Baaghi TV

Tag: برطانیہ

  • اب امریکا ہی میرا اصلی گھر ہے،شہزادہ ہیری

    اب امریکا ہی میرا اصلی گھر ہے،شہزادہ ہیری

    برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے امریکا کو اپنا اصل گھر قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب امریکا ہی ان کا گھر ہے جبکہ اس سے پہلے شہزادہ ہیری کے وکیل نے لندن ہائیکورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ ہی شہزادہ ہیری کا گھر ہے اور یہی ان کا ہمیشہ گھر رہے گا۔

    امریکی عبادت گاہوں کی رکنیت میں کمی،گزشتہ برس 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے باقاعدگی سے انجیل پڑھنا…

    نیدرلینڈز میں امریکی صحافی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے سکیورٹی اور دیگر وجوہات کو بنیاد بنا کر یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ وہ اپنی دادی یعنی ملکہ برطانیہ کی جون میں ہونے والی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے اپنے والد اور ولی عہد شہزادہ چارلس اور بھائی شہزادہ ولیم کی کمی محسوس ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔

    خلانوردوں کا طبّی معائنہ: ڈاکٹروں کا ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا خصوصی دورہ

    ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ محفوظ رہیں اور ان کے گرد صحیح افراد موجود ہوں۔

    تاہم شہزادہ ہیری کو اس متنازع انٹرویو پر برطانیہ میں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • 32 سالہ شخص نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے لڑکی کا روپ دھار لیا

    32 سالہ شخص نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے لڑکی کا روپ دھار لیا

    لندن: برطانوی شہری نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کےلیے پلاسٹک سرجری کے ذریعے کورین لڑکی کا روپ دھار لیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے خود کو کورین لڑکی کے روپ میں ڈھالنے کےلیے اب تک 9 مرتبہ پلاسٹک سرجری کروا چکا ہے جس کے لئے وہ 2014 سے اب تک دو لاکھ تیس ہزار پاؤنڈز خرچ کرچکا ہے۔

    اسلاموفوبیا،فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو

    برطانوی میڈیا کے مطابق 32 سالہ آئل لندن نے ٹک ٹاک پر کورین لڑکی کی حیثیت سے پذیرائی اور شہرت کے بعد اپنے چہرے اور جسم کے خدوخال میں مزید نسوانی تبدیلیاں کروائیں۔

    اس حوالے سے آئل لندن کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کا دیوانہ ہوں اور روزانہ 8 گھنٹے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیوز بنانے میں صرف کرتا ہوں، یہ میری یومیہ زندگی کا حصّہ ہے اپنی اس عادت کے باعث میں اپنے دوست کھو چکا ہوں حتیٰ کہ میرے اہل خانہ، میری ماں اور بہن بھی مجھ سے دور ہوگئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں جہاں 8 اپریل کو ان کے چہرے کی نویں پلاسٹک سرجری کی گئی۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کی نقل اتارنے والا مسلمان شہری گرفتار

  • برطانیہ کا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے پرغور

    برطانیہ کا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے پرغور

    برطانیہ نے یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے منگل کو کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو اینٹی شپ میزائل فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر برمسٹون میزائل نصب کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر روس کی امریکہ اور نیٹو کو دھمکی

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ جہاز شکن ہتھیاروں کے بارے میں برطانیہ یوکرین کو روسی فوجی آپریشن کی مدد کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ تو جانسن نے کہا کہ ہم جس نظام کو دیکھ رہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا ہم گاڑیوں کی پشت پر کچھ Brimstone (بریمسٹون) میزائل نصب کر سکتے ہیں دیکھنا ہے کہ آیا یہ کام کرتا ہے۔”

    روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بریمسٹون میزائل عام طور پر تیز رفتار جیٹ طیارے سے داغے جاتے ہیں اسے تیار کرنے والی کمپنی "ایم بی ڈی اے” کا کہنا ہے کہ اسے تیزی سے زمین اور سمندری اہداف کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ منگل کو ڈونباس میں فرنٹ لائن پر روسی بمباری اور حملوں میں اضافہ ہوا۔ تاہم یوکرین کی افواج روسی افواج کی جانب سےپیش قدمی کی کئی کوششوں کو پسپا کرنےمیں کامیاب ہو گئیں روس کی پیش قدمی کی صلاحیت اب بھی ماحولیاتی، لاجسٹک اور تکنیکی چیلنجوں سے متاثر ہے جو اسے اب تک درپیش ہے اور ساتھ ہی ساتھ یوکرین کی مسلح افواج کی اعلیٰ جذبے سے بھی روسی فوج کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی گئی

  • برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی گئی

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی گئی

    ماسکو: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق صدر پوٹن کے حکم پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اور غلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ 9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا تھا اور صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ یوکرین کی سڑکوں پر گشت کیا تھا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔

    روس نے امریکا سمیت عالمی قوتوں کے دباؤ کے باوجود فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور مبینہ طور پر جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبوں سے اجتماعی قبریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    یوکرینی صدر نے روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی قوتوں سے جنگی اسلحہ اور ساز و سامان کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • ترکی۔بھارت۔یواے ای۔سعودی عرب کے بعد برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد

    ترکی۔بھارت۔یواے ای۔سعودی عرب کے بعد برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد

    لندن:نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کیلئے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اورآج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے

    آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

     

    شہباز شريف کے وزیراعظم بننے کے بعد چین، ترکی اور بھارت سے تہنیتی پیغامات آگئے، ترکی اور چین کا کہنا ہے کہ تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ آپ کے وزيراعظم منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہوئی، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترک تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہبازشريف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہيں۔

    پاکستان ميں موجود چینی سفارتخانے نے ٹوئٹر پيغام ميں کہا کہ سياسی تبديلی کا پاک چين دوستی پر کوئی اثر نہيں ہوگا، پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ميں ثابت قدم رہيں گے، پاک چين دوستی کی صورتحال تبديل نہيں ہوگی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت خطے کو دہشتگردی سے پاک اور امن و استحکام چاہتا ہے، ترقیاتی چیلنجز پر توجہ، عوامی فلاح و بہبود کے خواہاں ہيں۔

    وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کشمیر کے معاملے پر مودی کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کےخواہاں ہیں، بدقسمتی سے بھارت سے تعلقات اچھے نہیں بنے،

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

    برطانوی رکن پارلیمنٹ پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

    لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن 47 سالہ عمران احمد خان پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی عدالت نے کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کو 2008 میں ایک پارٹی کے دوران 15 سالہ لڑکے کو شراب پینے پر مجبور کرنے کے بعد اس کا جنسی استحصال کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنسی حملہ کیس کی سماعت کرنے والی جیوری نے5 گھنٹے کی سماعت کے بعد عمران احمد خان کومجرم قراردیا تاہم سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

    متاثرہ لڑکے نے عدالت میں بتایا کہ اس نے 2019 کے الیکشن سے قبل کنزرویٹوپارٹی کے پریس آفس کے دفتر سے رابطہ کیا تھا جہاں عمران احمد خان کے بارے میں بتایا لیکن انہوں نے ’میری بات کو سنجیدہ نہیں لیا‘۔

    نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    جرم ثابت ہونے کے بعد عمران احمد خان کو پارٹی کی رکنیت سے برطرف کردیا گیا تاہم کی ان کی سزا کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔

    عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے عمران احمد کے وکلا کا کہنا ہے کہ جلد ہی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی جائے گی۔

    اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری طورپراستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے قبل عمران احمد خان اقوام متحدہ میں بطور معاون خصوصی برائےسیاسی امور موغادیشو کام کیا کر رہے تھے-

    ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

  • میچ کے دوران سابق کرکٹر کا برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ

    میچ کے دوران سابق کرکٹر کا برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ

    بھارت میں جاری آئی پی ایل میچز کے دوران سنیل گواسکر نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلےباز اور کمنٹیٹر سنیل گراسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران ساتھی انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز سے کوہِ نور ہیرہ بھارت واپس لانے میں مدد کا مطالبہ کیا-

    یہ واقع راجستھان رائلز اور لکھنو سپر کے درمیان جاری میچ کے دوران پیش آیا، جس بھارت کے سابق کرکٹر نے لائیو اپنے ساتھی برطانوی کمنٹیٹر سے کوہ نور ہیرا واپس لانے میں مدد مانگ لی۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران جب کیمرے نے سی ویو کے مناظر دکھانا شروع کیا تو سنیل گواسکر نے ساتھ بیٹھے انگلش کمنٹیٹر سے کوہِ نور ہیرے کو لے کر مذاق کیا کہا کہ ہم ابھی تک کوہ نور ہیرے کا انتظار کر رہے ہیں جس پر دونوں سابق کرکٹرز ہنس پڑے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اس پر انگلش کمنٹریٹر نے زور دار قہقہہ لگا کر کہا کہ وہ سوچ رہے تھے کہ یہ کب آئے گا؟جس پر سابق بھارتی کپتان نے ان سے کہا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ اس ہیرے کو بھارت کو واپس کردیں۔

    واضح رہے کہ کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے، دوسری اینگلو سکھ جنگ میں انگریزوں کی فتح کے بعد ان کی سلطنت اور کوہ نور دونوں پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا تھا کوہ نور ہیرے کا وزن 105 قیراط ہے اور اس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں کوہ نور ہیرا صدیوں پہلے گولکنڈہ کی کانوں سے نکالا گیا تھا۔

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

  • پہلے مودی نوازاب امریکہ نواز:لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہرپاکستانیوں کا احتجاج:شدید نعرے بازی

    پہلے مودی نوازاب امریکہ نواز:لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہرپاکستانیوں کا احتجاج:شدید نعرے بازی

    لندن:پہلے مودی نوازاب امریکہ نواز:لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہرپاکستانیوں کا احتجاج:شدید نعرے بازی ،اطلاعات کے مطابق لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا، اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے’ امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

    ٔاس موقع پرناراض پاکستانیوں نے "پہلے مودی نواز اب امریکہ نواز”کے نعرے لگائے

    تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے ،پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا، کسی بھی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

     

    مظاہرے میں شریک اوورسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

  • لائبریری کو 50 برس بعد ایک خط کیساتھ کتاب واپس مل گئی

    لائبریری کو 50 برس بعد ایک خط کیساتھ کتاب واپس مل گئی

    برطانیہ میں لائبریری کو ایک قدیم "لاطینی” کتاب 50 برس بعد واپس مل گئی-

    باغی ٹی وی : کتابوں کے شوقین افراد لائبریریوں میں جاکر مطالعہ کرتے ہیں علاوہ وہاں سے کتاب ایشو کرا کے گھر بھی لے جاتے ہیں، جو ایک خاص مدت کے لیے ہی دی جاتی ہے۔اس کے بعد جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے تاہم برطانیہ میں اس کے طرعکس ایک عجیب و غریب کہانی سامنے آئی ہے-

    عقابوں کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس وی آئی پی اسپتال

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک نامعلوم شخص نے یونیورسٹی کالج لندن کی لائبریری کو 50 برس کے بعد ڈاک کے ذریعے کتاب واپس بھجوائی، اور ساتھ ایک خط بھی بھیجا۔


    جسے لائبریری کے آفیشل آکاونٹ پر شئیر کیا گیا ہے، شہری نے خط میں لکھا ہے کہ ’ڈیئر لائبریرین، یہ کتاب 50 برس تک واپس نہیں کی گئی مہربانی فرما کر اسے ردی کی ٹوکری میں نہ پھینک دینا، کیونکہ اب یہ نوادرات میں شامل ہو چکی ہے۔

    لائبریری کے مطابق ’10 پینس فی دن کے حساب سے اس کتاب پر ایک ہزار 254 برطانوی پاؤنڈز جرمانہ بنتا ہے۔

    بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

    برطانوی اخبار کے مطابق یہ کتاب ایک ڈرامے ’کیورولس‘ کا 1875 کا ایڈیشن ہے جسے 1974 کے موسم گرما میں یونیورسٹی کالج لندن لائبریری کو واپس کیا جانا تھا۔

    لائبریرین سوزین ٹراؤ نے گھر سے 18 ماہ کام کرنے کے بعد لائبریری واپس آنے پر یہ کتاب دریافت کی، جسے گمنام طور پر واپس پوسٹ کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی میز پر بہت سی کتابیں ملی ہیں جن میں کوئی نوٹ نہیں ہے کہ یہ بتانے کے لیے کہ وہ کون ہیں یا انہیں کیوں بھیجی گئی ہیں۔

    یہ کتاب پانچویں صدی کی ایک مزاحیہ کہانی پر مشتمل ہے اور اس میں ایک جادوگر کی کہانی ہے جو اپنی وراثت کے ایک غریب آدمی کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتا ہے لائبریری میں اس کے اور بھی کئی ایڈیشن موجود تھے، لیکن واپس کی گئی کتاب اصل 1875 کے ایڈیشن کی ہارڈ کاپی تھی۔

    یونانی اور لاطینی شعبے کے سربراہ پروفیسر گیسین مانوالڈ نے کہا: "”یہ حیرت انگیز ہے کہ UCL لائبریری کے ایک سابق صارف کی طرف سے اتنی وفاداری دیکھ کر کہ انہوں نے تقریباً 50 سال بعد ایک کتاب واپس لوٹائی-

  • روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا: ذرائع

    روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا: ذرائع

    برطانوی حکومت نے جمعہ کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف کا دورہ بغیر کوئی وجہ بتائے یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ اور پاکستان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کا سرکاری دورہ برطانوی حکومت نے یکطرفہ طور پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس اور صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد واپس لے لیا۔

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ دورہ جو کہ 5 مارچ سے ہونا تھا افغانستان کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں ہونے والا تھا لیکن برطانیہ میں “فوکس” روس یوکرین بحران کی طرف ہو گیا ہے اسلام آباد میں یورپی یونین (EU) کے سفیروں نے ایک مشترکہ پریس بیان کے ذریعے پالیسی پر رد عمل جاری کیا۔

    لہٰذا، برطانیہ نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت نہ کرنے اور یوکرین پر روس کے حملے کے دن پیوٹن کے دورے پر پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

    برطانوی حکومت کے ذرائع نے کہا کہ تناؤ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات سمیت نئی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ کے لیے بلایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹرنر نے اپنی حکومت کے قانون سازوں کو بریفنگ دی ہے اور بات چیت کے دوران پاکستان کے لیے برطانیہ کی امداد بھی زیر بحث آئی اور اس حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    حکومت سے خراب معاملات کی وجہ گورنر سندھ اور اسد عمرہیں ،سربراہ ایم کیوایم

    پاکستان نے برطانیہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ میں غیر جانبدارانہ پوزیشن پر گامزن ہے اور “کوئی پسند نہیں ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ “برطانیہ کے مضبوط اتحادیوں سمیت درجنوں ممالک نے روس کی یوکرین مہم جوئی پر روس کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے، پاکستانی یوسف کی ملاقات کے انتظامات میں ملوث ذرائع نے بتایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے یکم مارچ کو پاکستان کو یہ پیغام دیا تھا کہ روس کی یوکرین پر جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی وجہ سے معید یوسف کا دورہ مزید آگے نہیں بڑھے گا۔ جہاں ان مسائل پر توجہ دی جائے جو پاکستان کے نقطہ نظر سے کم اہمیت رکھتے ہیں کا دورہ کرنا بیکار ہوگا۔

    اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ معید یوسف نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر، دفتر خارجہ میں سینئر وزراء اور برطانوی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کرنی تھی۔

    انہیں لندن سکول آف اکنامکس (LSE) کی سالانہ پاکستان سوسائٹی تقریب میں چیف جسٹس منصور علی شاہ کے ساتھ ذاتی طور پر بھی خطاب کرنا تھا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ایل ایس ای کانفرنس میں شرکت کی لیکن معید یوسف نے کانفرنس سے فون پر بات کی اور اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ برطانیہ نے ان کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پاکستانی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس اور ان کے تازہ ترین عوامی بیانات پاکستان کے نئے طرز عمل کی عکاس ہیں۔

    ایک اور ذریعے نے انکشاف کیا کہ یوسف کا دورہ اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب یہ محسوس کیا گیا کہ برطانیہ “اس میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے کہ پاکستان کیا بات چیت کرنے جا رہا ہے اور پاکستان اس میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے کہ برطانیہ کو کیا بات کرنی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے برطانیہ کے اس بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر سفارتی اور ناقابل قبول قرار دیا جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنی میڈیا سے بات چیت میں واضح کیا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات یورپی یونین کے سفیروں کے ایک گروپ کے جاری کردہ مشترکہ بیان کا نوٹس لیا ہے ہم نے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کا طریقہ ایسا نہیں ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ سمجھ گئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،18 اضلاع میں پولنگ