Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

    آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی حاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا اور جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت سمیت بدلتے خطرات کا احاطہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق قبل ازیں آمد پر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرحون کی جی ایچ کیو آمد ہوئی اور انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اومان کے تعلقات قریبی، گرم جوشی، دوستانہ اور گہرے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کی بڑی صلاحیت ہے، ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔

    ترجما پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ عمان کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

    عمان کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا جب کہ عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی گاڑی میں مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز طلحہ محمود اور عبدالغفور حیدری بھی تھے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ جس سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔واقعے کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سےپہلےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سب سے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے سالار خان سنجرانی لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں افسوس ناک حادثے کا شکار ہوئے۔

    اس وقت ذرائع کے مطابق سالار خان کار میں کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی ۔

    حادثے میں کار ڈرائیور محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ سالار سنجرانی کو اوتھل ہسپتال میں طبی امداد دے کر شدید زخمی حالت میں کراچی روانہ کیا گیا تھا ۔سالار خان سنجرانی کراچی جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گئے تھے ۔

  • گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    پرتھ: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔ڈیرن سیمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کو بھی آگے بڑھنے کیلئے دلیرانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین شاہ مکمل فٹ نظر نہیں آرہے 2022 میں 2021 والے شاہین آفریدی نظر نہیں آئے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، زمبابوے اور بھارت کیخلاف پاکستان نے حریف کو میچ میں آنے کی اجازت دی، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔

    ڈیرن سیمی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا پرفارم نہ کرپانا اس کو اچھے بیٹرز کی فہرست سے باہر نہیں نکالتا، ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کرسکے تھے لیکن کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی،امید ہے بابر جلد کم بیک کریں گے۔ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہاہوں پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    یادرہےکہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ12 مرحلے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

    پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈ کے بلے باز پاکستانی پیس بیٹری کا سامنا نہ کرسکے اور شاہینوں کو جیت کے لیے 92 رنز کا آسان ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 5 اوورز میں پورا کیا۔

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

  • این اے 45 کرم:ضمنی انتخاب:گنتی جاری:ابتدائی نتائج:عمران خان کاپلڑا بھاری

    این اے 45 کرم:ضمنی انتخاب:گنتی جاری:ابتدائی نتائج:عمران خان کاپلڑا بھاری

    پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کا امیدوار ابتدائی نتائج میں عمران خان سے بہت پیچھے ہے اور عمران خان اس نشست پراپنے تمام مخالفین پر بہت زیادہ سبقت لے جارہے ہیں ،

    غیرمصدقہ نتائج کے مطابق NA45 کرم کے 46 پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان 10345جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار 3670لے کر بہت پیچھے ہیں

    تفصیلات کے مطابق کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا تاہم گزشتہ ضمنی انتخابات کی نسبت ووٹرز کا ٹرن آوٹ کم نظر آیا اور خاص طور پر خواتین کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا۔

    حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے جب کہ حلقے میں 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جاچکا ہے۔ ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان و پی ڈی ایم کے امیدوار سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی، یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

    اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کرم میں 30 اکتوبر کو ہونے والے ایلکشن کے حوالے سے عوام کے لیے اہم پیغام میں کہا کہ میں اپنے کرم میں رہنے والے پاکستانیوں سے خاص طور پر اپیل کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ آپ نے ووٹ ڈالنا ہے تحریک انصاف کو آپ نے ووٹ ڈالنا ہے تبدیلی کو۔ چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم ان میں سے 60 فیصد ضمانت پر ہیں۔ ان چوروں کو آپ نے ووٹ نہیں ڈالنا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آپ کے پاس آکر جلسہ کرنا تھا میں نہیں آسکا۔ ہمارا مارچ اسلام اباد کیطرف شروع ہوچکا ہے حقیقی مارچ کی وجہ سے میں نہیں آسکا خود بات نہیں کرسکا۔عمران خان نے مذید کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں اتوار کے دن آپ نے راہ حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہے امر بالمعروف کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

  • چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

    سادھوکی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کے نیچے آکر خاتون جان کی بازی ہار گئی، خاتون کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر ہے۔

    عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوا دیا اور وہ کنٹینر سے نیچے اتر کر جائے حادثہ پر پہنچے، صدف نعیم نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر تھیں۔

    اس حوالے سے عمران خان کا کہنتا تھا کہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ خاتون کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا…

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا حادثے پر کہنا تھا کہ صحافی کی زندگی پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے،خاتون صحافیوں کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیئں تھے،

    ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔

    حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

     

    وزیراعظم شہبازشریف نے بھی چینل فائیو کی رپورٹر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہےاورانکی بخشش کے لیے دعا بھی کی ہے

    ادھروزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ خاتون صحافی کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے، چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے،

  • آج پھرعمران خان لانگ مارچ چھوڑ کرلاہور واپس آگئے:اہم اجلاس طلب کرلیا

    آج پھرعمران خان لانگ مارچ چھوڑ کرلاہور واپس آگئے:اہم اجلاس طلب کرلیا

    لاہور:آج پھرعمران خان لانگ مارچ چھوڑ کرلاہور واپس آگئے:اہم اجلاس طلب کرلیا ،اطلاعات کے مطابق عمران خان نے خلاف توقع آج پھرلانگ مارچ کوچھوڑکرلاہورواپسی کا سفراختیارکیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قیادت کو بھی رات نوبجے تک لاہور عمران خان کی رہائش گاہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے

    اس حوالےسےتصدیق بھی ہوگئی ہے کہ عمران خان نے پارٹی قائدین کو رات 9 بجے زمان پارک طلب کرلیا،اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اس اجلاس کے طلب کرنے کی وجہ پارٹی رہنماوں کے درمیان اختلافات بھی ہوسکتے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ لانگ مارچ میں خلاف توقع تعداد کم ہونے کیوجہ بھی اجلاس کے انعقاد کی وجہ ہوسکتی ہے

    سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان کا قافلہ جہاں سے گزرتا ہے کارکن استقبال کرتے ہیں ساتھ نہیں چلتے‘تعداد مزید کم ہوگئی، اس مارچ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا واحد ملین مارچ جو آفس ٹائم شروع ہوتا ہے اور شام کو آفس ٹائم پر ہی ختم ہوجاتا ہے

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے۔لانگ مارچ کے سادھوکی پہنچنے پر خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں ایک فرق ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے، یہاں چوروں اور ڈاکووں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، انہوں نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اربوں روپے دیکر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ پہلے تم ہی کہتے تھے یہ چور اور ڈاکو ہیں، پرویز مشرف نے ان دونوں کو چوری پر نکالا تھا ، اب ان کو ہم پر مسلط کرکے کہتے ہیں کہ ان کو قبول کرلو، جو ان کے سامتے کھڑا ہوتا ہے، ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

    جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح…

    عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اعظم سواتی کو بلایا ہے، اعظم سواتی کے ساتھ جو کیا گیا اس پر شرم آنی چاہئے، اعظم سواتی پر پوتی اور پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا…

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سارے چوروں کو بٹھا کر اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ان کا ساتھ دینا ہے تو ہم اور قوم آپ کے ساتھ نہیں۔ ملک کی اسٹیبلشمنٹ قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے، جب تک ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی یہ رکنے والی نہیں۔

  • اسلام آباد: پولیس کےپی ٹی آئی کےمقامی عہدیداروں کےگھروں پرچھاپے

    اسلام آباد: پولیس کےپی ٹی آئی کےمقامی عہدیداروں کےگھروں پرچھاپے

    اسلام آباد:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے یا دینے والوں کی تلاش ہے، پولیس کی مختلف رہنماؤں کے گھروں پر آمد ہوئی، چھاپے راجہ خرم نواز اور راجہ ذوالقرنین کے ڈیروں پر مارے گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پولیس کو جن 23 مقامی عہدیداروں کی تلاش ہے لسٹ سامنے آ گئی، چھاپوں کی اطلاع سے قبل ہی مقامی عہدایدار نامعلوم مقامات پر شفٹ ہو گئے، لسٹ میں سرگرم کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے، راجہ قیصر، نیاز اللہ نیازی، جمیل عباسی، زوہیب خان کے نام شامل ہیں۔

    جمیل عباسی، راجہ محمد بابر، چوہدری نثار وغیرہ کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے۔

    عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…

    دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔

    مریدکے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں،عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری ہوتی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کا آج رات پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا۔

     

    عمران خان کی گوجرانوالہ میں موجودگی کے دوران ممکنہ کشیدگی کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وفاقی زیر خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر پولیس سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

  • دوست مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے

    دوست مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے

    لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔عدالت نے زمینوں پر قبضے کے مقدمے میں دو روز کےلیے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا.

    اینٹی کرپشن حکام نے دوست محمد مزاری کوضلع کچہری لاہور میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے سابق ڈپٹی اسپیکر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوست محمد مزاری سے زمین پر قبضے کے الزام کی چھان بین کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا اور گرفتاری کی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    یاد رہے کہ کل شام کو یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کل محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو نجی اسپتال سے گرفتارکیا تھا

     

    عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…

    دوست محمد مزاری کے کزن شہباز مزاری نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی تھی ، ان کا کہنا تھا دوست محمد مزاری دادا کی عیادت کیلئے اسپتال آئے ہوئے، جہاں سے اینٹی کرپشن ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ دوست محمد مزاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، گرفتاری سے متعلق کوئی بھی معلومات خاندان کو فراہم نہیں کی جارہیں۔

  • ٹویٹرکا کنٹرول سنبھالتےہی ایلون مسک نےپاکستان مخالف بھارتی نوازوجیا گڈے کوملازمت سےفارغ کردیا

    ٹویٹرکا کنٹرول سنبھالتےہی ایلون مسک نےپاکستان مخالف بھارتی نوازوجیا گڈے کوملازمت سےفارغ کردیا

    واشنگٹن:ٹویٹرکا کنٹرول سنبھالتےہی ایلون مسک نےپاکستان مخالف بھارتی نوازوجیا گڈے کوملازمت سےفارغ کردیا،اطلاعات کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر 44 بلین ڈالرز میں میں خریدا ہے۔ انہوں نے کل عہدہ سنبھالا اور خود کو عبوری سی ای او کے طور پر مقرر کیا، اسی دن ٹویٹر کے سی ای او مسٹر پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ سی-سویٹ ایگزیکٹوز کو برطرف کیا۔

    برطرف کیے گئے تین سرکردہ افراد میں سے ایک، یہ خاتون محترمہ وجیا گڈے ہیں، جو ٹوئٹر کی جنرل کونسل اور قانونی، پالیسی اور ٹرسٹ کی سربراہ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

    ایلون مسک نے اس موقع پر پہلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو برطرف ہوتے دیکھنا کبھی اچھا نہیں لگتا۔ لیکن کچھ فیصلے بہتری کےلیے کرنے پڑتے ہیں، یہی وجہ تھی کہ ایلون مسک نے اسے لائیو اور آن لائن برطرف کر دیا اور یہ ایک بہت ہی تکلیف دہ عمل تھا ۔

     

    ایلون مسک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس بھارتی نواز خاتون کوایلون اپنی حد تک برداشت کر سکتاتھا. لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ محترمہ وجیا گڈے نے غیر جانبدار رہنے کے بجائے اپنے ذاتی رنجشوں، نسلی اور مذہبی نظریات کی بنیاد پر سنسر شپ نافذ کی۔

    بظاہر وجیا گڈے نے کبھی اس کا اعلانیہ اظہار نہیں کیا تھا کہ وہ پاکستان کے مخالف ہے لیکن اس کے عمل سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستان مخالف تھی، کیونکہ تمام پاکستان مخالف ٹویٹر اکاؤنٹس کو عام ٹویٹر اکاؤنٹس کے مقابلے بہت جلد ‘حقیقی ہونے کی تصدیق’ مل جاتی تھی۔

    اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی بھی ذمہ دار تھیں جس کے لاکھوں فالوورز تھے، جب انہیں انتخابات میں شکست کے بعد اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ حالانکہ ٹرمپ نے کبھی بھی ٹوئٹر کے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ وجئے گڈے ہندوستان میں ایک تیلگو خاندان میں پیدا ہوئیں اور تین سال کی عمر میں امریکہ چلی گئیں۔اس کے والد نے ریاستہائے متحدہ میں گریجویٹ کی تعلیم حاصل کی اور ابتدائی طور پر اس کے پاس اپنی بیوی اور بیٹی کو بھیجنے کے لیے مالی وسائل نہیں تھے جب تک کہ گڈے تین سال کے نہ ہو گئی۔

    اس کا خاندان بیومونٹ، ٹیکساس چلا گیا۔ اس نے اپنا بچپن بیومونٹ میں گزارا ،گاڈے نے کارنیل یونیورسٹی اسکول آف انڈسٹریل اینڈ لیبر ریلیشنز سے صنعتی اور مزدور تعلقات میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور 2000 میں نیویارک یونیورسٹی اسکول آف لاء سے جیوری ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی۔

    2011 میں ٹویٹر میں شامل ہونے سے پہلے، گیڈے نے تقریباً ایک دہائی سلیکن ویلی کی قانونی فرم ولسن سونسنی گڈرچ اینڈ روزاتی میں کام کیا۔ وہ سلیکون ویلی ٹیکنالوجی فرم جونیپر نیٹ ورکس کے قانونی شعبے میں سینئر ڈائریکٹر بھی تھیں۔ ڈبلیو ایس جی آر میں رہتے ہوئے، گیڈے نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے پراکسی ورکنگ گروپ اور کارپوریٹ گورننس پر کمیٹی کے مشیر کے طور پر کام کیا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں بھی ’گھڑی چور‘ کے نعرے لگ گئے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ میں بھی ’گھڑی چور‘ کے نعرے لگ گئے

    لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں بھی گھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔عمران خان کے خلاف لگائے جانے والے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ویڈیو میں ایک شخص کو عمران خان کا کنٹینر سامنے سے گزرتا دیکھ کر گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور ٹوئٹ میں ہر طرف گھڑی چور کے نعرے مکافات عمل لکھا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی عمران خان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے تھے۔جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہورمیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایک تقریب میں شرکتے کے لیے پہنچے توان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے۔

    اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والےکو دھکا بھی دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔