Baaghi TV

Tag: برطانیہ

  • برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا

    برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا

    یورپ کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جب کہ مانچسٹر میں 35 اور اسٹیفورڈ شائر میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔برمنگھم میں بھی شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 35 ڈگری سے زیادہ ہو گیا، جو کہ رواں موسم گرما کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

    طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    یوم عاشور: سندھ حکومت کی موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

  • برطانیہ کی ایران پر امریکی حملوں کی کھل کر حمایت

    برطانیہ کی ایران پر امریکی حملوں کی کھل کر حمایت

    برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اب بھی نازک ہے اور خطے میں استحکام برطانیہ کی اولین ترجیح ہے ساتھ ہی انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ سفارتی مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ اس بحران کا پُرامن حل نکالا جا سکے۔

    ایران کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا اسی مؤقف کی تصدیق اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے بھی کی ہے، جس کے مطابق اب تک ایران کے ایٹمی پروگرام میں جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    دوسر ی جانب کیوبا، وینزویلا، چلی، میکسیکو نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے-

    ایران پر امریکی حملے کے بعد لاطینی امریکہ کے کئی ممالک نے واشنگٹن کی اس کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    کیوبا کے صدر میگل ڈیاز کینل نے امریکی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک اضافہ ہے جو انسانیت کو "ناقابل واپسی بحران” کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    جبکہ چلی کے صدر گیبریل بورِک نے بھی امریکہ کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے ایکس پر لکھا کہ چلی امریکہ کے اس حملے کی مذمت کرتا ہے، طاقت رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسے انسانیت کے طے کردہ قوانین کی خلاف ورزی میں استعمال کریں۔ چاہے آپ امریکہ ہی کیوں نہ ہوں۔

    ادھر میکسیکو کی وزارت خارجہ نے تنازع کو کم کرنے کی اپیل کی کہا کہ ہم اپنی پرامن خارجہ پالیسی اور آئینی اصولوں کے تحت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ علاقائی ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔”

    علاوہ ازیں وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گِل نے ٹیلیگرام پر بیان جاری میں کہا کہ وینزویلا امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی درخواست پر کی گئی اس بمباری کی سخت اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ہم فوری طور پر تمام دشمن کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

    یہ ابتدائی عالمی ردِعمل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی اقدام کو دنیا بھر میں قانونی اور اخلاقی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    اسی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

    آسٹریلوی حکومت نے اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی براہ راست حمایت نہیں کی، تاہم ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس بیان کو نوٹ کرتے ہیں کہ اب امن کا وقت ہے، اور ہم کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارتی راستہ اپنانے پر زور دیتے ہیں۔

    دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے حملوں پر فکرمندی ظاہر کی، تاہم انہوں نے امریکہ کی مذمت نہیں کی ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ یہ نہایت اہم ہے کہ مزید کشیدگی سے بچا جائے نیوزی لینڈ سفارت کاری کی ہر کوشش کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور تمام فریقین سے مذاکرات میں واپسی کی اپیل کرتا ہے۔ سفارتی حل ہی پائیدار راستہ ہے، فوجی کارروائیاں نہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کی صبح ا مر یکہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا،اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

    ایران کا آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان

  • ایران کے جوہری پروگرام پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ فوری مذاکرات کے لیے تیار

    ایران کے جوہری پروگرام پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ فوری مذاکرات کے لیے تیار

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تینوں یورپی ممالک نے ایران کو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔جرمن وزیر خارجہ واڈیفول نے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کی ایک اہم شرط یہ ہے کہ ایران خطے، اسرائیل یا یورپ کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہ بنے۔

    ادھر فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام یورپ اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، اور کشیدگی سے بچنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر حال میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایران نے دوسری جانب قبرص کے صدر کے حالیہ دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق پاکستان کا وائرل بیان جعلی ، سفارتی ذرائع کی تردید

    سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی نافذ

    ایران کے اسرائیل پر پھر بیلسٹک میزائل حملے، تہران و مشہد پر اسرائیلی بمباری

    اسرائیل نے امریکا سے مدد مانگ لی، ٹرمپ انتظامیہ کا غیر واضح مؤقف

  • برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

    برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

    برطانیہ کے حکومتی مشاورتی ادارے امیگریشن ایڈوائزری کمیٹی نے فیملی ویزوں کے لیے کم از کم آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش کی ہے۔

    کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں موجودہ 29 ہزار پاؤنڈ کی حد کو کم کر کے 23 ہزار سے 25 ہزار پاؤنڈ تک لانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ خاندان خودکفیل بن سکیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آمدنی کی حد کو ہنر مند ملازمین کے ویزوں کے برابر 38 ہزار 700 پاؤنڈ تک بڑھایا گیا تو یہ یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق (ای سی ایچ آر) کے آرٹیکل 8، جو خاندانی زندگی کے حق کا تحفظ کرتا ہے، کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

    کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ فیملی ویزا اور ہنر مند ورکر ویزا کے مقاصد مختلف ہیں، اس لیے ان دونوں کے لیے یکساں آمدنی کی شرط مناسب نہیں۔ اگر شریکِ حیات پہلے سے برطانیہ میں جائز ویزے پر موجود ہو، تو اس کی آمدنی بھی اس حد میں شامل کی جاتی ہے۔

    کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر برائن بیل نے کہا کہ خاندانی زندگی اور اقتصادی فلاح کے درمیان توازن قائم کرنا ایک اہم اور حقیقی فیصلہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آمدنی کی حد میں نرمی سے نہ صرف خاندانی حقوق کا تحفظ ممکن ہو گا بلکہ اقتصادی مسائل کا بھی بہتر حل نکلے گا۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد برسلز پہنچ گیا

    نیتن یاہو حکومت خطرے میں، اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل پر آج ابتدائی ووٹنگ ہوگی

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کی بات چیت جاری

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

  • امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ گیا۔

    وفد نے دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیالندن روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہےبھارت بات چیت اور تحقیقات کی ہر کوشش سے پیچھے ہٹ رہا ہے، پاکستان تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

  • برطانیہ کو ٹرمپ کے 50 فیصد اسٹیل ٹیرف سے وقتی ریلیف

    برطانیہ کو ٹرمپ کے 50 فیصد اسٹیل ٹیرف سے وقتی ریلیف

    لندن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو 25 سے بڑھا کر 50 فیصد کیے جانے کے حکم کے باوجود برطانیہ کو وقتی ریلیف دے دیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیا ٹیرف بدھ سے ان ممالک پر لاگو ہوگا جو امریکا کو اسٹیل اور ایلومینیم برآمد کرتے ہیں۔ تاہم برطانیہ کو اس اضافے سے فی الحال عارضی استثنیٰ حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کے لیے پرانا 25 فیصد ٹیرف ہی برقرار رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ دیگر ممالک کی نسبت کم مالی دباؤ کا سامنا کرے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وقتی ریلیف برطانیہ اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کا حصہ ہو سکتا ہے۔

    ملیر جیل بریک: 216 قیدی فرار، 88 گرفتار، ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

    بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی خبریں، ویڈیو گیمز کی فوٹیج اور سنسنی خیزی کا انکشاف

    تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ

    پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

    ایک چھوٹے سے انقلاب کی داستان،تحریر:بریگیڈیئر (ر) عتیق الرحمان

  • برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل کو معطل کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

    گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں لاکھوں شہری قحط کے خطرے سے دوچار ہیں، جو ایک افسوسناک اور ناقابل قبول صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 11 ہفتوں سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ایک ظالمانہ اقدام ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کریں۔ لیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد روکنا اور عالمی شراکت داروں کے تحفظات کو نظرانداز کرنا ناقابل دفاع ہے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا پہلے ہی اسرائیل کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں برقرار رہیں، تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی سخت مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کارروائیاں بند نہ کیں اور مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تینوں ممالک کی جانب سے برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکا ہے اور اسرائیل کی جانب سے صرف "خوراک کی بنیادی مقدار” کی اجازت ناکافی ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور مکمل انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    بیان میں اسرائیلی وزرا کی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ زبان کی مذمت کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ مستقل جبری نقل مکانی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل نے فوجی کارروائیاں بند نہ کیں تو برطانیہ، فرانس اور کینیڈا خاموش نہیں رہیں گے اور مزید سخت اقدامات، بشمول ہدفی پابندیاں، زیر غور لائے جائیں گے۔

    رہنماؤں نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کر رہے ہیں۔بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور سیاسی حل کی کوششوں کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا گیا کہ تینوں ممالک آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

  • خاتون کے ہاں ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش

    خاتون کے ہاں ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش

    برطانیہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں خاتون کے ہاں ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ہوئی-

    20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ لوسی آئزک 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں جب اسے یہ خبر ملی کہ اسے معمول کے اسکین کے بعد رحم کا کینسر (ovarian cancer) ہے۔

    ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

    ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ پیدائش کے وقت تک اگر انتظار کیا جاتا تو خاتون کی زندگی کو خطرہ ہوتا لہٰذا 20 ویں ہفتے کے آپریشن میں سرجنوں نے لوسی کے رحم کو اس کے جسم سے نکال دیا تاکہ وہ اس کے پیچھے موجود ٹیومر تک رسائی حاصل کر سکیں اور اسے ہٹا سکیں۔

    اس کا پیدا ہونے والا بچہ Rafferty، پانچ گھنٹے کے آپریشن کے دوران بچہ دانی کے اندر رہا، رحم دانی کی شریان کے ذریعے لوسی کے خون کی فراہمی سے جڑا رہا جس سے آکسیجن اور غذائی اجزا بچے تک پہنچے ڈاکٹر ہومان سلیمانی جنہوں نے 15 افراد کی ٹیم کی قیادت کی جس میں اینستھیٹسٹ اور نرسیں شامل تھیں، انہوں نے کہا کہ یہ سب سے مشکل آپریشن تھا اور بہت غیر معمولی بھی تھا۔

    پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    ریفرٹی کے لیے حالات کو مستحکم رکھنے کے لیے، رحم کو ایک فٹ بال کے سائز کے جراثیم سے پاک گرم نمکین پیک میں لپیٹا گیا اور پوری سرجری کے دوران احتیاط سے نگرانی کی گئی، بچے کے دل کی دھڑکن اور درجہ حرارت کو قریب سے دیکھا گیا اور گرمی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 20 منٹ میں پیک تبدیل کیے گئے ٹیومر کو ہٹانے کے بعد لوسی کا رحم آہستہ سے اس کے جسم میں واپس ڈال دیا گیا اور حمل معمول کے مطابق جاری رہا،ریفرٹی بلآخر جنوری کے آخر میں بحفاظت پیدا ہوا۔

    لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا انہوں نے اس تجربے کو نایاب اور جذباتی قرار دیا۔

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

  • اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

    اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

    تل ابیب: اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: یورپی میڈیا کے مطابق لیبرممبران پارلیمنٹ یوآن یانگ اورابتسام محمد کو گرفتار کیا گیا، دونوں ارکان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر تھیں،برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل مخالف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    اسرائیلی امیگریشن وزارت کے مطابق ان ارکانِ پارلیمنٹ پر شبہ تھا کہ وہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے تھے اور مبینہ طور پر’اسرائیل مخالف نفرت’ پھیلانے کے ارادے سے آئے تھے۔

    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نےگرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لینا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی ہم منصبوں کو واضح کر دیا اس طرح کا سلوک قبول نہیں، ہم دونوں ارکان پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں اوران کی حمایت کے لئے موجود ہیں، برطانوی حکومت کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات بحال کئےجائیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی