Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    لاہور:بابر کے بعد رضوان سے بھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی،اطلاعات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے بھارت کے سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی۔آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی بدولت بابر اور محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    بھارت کے سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان سے ٹی 20 کے بہترین بلے باز کی اولین پوزیشن چھین لی ہے اور اب پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوئے تیسرے، بابر اعظم چوتھے، ایڈن مارکرم پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے اور گلین فلپس ساتویں نمبر پر ہیں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    ٹی 20 کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کو کوئی بولر شامل نہیں، افغانستان کے راشد خان سب سے آگے ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارانگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور مجیب الرحمان ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی ٹی 20 کے بہترین آل راؤنڈر بنگلا دیش کے شکیب الحسن ہیں، ان کے بعد افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا، بھارت کے ہاردک پانڈیا کا تیسرا، انگلینڈ کے معین علی کا چوتھا اور ایس ایس سمتھ پونچویں نمبر پر ہے۔

  • روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    کیف:یوکرین اور اتحادی اس بات پر خائف ہیں کہ ان کا مقابلہ افغآن مجاہدین سے ہورہا ہے اور یوکرین میں روس کی فتوحات کے پیچھے روس کے لیے لڑنے والے افغان مجاہدین ہیں جوماضی میں روس کے خلاف لڑتے رہے لیکن یہ افغان روس کے بہت زیادہ قریبی اتحادی ہیں ،
    طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے سے قبل افغان فوج کے سابق جرنیلوں نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ سابق افغان فوجیوں کو بھرتئ کرکے انہیں یوکرین کے خلاف جنگ میں جھونک رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے ’’وائس آف امریکا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد امریکا سے تربیت حاصل کرنے والے سابق افغان فوجی ایران اور دیگر پڑوسی ملک چلے گئے تھے۔ اعلیٰ ترین عکسری تربیت کے حامل یہ سابق فوجی اب روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

    روس کی جانب سے ان سابق فوجیوں کو ڈیڑھ ہزار امریکی ڈالر ماہانہ کے علاوہ محفوظ پناہ گاہوں کی پیش کش بھی کی گئی ہے، تاکہ وہ اور ان کے گھر والے افغانستان نہ جاسکیں۔

    سابق افغان حکومت میں فوج کے جنرل عبدالرؤف ارغندیوال نے کہا ہے کہ ان فوجیوں کو ویگنر گروپ نامی ایک روسی گروپ بھرتی کررہا ہے۔ یہ سابق افغان فوجی روس کی جنگ لڑنا نہیں چاہت، لیکن ان کے پاس کوئی چارہ بھی نہیں۔

    طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے افغان فوج کے آخری سربراہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کو سابق افغان فوجیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے ایک سابق اعلیٰ عہدے دار کی معاونت بھی حاصل ہے جو کہ فوجیوں سے ان کی اپنی مادری زبان میں بات کرتا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے

    شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے

    گوجرانوالا:وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں سرپر پل کا پلر لگنے سے شاہ محمود قریشی معمولی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق انھیں موقع پر طبی امداد دے دی گئی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے کنٹینر پر سوار تھے کہ اُن کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔

    سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

    دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔ سر پر معمولی چوٹ آئی ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف نے آج پانچویں روز کا لانگ مارچ گوجرانوالہ شہر کے گوندلانوالہ چوک میں ختم کر دیا ہے۔

    لانگ مارچ کل چھٹے روز عزیز کراس فلائی اوور پنڈی بائی پاس سے شروع ہوگا اور راہوالی کینٹ اور گکھڑ کے علاقوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

    میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں:عمران خان لانگ مارچ سے…

    یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور میں مارچ کے آغاز پر کارکن ٹرک سے گرا تاہم پارٹی رہنما کارکن حسن بلوچ کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر چھوڑ کرچلتے بنے۔

    حسن بلوچ جمعہ کو لبرٹی مارکیٹ روڈ پر مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرا اور ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسن بلوچ کو گزشتہ روز باغبانپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • ہونڈا کے بعد سوزوکی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادیں:یاماہا نےبھی سوچ بچارشروع کردی

    ہونڈا کے بعد سوزوکی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادیں:یاماہا نےبھی سوچ بچارشروع کردی

    لاہور:سوزوکی کمپنی نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔کمپنی کی جانب سے جاری نئی پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈل کی قیمتوں میں 15 تا 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہونڈا بھی اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرچکی ہے، آٹو انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ یاماہا کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    سوزوکی کمپنی کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 یورو کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے ہوگئی، اس ماڈل کی قیمت پہلے 2 لاکھ 51 ہزار روپے تھی جبکہ جی آر 150 کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، جس سے اس ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جی آر 150 کی قیمت پہلے 3 لاکھ 65 ہزار روپے تھی۔

    اسی طرح سوزوکی ویرینٹ جی ڈی 110 ایس کی قیمت بھی 15ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے کردی گئی ہے جو پہلے 2 لاکھ 29 ہزار روپے تھی، جبکہ حال ہی میں متعارف کردہ جی ایس ایکس 125 کی قیمت بھی 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

    آٹو انڈسٹری ذرائع کے مطابق کمپنی نے 125 متعارف کرنے کے بعد جی ایس 150 ایس ای کی فروخت بند کردی ہے۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ آٹو اسمبلرز کا کہنا ہے کہ درآمدات مہنگی ہونے کے باعث موٹر سائیکلیں مہنگی ہورہی ہیں۔

  • سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نےعمران خان کو طلب کرلیا

    سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نےعمران خان کو طلب کرلیا

    اسلام آباد:عمران خان کوپھرطلب کرلیا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے نے عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 3 نومبر دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3نومبرکودن 12بجے بلالیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی کل 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

    سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

    ایف آئی اے حکام کے مطابق بینک میں 6 لاکھ 25ہزار پاؤنڈ بیرون ملک سے منتقل ہوئے تاہم بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزکشن پراسٹیٹ بینک کو مطلع نہیں کیا۔ مشتبہ ٹرانزکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کوبھی طلب کرلیا۔

    حکام کے مطابق اتنی بڑی غیرملکی رقم پراسٹیٹ بینک کو لازمی مطلع کرنا پڑتا ہے، سال 2011 اور 13 میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

    عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاونٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم اکاونٹ کی ڈیٹیلز کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ بھی جاری ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    اسلام آباد:عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی،اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ سپریم کورٹ میں ہونے والی کیسز کی سماعت کے حوالے سے کچھ اہم کیسز کا شیڈول آگیا ہے اور اس میں سب سے اہم کیس پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے متعلقہ ہے

    کہا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل ہونے والے ایک کیس جس میں ذوالفقار علی بھٹی بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت جو قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے، جو کہ کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی جج کرے گا

    دوسرا کیس جوکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر توہین سے متعلق ہے اس کی سماعت ہوگی ، اس کیس میں سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    دوسری طرف یہ کہا جارہا ہے کہ امکان ہے کہ متزکرہ کیس کی سماعت پر پی ٹی آئی سرکردہ رہنما اور کارکن کافی تعداد میں سپریم کورٹ آ سکتے ہیں لہذا کمرہ عدالت اوراحاطہ سپریم کورٹ کے علاؤہ دیگر ضروری مقامات پر مناسب حفاظتی اقدامات ضروری ہیں تاکہ کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

    ریکوڈک کے معاملہ پر دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوگی ،سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    اس سے پہلے آج سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے شفافیت پر زور دیتے ہوئے صدارتی ریفرنس پر تین ماہرین قانون کو عدالتی معاونین مقرر کردیا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کے لارجربینچ کے سامنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے اپنے دلائل جاری رکھا اور کہا کہ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ رولز میں نرمی خلاف قانون کی گئی اور ایک بین الاقوامی کمپنی کے لیے رولز میں نرمی کا اختیار نہیں تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اب بھی رولز وہی ہیں یا ترمیم ہوچکی ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق قانون میں ترمیم ہوچکی ہے اور نئے قانون کے مطابق حکومت رولز میں ترمیم کر سکتی ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رولز میں نرمی ہو بھی تو شفافیت لازمی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک سے نکالی گئی معدنیات میں پاکستان کا حصہ 50 فیصد ہوگا۔جسٹس جمال مندوخیل نے بتایا کہ حصہ جتنا بھی ہے لیکن قانون پر عمل کرنا لازمی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ ماضی کے عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق ریکوڈک پر موجودہ حالات میں اس سے اچھا معاہدہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستان کو 9 ارب ڈالر سے زائد ادا کرنا ہوں گے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں عدالت کا دائرہ اختیار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات تک محدود ہوتا ہے۔

  • سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ  ریکارڈ قائم کردیا

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    لاہور:شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا:پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    29 سالہ شہروز جسے براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا، شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہروز کاشف نے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شائع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کا میرا کارنامہ تسلیم کیا گیا ہے جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    خیال رہے کہ شہروز اس سال اگست میں دنیا کی 11 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم 1 کو سر کرنے کے بعد 8000 میٹر سے زیادہ کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

  • کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کو چھوڑ دیا۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کےساتوں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔اس حوالے سے کامران اکمل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی سےعلیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    کامران اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام آنر پشاور زلمی جاوید آفریدی، محمد اکرم، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کا شکریہ ادا کیا۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے اب جوبھی ٹیم ان کا انتخاب کرے گی اس کی نمائندگی کریں گے۔ اب فارغ ہوں۔دیکھتے ہیں کہ ڈرافٹ میں کون سی ٹیم پک کرتی ہے۔

     

    دوست مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے

    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چار وی آئی پی انکلوژرز کا ہر روز کا ٹکٹ 500 روپے ہو گا۔

    اسلام آباد: پولیس کےپی ٹی آئی کےمقامی عہدیداروں کےگھروں پرچھاپے

    پریمئیرانکلوژرزکا ایک دن کا ٹکٹ 250 روپےمقررکیا گیا ہے۔ٹکٹ کل صبح سےآن لائن خریدے جا سکیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریزکےملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کےسابق چیف جسٹس محمد نورمسکانزئی کےقتل میں ملوث گرفتار ملزم نے بھی ایرانی حدود میں تربیت لینے کا انکشاف کیا ہے، جسٹس نور مسکانزئی کو14 اکتوبر 2022 کو خاران میں مسلح افراد نے مسجد کے اندر عشاء کی نماز کے دوران بہیمانہ اور بزدلانہ طور پر گولیاں برسا کر قتل کردیا تھا۔

    گرفتارملزم شفقت اللہ عرف دلاورعرف سجاد خاران ہی کا رہائشی ہے۔ بقول کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے یہ نوجوان نے 2020ء میں کالعدم بی ایل اے سے وابستہ ہوا اور کئی واقعات میں ملوث رہا۔ سی ٹی ڈی نے29 اکتوبرکوتفصیلات سے آگاہ کیا جس کا اہتمام آئی جی پولیس آفس میں کیا گیا تھا۔

    یہاں گرفتارملزم کا اعترافی ویڈیو بھی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو دکھایا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اعتزاز احمد گورائیہ کے مطابق گرفتار شخص محمد نور مسکانزئی کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ بلاشبہ جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل کی شرمناک واردات کی ذمہ داری حربیار مری سے منسوب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورائیہ کی سربراہی میں آٹھ ارکان پر مبنی اس جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی رخشان ڈویژن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) خاران، ملٹری انٹیلی جنس خاران، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) خاران، ایف سی انٹیلی جنس خاران کے نمائندے شامل ہیں۔

    دوست مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے

    ڈی آئی جی اعتزاز گورائیہ نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے کالعدم بی ایل اے میں شامل ہونے کے بعد تربیت ایران کے علاقے“سراوان“ میں حاصل کی تھی۔ یہ ملزم 2021ء میں ایف سی چیک پوسٹ خاران پر گرنیڈ لانچر حملے، خاران کے چیف چوک پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

    جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی کے بھائی کے بلاک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے دو مزدوروں کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ خاران میں حساس ادارے کے دفتر پر گرنیڈ لانچر حملہ کرچکا ہے۔ یہاں تک کہ کوئٹہ میں بھی وارداتیں کی ہیں۔ 2022ءمیں کوئٹہ کے چمن پھاٹک پر دستی بم حملے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    کرم این اے 45:ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    گورائیہ کہتے ہیں کہ ہرایک شخص کو مسنگ پرسن نہیں کہہ سکتے ۔وفاقی حکومت، پولیس، محکمہ داخلہ بلوچستان کا باقاعدہ طریقہ ہے جس کے تحت کسی شخص کو لاپتہ قرار دیا جاتا ہے ۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے باقاعدہ فورم موجود ہے۔

  • کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی: شہرقائد میں درندہ صفت نوجوان نےایک اورذہنی معذورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا۔اطلاعات کےمطابق کراچی کےعلاقےمحمود آباد کشمیرکالونی میں ذہنی معذورلڑکی کو گھرمیں زیادتی کا نشانہ بنانےکا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    ایس ایچ او اعجاز پٹھان نے ایکسپریس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی (ن) کواس کی والدہ تھانے لیکر آئیں اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھرمیں اکیلی تھی اور چھوٹا بھائی مدرسے گیا تھا جب کہ والدہ ڈیفنس میں بنگلے میں کام پر گئی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا تاکہ بچی کا میڈیکل ہوسکے، پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے بعدازاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر2022/385 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آرکے متن مطابق پینٹ شرٹ اورٹوپی پہنے لڑکے کواہل محلہ نے گھرسے نکل کربھاگتے ہوئے دیکھا ہے، مذکورہ لڑکا اس سے قبل بھی متاثرہ لڑکی کے گھرکے اطراف دیکھا گیا ہے۔

    دریں اثنا محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 16 سالہ ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ ملزم حسین اسی علاقے کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق ملتان سے ہے، ملزم نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکثر گلی سے گزرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو دیکھتا تھا، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، گرفتار ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو گیا اور ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں 6 سالہ معصوم بچی (ک) کوزیادتی کانشانہ بنائے جان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق متاثرہ بچی شدید نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے۔متاثرہ بچی کے ڈی این اے سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے گئے ہیں جبکہ جناح اسپتال منتقل کرکے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ بچی کے سگے ماموں اور ممانی کو گرفتار کررکھا ہے تیسرا ملزم غفار فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔