Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے میانوالی اورتلہ گنگ کے ہسپتالوں کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ/انڈس ہسپتال کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ترک وفد کی ملاقات کے دوران میانوالی کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے بھی سپرد کردیا گیا، اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو انڈس ہسپتال ماڈل پر چلایا جائے گا۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس موقع پر تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورچودھری پرویزالٰہی ہسپتال کے انتظامات بھی رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ، انڈس ہسپتال انتظامیہ تلہ گنگ ٹی ایچ کیو اورچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کرے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اورنرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران چیئرمین رجب طیب اردوان ٹرسٹ میاں احسن کی میانوالی ہسپتال کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اشتراک سے9 ہسپتال اور2ریجنل بلڈ سینٹرز کامیابی سے چلائے جارہے ہیں

    رجب طیب اردوان ٹرسٹ اورانڈس ہسپتال کے اشتراک سے 35لاکھ مریضوں کو سالانہ مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
    صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے حافظ عماریاسر،راسخ الہی، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد احسن،انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کے چیئرمین عبدالکریم پراچہ،صدر ڈاکٹر عبدالباری خان،سی ای او نارتھ ڈاکٹر تسمان،مارکیٹنگ ہیڈ سلمان حامد وفد میں شامل تھے

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

    کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

    کراچی :ضلع ساؤتھ پولیس نے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتارکرلیئے ہیں ،

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیفنس پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں 5 ملزمان جبکہ تھانہ کلفٹن کے ہاتھوں 1 ملزم گرفتارہوا ہے

    ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل، کلیم، زاہد، جمیل اور قمر کے ناموں سے ہوئی، مذکورہ بالا گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو سے زائد چرس اور درخشاں کی حدود سے 1 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے

    دوسری طرف کلفٹن پولیس کی کاروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی
    ملزم ندیم اس سے قبل بھی منشیات کے ایک بڑے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے

    ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ شہر بھر میں منشیات فروشوں کو منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ہیںملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا تھا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش منشا خاندان کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے سات کلوگرام چرس،ایک سو نوےگرام آئس اوردولاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان اسکول اور کالجزسمیت متعدد علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروش گروہ کے خلاف پہلے بھی چھپن مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    سیالکوٹ:پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹرشہزاداعظم حرکت قلب بند ہونے سے راولپنڈی میں وفات پاگئے۔راولپنڈی کے رہائشی شہزاد اعظم کو جمعرات کی رات دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے ان کا ای سی جی کیا اور رپورٹ بہتر آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔گھر پہنچنے پر شہزاد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور 36 سالہ کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملے۔

    شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 1494 رنز اسکور کئے تھے۔انھوں نے 388 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔شہزاد اعظم ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔

     

     

    کرکٹ تجزیہ کار فرحان نثار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 36 سالہ بولر شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عثمان شنواری میدان میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • خواجہ سعد رفیق کی پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے کی پیشکش

    خواجہ سعد رفیق کی پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد۔:وفاقی وزیر ہوابازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے چینی سفیر کو بجٹ ایئرلائینز کی پی آئی اے کے ساتھ اشتراک پر غور کرنیکی پیشکش کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ پیشکش انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی۔

    چیئرمین ریلوے ،ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری ایوی ایشن ، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم ایل۔1 منصوبے کے جلد آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے چینی سفیر کو بجٹ ایئرلائینز کی پی آئی اے کے ساتھ اشتراک پر غور کرنیکی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا اور چینی نجی ائیر لائنز سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔چینی سفیر نے پاکستانی ائیرلائینز کے لئے پاکستان سے براہ راست بیجنگ اور گوانگ ژو پروازوں کی جلد اجازت دینے کیلئے اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی۔

  • شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا عطیہ

    شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا عطیہ

    اسلام آباد۔:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا چیک پیش کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کر رہے تھے۔ چیئرمین چائنہ تھری گورجز ووشینگ لیان نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے چیک پیش کیا۔

    انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چائنہ تھری گورجز کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پچھلے تین ماہ سے پوری استعداد پر چل رہا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک فریم ورک کےتحت لگایا جانے والا پن بجلی کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے بھرپور مالی مدد فراہم کرنے پر چین کے صدر شی جن پنگ، چینی کمپنیوں اور چین کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے چائنہ تھری گورجز کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیاد پر تکمیل اور اس منصوبے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور پاکستان میں ماحول دوست و کم لاگت پن بجلی کی فراہمی پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

    دوسری طرف چین نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ان کے ملک کا شہری نہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہم کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کے لئے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    وانگ وین بن نے کہا کہ میرے علم کے مطابق کراچی میں ہلاک ہونے والا شخص چینی شہری نہیں۔

    واضح رہے کہ 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    گزشتہ روز پولیس نے تینوں افراد کو چینی نژاد پاکستانی قرار دیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔واضح رہے کہ واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نامی نسبتاً غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • سیلاب نے کچھ نہیں چھوڑا:اس مشکل گھڑی میں عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور مدد کرے:شہبازشریف

    سیلاب نے کچھ نہیں چھوڑا:اس مشکل گھڑی میں عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور مدد کرے:شہبازشریف

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، باہمی اعتماد، احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر دوستانہ روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امریکہ نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، پاک۔امریکہ تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر سے نہیں دیکھنا چاہئے، ملک میں حالیہ سیلاب سے تباہی دستیاب وسائل سے بہت زیادہ ہے، سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور مدد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاک۔امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی ہے، امریکہ اور پاکستان کے تعلقات 75 سال پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، امریکہ پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، دونوں اطراف سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کیا جاتا رہا ہے، امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاک۔امریکہ تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر سے نہیں دیکھنا چاہئے،

    امریکہ نے مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں بجلی کی شدید قلت تھی تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا فیصلہ کیا، عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک متاثر ہوا، سی پیک منصوبے متاثر ہونے پر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، امریکی کمپنی نے ان حالات میں 3500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اور تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ بجلی کی پیداوار کے منصوبے لگائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، ماضی کو بھلا کر سنجیدہ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیویارک میں امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی اور سیلاب متاثرین کیلئے 53 ملین ڈالر امداد اور اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا، امریکی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی بہت زیادہ ہے، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے، حالیہ تباہ کن سیلاب کی موجب موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے،کاربن گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، قدرتی آفت کا ہم کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ماضی میں امریکہ نے پاکستان میں 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اگر منصوبہ بندی اور مناسب نگرانی میں سرمایہ کاری کو استعمال کیا جاتا تو آج ہم کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلاتے، پاکستانی ایک مضبوط قوم ہے، یہاں کے لوگ پڑھے لکھے اور محنتی ہیں، ہم معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں 4 ملین ایکڑ پر کھڑی کپاس، چاول، گنے اور کھجور کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، 400 بچوں سمیت 1600 افراد جاں بحق ہوئے، 10 لاکھ سے زائد گھر تباہ اور لاکھوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین خیموں اور کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور وہ امداد کے منتظر ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے، سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں تاہم تباہی دستیاب وسائل سے بہت زیادہ ہے، سیلاب متاثرین کی طلب و رسد میں واضح طور پر فرق موجود ہے، ابھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کا مرحلہ باقی ہے، چاہتے ہیں عالمی برادری اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں مدد کرے، زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں کی بحالی میں معاونت کی جائے، ہم رقم نہیں عوام کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتے ہیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پولیس کی وضاحت آگئی

    بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پولیس کی وضاحت آگئی

    سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پنجاب پولیس کی وضاحت اگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی محلوں اور اسکولوں سے بچوں کے اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

    تاہم اب ٹویٹر پر پنجاب پولیس نے وضاحت دی ہے کہ’مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گلی، محلوں اور اسکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔

     

    پولیس کے مطابق ’ایسی افواہیں پھیلانے کا مقصد عوام اور والدین میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’عوام سے گزارش ہے کہ ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، ڈونلڈ بلوم نے اردو زبان میں ضرب المثل بیان کردی

    اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، ڈونلڈ بلوم نے اردو زبان میں ضرب المثل بیان کردی

    امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر انگریزی میں خطاب کے دوران اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کیا

    تقریب کے آغاز پر پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی امداد پر روشنی ڈالی، ایک موقع پر انہوں نے اردو میں جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے‘۔ان کے اس جملے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے خوب داد دی۔

     

     

    اس سے پہلے پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکی سفارتخانے پہنچے جہاں ان کا استقبال سفارتخانے کے عملے نے کیا ، اس موقع پر شہبازشریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مٰن گرمجوشی کو بھی سراہا

    اطلاعات ہیں کہ آج شام اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہازشریف نے شرکت کی اور امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دوستی کا متمنی ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سالگرہ کی اس تقریب کا آغاز پاکستان کے سیلاب ذدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا.

    تقریب میں اعلان کیا گیا کہ "تقریب میں ابھی ہم پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں اور جن افراد کا روزگار تباہ ہوا انکے احترام میں ایک لمحہ خاموشی اختیار کریں گے”

    تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزراء کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت.

  • چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

    چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

    کراچی :شہرقائد کے علاقے صدر میں پاکستان نژاد چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق تفتیشی حکام کے مطابق حملےکے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔ علیحدگی پسند گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق حملے سے قبل ملزمان کے ساتھیوں نے ریکی کی، ملزمان نے فرار ہونے کے راستوں کا بھی معائنہ کررکھا تھا جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کےلیے موٹرسائیکل سوارملزم دور کھڑا رہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں افراد چینی نژاد پاکستانی شہری ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائرنگ کرنے والا شخص کلینک میں مریض بن کر آیا تھا اور اس نے اپنی باری کا انتظار کیا، باری آنے پر وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور وہاں اس نے فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ آج کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ چینی شہری قتل کیس میں ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی ایجینسیوں سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات کے دوران سراغ ملے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وزیرِ اعظم نے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ شمسی  بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی

    وزیرِ اعظم نے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ شمسی بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی

    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ملک میں 10 ہزار میگاواٹ سولرائیزیشن منصوبے کے حوالے سے اعلی سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں ملک میں ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 14 ستمبر 2022 کو ایک انویسٹرز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مقامی و بین الاقوامی ممالک بشمول سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، چین اور قطر سےسرمایہ کار کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے نیۓ پاور پلانٹس کے لیے جگہ کے انتخاب کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے. اس سلسلے میں مظفر گڑھ کے قریب ایک جگہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے جہاں 600 میگا واٹ کے شمسی توانائی سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر کی جاےگی.

    علاوہ ازیں شمسی توانائی سے چلنے والے 11 کے وی کے فیڈرز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوالے سے فریم ورک اور ٹیرف کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاور ڈویژن , آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ ، سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی، نیپرا اور دیگر ادارے کے مابین مشاورت جاری ہے. وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ٹائم لائنز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تا کہ جلد سے جلد شمسی توانائی سے بننے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جا سکے.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بھی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے.

    وزیر اعظم نے ملک بھر میں ٹیوب ویلز کی کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری پاور ڈویژن اور آبی وسائل کی وفاقی وزارت کا ایک نمائندہ شامل ہوگا.

    اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.