Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • لاہورمیں  ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

    لاہورمیں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

    لاہور:صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور کے 43 سکولوں میں آج ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی بدولت ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک منٹ میں 10 ہزار پودوں کی کاشتکاری زبردست اقدام ہے اور اس تقریب کاکریڈٹ سی ای او ایجوکیشن لاہور اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے لگائے گئے پودوں کا خیال رکھیں گے۔ایک منٹ میں دس ہزار پودوں کی کاشتکاری کسی معجزے سے کم نہیں۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور میں پودا کاشت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن لاہور، چیئرمن پی ایچ اے و دیگرافسران ان کے ہمراہ تھے۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے وزراء، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز و سیاسی قائدین سے مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے انعقاد کا مقصد تعلیمی مسائل کے حوالے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی نشاندہی کے بغیر اُن کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے اِس ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے جامع استعمال کی بدولت ترقی کے راستے پر ہے۔

    میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کا جتنا موثر استعمال محکمہ تعلیم نے گزشتہ چند سالوں میں کیا کسی اور محکمے نے نہیں کیا۔ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے بات کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے عوام کو محض مشکلات سے دو چار کیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مہنگائی کی بمباری کرتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا۔ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے

  • عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:شرجیل  میمن

    عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:شرجیل میمن

    کراچی :عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:ان خیالات کا اظہار کرتےہوئے صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے ،

    شرجیل میمن نے امریکی سائفر کے‌حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولیکس سامنے آئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے ،

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرنا عمران کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان نے 23 کروڑ عوام کو اپنے مفادات کے لیے نشانہ پر رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیرکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرا ن خان اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتا ہے،

    شرجیل میمن نے عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب میں 10 پاکستانی خاندانوں کے کفیل کو سزائیں دلوا چکا،عمران خان پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیراہےعمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے،

    ادھر صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ھدایت پر انعام فاؤنڈیشن کی جانب سے حلقہ پی ایس 63 کے مختلف علاقوں میں بارش سے متاثرہ غريب خاندانوں میں راشن کی تقسيم کا سلسلہ جاری. ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بچالیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اغوا کار نے ذہنی معذور بچے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے شاہدرہ ڈولفن اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔

    ڈولفن اسکواڈ نے 15 پر کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے سوئی گیس چوک سے اغوا کیا تھا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے پہنچنے سے پہلے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم حسن پر پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے، مقامی پولیس نے اغوا کار کے خلاف مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے بچے کو والد جبار کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس توقیر نعیم کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

    ادھرلاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے قریب دریائے راوی سےخاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی اطلاع پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے راوی سے ملنے والی لاش تحویل میں لی۔ فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور یہ پانی میں بہہ کر آئی یا خاتون کوقتل کر کے دریا میں پھینکا گیا؟ ان پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم  بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

    ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

    نئی دہلی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بہمرا کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے فاسٹ بولر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کیلئے انہیں ریسٹ کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب جسپریت پہمرا کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی یا محمد سراج کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں بھی پیسر کی خدمات سے محروم تھی جبکہ سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

     

     

    ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔لاہور میں دو روز قبل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا۔ان کے ٹیسٹ کرانے پررپورٹ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ کرونا ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

    نسیم شاہ لاہورمیں نجی اسپتال میں ہی زیرِعلاج رہے اور جمعرات کو ان کو ڈسچارج کردیا گیا۔نسیم شاہ اسپتال سےڈسچارج ہوکر واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پہلے سے قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں اور وہ ہوٹل میں قرنطینہ مکمل کرینگے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

    ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

    تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کاعراقی کردستان میں ایرانی کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا اور ڈرون طیاروں سے حملہ، 13 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے۔علاقے میں دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ ایرانی افواج نے کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو عراقی کردستان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے متعدد کی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عراق نے حملے کو سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بغداد میں ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

    کرد حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ڈرون حملوں میں کرد ایرانی مخالف گروپ کے 13 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب کردخاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 22 سالہ امینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے ملک کے سخت ترین حجاب قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا تھا اور حراست کے دوران ہی ان کی موت ہوگئی جس پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران ِانقلاب نے حملوں کے بعد کہا کہ وہ خطے میں ’دہشت گردوں‘ کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔عراق کی وفاقی حکومت اور علاقائی کرد حکومت سمیت برلن، واشنگٹن اور لندن نے عراقی کردستان کے علاقے پر ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

  • روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار

    روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار

    لندن :روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار,اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے روس اور جرمنی میں دو گیس پائپ لائنوں میں لیک کو جان بوجھ کر کیا گیا عمل قرار دیا ہے۔

    بدھ کو ایک بیان میں جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ یورپ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں جان بوجھ کر کوئی خلل ڈالنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، اور اس کا ایک متحد جواب دیا جائے گا۔

    اے ایف پی کے مطابق جوزپ بوریل نے نورڈ سٹریم 1 اور 2 پائپ لائنوں سے لیک ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لیک ایک دانستہ فعل کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی تحقیقات کی حمایت کریں گے جس کا مقصد مکمل وضاحت حاصل کرنا ہو کہ کیا اور کیوں ہوا۔

    دوسری طرف یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نارڈ سٹریم کی تخریب کاری کی کارروائیاں یورپی یونین کو توانائی کی فراہمی کو مزید غیر مستحکم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہیں۔

    خیال رہے کہ روس سے جرمنی تک گیس پہنچانے والی پائپ لائنوں نورڈ سٹریم 1 اور 2 روس کو یورپ سے جوڑنے والے سٹریٹیجک انفراسٹرکچر ہیں جو سویڈن اور ڈنمارک کے اقتصادی زونز کے مقامات پر لیک ہوئی۔

    سویڈن اور پولینڈ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بحیرہ بالٹک میں پائپ لائنوں سے لیک کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ تخریب کاری تھی، جبکہ پولینڈ نے روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یوکرین میں جنگ کو بڑھاوا دینا ہو سکتا ہے۔

    منگل کو روسی حکومت کے ترجمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ لیکس پر انہیں شدید تشویش ہے اور اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    تہران: ایران میں پولیس حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو مظاہروں کی حمایت پر تہران سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ان پر فسادات کو ہوا دینےکا الزام عائدکیا گیا ہے۔خیال رہےکہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ اس عہدے پر 2 بار 1989اور 1993 میں منتخب ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ فائزہ ہاشمی رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن ہیں اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے باعث پہلے بھی جیل جاچکی ہیں۔

    واضح رہےکہ ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے 12 روز سے جاری ہیں، مظاہرے ملک کے 80 سے زیادہ شہروں میں پھیل چکے ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 76 مظاہرین ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی پولیس کی حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی 16ستمبرکو انتقال کرگئی تھی، مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

  • پاک انگلینڈ ٹی20:امریکی سفیر سمیت اہم شخصیات کی میچ دیکھنے کیلئےقذافی اسٹیڈیم میں موجود

    پاک انگلینڈ ٹی20:امریکی سفیر سمیت اہم شخصیات کی میچ دیکھنے کیلئےقذافی اسٹیڈیم میں موجود

    لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لیے اہم شخصیات نے بھی اس وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیں‌،برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے علاوہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی میچ دیکھنے والوں میں شامل رہے۔

    آج کے اس میچ کو دیکھنے کے لیے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں‌،علاوہ ازیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو بھی پاک انگلینڈ میچ دیکھنے والوں میں شامل تھے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز حسن راجہ نے مہمان سفیروں اور ای سی بی کے وائس چیئرمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بہت خاص لمحہ ہے کہ دنیا کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے ممالک کو قریب آنے کا موقع مل رہا ہے۔

    ٹیم کی تیاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔

    اس موقع پر ای سی بی کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیکھنے کے لائق تھا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر میزبانی کر رہے ہیں۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تمام ممالک کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کی کرکٹ میں لمبی تاریخ ہے، پاکستان نے اپنی زیادہ تر کرکٹ یو اے ای میں ہی کھیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ کا بہت اہم کردار ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ انگلینڈ ٹیم آج 19ویں اوور میں پہلے جیسا نہیں کرے گی۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شائقین کا جذبہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

  • فضائیہ کے سربراہ نےپاک فضائیہ کی آپریشنل مشقوں کی نگرانی کی

    فضائیہ کے سربراہ نےپاک فضائیہ کی آپریشنل مشقوں کی نگرانی کی

    راولپنڈی: پاکستان ایئر فورس نے ایک آپریشنل ایئر ڈیفنس مشق کا انعقاد کیا جس میں مستقبل کے جنگی چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ مشق کا مقصد عصری روزگار کے تصورات کو درست کرنے کے لیے انسداد فضائی آپریشن کی مشق کرنا تھا۔ مشق پی اے ایف اور پاک فوج کے فضائی دفاعی اثاثوں کے انضمام پر مرکوز تھی جبکہ پی اے ایف کے آپریشنل عملے کو ممکنہ خطرات کے خلاف حکمت عملی تیار کرنے، مشق کرنے اور درست کرنے کی تربیت دی گئی۔

     

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آپریشنل پی اے ایف ائیر ڈیفنس مشق کی نگرانی کی۔ کمانڈ آپریشن سنٹر سے مشق کے انعقاد کی نگرانی کرتے ہوئے، CAS نے جارحانہ اور دفاعی افواج کے انضمام اور ہم آہنگی سے متعلق ملازمت کا اندازہ آرمی ایئر ڈیفنس کے ساتھ ہم آہنگی سے کیا تاکہ قریب قریب حقیقت پسندانہ خطرے کے منظرناموں کے تحت روزگار کے عصری تصورات کو درست کیا جا سکے۔ مشق میں پی اے ایف کے آپریشنل اثاثوں بشمول لڑاکا طیارے، ایئر ڈیفنس عناصر، فورس ملٹی پلائرز اور بیٹل مینجمنٹ سینٹرز کو بھی شامل کیا گیا۔

     

    قبل ازیں، سی اے ایس نے پی اے ایف کی آپریشنل تعمیر میں نئے حاصل کیے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے انضمام کا جائزہ لینے کے لیے اسی مشق کے تناظر میں ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ یو اے ایس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ایئر چیف نے کہا کہ، “فوجی تنازعات کے لیے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کا کردار تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے۔ UAS نے طاقت کے ضوابط کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے جو جدید دور کی لڑائیوں کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ سی اے ایس نے اس بات پر زور دیا کہ پی اے ایف خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیش رفت سے پوری طرح باخبر ہے اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہمارا فوکس آپریشنل ایکسیلنس، جدید ترین ٹیکنالوجیز کے اسمارٹ انڈکشنز کے ذریعے مسلسل جدید کاری، اثر پر مبنی تربیت اور عصری اور مستقبل کے چیلنجوں سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے انسانی وسائل کی بہتر ترقی پر ہے۔

     

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی مجموعی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور قوم کو یقین دلایا کہ پاک فضائیہ اپنی معاون خدمات کے ساتھ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • کسانوں کا اسلام آباد میں دھرنا شروع، حکومت سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ

    کسانوں کا اسلام آباد میں دھرنا شروع، حکومت سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ

    اسلام آباد: کسان اتحاد نے مذاکرات میں ناکامی کے بعد اسلام آباد میں دھرنا شروع کرتے ہوئے حکومت سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کردیا ہے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہاہے کہ حکومت بات نہیں کرے گی تو کسان سڑکوں پر ہونگے، کافی دنوں سے حکومت سے بات کر رہے تھے،2 سے 3 ملاقاتیں وزیراعظم سے ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک مذاکرات نہیں ہونگے ہم نہیں جائیں گے،ابھی تک وفاقی حکومت میں سے کسی نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا،حکومت کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ یونٹ 30 روپے کا ہوگیا،کھاد مل نہیں رہی،فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،اس سال آٹے کے قحط کا خدشہ ہے،حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ کسانوں کے مسئلہ حل کرے،کسان اس وقت ملک کو بچا سکتا ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ ہماری 50 فیصد فصل تباہ ہوگئی،پانی نہیں ہوتا تو مر جاتے ہیں پانی آتا ہے تو ڈوب جاتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی حکومتیں کھاد کا سسٹم یونین کاؤنسل کی سطح پر لے جائیں۔

    خالد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم نہیں بنتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،آصف علی زرداری صاحب سندھ ڈوب گیا آپ سے درخواست ہے ڈیم بننے دیں۔اس سے قبل کسان اتحاد کے تحت ریلی نکالی گئی اس دوران مظاہرین نے کمپلکس چوک کو بند کر دیا،ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور ڈوھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے