Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔الیکشن کمیشن کی جانب نااہلی کے فیصلے کے بعد ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا۔ فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی آج نکلے اور احتجاج ریکارڈ کرایا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں مگر لوگ مشکل میں ہیں، مظاہروں میں شریک افراد احتجاج ختم کردیں۔ آپ سب تیاری کریں، جلد لانگ مارچ کی کال دوں گا اور بڑا لانگ مارچ کریں گے۔

     

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر ڈھائی سال سے ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔ کل رات تمام اراکین کو بتایاتھا کہ صبح مجھے نااہل کردیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے، افیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزراء کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارے تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس کی ایک چیز بھی غیرقانونی نہیں نکلے گی۔

  • پی ٹی آئی رہنما اور گن مینز کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما اور گن مینز کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اور ان کے سیکیورٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث کے پی پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی رہنما کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں مستعفیٰ ایم این اے صالح محمد خان اور ان کے گن مینز تصدق علی شاہ اورشاہ زیب ملزم نامزد کیے گئے۔

    خیال رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے نے پی ٹی آئی والوں آپے سے باہر کردیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے محافظ اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے باہر سرکاری رائفل سے ہی فائرنگ کردی۔

    اسلام آباد پولیس نے دو گارڈز کو گرفتار جبکہ ایم این اے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قبضے میں لے لی۔

    ادھر دوسری طرف کراچی سمیت پورے ملک میں دھرنے اور احتجاج جاری ہیں، لاہور،اسلام آباد ،آزادکشمیر ، بلوچستان ،گلگت بلتستان سمیت ہرچھوٹے بڑے شہر سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھیں گے، پہلے کہا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، تم نے وہ ریڈ لائن کراس کرلی ہے۔

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے، غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے خلاف پی ٹی آئی کارکن شہر شہر احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک میں الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر کے باہر مظاہرے جاری ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد آج رات ساڑھے 8 بجے قوم کے نام پیغام جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر شکر ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی، پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان حکومتی، اداروں اور افراد کی جانب سے 4 سال کی مسلسل محنت کے بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہے، جس پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    ان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کا کریڈٹ ان تمام لوگوں کو جاتا ہے، جنہوں نے انتھک محنت کی، قوانین میں تبدیلیاں کیں اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے حوالے سے قومی عزم پر عمل کرکے دکھایا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام باضابطہ طور پر گرے لسٹ سے نکل گیا ہے، ’’پاکستان زندہ باد‘‘۔

     

    ایسے ہی وزیرمملکت برائےخارجہ حناربانی کھر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ الحمد اللہ، پاکستان کی چار سالوں کی کوششوں سے فیٹف نے متفقہ طور پر وائٹ لسٹ کردیا’۔

     

     

    فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

    فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانےکے بعد پیرس سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ فیٹف نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور ٹی ایف ایشوز پر کوششوں کو تسلیم کیا، یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملک کی قیادت اور تمام اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے اس میں بڑا کردار اداکیا۔

  • پاکستان کو گرے لسٹ سے کیوں نکالا بھارتی صحافیوں کا واویلا

    پاکستان کو گرے لسٹ سے کیوں نکالا بھارتی صحافیوں کا واویلا

    اسلام آباد:پاکستان کو گرے لسٹ سے کیوں نکالا بھارتی صحافیوں کا واویلا بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ پاکستان کے دورے سے کیا حاصل ہوا؟ پاکستان کو اس لسٹ سے کیوں نکالا؟

    صدر ایف اے ٹی ایف راجہ کمار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس لسٹ میں 2018 سے موجود رہا۔ کل 34 ایکشن پوائنٹس تھے جن پر اس نے عمل کرنا تھا۔ پاکستان نے ان تمام پوائنٹس پر عمل کیا ۔ ایف اے ٹی ایف نے اگست میں وزٹ کیا ۔ ٹیم نے دیکھا کہ پاکستانی لیڈرشپ نے ان تمام اصلاحات پر عمل کیا اور مستقبل میں بھی ان پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان نے دہشتگردی کے مقابلے کے لئے یقین دہانی کرائی۔ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کیے ہیں۔

     

    اس موقع پرمہتاب حیدر نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اب ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے کس قسم کی مانیٹرنگ ہو گی ؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ایف اے ٹی ایف راجہ کمار کا کہنا تھا کہ میں نے ذکر کیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اور اے پی جی کے ساتھ پاکستان نے کام کیا ہے اور دہشتگردی کی فنانسنگ کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کو ان اقدامات پر مستقبل میں بھی عمل درآمد جاری رکھنا ہو گا۔

  • فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

    فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

    اسلام آباد:فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے گرے لسٹ سے نکال دیا ہے ،

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فٹیف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر کامیابی سے وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

    صدر ایف اے ٹی ایف راجہ کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا ملک جو اس لسٹ سے نکالا گیا ہے وہ پاکستان ہے۔ پاکستان 2018 سے اس گرے لسٹ میں موجود رہا۔ پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر دو ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہوا جس میں 34 ایکشن پوائنٹس پر عمل شروع ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس معاملہ میں کارکردگی دکھائی ہے۔ اور پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کے خلاف باقاعدہ کام کیا ہے۔پاکستان نے ان اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کی باقاعدہ حیثیت دکھا ئی ہے۔ابھی بھی اس ضمن میں اور کام باقی ہے۔ پاکستان کو اے پی جی کے ساتھ مزید کام کرنا پڑے گا۔

  • کراچی اورنواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،درجنوں نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی اورنواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،درجنوں نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے پرانا گولی مار سے قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر ملزم ساجد عرف ساجد گولی مار کو گر فتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم 2004میں لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے گروپ میں شامل ہوا۔ بعد ازاں 2009میں لیاری گینگ وار کمانڈرعزیر بلوچ کے کہنے پرلیاری گینگ وارپیپلز امن کمیٹی میں شامل ہو کر علاقہ کا کمانڈر مقرر ہوا اور 2016میں ملزم ارشد پپو گروپ میں شامل ہوا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2004سے 2014تک لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں بھتہ خوری، منشیات فروشی،غیر قانونی قبضہ،اسلحہ کی ترسیل، پولیس مقابلوں اور15سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھااوروہاں سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ملزم حال ہی میں واپس آکر اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔ملزم کانام سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں قتل،اقدام قتل، پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ادھر ایک اور واقعہ میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں تھانے کے مال خانے میں ایک اور واردات پیش آئی جس میں ملزم سے برآمد شدہ چرس کو غائب کرکے کھجور رکھ دی گئی۔ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کے مطابق کلفٹن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔

    کراچی:خاتون کو ہراساں کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

    ملزم سے برآمد شدہ چرس سیل کرکے کیس پراپرٹی کے طور پر مال خانے میں رکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کیمیکل ایگزامنیشن کے لیے جب کیس پراپرٹی کھولی گئیں تو اندر سے چرس کی جگہ کھجوریں ملیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر تھانے کے عملے نے کھجور کی جگہ چرس واپس رکھ دی۔

    شرجیل کھرل اس کارروائی کو SSP آپریشن اور انویسٹی گیشن کی سرزنش قرار دیتے ہوئے SSP اسدرضا SPزاہدہ پروین کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل ایک ہی نوعیت کی وارداتوں پر سینئر پولیس افسران کی ملی بھگت کی تحقیقات بھی شروع کرنے کا حکم دیا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔منگھوپیر روڈ، بڑا بورڈ کے قریب گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    ایف آئی آر نمبر 336/2022 پاک کالونی تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ،مقدمے میں قتل، لوٹ مار ، پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں‌، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ مقتول شہری شکیل اپنے ساتھی فرید کے ہمراہ بینک سے چار لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا،

    اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    مقدمہ میں لکھا ہے کہ بڑا بورڈ کے قریب ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شکیل الدین کو قتل کر دیا، فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود شاہین فورس کے تین اہلکار پہنچ گئے،پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تو ملزمان نے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،

    متن میں لکھا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار نہال الدین بھی زخمی ہوا جو بعد میں چل بسا،ملزمان فائرنگ کرکےئ دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہوگئے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے سات اور تیس بور پستول کی گولیوں کے پانچ خول ملے،

  • قومی مفادات کے تحفظ کیلیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، آرمی چیف

    قومی مفادات کے تحفظ کیلیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 24ویں نیشنل سکیورٹی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

     

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاکستان ہر بار چیلنجز کا سامنا کر کے مضبوطی سے ابھرا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تازہ واضح مثال ہے، پوری قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی۔

  • ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں: سعد رفیق

    ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں: سعد رفیق

    لاہور:سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی پراجیکٹ 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 سال کے لئے تیار کیا جائے۔

    روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈالرز کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی کاسٹ بھی بڑھ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے جبکہ سٹیل شاپ میں فرنس آرک مشینری کی تنصیب31 جنوری 2023 تک ہر حالت میں مکمل کی جائے۔

    الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

    خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوکو موٹیو اور کوچز کی مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ سسٹم میں اضافی رولنگ سٹاک دستیاب ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سگنلنگ کے پراجیکٹس کو جلد مکمل کرکے سسٹم میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کی جائیں۔

    کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹس اور ٹی ایل اے پر کام کرنے والے ملازمین کو بھرتی کے وقت اضافی نمبر اور عمر کی بالائی حد میں رعایت کے حوالے سے پالیسی تیار کی جائے۔

  • الیکشن کمیشن کی حمایت میں ن لیگی نکلیں:رانا ثنااللہ کا پیغام

    الیکشن کمیشن کی حمایت میں ن لیگی نکلیں:رانا ثنااللہ کا پیغام

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

    الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

    وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرئینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں، اللہ کا شکر ادا کریں کہ فتنہ ایکسپوز ہوا ہے، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتا ہے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ ایسا شخص لیڈر بننے کے قابل نہیں، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو چور ثابت کر دیا ہے۔ اس کو دوسرے ممالک نے ملک کی عزت کی خاطر تحائف دیئے، ابھی تو اربوں روپے کا حساب باقی ہے۔

    عالمی،علاقائی معاملات میں عرب امارات کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:آرمی…

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کو الیکشن کمیشن نے چورثابت کردیا ہے، دوسروں کو چور کہنے والا آج خود کٹہرے میں ہے، پنجاب پولیس، آئی جی، چیف سیکرٹری سے کہنا چاہتا ہوں چورکے بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، بنی گالہ میں چور ٹولہ اکٹھا ہوگیا ہے۔ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔ اس نے قوم کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا۔

  • عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،عمران‌ خان ہشاش بشاش دکھائی دیئے

    عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،عمران‌ خان ہشاش بشاش دکھائی دیئے

    اسلام آباد:عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،عمران‌ خان ہشاش بشاش دکھائی دیئے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے درمیان لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر عمران خان بڑے مطمئن اور ہشاش بشاش نظرآئے اور انہوں نے شیخ رشید کی کسی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب گھبرانا نہیں اللہ ہمارے ساتھ ہیں ، پاکستان کی عوام کبھی بھی ناانصافی قبول نہیں کریں گے

    راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    علاوہ ازیں عمران خان کی جانب سے ایک اہم پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت دفن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاکستانیوں جب تک میرے الفاظ ااپ تک پہنچیں گے ہجھے ناجائز کیس میں اندر کر دیا گیا ہو گا۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    یاد رہےکہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کیے جانے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان نے الیکشن ایکٹ سیکشن 137 اور 173 کی خلاف ورزی کی جس کی پیش نظر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کو درست قرار دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

    تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ حاصل کیا جس کے مطابق عمران خان نے سال 2018-19 کے دوران دانستہ حقائق چھپائے ہیں۔

    عمران خان نے سال 2018-19 ، سال 2019-20 اور سال 2020-21 کے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے سنگین نتائج ہوتے ہیں تاہم عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا جاتا ہے۔