Baaghi TV

Tag: برطانیہ

  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے  فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ آئندہ برس مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کہ پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے یہ سلاٹس ماضی میں پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو عارضی طور پر دیئے گئے تھے۔

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی کے دوران قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پی آئی اے نے یہ انتظام کیا تھا جبکہ اب ترکش ایئرلائن سے یہ سلاٹس واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، اس حوالے سے ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے قومی ایئرلائن لندن کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پی آئی اے کی آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے،اس پیشرفت سے قومی ایئر لائن کی مالی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔

    بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کے صاحبزاد ے17 سال بعد بنگلہ دیش پہنچ گئے

  • برطانیہ میں خطرناک وبا  سے  صورتحال تشویشناک  اسکولز بند کرنے پر غور

    برطانیہ میں خطرناک وبا سے صورتحال تشویشناک اسکولز بند کرنے پر غور

    برطانیہ میں ’’سپر فلو‘‘ کے نام سے پھیلنے والی نزلہ و زکام کی تیز وبا نے صورتحال تشویشناک بنا دی ہے اور حکومت نے کیسز میں اضافہ برقرار رہنے کی صورت میں اسکول بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں فلو کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث متعدد اسپتالوں نے اسٹاف، مریضوں اور آنے والے افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے،اگر کیسز میں اضافہ جاری رہا تو اسکولوں کی بندش بھی زیر غور ہے۔

    این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہو چکی ہے دوسری جانب میڈیکل اسٹورز پر فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزرز اور فلو سے متعلق ادویات کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،این ایچ ایس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلو ویکسین لگوائیں اور ماسک پہننے کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اگر وباء مزید بڑھی تو اسکولوں کی بندش اور عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی دوبارہ نافذ کی جا سکتی ہے۔

  • طوفان برام:برطانیہ  میں  تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان

    طوفان برام:برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان

    برطانیہ کے بیشتر حصے میں طوفان برام کے سبب تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے انگلینڈ اور ویلز میں تین ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، لندن سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز تک ریل سروس متاثر ہے، جب کہ اسکاٹ لینڈ میں بھی ریلوے نظام میں خلل پیدا ہوا ہے،ڈبلن ایئرپورٹ پر چالیس سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بارش اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ ناردرن آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی و جنوبی مغربی انگلینڈ کے لیے یلو وارننگ دی گئی ہے۔

    منگل کی شام 4 بجے سے آدھی رات تک ، اسکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں ہوا کے لئے اورنج کا انتباہ نافذ ہے۔ بے نقاب علاقوں میں گسٹس 90 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں،50 اور 60 میل فی گھنٹہ کے درمیان ہوائیں عام ہوں گی ، مخصوص مقامات پر 70-80 میل فی گھنٹہ کی کی رفتار ہو گی-

  • پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے ملک بدر

    پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے ملک بدر

    برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئےرجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا،برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیارجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا۔

  • لندن:  محسن نقوی کی برطانوی  وزارت   خارجہ کے  حکام  سے ملاقات

    لندن: محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات

    لندن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی –

    ملاقات میں محسن نقوی کے ہمراہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھےوزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی اور ان کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی تھی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی،اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنرکے سپرد کیے۔

    بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں،وزیرخزانہ

    محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے، وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھےمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

    ڈھاڈر: سرکٹ ہاؤس کے قریب دھماکے کے بعد شدید فائرنگ

  • برطانیہ:  فوجی کیمپ میں پناہ گزینوں کے قیام کے منصوبے پر عوام کا احتجاج

    برطانیہ: فوجی کیمپ میں پناہ گزینوں کے قیام کے منصوبے پر عوام کا احتجاج

    مشرقی سسیکس کے قصبے میں حکومت کی جانب سے تقریباً 600 پناہ کے متلاشی افراد کو ایک فوجی مقام پر رکھنے کے منصوبے کے خلاف عوامی ردِعمل سامنے آگیا، مقامی سطح پر پرامن اور منظم احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو کروبورو کے مضافات میں واقع فوجی تربیتی کیمپ میں عارضی طور پر رکھا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد علاقے میں عوامی تشویش اور اعتراضات میں اضافہ ہوا۔ہوم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پناہ کے متلاشیوں کو فوجی مقامات پر منتقل کرنا کروبورو کی سائٹ سمیت ہوٹلوں کے متنازع استعمال کو ختم کرنے کی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ترجمان کے مطابق انتخابات سے قبل اس منصوبے پر عمل درآمد کا وعدہ کیا گیا تھا اور حکومت مقامی حکام، پراپرٹی پارٹنرز اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    سرکاری بیان کے مطابق حکومت بتدریج پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے ہوٹلوں کے استعمال سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور اس مقصد کے لیے نئے متبادل مقامات تیار کیے جا رہے ہیں

    ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ، شوہر کو سزائے موت

    عالمی انٹرنیٹ خرابی، پی ٹی اے کا وضاحتی بیان جاری

    علیمہ خان پولیس تحویل میں، پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ

    انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا شدید احتجاج

  • برطانیہ ،عوامی عہدیداروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا قانون پیش

    برطانیہ ،عوامی عہدیداروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا قانون پیش

    برطانیہ نے ایک نئے قانون کے تحت منتخب نمائندوں، ججوں اور مقامی کونسلروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام سیاست میں بڑھتی ہوئی ہراسانی اور دھمکیوں کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ نئے ’کرائم اینڈ پولیسنگ بل‘ کے تحت پولیس کو ایسے مظاہروں کو روکنے کا اختیار حاصل ہوگا جو کسی عوامی عہدیدار کو اس کے سرکاری فرائض یا ذاتی زندگی میں متاثر کرنے کے مقصد سے کیے جائیں۔قانون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔سیکیورٹی وزیر ڈین جاروس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’برطانوی سیاست میں حصہ لینے والوں کو جس سطح کی بدسلوکی کا سامنا ہے، وہ چونکا دینے والی ہے، یہ ہماری جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’لوگوں کو سیاست میں حصہ لیتے وقت اپنے یا اپنے خاندان کے تحفظ کے حوالے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ایک پارلیمانی سروے کے مطابق 96 فیصد ارکانِ پارلیمان نے ہراسانی یا دھمکیوں کا سامنا کیا، جبکہ انتخابی نگران ادارے کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں نصف سے زائد امیدواروں کو بھی اسی نوعیت کے خطرات لاحق رہے۔

    گزشتہ برس وزیراعظم کیر اسٹارمر کے گھر کے باہر فلسطین نواز مظاہرین نے بچوں کے جوتے اور ایک بینر چھوڑا تھا، جس میں اسرائیل پر اسلحہ پابندی کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسی طرح 2023 میں سابق وزیراعظم رِشی سونک کے گھروں کے باہر بھی ماحولیاتی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔حکومت کے مطابق نئے قانون میں احتجاج سے متعلق مزید سخت اقدامات شامل ہوں گے، جن میں جنگی یادگاروں پر چڑھنے، آتش بازی یا فلیئرز کے استعمال اور چہرہ چھپانے کے لیے ماسک پہننے پر پابندی شامل ہے۔

    حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد جمہوری اداروں کے تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، تاہم ناقدین کے مطابق اس قانون سے اظہارِ رائے اور احتجاج کے حق پر مزید قدغنیں لگ سکتی ہیں۔نیا ’کرائم اینڈ پولیسنگ بل‘ اس وقت برطانوی پارلیمان سے منظوری کے مراحل میں ہے، اور توقع ہے کہ اسے آئندہ سال شاہی توثیق حاصل ہو جائے گی

    قومی اسمبلی اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری، وزرا سوالات کے جوابات دیں گے

    پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست

    بھارت: مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 8 افراد ہلاک

  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لاگو ہونے کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے اور ایران سے اشتعال انگیزی سے باز رہنے اور جوہری تحفظ کی قانونی پابندیوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بیان میں تینوں یورپی ممالک نے ایران کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی سلامتی کے لیے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایران پر معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں سے متعلق پابندیاں گزشتہ شب سے دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے ان پابندیوں کو دوبارہ فعال کرنے کو ’’قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

    وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے، تین ہلاک، کرفیو نافذ

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی

    نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی

    ٹرمپ نے غزہ امن منصوبہ پیش کر دیا، مسلم ممالک کی حمایت حاصل

  • برطانیہ میں کام کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی لازمی قرار

    برطانیہ میں کام کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی لازمی قرار

    برطانیہ میں کام کرنے کے لیے نئی ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم لازمی قرار دے دی گئی۔

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے ملک میں قیام اور کام کرنے کے حق کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ نوکری کے آغاز پر ڈیجیٹل آئی ڈی دکھانا ضروری ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل آئی ڈی ہر وقت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ فون میں کنٹیکٹ لیس کارڈ کی طرح کام کرے گی۔ برطانوی شہریوں اور قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں عام شہریوں کے لیے دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے شناختی کارڈ لازمی نہیں رہے اور یہ معاملہ ہمیشہ متنازع رہا ہے۔سول رائٹس کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادی پر قدغن اور ذاتی معلومات کے لیے خطرہ ہے۔ ماضی میں سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے بھی بایومیٹرک شناختی کارڈ متعارف کرانے کی کوشش کی تھی، تاہم عوامی مخالفت کے باعث منصوبہ ترک کر دیا گیا تھا۔

    ایران-روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کے ایٹمی بجلی گھر وں کامعاہدہ

    ماڈرن اسپتال کے تحت فری میڈیکل کیمپ 28 ستمبر کو لگے گا

  • برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی پیش رفت ہے،حماس

    برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی پیش رفت ہے،حماس

    اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے فلسطینی عوام کی طویل جدوجہد کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

    اتوار کو جاری بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جو آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کو مزید مضبوط بناتا ہے۔حماس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اب عملی اقدامات کرے اور واضح کیا کہ اس ریاست کا دارالحکومت القدس (یروشلم) ہونا چاہیے۔

    بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم، قبضے اور نسل کشی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، لہٰذا اب وقت ہے کہ دنیا انصاف پر مبنی مؤقف اختیار کرے اور فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت فراہم کرے۔

    بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل آگیا

    شام میں پارلیمانی انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے

    ڈریپ کی ملک گیر کارروائیاں: جعلی ادویات کے 3 بیچز ضبط

    پاک–بھارت میچ میں حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی