Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

    سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

    پشاور:پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پشاور میں سکھ شہریوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ تشویش، مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سکھ شہریوں کی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے:

     

    بھارتی ایجنٹوں نے فائرنگ کرکے دو سکھ شہری جان سے ماردیئے ،اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو شہر کے ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی جیسی ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستانی سکھ شہریوں پرقاتلانہ حملے کئی سالوں سے جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک کئی سکھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،

    اسی طرح کا ایک واقعہ پچھلے سال ستمبر میں بھی پیش آیا تھا ، جب پشاور میں نامعلوم افراد نے معروف حکیم سردار ستنام سنگھ کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے دواخانے میں موجود تھے۔

    تفتیشی ٹیم کی جانب سے جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود کچھ حاصل نہ ہوسکا ، اس وقت بھی اس واردات کے فوراً بعد تمام ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ذریعے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود یہ تازہ واقعہ رونما ہوگیا

    سردار ستنام سنگھ معروف حکیم تھے اور انھوں نے نیشنل کونسل فار طب سے حکمت کی تعلیم حاصل کی تھی۔

  • میراں شاہ میں خود کش دھماکہ : 3معصوم بچے، 3اہلکار شہید

    میراں شاہ میں خود کش دھماکہ : 3معصوم بچے، 3اہلکار شہید

    راولپنڈی : میراں شاہ میں پھر خودکُش دھماکہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی پولیس حکام کے مطابق ایک خودکش بم حملے میں تین سکیورٹی اہلکار اور تین معصوم بچے جان سے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراسفر، سپاہی قاسم مقصودعمر جبکہ شہید بچوں میں11سالہ احمد حسن،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

    انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کےسہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کررہی ہیں، بہت جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

    مقامی پولیس کے مطابق خودکُش حملہ آور کے اعضاء کو سکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔

  • دانیہ واپس آ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا:عامر لیاقت آوازیں دینے لگے

    دانیہ واپس آ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا:عامر لیاقت آوازیں دینے لگے

    کراچی :دانیہ واپس آ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا،عامرلیاقت کی دانیہ شاہ کوآوازیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بن گئیں،پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاسی کارکن عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والے معاملات نے جہاں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے وہیں عامر لیاقت اس پوری صورتحال میں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مریم نامی خاتون سے بات کر رہے ہیں جو کہ غالبا میڈیا پرسنلٹی ہیں، اس کال ریکارڈنگ میں عامر لیاقت نے نہ صرف دانیہ شاہ کے جھوٹ کو فاش کیا بلکہ ایک سمجھدار شوہر ہونے کی حیثیت سے اہلیہ کو واپس گھر آنے کی دعوت بھی دے دی۔

    مریم نے دانیہ کا انٹرویو لیا تھا اور اس کے فورا بعد عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا گیا اور ان کی ویڈیوز سے متعلق دریافت کیا، ان ویڈیوز میں عامر لیاقت نشہ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے، جس پر عامر لیاقت نے مریم کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام نشے دانیہ خود لے کر آئی تھی اور اگر آپ کو میرے پر شک ہے تو میڈیکل ٹیسٹ کرا لیں میرا۔

     

    ویڈیو میں مریم اور دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے، جس میں مریم نے سوال کیا کہ جب ہم آپ سے ملنے آئے تو آپ نے ویڈیو دینے سے انکار کر دیا، تو پھر آپ کے موبائل کی ویڈیوز کیسے سوشل میڈیا پر باہر نکلیں؟

    اس پر دانیہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میرا موبائل ہیک ہو گیا ہے، اکاؤنٹ خود بخود لاگ ان ہو رہا ہے، انسٹاگرام پر بھی تبدیلی ہو رہی ہے۔

    عامر لیاقت کا مریم سے کہنا تھا کہ جن کے پاس آپ گئی ہیں، یہ جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ بولنے والوں سے میں کیا بات کروں؟ وہ جھوٹی آپ کو غلط خبریں دے رہی ہے۔ کئی دنوں تک میرے ساتھ رہی، اور اب کہہ رہی ہے کہ مجھے کھانا نہیں دیا۔میں خود تکلیف میں ہوں کہ میں نے ایک لڑکی کو سہارا دیا اور وہ مجھ پر ہی تہمت لگا رہی ہے۔

    عامر لیاقت نے کہاکہ مریم آپ ایک کردار ادا کر سکتی ہیں، حالانکہ اس لڑکی نے گندی باتیں کی ہیں لیکن میں نے ان کے گھر والوں کی مدد کی، پیسے دیے، صرف اسی ماہ میں نے دانیہ کے گھر والوں کو 22 لاکھ روپے دیے۔ میں نے بیٹا بن کر ان کی مدد کی، اب اس جنگ کا ایک ہی حل نکلتا ہے کہ میں اس حالت میں بھی اسے قبول کرنے کو تیار ہوں۔

    عامر لیاقت نے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی بتایا کہ میرے پاس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہیں جس کے مطابق میں نے انہیں پیسے دیے، جبکہ دانیہ کو میں کچھ نہیں کہوں گا، وہ واپس اپنے گھر آجائیں۔

    واضح رہےکہ عامر لیاقت اب بھی ایک سمجھدار مرد کی طرح معاملے کو حل کرنے اور رشتہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری جانب دانیہ شاہ ویڈیوز اور الزامات کے ذریعے معاملے کو طول دے رہی ہیں۔

  • پاکستان کے مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے:احسن اقبال

    پاکستان کے مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے:احسن اقبال

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ IT کی منسٹری اور انڈسٹری کے نمائندوں کیساتھ ‘ڈیجیٹل پاکستان’ پر سیر حاصل میٹنگ ہوئی، پاکستان کے مستقبل کے لئے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

     

    جاری کردہ ٹوئٹ میں احسن اقبال لکھتے ہیں کہ گزشتہ دور حکومت میں 3G اور 4G کے لائسنس جاری کئے گئے، 1 ملین سے زائد نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے اور جامعات میں انکیوبیشن سینٹر بنائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ 2017 میں ڈیجیٹل پاکستان پالیسی لانچ ہوئی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبیرسیکورٹی،اور بگ ڈیٹا کے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کئے۔

    احسن اقبال نے لکھا کہ اسی سفر کو جاری رکھنے کے لئے انڈسٹری کے نمائندوں سے تعلیمی نصاب میں بہتری، اسٹارٹ اپ کلچر کا فروغ، انڈسٹری کی مشکلات دور کرنے کے لئے اقدامات پہ مفید بات چیت ہوئی۔

  • سیہون شریف کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

    سیہون شریف کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

    لاہور:سیہون شریف کے قریب مسافروں سے بھری دو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں نظیر، ظفر، افتخار، امداد، عرفان، خیرجان، مسمات نوشاد شیخ، عالیہ، حاجراں، بشیر، گلناز، شفیق، عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تمام زخمیوں کو سیہون اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع پر مقامی رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔

  • پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد::محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث دن میں حبس بھی ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے البتہ دن میں ہوا 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت مزید تین سے چار دن تک رہے گی۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔

    گرمی سے کیسے بچا جائے؟

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔

  • روس کا پیمانہ صبرجواب دے گیا:فن لینڈ کی بجلی بند کرنےکا اعلان

    روس کا پیمانہ صبرجواب دے گیا:فن لینڈ کی بجلی بند کرنےکا اعلان

    ماسکو: روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فن لینڈ کی بجلی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث معطل کی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی گرڈ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی آر اے او یوٹیلیٹی انٹر آج سے فن لینڈ کو بجلی برآمد بند کرے دے گی۔جب کہ روس کا کہنا ہے کہ ہم آج سے شروع ہونے والی بجلی کی فراہمی بند کرنے پر مجبور ہیں۔

    روس کے فن لینڈ میں قائم آر اے او کے ذیلی ادارے کے مطابق روس سے درآمد شدہ بجلی کی ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہے۔

    فنگرڈ کی نائب صدر ریما پاؤینن نے کہا کہ فن لینڈ میں بجلی کی وافر مقدار کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ روس سے بجلی فن لینڈ کی فل کھپت کا صرف 10 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سپلائی کی تلافی سویڈن سے بڑھتی ہوئی درآمدات کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر گھریلو پیداوار سے کی جا سکتی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ روس نیٹو میں شامل ہونے کی وجہ سے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی فراہمی بھی بند کر سکتا ہے۔

  • آسٹریلیا کے کرکٹ اسٹار اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

    آسٹریلیا کے کرکٹ اسٹار اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

    سڈنی :آسٹریلیا کے سابق اسٹار آلراؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔46 سالہ سابق اسٹار کرکٹر کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاونزول میں پیش آیا جہاں اینڈریو سائمنڈز کی کار سڑک سے باہر نکل کر الٹ گئی۔

    آسٹریلین پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ رات 11 بجے کے بعد ٹاونزول کے پاس ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 46 سالہ ایک شخص سوار تھا، ایمرجنسی پر مامور شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ جو زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

    آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائمنڈز کی حادثے میں موت کا سن کا دھچکا لگا، سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔

    دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے۔اینڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔

  • جرمن چانسلر نے برطانیہ پرجوہری حملے کی دھمکی کوروسی پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

    جرمن چانسلر نے برطانیہ پرجوہری حملے کی دھمکی کوروسی پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

    جرمن چانسلر نے روسی مؤقف کو پاگل پن کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا برطانیہ پرجوہری حملے کی دھمکی اگرپاگل پن نہ کہیں تو کیا کہیں‌،ادھراطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یوکرینی جنگ کے حوالے سے روسی مؤقف میں کوئی لچک دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ادھر روس نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر نیٹو روسی سرحدوں کے قریب جوہری ہتھیار نصب کرے گا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین جنگ کو’پاگل پن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ماہ گزرنے کے بعد بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔

    جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو فورسز پیچھے نہیں ہٹی ہیں بلکہ مشرقی سرحدوں پر واقع اتحادی ممالک میں اس کی توجہ زیادہ ہو گئی ہے۔ ان کے بقول یوکرین جنگ کی وجہ سے نیٹو اتحاد میں ایک نئی توانائی آئی ہے۔

    اپنے تازہ انٹرویو میں شولس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین جنگ میں روسی افواج کو ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سوویت یونین اور افغانستان کی ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی جنگ میں اسے اتنا نقصان نہیں ہوا تھا جتنا روس کو ان گیارہ مہینوں میں ہو چکا ہے۔

    دوسری جانب، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ برلن میں ایک ملاقات کر رہے ہیں، جس میں وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اختتام ہفتہ پر ہونے والی ملاقات میں اس جنگ کی حکمت عملی کے علاوہ فن لینڈ اور سویڈن کے اس عسکری اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔

    تاہم روس نے بالخصوص ہمسایہ ملک فن لینڈ کے اس اتحاد کا ممبر بننے کی خواہش پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    روس نے خبردار کیا ہے کہ روسی سرحدوں کے قریب جوہری ہتھیار لانے کے نتیجے میں ماسکو حکومت مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔ روسی نائب وزیر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سویڈن اور فن لینڈ کے خلاف روس کا کوئی مخالفانہ رویہ نہیں ہے اور یوں اس میں کوئی منطق نظر نہیں آتا کہ یہ ممالک نیٹو کی رکنیت اختیار کریں۔

    یاد رہے، روس کا کہنا ہے کہ اس کی سرحدوں کے قریب نیٹو فورسز کی تعیناتی اس کی قومی سلامتی کے منافی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یورپ کی مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کی توسیع برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • امریکا میں لڑائی جھگڑے اورقتل وغارت عروج پر:ٹارگٹڈ فائرنگ سے10سیاہ فام شہری ہلاک

    امریکا میں لڑائی جھگڑے اورقتل وغارت عروج پر:ٹارگٹڈ فائرنگ سے10سیاہ فام شہری ہلاک

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں سفید فام حملہ آور کی ٹارگٹڈ فائرنگ سے 10 سیاہ فام شہری ہلاک ہو گئے، واقعے میں 3 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بفیلو شہر میں پیش آیا جہاں فوجی یونیفارم پہنے مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، حملہ آور نے 13 افراد کو گولیاں ماریں جن میں 11 سیاہ فام شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی عمر صرف 18 سال ہے اور وہ نسلی تعصب سے متاثر ہے، ملزم سے نفرت انگیز جرائم کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، حملہ آور نے لوگوں پر فائرنگ کے مناظر کو سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا۔

    ادھر چند دن پہلے مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سینا سے متصل نہرسویز زون میں دہشتگردی کے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

    مصری فوج نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز علاقے میں ان کے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ خود اس میں کام آگئے ہیں۔

    مصری فوج اسرائیل اور غزہ کی سرحد کے ساتھ واقع سیناء اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک طویل عرصے داعش اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف نبردآزما ہے۔اس مہم میں مصری فوج کوگذشتہ برسوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ نہرسویز کے سیناء میں واقع مشرقی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسزاب دہشت گردوں کا پیچھا کررہی ہیں اورانھیں سیناء کے ایک الگ تھلگ علاقے میں محصور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

    مصر کو جزیرہ نما سینا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مسلح جنگجوؤں کی بغاوت کاسامنا ہے۔2013 میں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد داعش سے وابستہ مقامی جنگجوؤں نے اپنی تخریبی سرگرمیاں اور سکیورٹی فورسز پر حملے تیزکردیے تھے۔ان کا قلع قمع کرنے کے لیے مصری فوج نے کئی ایک کارروائیاں کی ہیں۔فروری 2018 میں فوج اور پولیس نے شمالی سیناء میں صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پرعسکریت پسندوں کے خلاف ایک وسیع کارروائی شروع کی تھی۔

    مصری حکومت کے فراہم کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان کارروائیوں کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ مشتبہ عسکریت پسند اور درجنوں سکیورٹی اہلکارہلاک ہو چکے ہیں۔