Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ‏عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شعبدہ  بازی کر رہے ہیں ،خواجہ آصف

    ‏عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شعبدہ بازی کر رہے ہیں ،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قتل کی سازش سے متعلق بات پر یقین نہیں کرتا، یہ شعبدہ بازی ہے، پہلے کیوں نہیں بولے اب ان کو یہ سارے خیال آرہے ہیں، ساڑھے تین سال حکمران رہے کچھ تو میچورٹی آنی چاہیے تھی۔

    جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا اکانومی کو وینٹی لیٹر لگے ہوئے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جو ساڑھے تین سال انہوں نے گزارے اور جس طرح برسر اقتدار آئے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، عمران خان سیاست جانتے تو ملک کا آج یہ حال نہ ہوتا، ملک کے با وقار سیاسی نظام میں عمران خان کی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ فلاں کا نمبر بلاک کردیا، فلاں سازش کر رہا ہے، جب تک ان کی مدد کی جاتی رہے تب تک ہر چیز اچھی ہے، کوئی قانون قاعدے کے مطابق ڈیل کرے تو پھر ان کو تکلیف ہوتی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جو اپنے آپ کو لیڈر دکھا رہے ہیں ان کو یہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے

    دوسری طرف رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ بیانیہ عمران خان کا امریکی سازش جیسا فراڈ بیانیہ ہے امریکی سازش والا بیانیہ اب مدھم پڑگیا تھا تو آج اس نے نیا ڈرامہ چلانے کی کوشش کی ہے عمران خان شواہد دیں ہم اسکی انکوائری کروانے کو تیار ہیں ساری حقیقت پتہ چل جائے گی

    یاد رہے کہ آج سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔ اس ویڈیو میں سب سازشیوں کے نام ہیں۔

    سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اورتیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان اورکسی سپرپاورکے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے۔ نوازشریف جتنے بزدل تم اتنی ہی تمہاری پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ایک دفعہ بھی ان کے جلسے، لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی،ہرتین ماہ بعد یہ ہماری حکومت گرانے آتے تھے،تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری بھی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

    چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔

    انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں ، نہ شہباز شریف ، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے ، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت 2 دن پہلے انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور پٹرول بند کردے گی، اس لئے پہلے ہی تیاری کرلیں، وزیراعظم، وزیردفاع اور وزیر داخلہ تیار ہوجاؤ عوام کا سمندر اسلام آباد آنے والا ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں عدلیہ سے عاجزی کے ساتھ سوال کرتا ہوں ، کہ میں کیا بہت خطرناک ہوں جو ملک سے غداری کرنے جارہا تھا کہ آپ نے رات بارہ بجے عدالتیں کھول دیں۔ میرا معصومانہ سا سوال ہے کہ شہباز شریف ، ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں، 24 ارب کا مطلب دو ہزار چار سو کروڑ روپے کی کرپشن کے ان لوگوں پر کیسز ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2004کے بعد ہمارے دورمیں سب سے زیادہ صنعتی پیداوارہوئی، یہ جنون قیمے والے نان کھلا کرنہیں خریدا جاسکتا، یہی جنون اسلام آباد کے اندر انقلاب لائے گا جو حقیقی آزادی دلائے گا، ہماری حکومت میں 29 فیصد ایکسپورٹ بڑھی، ہماری حکومت میں سب سے زیادہ پیسہ کسانوں کو ملا، برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، معاشی گروتھ 6 فیصد ریکارڈ ہے، جب سے یہ چورآئے ہیں روپے کی قدرکم ہورہی ہے، سٹاک مارکیٹ نیچے کی طرف جارہی ہے، اب بلاول امریکا جا کر بھیک مانگے گا، امریکیوں کو بلاول کے تمام اثاثوں کا پتا ہے، امریکیوں کوپتا پے نوازشریف کی طرح بلاول نے پیسہ کدھر چھپایا ہوا ہے، تحریک پاکستان کی طرح یہ میرے اورآپ کے لیے بھی جہاد ہے، زندگی، موت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے ڈرنا نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میری طرح آپ کو بھی کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے، انشا اللہ اسلام آباد میں ملاقات ہو گی، عثمان ڈار، عمر ڈار کو ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عثمان ڈاراسلام آباد آتے ہوئے کسی چیزسے نہ گھبرانا۔

    ان کا کہنا تھاکہ آج اپنی عدلیہ سے بڑی عاجزی سے ایک سوال پوچھ رہا ہوں، بڑا اچھا کیا اتوار کو آپ نے از خود نوٹس لے لیا، آپ کو عمران خان سے کوئی بڑا خطرہ ہوگا، 12 بجے عدالتیں کھول دیں چلیں ٹھیک ہے، میں بہت خطرناک اور ملک سے کوئی بڑی غداری کرنے جا رہا تھا کہ رات کے 12 بجے عدالتیں کھول دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی عدلیہ سے بڑی عاجزی سے پوچھتا ہوں کہ بڑا معصومانہ سا سوال ہے کہ شہباز شریف اور اس کا بیٹا حمزہ شہباز اور مفرور بیٹا سلمان شہباز پر ایف آئی اے کے 24 ارب روپے کے کیسز ہیں۔ میرا ڈاکٹر رضوان کو سلام پیش کرتا ہوں، جو ایف آئی اے کا ایک زبردست افسر، جس میں دلیری تھی، جس نے شریف مافیا کے خلاف کارروائی کرکے، مقصود چپراسی اور نوکروں کے بینک اکاؤنٹ پر 16 ارب روپے پکڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھر کیا ہوا، ڈاکٹر رضوان کے اوپر دباؤ ڈالا گیا، حمزہ شریف نے اس کو دھمکیاں دیں اور وہ ڈاکٹر رضوان شدید دباؤ میں تھا، اس کو دل کا دورہ پڑا اور مرگیا۔ دوسرا افسر جو شہباز شریف کے ایف آئی اے کے کیس کی تفتیش کر رہا تھا، اس کا نام ندیم اختر تھا، اس کو کل دل کا دورہ پڑا، یہ کیسے ہے جو مافیا کی تفتیش کرتا ہے، ان کے اوپر کس طرح کا دباؤ ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کدھر ہیں میری عدالتیں، ان کی حفاظت کرنا آپ کا کام ہے، کون آگے سے اس ملک کے کون سے سرکاری نوکر، کون سی ایف آئی اے، کون سی ایف بی آر، کون سے پولیس افسر کبھی بھی آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ اس ملک کے ادارے کیسے طاقت ور مجرموں کے سامنے کھڑے ہوں گے، اپنی عدلیہ سے سوال پوچھتا ہوں کون اس ملک کے اداروں کی حفاظت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بڑی عاجزی سے اپنی عدالتوں سے پوچھتا ہوں کہ یہ آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے، جب ادارے ختم ہوتے ہیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ میں اگلا سوال پوچھتا ہوں کہ یہ جو ہمارے جیلوں میں چھوٹے چور بھرے ہوئے ہیں، کیا ان کا یہ قصور ہے کہ وہ چھوٹے چور ہیں، کیا یہ سبق مل رہا کہ ملک میں ڈاکا مارو تو بڑا ڈاکا مارو نہیں تو جیل چلے جاؤگے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ان کو نہیں پکڑنا تو میں کہتا ہوں کہ پاکستان کے جیل کھول دیں، ان غریبوں کو باہر نکالیں، ان غریب چوروں کی پوری چوری ملا کر وہ ایک مقصود چپراسی کے بینک میں جو 4 ارب آئے تھے وہ کم ہے۔

  • چوہدری شجاعت حسین کا آج سے باقاعدہ ٹوئٹر پر شمولیت کا اعلان

    چوہدری شجاعت حسین کا آج سے باقاعدہ ٹوئٹر پر شمولیت کا اعلان

    گجرات:چوہدری شجاعت حسین کا آج سے باقاعدہ ٹوئٹر پر شمولیت کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے آج سے باقاعدہ ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں ٹوئٹر پر موجود نہیں تھا، سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں۔

    ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ یہ میرا واحد ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، اس کے سوا جو بھی اکاؤنٹس ہیں، اُن سے میرا یا میرے خاندان کا کوئی تعلق نہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مختصر وقت میں تقریباً 14 ہزارسے زائد افراد نے فالو کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے چوہدری شجاعت حسین کی وفات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی تھیں تواس دوران چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ٹھیک ہیں ، اس کے بعد خود سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الحمدللہ، میں بالکل خیریت سے ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ان گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیا جائے۔

  • آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں کے مورال اور آپریشن تیاریوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مینٹیننس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

  • پاکستان نےاپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان نےاپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی:پاکستان اب تک بیرونی دنیا سے گاڑیاں درآمد کرنے والا ملک ہی تھا تاہم پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی گاڑی برآمد کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی تھی جسے آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26ءکے تحت برآمد کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اوشن ایک 7ہی پاکستان کی وہ پہلی گاڑی ہے جو گلوبل آر ایچ ڈی پریمیئر کے ذریعے مارچ 2022ءمیں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ گاڑی چین کی معاونت سے 13ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیار کی گئی۔ ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کا یہ اسمبلی یونٹ میں سالانہ 50ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے گاڑی برآمد کرنے کے متعلق بتایا گیا ہے تاہم اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گاڑی برآمد کرکے کس ملک بھجوائی گئی ہے؟

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک نہیں بلکہ دو ’ملٹی پرپز کمرشل الیکٹرک وہیکلز‘ اور انہیں چارج کرنے کے لیے ’ای وی چارجر‘ اور ’اے سی چارجر‘ متعارف کروا دیے گئے۔

    یہ گاڑیاں ستارہ انجینیئرز فیصل آباد اور ٹیسلا انڈسٹریز اسلام آباد نے جوائنٹ وینچرز کے تحت چین سے درآمد کی ہیں اور آئندہ سال تک ان کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔

    ستارہ انجینیئرز کے ڈائریکٹر احمد نواز کہتے ہیں کہ انہوں نے کمرشل الیکٹرک گاڑیاں اسی لیے متعارف کروائی ہیں کہ ان کے چلانے والوں کو پتہ ہوتا ہے کہ انہوں نے سواری یا سامان کہاں سے لینا ہے اور کہاں پہنچانا ہے۔

    انہوں نے بتایا: ’کمرشل وہیکل کو اپنا پوائنٹ پتہ ہوتا ہے کہ اس نے کتنے کلومیٹر طے کرنے ہیں، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر ہمیں الیکٹرک وہیکلز کی مارکیٹ میں آنا ہے تو پھر کمرشل وہیکل سے شروع کیا جائے تاکہ ہم اسے مزید دو تین سال میں کامیاب کریں اور پھر ڈومیسٹک کار بھی لے کر آئیں تاکہ وہ عام استعمال میں آ سکیں۔‘

    اب تک پاکستان میں جتنی بھی الیکٹرک کاریں یا وہیکلز درآمد کی جا رہی ہیں وہ ڈومیسٹک وہیکلز کے زمرے میں آتی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ’میکسمس‘ کارگو وین اور ’ٹورر‘ منی بس پہلی ایسے الیکٹرک وہیکلز ہیں جو کمرشل کیٹیگری میں آتی ہیں۔

    اس بارے میں احمد نواز نے بتایا: ’یہ بہت کم خرچ ہیں اور کمرشل الیکٹرک وہیکل گاڑی قیمت اور فرسودگی ڈال کر تقریباً تین سے ساڑھے تین روپے فی کلومیٹر میں پڑے گی۔‘

  • ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نےویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے:عمران خان

    ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نےویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے:عمران خان

    سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی

    سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اورتیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان اورکسی سپرپاورکے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے۔ نوازشریف جتنے بزدل تم اتنی ہی تمہاری پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ایک دفعہ بھی ان کے جلسے،لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی،عمران خان ہرتین ماہ بعد یہ ہماری حکومت گرانے آتے تھے،عمران خان تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری بھی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

    چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔

    انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں ، نہ شہباز شریف ، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے ، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

  • پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، شیری رحمان

    پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، شیری رحمان

    اسلام آباد: ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ ہمارا میزبان ہے، اسکردو سے لیکر دریائے سندھ کا سفر کر کے بہت اچھا کام کیا ہے، جب سول سوسائٹی کچھ کرنے نکلتی ہے تب ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، ہر قسم کی زندگی ماحولیاتی اثرات کی لپیٹ میں ہیں، سندھ اور بلوچستان خشک سالی کا شکار ہیں، ہمیں فوری اقداماٹ اٹھانے پڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دریا کو بھی آلودگی سے بچانا ہے، دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں اور آبادیاں دریاؤں کے گرد ہیں، انڈس ڈیلٹا اب ختم ہوچکا ہے، انڈس ڈیلٹا تباہ ہونے سے سمندری پانی زیر زمین پانی خراب ہو رہا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ دنیا بھر کے دریا بڑا اثاثہ ہوتے ہیں، میرے بچپن میں کوٹری کی طرف دریا دیکھنے جاتے تھے، اس وقت دریا سندھ کوٹری کے مقام پر ٹھاٹھیں مار کر بہتا تھا، اب پلا مچھلی بھی ختم ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشئیر ختم ہو رہے ہیں، پاکستان سخت خشک سالی کا شکار ہے، اس کا سندھ سب سے زیادہ شکار ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جھپیر پر ونڈ کاریڈور سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی ملکی بجلی کی ضروریات پورا کر سکتی ہے، سولر انرجی کی طرف بھی جانا ہوگا۔

  • ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم

    ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم

    لاہور: ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔

    آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

    نئے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے ہی پچھلے کئی ماہ سے اشٹام فروش اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور آن لائن اشٹام کے ذریعے اس کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں‌،اس سسٹم کے ذریعے بینک میں اشٹام پیپرز کے حساب سے فیس جمع کی جاتی ہے اورپھرمتعلقہ حکام کو اس کی رسید کی کاپی سینڈ کی جاتی ہے اوریوں اتنی رقم کے اشٹام پیپرز متعلقہ شخص کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوجاتے ہیں

  • روس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

    روس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

    ماسکو:رومانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب میں روس نے بھی گزشتہ روز ماسکو اور مغرب کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی جنگ کے طور پر اپنی سر زمین سے رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا۔

    روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کی رومانیہ کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ بلغاریہ کے سفارت خانے کے ایک ملازم کو بھی ملک سے نکال دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آخر میں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے دس روسی سفارت کاروں کو دارالحکومت بخارسٹ سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومانیہ کا الزام تھا کہ مذکورہ روسی سفارت کاروں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام نہیں کیا۔

    یہ اقدام یوکرین کے شہر بوچا میں مبینہ طور پر اجتماعی قبروں کی دریافت اور قصبے سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد شہریوں کے قتل کی خبروں پر پورے یورپی براعظم کے غم و غصے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے تناظر میں یورپی ممالک سے اب تک 300 سے زائد روسی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

  • حمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں، سماعت کا تحریری فیصلہ آگیا

    حمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں، سماعت کا تحریری فیصلہ آگیا

    لاہور:حمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 12 مئی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ انصاف کے تقاضوں کے لیے حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلیے میں کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے پیش ہونے کا حتمی موقع ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تحریری جواب دینے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اٹارنی جنرل سے ہدایات کیلئے مہلت دے دی گئی۔

    گذشتہ سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے سبطین خان سمیت تمام اراکین اسمبلی کوترمیم شدہ بیان حلفی پیش کرنے اور انٹرا کورٹ اپیلوں میں ترامیم کا حکم دیا تھا۔

    لاہورہائیکورٹ میں نئے وزیراعلی کے حلف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق کیس میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے انٹرا کورٹ اپیلوں میں الفاظ، پیرا گراف کی تبدیلی اور بیان حلفی تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگا تھا۔

  • بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو بتایا کہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,858 نئے کوویڈ 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ CoVID-19 کی وجہ سے نئی اموات کے اضافے کے ساتھ، ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 5,24,201 ہے۔

    وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 3,355 بازیافتیں ہوئیں، جس سے صحت یابی کی کل شرح 98.74 فیصد ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,25,76,815 تک پہنچ گئی۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کوویڈ 19 کے کل فعال کیس کم ہو کر 18,096 ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو یومیہ مثبتیت کی شرح 0.59 فیصد تھی جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 0.66 فیصد تھی۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 4,86,963 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 84.34 کروڑ ہو گئی۔ وزارت نے کہا کہ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کل 191.15 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

    ادھر شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی ملک میں موجودگی سے انکارکرنے والی شمالی کوریا کی حکومت نے وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔شمالی کوریا حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک شخص اومیکرون میں مبتلا تھا جبکہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ان افراد میں نزلہ، بخار سمیت کورونا کی دیگرعلامات پائی گئی ہیں۔