Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں:عمران خان لانگ مارچ سے خطاب

    میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں:عمران خان لانگ مارچ سے خطاب

    مرید کے:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔

    مریدکے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں،عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری ہوتی ہے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے امریکیوں کے گھٹنے دبائے اور پھر ڈگی میں چھپ کر ملاقات کی، اب دنیا میں پھر رہے ہیں کہ پاکستان کو پیسے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    چیئرمین پی تی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، ان سے بھی ایک پی بات کی کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرواؤ ، دوسری بات نہیں کی۔

    اسلام آباد میں جمعے کو کتنے لوگ آئیں گے؟

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی فوجی آمر کی نرسری میں نہیں پلا، میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کو ڈیڈی نہیں کہتا تھا، میں نواز شریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر پر سریہ لگاتے وزیر نہیں بنا۔ میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں عوام کی طاقت سے آیا ہوں۔

    لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ میں ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے، ہم انسان ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں، جنرل پرویز مشرف نے جب ان دونوں پارٹیوں کو ہٹایا تو لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں کیونکہ عوام ان کی چوری سے تنگ تھے، پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان پہنچایا جو کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔

  • حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    پرتھ:حارث کے باؤنسر سےشدید زخمی نیدرلینڈز کا بیٹر میچ سے باہرچلے گئے ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کی آنکھ پر جا لگا۔

    پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

    حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

     

    حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا…

    اب اطلاعات ہیں کہ نیدرلینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ زخمی ہونے کے باعث میچ سے ہی باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آج آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لئے 92 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح…

    پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

    بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا…

  • سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

    سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

    اسلام آباد:اعظم سواتی پر مبینہ تشدد؛ سپریم کورٹ نے پی آئی آئی سے موقف مانگ لیا،سپریم کورٹ نے اعظم سواتی پرمبینہ تشدد کے خلاف خط پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کرلیا۔

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اتنا بڑا ادارہ بھی عمران خان کی باتوں میں آگیا ہے اور اب سپریم کورٹ کا یہ کہنا کہ 75 سالہ بذرگ سینیٹراعظم سواتی پرتشدد ہوا ہے ، یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے ، سپریم کورٹ کواداروں کے معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھاتھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کرنےکے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔

    تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹر شہزاد وسیم کو پیر کو صبح دس بجے طلب کیا ہے۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

    ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے حکم کے مطابق آپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں۔ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹر شہزاد وسیم اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔

    عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    یاد رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے خود پر تشدد کے مبینہ ذمہ دار افسران کے نام ظاہرکردیئے تھے

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم سواتی نے کہا تھا کہ مجھ پر تشدد اور زیادتی کے ذمہ دار موجودہ حکومت یا رانا ثناء اللہ نہیں بلکہ چھوٹے اداکار ہیں۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے حکام آنے والے دنوں میں عدالتی عظمٰی اور دیگر پارلیمانی و بین الاقوامی فورم پر بتائیں گے کہ انہوں نے کس کےکہنے پر صرف ایک ٹوئٹ کی بنیاد پر میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی، کس کے کہنے پر انہوں نے میرے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا، میری بیٹی اور پوتیوں کے سامنے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی اے نے سفید لباس پہنے کن نامعلوم درندوں کے حوالے کیا، جنہوں نے پاکستان کے دارالحکومت میں تمام اداروں کی ناک کے نیچے گوانتاناموبے کی تاریخ کو دُہرایا ۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹروں سے بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے میرے جسم پر موجود تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے۔ ماتحت عدالتوں کے میجسٹریٹس سے بھی پوچھا جائے گا کہ آپ کی عدالتوں، قانون اور آئین سے بڑا کون ہے۔

    سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان کی بقا کے ضامن اس ملک کے عوام اور ہماری بہادر افواج ہیں، جس کی عزت ملک کے ہر شہری کا فرض ہے اور اس کی ضمانت آئین اور دیگر ذیلی قوانین میں دی گئی ہے۔ اس سے انحراف کرنے والا قانون کا مجرم ہوتا ہے لیکن اسے ملک کی عدالتوں سے مجرم قرار دیا جاتا ہے۔

    اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی میں آئی ایس آئی کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے۔ پاکستان ایک جسم ہے تو اس کی روح عوام اور آئی ایس آئی ہے۔ مجھے اس کی پیشہ وارانہ مہارت کا ادراک بھی ہے اور ان کی خدمات کی معترف بھی ہوں۔

    آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ پوری محکوم قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ملک کا ہر سیاسی کارکن اور ہر ادارے کا انتظامی فرد یہ توقع کرتا ہے کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے آئی ایس آئی کے پولیٹیکل ونگ کو دفن کردیں کیونکہ یہ پاکستان کی ذلت اور رسوائی کے ذمہ دار ہیں۔

  • لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ  نکلے؟اہم خبرآگئی

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ نکلے؟اہم خبرآگئی

    لاہور:لانگ مارچ کا تیسرا دن:آج بوقت 12.120 عمران خان ابھی گھر واقع زمان پارک سے مرید کے کے لئیے سیکیورٹی اور ہروٹوکول کی گاڑیوں کے ہمراہ براستہ رنگ روڈ روانہ ہوچکے ہیں اور ان کے ساتھ اعظم سواتی، مسرت جمشید، عثمان بزدار سمیت درجنوں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شامل ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں بھی وائرل ہوچکی تھیں کہ کنٹینرسڑکوں پرآگیا،کارکنان ابھی تک نہ پہنچ سکے، آج لانگ مارچ کا تیسرا دن ہے اور مریدکے کے مضافات میں عمران خان کا کنٹینراس وقت سڑکوں پر مارا مارا پھر رہا ہے ، یہ اس وقت کا منظر ہے جب صبح کے گیارہ بج کرتیس منٹس ہوئے ، لیکن ابھی تک نہ تو کپتان پہنچا اور نہ ہی کپتان کے کھلاڑی لانگ مارچ میں شریک ہوئے

    کپتان ابھی لاہور سے نکل پڑاہے لیکن ابھی تک مرید کے کے مضافات میں کوئی رونق دکھائی نہیں دے رہی ، کارکنان بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور کپتان بھی تھوڑی دیر تک وہاں پہنچ جائے گا

     

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرید کے کے مضافات میں جی ٹی روڈ پرعمران خان کا کنٹین اس وقت جی ٹی روڈ پر اپنی منزل کی طرف روا ں دواں‌ ہے جہاں سے آج لانگ مارچ کے تیسرے دن کا آغاز کرنا ہے

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کارکنان نے اب عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور وہ اب حقیقی آزادی کے خواہش مند نہیں رہے ، ان صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی نوجوان نسل کوغلط سبق پڑھا رہا ہے

    لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

     

    یاد رہے کہ کل شام لانگ مارچ کے دوسرے دن پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہے اوریہ اعلان سن کر کارکنان کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں

     

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

    اس سلسلے میں تمام خدشات کومسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماوں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا، کامونکی میں ختم ہونے والا مارچ رچنا ٹاؤن میں ہی ختم کردیا گیا، مارچ کل (اتوار کو) مریدکے سے شروع ہوگا۔

     
    <h2 class=”title”><a class=”post-title post-url” href=”https://login.baaghitv.com/who-did-imran-khan-call-sheep-and-goats-in-his-speech/”>عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا</a></h2>
    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج (ہفتہ کو) دوسرا دن تھا، مارچ کو آج کامونکی میں اختتام پذیر ہونا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی کلیئرنس کو بہانہ بنا کر لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی رچنا ٹاؤن میں ختم کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے آج کا مارچ ختم ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہورہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔
    <div class=”wyegvlztar wyegvlztar-post-middle wyegvlztar-float-center wyegvlztar-align-center wyegvlztar-column-1 wyegvlztar-clearfix no-bg-box-model”>
    <div id=”wyegvlztar-9657-1563530361″ class=”wyegvlztar-container wyegvlztar-type-code ” data-adid=”9657″ data-type=”code”>
    <div id=”wyegvlztar-9657-1563530361-place”><ins class=”adsbygoogle” data-ad-client=”ca-pub-5438173432695261″ data-ad-slot=”6469802407″ data-ad-layout=”in-article” data-ad-format=”fluid” data-adsbygoogle-status=”done” data-ad-status=”filled”>
    <div id=”aswift_1_host” title=”Advertisement” aria-label=”Advertisement”></div>
    </ins></div>
    </div>
    </div>
    <h2 class=”title”><a class=”post-title post-url” href=”https://login.baaghitv.com/accused-of-killing-former-chief-justice-of-balochistan-high-court-arrested/”>سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…</a></h2>
    پاکستان تحریک انصاف نے مارچ خرنے کی وجوہات کو سیکیورٹی کلیئرنس سے جوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ٹاؤن، مریدکے اور کامونکی میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔

    &nbsp;

    &nbsp;

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا، جہاں سے کل دوسرے روز لانگ مارچ نے کامونکی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا۔

    &nbsp;

    پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ:آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لئے 92 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 14 ویں اوورز میں4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا

    اس سے پہلے پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

    17 اوورز میں نیدرلینڈز نے 6 وکٹس کے نقصان پر 73 رنز سکور کئے، شاہین، حارث اورنسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی، اس کے علاوہ شاداب خان نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بیس ڈی لیڈ کی جگہ آنے والے ٹام کوپر کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اورزمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اورزمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    دوسری جانب آج پاکستان میں ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد پاکستان کو اب اپنے تمام میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوں گے۔نیدر لینڈز کے بعد پاکستان جنوبی افریقا اور بنگلا دیش سے مدمقابل آئے گا۔

    ایک بھی میچ میں شکست پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردے گی۔ اس کے علاوہ آج شام بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیتنا بھی ضروری ہے۔

  • جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

    جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

    گوجرانوالہ:گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے قریب جائے نماز بنانے والی دو منزلہ فیکٹری کی نچلی والی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ فیکٹری میں پڑے دھاگہ اور جائے نماز کی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹ کو لگی۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    ریسکیو کی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا، ریسکیو1122 کی9 گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت محکمہ وائلڈ لائف کا دیہاڑی پر تعینات کردہ پرائیویٹ اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت حضرت حسین جبکہ وائلڈ لائف اہلکار شہید نعمت اللہ ہے، زخمی ہونے والوں میں بلال، عمران، نصراللہ اور نقیب اللہ شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت زخمیوں کی عیادت کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ پہنچ گئے، ڈیرہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ کل ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئےتھے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں خوشاب کے رہائشی 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک کے رہائشی 26 سالہ سپاہی محمد اسرار بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کیلئے پاک فوج کا کلیئرنس آپریشن کل سے شروع ہے

  • جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح اسمٰعیل

    جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح اسمٰعیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی قرض نہیں دے رہاتھا اس لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس گئے۔انہوں نے کہا کہ 17جولائی کے الیکشن ہارے تو ڈالرمہنگا ہوگیا، جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سے اٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا، مریم کے بیان سے لگا ن لیگ میں تقسیم ہے۔

    جنگ فورم کے ’پاکستانی معیشت آج اورکل‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ معاشی بدحالی کی بڑی وجہ اصلاحات کانہ ہونا ہے، تعلیمی نظام میں بہت خامیاں ہیں جنہیں دور کرناہے، ایک مخصوص طبقہ ہی ترقی کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 50 فیصد بچے اسکول نہیں جارہے، قوم معاشی مسائل سے نکلے گی تو کچھ کرسکے گی، غربت کی وجہ یہ ہے کہ ملک کی اصل قابلیت سامنے نہیں آرہی۔

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ حکومت ملی تو ساڑھے 10 ارب ڈالرتھے اور 24 ارب 15ماہ میں واپس کرناتھے، ہرماہ ایک ارب ڈالر خرچے کیلئے درکارتھے، ڈالر کی ضرورت تھی اس لیے آئی ایم ایف جاناپڑا۔

     

     

    ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی امپورٹ 80 ارب ڈالر اورایکسپورٹ 30ارب ڈالر روپے ہے، ڈالر سستا کریں گے تو امپورٹ بڑھ جائے گی، ہرشخص سمجھتا ہے ڈالرسستا ہوگا توسب ٹھیک ہوجائے گا، سب کوآگاہ کیاتھا کہ مشکل فیصلےکرناہوں گے چاہے ووٹ بینک کم ہوجائے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ حکومت پیٹرول اورڈیزل پر 120ارب کی سبسڈی دے رہی تھی،کوئی قرض نہیں دے رہاتھا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے، آئی ایم ایف کا مؤقف تھا پیٹرول پرسبسڈی دیں گے توقرض نہیں دے سکتے، سعودی عرب نے کہا پاکستان میں ڈیزل ہم سے زیادہ سستاہے اس لیےقرض کامنع کیا۔انہوں نے کہا کہ 17جولائی کے الیکشن ہارے تو ڈالرمہنگا ہوگیا، جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سے اٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا، مریم کے بیان سے لگا ن لیگ میں تقسیم ہے۔

  • اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا وزیرداخلہ کوجواب

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا وزیرداخلہ کوجواب

    اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا میرا بنیادی حق ہے، علی امین گنڈا پور رانا ثنااللہ کو جواب دے دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بندوق اور لوگ جمع کرنے کی آڈیو جاری کیے جانے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا میرا بنیادی حق ہے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے آڈیو لیک کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ ‘رانا ثنااللہ میں اپنے لوگوں کی حفاظت کروں گا اور یہ میرا بنیادی حق ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یاد رکھیں میں اسی طرح ردعمل دوں گا جس طرح آپ حملہ کریں گے اور میں دہراتا ہوں کہ میں جس طرح آپ حملہ کریں گے اسی طرح ردعمل دوں گا’۔

     

    علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ کو چیلنج اور یاد دلاتا ہوں کہ ہمارے آباد واجداد نے آزادی کے لیے اپنی جانیں دی تھیں اور ہم حقیقی آزادی کے لیے اپنی جانیں دیں گے’۔

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو جاری کی تھی، جس میں پی ٹی آئی رہنما دوسرے شخص سے بندوقیں کتنی ہیں، لائسنس اور بندوں کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

  • جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    جنوبی کوریا میں ہالووین کے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے 120 افراد ہلاک، 150 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کے بڑے ہجوم کے درمیان بھگدڑ مچنے سے 120 افراد پیروں تلے کچل کر ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہیلووین کا تہوار منانے کیلئے ایٹاوین پہنچے تھے۔

    جائے وقوعہ سے آنے والی ویڈیوز میں ریسکیو ورکرز کو پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ کس وجہ سے پیش آیا، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

    ہالووین کا تہوار کیا ہے؟

    ہالووین ایک ایسا تہوار ہے جو دنیا کے اکثر ملکوں میں 31 اکتوبر کی رات کو منایا جاتا ہے جس میں لوگ ڈراونے ماسک پہنتے ہیں۔اس کا آغاز آئرلینڈ کے قبائل نے کیا تھا جن کا عقیدہ تھا کہ 31 اکتوبر کی رات کو زندہ انسانوں اور مرنے والوں کی روحوں کے درمیان موجود سرحد نرم ہوجاتی ہے اور روحیں دنیا میں آکر انسانوں، مال مویشیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    روحوں کو خوش کرنے کے لیے قبائلی 31 اکتوبر کی رات آگ کے الاؤ روشن کرتے، اناج بانٹتے اور مویشیوں کی قربانی دیتے تھے۔ ہالووین کی موجودہ رسم اسی سوچ کی ترقی یافتہ شکل ہے۔