Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ٹی20 ورلڈکپ؛ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکتوں سے شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درسٹ ثابت نہ ہوا۔ اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی نے 51 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، مائیکل جونز 4، میتھیو کراس 1، کپتان رچی بیرنگٹن 13، کالم میکلوڈ 25، مائیکل لیسک 12 اور جوش ڈیوی 4 رنز بناسکے۔
    زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چتارا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور سکندر رضا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر ریگیس چکابوا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان گریک ایرون نے ٹیم کو سنبھالا، انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹینی شیس پولو کپ:ڈائمنڈ پینٹس،شیخو اسٹیل اورماسٹر پینٹس نےزبردست میچ کھیل…

    دیگر کھلاڑیوں میں ویسلی مدھویرے 0، شان ولیمز 7 جبکہ سکندر رضا 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 2 جبکہ بریڈ وہیل، مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو وزیراعظم کہہ رہا ہے اسے سمجھ بوجھ ہونی چاہیے، شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں، ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے اور وہ تواتر سے جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی اور شہباز شریف نے نہیں دی، پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہے، وفاق عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم دی، پنجاب کو نہیں دی، ہم یہ ایشو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، وفاق ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

    ایک ماہ کے دوران قتل،اندھے قتل،اغواء برائے تاوان ڈکیتی میں ملوث 69 ملزمان گرفتار

    انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 80لاکھ خاندانو ں کو 40 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ دے رہے ہیں، مستحق خاندانوں کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی جا رہی ہے، پروگرام کے تحت رجسٹر ہونے والے کریانہ اسٹورز کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے۔

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاور ت کے ساتھ کیا گیا ہے، نئے اضلاع بننے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرویزالٰہی نے جی ٹی روڈ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور منصوبہ، اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    نئی دہلی :بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی، گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ”یکطرفہ معاہدے“ کر رہا ہے۔

    اس نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔

    سی سی آئی کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا ”غلط استعمال” کر رہا ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے۔

    بھارتی ادارے نے اس الزام کے تحت گوگل کو اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ریونیو شیئرنگ کے بعض معاہدوں سے بھی روک دیا ہے کہ ان طریقوں سے، ”گوگل نے خاص طور پر اپنی سرچ سروس محفوظ بنانے میں مدد حاصل کی اور اس نے اس کے لیے مسابقتی بازار سے مکمل طور پر الگ ہو کر ایسا کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا کہ گوگل کا یہ طرز عمل مسابقت کو روک رہا تھا، جس سے کمپنی کو صارفین کے ڈیٹا تک مسلسل رسائی ملنے کے ساتھ ہی منافع بخش اشتہارات کے مواقع بھی فراہم ہوتے رہے ہیں۔

    سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”کمپنیوں کو صلاحیت کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے اور یہ ذمہ داری غالب کھلاڑیوں (موجودہ صورت میں، گوگل) پر عائد ہوتی ہے کہ اس کا طرز عمل میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے مسابقتی عمل کو نہ روکے۔”

    گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے

    سی سی آئی نے گوگل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈیوائس مینوفیکچررز کو اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور نہ کرے اور اسے مینوفیکچررز اور صارفین کو ابتدائی ڈیوائس سیٹ اپ کے دوران اپنی پسند کی ایپس انسٹال کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

    امریکی کمپنی گوگل کو عدم اعتماد سے متعلق دنیا میں کئی دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے اور اب بھارت میں بھی اسے ٹیک سیکٹر کے سخت ضوابط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نگراں ادارہ اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں گوگل کے کاروباری طرز عمل اور ادائیگیوں سے متعلق ‘گوگل پے’ جیسی ایپ کے نظام کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔

    اینڈرائڈ سے متعلق اس تحقیقات کا عمل سن 2019 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب، دو بھارتی افراد اور لاء اسکول کے ایک طالب علم نے اس سے متعلق شکایت درج کی تھی۔

    بھارت میں بھی گوگل کو تقریباً وہی معاملہ در پیش ہے، جس کا اسے یورپ میں سامنا ہے۔ وہاں بھی ریگولیٹرز نے کمپنی پر مینوفیکچررز کو اینڈرائڈ ڈیوائسز پر اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    پشاور:عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے اور یہ آڈیو پیغام تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام ہے ، اس پیغام کا مقصد الیکشن کمیشن کی طرف سے غیرمناسب فیصلے کو قبول نہ کرنے کی تاکید ہے اور سخت لائحہ عمل اپنانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے

    مبینہ طور پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پرویز خٹک کہتے ہیں‌ کہ پرویز خٹک بات کر رہا ہوں ۔ میں پاکستان تحریک انصاف کی جتنی بھی تنظیمیں ہیں اور جتنی یوتھ ونگز ہیں ان سے درخواست ہے کہ اگر فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور اگر خلاف آیا تو ہر ضلع میں ایسا احتجاج ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں سڑکیں بند ہوں اور پوری دنیا کو پتا چلے کہ ہماری کتنی پاور ہے

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنانے کا اعلان کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کل توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنائے گا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

    سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کو خط

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کے فیصلے موقع پر ہنگامی بنیاد پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

    انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت کے دوران کمیشن کے اندر اور اطراف میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے جو 21 اکتوبر 2022 کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ درخواست گزار اور مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اور اس دوران کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے پورے دن الیکشن کمیشن کی عمارت کے اندر اور باہر سادہ لباس میں دو اہلکاروں اور ایک ٹریفک وارڈن سمیت فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیاد پر لیا جائے۔

    عمران خان کا تحریری جواب

    واضح رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا تھا، جواب کے مطابق یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو 58 تحائف دیے گئے۔

    بتایا گیا کہ یہ تحائف زیادہ تر پھولوں کے گلدان، میز پوش، آرائشی سامان، دیوار کی آرائش کا سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم، پیپر ویٹ اور پین ہولڈرز پر مشتمل تھے البتہ ان میں گھڑی، قلم، کفلنگز، انگوٹھی، بریسلیٹ/لاکٹس بھی شامل تھے۔

    جواب میں بتایا کہ ان سب تحائف میں صرف 14 چیزیں ایسی تھیں جن کی مالیت 30 ہزار روپے سے زائد تھی جسے انہوں نے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم کی ادائیگی کر کے خریدا۔

    اپنے جواب میں عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں 4 تحائف فروخت کیے تھے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد سرکاری خزانے سے تحائف کی فروخت سے تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل کیے، ان تحائف میں ایک گھڑی، کفلنگز، ایک مہنگا قلم اور ایک انگوٹھی شامل تھی جبکہ دیگر 3 تحائف میں 4 رولیکس گھڑیاں شامل تھیں۔

    توشہ خانہ ریفرنس

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔

    اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کے تنازع پر ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

  • سٹی پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار

    سٹی پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 7 روز کے دوران اسٹریٹ کریمنلز اور مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1 بھتہ خور سمیت 9 اسٹریٹ کریمنلز اور 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان سے 10 عدد اسلحہ بمعہ ایمونیشن, 4 کلو سے زائد چرس, ہیروئن, آئس, کرسٹال, 900 عدد مختلف کمپنیز کی سمز,18 گرے ٹریفک سسٹم, ہارڈ ڈسک, لیپ ٹاپ, واکی ٹاکی, مختلف شناخی کارڈز وغیرہ برآمد کئے گئے,

    ملزمان عادی/پیشہ ور بھتہ خور, اسٹریٹ کریمنلز, اور مطلوب منشیات فروش تھے, اسٹریٹ کریمنلز حالیہ چھینا جھپٹی/ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے,

    ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں, ایس ایس پی سٹی.ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے

    ڈی ایس پی سٹی غلام شبیر سرکی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عمران رشید شیخ نےاپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی

    ادھر ایک اور واقعہ میں دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک مشکوک شخص بنام شہزادہ رضوان صدیقی کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے دوران تلاشی چرس برآمد ہوئی،مزکورہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں خود کو منشیات سپلائر ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چرس فروخت کرنے کیلئے لیکر جارہا تھا

    گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےجبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 640 گرام چرس پولیس تحویل میں لیکر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان نے بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم مسترد کردی

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان نے بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم مسترد کردی

    اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم اور مذموم مہم کو یکسر مسترد کرتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا سے سرکاری لیکس کے ذریعے ایف اے ٹی ایف اجلاسوں سے قبل پاکستان کے خلاف گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو فروغ دیا گیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بارہا پاکستان کی طرف سے اے ایم ایل اور سی ایف ٹی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کیا ہے، بھارت کی اس عمل کو سیاسی رنگ دینے اور پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں پر شکوک و شبہات کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے اس سال جون کے مکمل اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان نے اپنے 2018 اور 2021 کے دونوں ایکشن پلانز کی تمام بنیادی اور طریقہ کار کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرلیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ایف اے ٹی ایف بھارت کے عزائم کو قبول کرنے والا نہیں ہے، بھارت غلط معلومات کی مہم کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کو فروغ دینے کی شدت سے کوشش کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس مکروہ کوشش کے بارے میں ایف اے ٹی ایف کی توجہ دلائی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈے کی چکی میں پلنے والے بھارتی میڈیا اور ریاستی اداروں کی کوئی اعتباریت نہیں ہے، ان کا پاکستان مخالف بیانیہ بے بنیاد ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بھارتی میڈیا اور اس کے سرپرستوں کی بدنیتی کو مزید بے نقاب کرے گا۔

  • اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    اسلام آباد:کیپیٹل پولیس کاجر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے ادھرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے تین منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے6280گر ام چرس، 1310گر ام ہیر وئن اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چار پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے17 ملزمان گرفتارکر لیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم عادل اشتیا ق کو گرفتار کرکے 5040گر ام چرس برآمد کرلی، رمنا پولیس نے ملزم ولید مشتاق کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،

    انڈسٹریل ایر یا پولیس نے ملزم عامر خا ن اور ایر ک مسیح کو گرفتار کرے پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے ملزم محمد شفیق کو گرفتار کرکے 1310گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، سہا لہ پولیس نے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کرکے 1240گر ام چرس برآمد کرلی، سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

    جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیمو ں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے10مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘ پکار 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتارکر لئے۔

    الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

    پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم رفیق سے660گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم عبداللہ گل سے305گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عثمان سے01کلو240گرام چرس، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم شفیق سے02کلو400گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم انتخاب عالم سے01کلو860گرام چرس، ثمر حسین سے240گرام چرس، مری پولیس نے ملزم فضل سے520گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم اشیش ممتاز10لیٹر شراب، ریس کور س پولیس نے ملزم رضوان عزیز سے05لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم سلیم سے05لیٹر شراب اور کلرسیداں پولیس نے ملزم رحیم سے03بوتل شراب برآمد کیں۔وارث خان پولیس نے ملزم ادیب سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عرفان نذیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم اشرف سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے ملزم طلحہ مرتضٰی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،مومن نوید سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم عامر سہیل سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم اختر منیر سے01پستول30بور،گوجر خان پولیس نے ملزم عباس سے01پستول30بور معہ ایمونیشن اور دھمیال پولیس نے ملزم لال گل سے خنجر برآمدکیا۔

    روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

    صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم قیوم کو گرفتار کرلیا، سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حارث کو گرفتار کرلیا، ائیر پورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ثاقب کو گرفتا رکرلیا، آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شیروز کو گرفتار کرلیا،

    سعودی عرب نے خارجہ امور سمیت ہر محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

    اشتہاری مجرم حارث اور ثاقب رواں سال سے اور اشتہاری مجرم شیروز اور قیوم گزشتہ سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے ملزم شار خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے50ہوائیاں، 30آنار،100ڈبے پٹاخہ، 11سٹک اور دیگر سامان برآمد کیا۔ ٹیکسلا پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے آٹے سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ڈرائیور عتیق کو گرفتار کرکے 150 تھیلے آٹا برآمدکیا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی موسم سرما میں عوامی فلاح کےلیےضروری اقدامات اٹھانےکی ہدایت

    وزیراعظم شہبازشریف کی موسم سرما میں عوامی فلاح کےلیےضروری اقدامات اٹھانےکی ہدایت

    اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھنے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کےلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جمعرات کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    سعودی عرب نے خارجہ امور سمیت ہر محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کووزارت توانائی نے موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد اور ایندھن کے تخمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موسم سرما میں بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائےجائیں۔وزیر اعظم نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ بجلی پیدا کرنے کے لئے درآمدی ایندھن پر کم سے کم انحصار کیا جائے اور مقامی وسائل کو استعمال کر کے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔

    روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

    ملاقات میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، معاونین خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

  • روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

    روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

    کیف:روسی حملوں کے باعث یوکرین میں بجلی کا 40 فیصد ترسیلی نظام تباہ ہوگیا جس کے باعث لوگوں بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے۔
    یوکرین کی قومی توانائی کمپنی نے روسی میزائل حملوں کے سبب بجلی کی فراہمی میں متوقع کٹوتی کی وجہ سے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے لیے تیار رہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے یوکرین کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے وقت بجلی کا استعمال کم کر دیں۔حکام کی جانب سے بلیک آؤٹ کی تیاری کے لیے یوکرین کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کر لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس گرم جرابیں اور کمبل موجود ہوں۔

    یوکرین کے وزیر توانائی کے مشیر اولیکسینڈر کھرچینکو کے مطابق ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا 40 فیصد حصہ بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ بدھ کے روز توانائی کی تین تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں اور توانائی کی کمپنیاں موسم سرما کے لیے تمام ممکنہ منظرنامے کی تیاری کر رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ بجلی کی بندش نے پہلے ہی دارالحکومت کیئف کے کچھ حصوں اور یوکرین کے بہت سے علاقوں کو متاثر کیا ہے۔ روسی میزائلوں نے پورے یوکرین میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے ، جس میں مغرب میں لیویو جیسے شہر بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک بار پھر روسی میزائلوں نے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ، جو 10 اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والے حملوں کا حصہ ہے۔