Baaghi TV

Tag: برطانیہ

  • برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

    برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

    برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

    وزیرِاعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف حملوں میں شریک نہیں تاہم اپنے اتحادیوں کے اجتماعی دفاع کی حمایت کرتا ہے امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے برطانیہ کے اڈوں کے استعمال کی درخواست کی تھی جسے منظورکر لیا گیا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 2 لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں جو ایران کے حملوں کے نشانے پر ہیں خطرے کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ میزائلوں کو ان کے ذخیرہ گاہوں یا لانچرز پر نشانہ بنایا جائے، جہاں سے وہ داغے جاتے ہیں، برطانیہ ایران پر ہونے والے امریکا اور اسرا ئیل کے مشترکہ حملوں میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسے کسی حملے میں شامل ہوگا۔

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

    تاہم برطانوی وزیراعظم نے نے الزام عائد کیا کہ ایران برطانوی مفادات پر حملے کر رہا ہے اور اس کے شہریوں کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک نے برطانیہ سے زیادہ اقدامات کی توقع کی تھی اور برطانوی شہریوں کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے، ایران پر حملوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا، ہمارا ماننا ہے کہ اس تنازع کا مذاکرات کے ذریعے حل خطے اور دنیا کے بہتر مفاد میں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ امریکی درخواست کو قبول کرنے کا فیصلہ دوستی اور اتحادیوں کے اجتماعی دفاع اور برطانوی شہریوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔

    ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری

  • 100 سال قبل انگریز  حکومت کو قرضہ دینے والے خاندان کا برطانیہ پر مقدمہ

    100 سال قبل انگریز حکومت کو قرضہ دینے والے خاندان کا برطانیہ پر مقدمہ

    100 سال قبل انگریز حکومت کو قرضہ دینے والے خاندان نے برطانیہ پر مقدمہ درج کر دیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق 1917 میں جب دنیا پہلی جنگِ عظیم کی لپیٹ میں تھی اسی دوران سہور کے معروف تاجر سیٹھ جمعہ لال رتھیا نے مبینہ طور پر برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے بطور قرض دیے تھے اس دور میں یہ ایک بہت بڑی رقم تھی، جو کئی جاگیروں اور سلطنتی منصوبوں کو تبدیل کر سکتی تھی۔

    رتھیا خاندان کا کہنا ہے کہ یہ رقم آج تک واپس نہیں کی گئی سیٹھ جمعہ لال کے پوتے، وویک رتھیا کے مطابق خاندان نے حال ہی میں اپنے پرانے کاغذات، وصیت ناموں اور خطوط میں وہ ثبوت دریافت کیے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی حکومت نے یہ رقم ایک ’’وار لون‘‘ کے طور پر لی تھی تاکہ بھوپال ریاست میں انتظامی امور کو بہتر بنایا جا سکے۔

    آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی روک دی

    وویک رتھیا کا کہنا ہے کہ میرے دادا نے 1917 میں برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے قرض دیئے تھے آج ایک صدی گزرنے کے باوجود وہ رقم واپس نہیں ملی، ان کے پاس اس قرض سے متعلق سرکاری تصدیقی دستاویزات موجود ہیں، اور اب وہ برطانوی حکومت کو باضابطہ قانونی نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ اس تاریخی قرض کی واپسی ممکن ہو سکے۔

    سیٹھ جمعہ لال رتھیا کا انتقال 1937 میں ہوا، مگر ان کے بعد یہ معاملہ رفتہ رفتہ پسِ پشت چلا گیا خاندان کا دعویٰ ہے کہ اگر اس رقم کو آج کے حساب سے سونا یا دیگر مالی قدر میں تبدیل کیا جائے تو یہ کروڑوں روپے کے برابر بنتی ہے۔

    پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

    بھارتی میڈیا کے مطابق آزادی سے پہلے رتھیا خاندان سہور اور بھوپال کے سب سے معزز اور امیر خاندانوں میں شمار ہوتا تھا ان کے پاس وسیع زمینیں تھیں جن میں سے آج بھی کہا جاتا ہے کہ سہور کی 20 سے 30 فیصد آبادی ان کی سابقہ زمینوں پر آباد ہے خاندان اب بھی بھوپال، اندور اور سہور میں جائدادوں کا مالک ہے اور کھیتی باڑی، ہوٹلنگ اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے، اگرچہ کئی پرانی زمینوں کے کرایوں اور ملکی تنازعات میں پھنسے ہونے کے سبب انہیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا بھی رہتا ہے۔

    پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

    قانونی ماہرین کے مطابق اگرچہ ایسے تاریخی دعوے نہایت پیچیدہ ہوتے ہیں، لیکن اگر کسی خاندان کے پاس مستند دستاویزی ثبوت ہوں تو یہ مقدمہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک غیر معمولی قانونی بحث کو جنم دے سکتا ہے، خاص طور پر جب معاملہ کسی نوآبادیاتی دور کے معاہدے سے جڑا ہو۔

  • سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    زیک گولڈ سمتھ نے برطانیہ سے پاکستان پر عمران خان کے علاج کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے-

    برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے سابق سالے زیک گولڈ سمتھ نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں عمران خان کے جیل میں حالات کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یقینی بنائے کہ خان کو انسانی حقوق اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    گولڈسمتھ نے کہا کہ خان کو وکیل، اہل خانہ بشمول 2 بیٹوں اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور وہ زیادہ تر وقت قید میں تنہائی میں گزار رہے ہیں، جس سے ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے،انہوں نے برطانیہ کی پاکستان کو دی جانے والی امداد پر بھی نظر ثانی کا عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان کو کمیو نین چارٹر کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے واضح عزم دکھانا ہوگا۔

    رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • برمنگھم : مسجد کے باہر 18 سالہ مسلمان نوجوان کا چاقو  سےقتل ،2 زخمی

    برمنگھم : مسجد کے باہر 18 سالہ مسلمان نوجوان کا چاقو سےقتل ،2 زخمی

    برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈبری جامع مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 18 سالہ نوجوان ذیشان افضل جانبر نہ ہو سکا –

    پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو رات تقریباً 9 بجے سے کچھ پہلے سینڈویل کے سمیتھ وِک روڈ پر واقع جامع مسجد کے باہر جھگڑے کی اطلاع ملی،اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،واقعے کے وقت رمضان المبارک کے باعث مسجد میں عشا کی نماز کی ادائیگی کے لیے اچھا خاصا رش تھا۔

    موقع پر متعدد ایمبولینسیں، ایک پیرا میڈک افسر اور ایئر ایمبولینس کی گاڑی بمعہ کریٹیکل کیئر پیرا میڈکس بھی موجود تھے ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات فراہم کریں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اس واقعے کو مذہبی یا نسلی بنیاد پر کیا گیا حملہ قرار نہیں دیا جا رہا سمیتھ وِک میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور علاقے میں دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

  • جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادہ  گرفتار

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادہ گرفتار

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا-

    برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق سابق شہزادے کو نورفوک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد برکشائر اور نورفوک میں موجود مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے، تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور عوامی دلچسپی کے پیش نظر مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں پولیس اہلکاروں کو غیر نشان زد گاڑیوں میں شاہی خاندان کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ووڈ فارم رہائش گاہ پر پہنچتے اور کارروائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی صبح تقریباً آٹھ بجے کی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کے دوران حساس معلومات امریکی ارب پتی اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

  • برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

    برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

    2023 میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اور سینٹرل سی کے نام سے مشہور اوکلی نیل سیزر- سو نے نے اسلام قبول کرلیا۔

    گلوکار نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق بھی کی، انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں 27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا۔

    سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لیریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں،لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

    4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے،2024 میں انہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز حاصل ہوا، جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔

  • امریکا کی ایران کیخلاف حملوں کی تیاری؟ جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس  امریکی فوجی طیارےمشرق وسطیٰ کی طرف روانہ

    امریکا کی ایران کیخلاف حملوں کی تیاری؟ جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی طیارےمشرق وسطیٰ کی طرف روانہ

    امریکہ کے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجی طیاروں کی بڑی تعدادمشرق وسطیٰ کی طرف روانہ ہوچکی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران امریکی فضائیہ کے درجنوں فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکر اور C-5 اور C-17 قسم کے بھاری ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے امریکہ سے اور برطانیہ کے ایک امریکی ایئربیس سے مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں مختلف ذرائع کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف حملوں کی تیاری کر رہا ہے اور خطے میں افواج کی منتقلی کی جاری تحریک کو آگے بڑھا رہا ہے۔

    دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت استعمال کی تو امریکا مدا خلت کر سکتا ہے، تاہم اس مداخلت میں زمینی فوج اتارنا شامل نہیں ہوگا، ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ برا سلوک کیا اور اب عوامی ردِ عمل کی صورت میں اس کی قیمت چکائی جا رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض ایرانی شہروں میں عوام نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو چند ہفتے قبل نا قابلِ تصور تھا، اگر ضرورت پڑی تو امریکا ایسے اقدامات کرے گا جو ایران کو وہاں ضرب لگائیں گے جہاں سب سے زیادہ اثر ہو، اور اس تمام صورتحال کو دنیا بہت قریب سے دیکھ رہی ہے۔

    قبل ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجی طیاروں کی بڑی تعداد حالیہ دنوں میں برطانیہ پہنچ گئی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کم از کم دس C-17 گلوب ماسٹر فوجی ٹرانسپورٹ طیارے اور دو AC-130J گھوسٹ رائیڈر گن شپ طیارے رائل ایئر فورس کے مختلف اڈوں پر تعینات کیے گئے ہیں یہ طیارے بھاری اسلحہ، فوجی ساز وسامان اور دستوں کی منتقلی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    یہ پیش رفت مبینہ طور پر وینزویلا میں امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد امریکہ نے برطانیہ میں اپنی فوجی فضائی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ممکنہ آئندہ فوجی کارروائیوں کی تیاری کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں گلوسیسٹرشائر میں رائل ایئر فورس فیئر فورڈ اور سفوک میں آر اے ایف ملڈن ہال پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں ہوائی اڈے رائل ایئر فورس اور امریکی افواج مشترکہ طور پر استعمال کرتی ہیں۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں امریکی فوجی طیاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو مشرقِ وسطیٰ یا دیگر حساس خطوں میں ممکنہ آپریشنز سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    دوسری جانب برطانوی وزارتِ دفاع نے امریکی فوجی سرگرمیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افواج کی نقل و حرکت پر عمومی طور پر کوئی بیان جاری نہیں کرتی۔

    ماہرین کے مطابق عالمی حالات کے تناظر میں یہ پیش رفت بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم اشارہ سمجھی جا رہی ہے، تاہم صورتحال کی مکمل نوعیت آئندہ دنوں میں مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

  • برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    پیرس: برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور فرانس نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے ، تو دونوں ممالک یوکرین میں فوجی تعینات کریں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد کہا کہ برطانیہ اور فرانس نے ایک اعلان نیت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت یوکرین کے مختلف مقامات پر فوجی مراکز (ملٹری ہبز) قائم کیے جائیں گے ان مراکز کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ روسی جارحیت کو روکنا اور یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ممکن ہے اور یورپی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قابل اعتماد سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ جنگ کے بعد خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

    اتحادی ممالک نے بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کی نگرانی میں امریکا مرکزی کردار ادا کرے گا تاہم یوکرین کے وہ علاقے جو اس وقت روس کے کنٹرول میں ہیں ان کے مستقبل پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

    واضح رہے کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے اور روس پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی کو “جائز ہدف” سمجھا جائے گا تاہم پیرس میں حالیہ اعلانات پر روس کی حکومت نے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

    برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

    برطانیہ میں ایک مشہور ٹرک جس پر سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر والا پوسٹر لگا تھا،پرنامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک پر لگی ہوئی عمران خان کی تصویر پر کالی سیاہی گرائی گئی ہے جس پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ اب برطانیہ میں ہر جگہ ہی ردعمل میں خان کی تصویروں والے ٹرک نظر آئیں گے۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عدالتی اصلاحات کا اعلان

    شہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان اور اس کی تصویر سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں-

    ارم جعفری نے کہا کہ انہیں شاید یہ اندازہ نہیں ہےیہاں ہزاروں گاڑیوں پر عمران خان کی تصاویر ہیں۔ ریسٹورنٹس، دکانوں میں تصاویر ہیں، تم ایک ہٹاؤ گے ہم دس لگائیں گے۔

    سال 2026 ے آغاز کے ساتھ ہی یو اے ای میں کئی پالیسیوں میں تبدیلی

    ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

  • فرانس اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین سروس غیر معینہ مدت تک منسوخ

    فرانس اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین سروس غیر معینہ مدت تک منسوخ

    چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں اچانک خرابی کے باعث یورو اسٹار نے لندن سے پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم جانے والی تمام ٹرینیں غیر معینہ مدت تک منسوخ کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں-

    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے سینٹ پینکریاز اسٹیشن پر موجود عملے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سفری منصوبے مؤخر کریں اور بعد کی تاریخ کے لیے دوبارہ بکنگ کروائیں، گزشتہ روز برطانیہ، فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈز کے درمیان کم از کم ایک درجن یورو اسٹار سروسز منسوخ ہو چکی تھیں جبکہ متعدد ٹرینیں تاخیر یا روٹ میں تبدیلی کا شکار رہیں،نیشنل ریل کے مطابق یہ بڑا خلل دن کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    یورو اسٹار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینل ٹنل میں اوور ہیڈ پاور سپلائی کے مسائل کے بعد لی شٹل کی ایک ٹرین خراب ہو گئی، جس کے باعث لندن آنے اور جانے والی تمام سروسز معطل کر دی گئیں یورو اسٹار نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بغیر کسی اضافی چارج کے اپنی بکنگ تبدیل کر سکتے ہیں، یا ٹکٹ منسوخ کر کے مکمل رقم واپس یا ای واؤچر حاصل کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے خالدہ ضیا کی نمازجنازہ میں ایاز صادق شرکت کریں گے

    دوسری جانب یورو ٹنل کی لی شٹل سروس، جو گاڑیوں کو فولک اسٹون اور کیلے کے درمیان لے جاتی ہے، بھی بجلی کے مسئلے کے باعث معطل رہی فولک اسٹون کے مقام پر مسافروں کو ساڑھے تین گھنٹے تک کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ کیلے ٹرمینل پر بھی تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر رپورٹ کی گئی ہے-

    متاثرہ مسافروں نے معلومات کی کمی اور سہولیات نہ ملنے پر شکایات کیں۔ کئی خاندان گھنٹوں سے ٹرینوں اور گاڑیوں میں محصور رہے، کچھ مسافروں کے مطابق خوراک اور پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی لی شٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بجلی کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں اور صورتحال بہتر ہونے پر سروس بحال کر دی جائے گی۔

    یمن میں بلاجواز کشیدگی یو اے ای کے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی،سعودی کابینہ