں ہوگی، اور اب وہ اپنی ناک کی مکمل بحالی کے بعد خوش ہیں۔

    یاد رہے کہ جولیانا آئسن نے 2015ء میں برازیل کے اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے برہنہ ہو کر بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔ اس احتجاج کے دوران انہوں نے برازیل کی حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا تھا جس نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دی۔

    جولیانا آئسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتے سے محبت کرتی ہیں اور اسے کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا اور وہ اس واقعہ سے مکمل طور پر شفا یاب ہو چکی ہیں۔

    پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

    سول انجینئر راہول کمار کا قتل، سی سی ٹی وی کی مدد سے قاتل گرفتار

    پیار ہو تو ایسا،شادی شدہ خاتون چھ بچے چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ رفوچکر

  • جنگی جرائم کا مقدمہ،اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار

    جنگی جرائم کا مقدمہ،اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار

    برازیل میں چھٹیاں گزارنے والے ایک سابق اسرائیلی فوجی نے وہاں اس کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر ہونے کے بعد اچانک ملک چھوڑ دیا۔ اس مقدمے میں کہا گیا تھا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ خدمات کے دوران جنگی جرائم میں ملوث تھا۔

    یہ مقدمہ "ہند رجاب فاؤنڈیشن” کی طرف سے دائر کردہ کیسوں میں سب سے تازہ ترین ہے، جو غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی سرگرمیوں کا پیچھا کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے برازیلی جج نے پولیس کو اس فوجی کے خلاف تفتیش کا حکم دیا تھا، جو ہندر جاب فاؤنڈیشن کی شکایت کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ "غزہ میں شہری مکانات کی بڑے پیمانے پر تباہی کے دوران اس تباہی کی مہم میں شریک تھا۔”برازیلی وکیل مائرہ پینہیرو، جو فاؤنڈیشن کی جانب سے مقدمہ دائر کر رہی ہیں، نے برازیلی میڈیا میں کہا کہ چونکہ برازیل روم اسٹیچو (Rome Statute) کا دستخط کنندہ ملک ہے، اس لیے اسے یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس قانون کے تحت فراہم کردہ جرائم (جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی) کی تحقیقات کرے اور مجرموں کو سزا دے۔

    ہند رجاب فاؤنڈیشن ایک فلسطینی حامی غیر سرکاری تنظیم ہے، ہند رجاب ایک 5 سالہ بچی تھی، جو اپنے خاندان کے ساتھ غزہ میں سفر کر رہی تھی اور اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری میں ہلاک ہو گئی تھی۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ "گزشتہ ہفتے کے آخر میں برازیل کا دورہ کرنے والے ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف تحقیقات کے لیے مخالف اسرائیلی عناصر کے اقدام کے بعد، وزیر خارجہ جدعون سآر نے فوراً وزارت خارجہ کو متحرک کیا تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ اسرائیلی شہری کو کسی بھی قسم کے خطرات کا سامنا نہ ہو۔”

    اسرائیلی سفارت خانے نے برازیل میں اس فوجی کی "جلدی اور محفوظ واپسی” کو یقینی بنایا۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کو ان کے سوشل میڈیا پر کیے گئے فوجی خدمات کے متعلق پوسٹس کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے اور یہ کہ مخالف اسرائیلی عناصر ان پوسٹس کا فائدہ اٹھا کر بے بنیاد قانونی کارروائیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔

    ہند رجاب فاؤنڈیشن نے اس کے علاوہ تھائی لینڈ، سری لنکا، چلی اور دیگر ممالک میں اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی ہیں، جیسا کہ اس کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے۔ سری لنکا کے کیس میں تنظیم نے فوجی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سری لنکا کی حکام، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور انٹرپول سے اس فوجی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم ابھی تک یہ کوئی تصدیق نہیں ہوئی کہ کسی اسرائیلی فوجی کو ان مقدمات کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہو۔

    برازیل کے کیس نے اسرائیل میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا: "یہ حقیقت کہ ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کو برازیل میں رات کے وقت گرفتار ہونے سے بچنے کے لیے فرار ہونا پڑا، ایک تاریخی سیاسی ناکامی ہے، جو ایک حکومت کی طرف سے ہے جو بالکل بھی کام کرنے کے قابل نہیں ہے۔” اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سآر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "حتیٰ کہ خالی لاپڈ بھی یہ جانتے ہیں کہ جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ ایک منظم مہم ہے، جس کا مقصد اسرائیل کے حق دفاع کو مسترد کرنا ہے۔ بے شمار بین الاقوامی اداکار اور کئی ممالک اس میں شریک ہیں۔”

    "مومز اپ” کے نام سے ایک گروپ، جو اسرائیلی فوجیوں کی ماؤں پر مشتمل ہے، نے اس کیس پر وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کو ایک خط لکھا، جس میں کہا: "ہم آپ کو ہی وہ واحد ذمہ دار سمجھتی ہیں جو ہمارے بچوں کے سامنے موجود قانونی خطرات کو دور کریں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو "سیاسی خلا اور انتہا پسند گروپوں کے دباؤ کے تحت کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، بغیر اس ضروری قانونی تحفظ کے جو اس کے فوجیوں کو دنیا بھر کے بدنیتی پر مبنی عناصر سے محفوظ رکھ سکے۔”

    اسرائیل کے جج ایڈووکیٹ جنرل کے محکمے کے ایک سابق اعلی افسر نے سی این این کو بتایا کہ غیر ملکی ممالک میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف الزامات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اب تک ان میں سے کوئی بھی گرفتاری یا مقدمے کی سماعت تک نہیں پہنچی۔ اس افسر نے کہا کہ ماضی کے برعکس، کارکن گروہ اب اعلیٰ عہدیداروں اور سیاست دانوں کا پیچھا نہیں کر رہے بلکہ عام فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس وکیل نے اس رپورٹ کے لیے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔اسرائیل کی پارلیمنٹ کے خارجہ امور اور سیکیورٹی کمیٹی میں پیر کو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف دنیا بھر میں کی جانے والی کارروائیوں پر بحث ہوگی۔

    سپریم کورٹ،سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس ،پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

    شادی کی آڑ میں مجرا پارٹی سے رقاصاؤں سمیت 50 افراد گرفتار

  • برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریاست کے ملٹری فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثے میں 32 سے 35 کے درمیان افراد کی موت ہوئی ہے۔مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی حالت کے سبب فوری طور پر اموات کی حتمی تعداد بتانا ممکن نہیں ہے۔ فائر حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔تاہم، فائر حکام کے مطابق عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ ٹرک لے جانے والا گرینائٹ بلاک سڑک پر گرا اور بس سے ٹکرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف فرانزک سے ہی صحیح پتا چل سکے گا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی، بس برازیل کے شہر ساؤ پالو سے ریاست باہیا کی طرف جارہی تھی۔فائر فائٹرز نے بتایا کہ تباہ شدہ بس سے 13 مسافروں کو بچا لیا ہے جبکہ ٹرک کے نیچے دب جانے والی کار میں سوار تین افراد اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    خوارج کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 16 جوان شہید

    فرانس میں گستاخانہ خاکے ، ملزمان کو16 سال قید کی سزا

    نادرا میں جدت، چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف

    سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں6 ماہ کی توسیع