Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سوالات تو بہت ہیں مگرایک سوال کا جواب چاہیے:کیا مراسلہ میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر نہیں؟ پی ٹی آئی

    سوالات تو بہت ہیں مگرایک سوال کا جواب چاہیے:کیا مراسلہ میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر نہیں؟ پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے سوالات کئے، بااختیار عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور پوچھا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ دھمکی آمیز مراسلہ دوسرے ملک میں متعین نمائندے کے پیغام پر مشتمل ہے؟ کیا اس میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر نہیں؟ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار نہیں دیا؟۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس و اعلامیے پر گفتگو کے اہم نکات پر تحریک انصاف کی جانب سے سوالات کئے گئے اور کہا گیا کہ اجلاس کے اعلامیے نے ہمارے مؤقف پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، مراسلہ ایک حقیقت ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایک ایک حرف سچ تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے سوال کئے گئے کہ گزشتہ اجلاس کی فیصلے کے نتیجے میں امریکہ کو دیا جانے والا احتجاجی مراسلہ باکل ٹھیک اور درست قدم تھا، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک بااختیار عدالتی کمیشن بلا تاخیر مقرر کیا جائے، مندرجہ ذیل پہلوؤں سے معاملے کی تحقیق کرے اور حقیقت قوم کے سامنے لائے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ مذکورہ دستاویز ریاستِ پاکستان کے ایک دوسرے ملک میں متعین نمائندے کے پیغام پر مشتمل ہے؟، کیا یہ حقیقت نہیں اس ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر اور پاکستان کی معافی کو عمران خان کے ہٹائے جانے کی ایک شرط کے طور پر بطور خاص کیا گیا؟، کیا قومی سلامتی کمیٹی نے اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار نہیں دیا؟، سفیر کے مشورے کی روشنی میں مذکورہ ملک کو احتجاجی مراسلہ دینے کا فیصلہ نہیں کیا؟، کیا قومی سلامتی کمیٹی نے اسے اس قدر اہم نہ جانا کہ اسے قومی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں زیربحث لایا جائے؟۔

    پاکستان تحریک انصاف نے پوچھا کہ مندرجہ بالا نکات کی صحت و حقیقت کے تعین کیلئے تحقیقات کی جائیں، مراسلے کی روشنی میں مذکورہ ملاقات میں دی گئی دھمکی اور مقامی کرداروں کے مابین حقیقی گٹھ جوڑ کا سراغ لگایا جائے، اس مقصد کیلئے ایک مخصوص ملک کے سفارتکاروں کی خصوصی طور پر حزب اختلاف (موجودہ حزب اقتدار) کے رہنماؤں اور پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے مابین ملاقاتوں کی تفصیلات کی چھان بین کرکے کڑیاں ملانا ہوں گی، تحقیق کار قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجود شرکاء میں سے ہر ایک کے خیالات کی چھان بین کے بعد اپنی رائے دیں گے جب ہی مختلف کرداروں کے حقیقی عزائم اور ان کے باہم تعلقات کی نوعیت واضح ہوگی۔

    یاد رہے کہ عدالتی کمیشن کی کارروائی مکمل طور پر اوپن ہونی چاہئیے اس ضمن میں کسی بند کمرہ/ خفیہ کارروائی کی گنجائش ہے نہ اسے قبول کیا جائے گا۔

  • پاکستان کرکٹ کے لیے اعزاز:وسیم خان کو آئی سی سی کا جنرل مینجر مقرر کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ کے لیے اعزاز:وسیم خان کو آئی سی سی کا جنرل مینجر مقرر کر دیا گیا

    دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا جنرل مینجر مقرر کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا تھا کہ مجھے آئی سی سی میں شامل ہونے پر فخر ہے، میں اپنے کھیل کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے لیے اپنے اراکین کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے اور کام کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا، میں خواتین کی ترقی کے لیے آئی سی سی کے عزم سے خاصا پرجوش ہوں۔

    وسیم خان اگلے ماہ سے جنرل مینجر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں گے، جیف آلدرائس اب چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کے عہدے پر فائز ہیں۔

    خیال رہے اس وقت آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ جیوف ایلارڈائس کو آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد خالی ہے، ترقی پانے سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے پر 8 سال گزارے تھے۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیم خان کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے الگ ہونا پڑا۔

    وسیم خان نے گزشتہ سال پی سی بی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں دورے ترک کردیے تھے۔

  • وزیر اعظم کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون پر گفتگو

    وزیر اعظم کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون پر گفتگو

    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔اس گفتگو میں یورپ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تجاویز بھی سامنے آئیں

    یورپی کمیشن کی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کمیشن کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ اقدار اور امن، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس انتظامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایک باہمی فائدہ مند سکیم ہونے کے ناطے اس نے پاکستان اور یورپی یونین کی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے ارسلا وان ڈیر لیین کی EU کمیشن کی خدمات کو سراہا اور باہمی روابط کو مزید گہرا کرنے کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کے صدر کو دورہ کی دعوت دی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو وسعت دینے، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو تیز کرنے اور مختلف شعبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے رابطے میں رہنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

    حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

    اسلام آباد:اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتےہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔پولیو کا خاتمہ ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنی کوششوں کو ڈبل کرنا ہو گا پولیو کے خاتمے کیلئے میڈیا سول سوسائٹی علماء اور والدین کو کلیدی رول ادا کرنا ہو گا پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہو گا

    اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ سروسز عامر اشرف، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد صفدر، کورآڈینیٹر پاکستان پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو پولیو پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر شہزاد بیگ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کیسز میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ہماری جدوجہد پولیو کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ کوآرڈینیٹر نے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی بھرپور حمایت، شراکت داروں کے تعاون، صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیسز میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان سے 15 ماہ بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سال 2022ء میں دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2020ء میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

    وزیر صحت نے پولیو کے فرنٹ لائن ورکرز کے کردار کی تعریف کی۔ یہ ہمارے ہیرو ہیں وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ مہمات میں 100 فیصد کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • ‘گورنرپنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنرنہیں’:کسی دباوپرغیرآئینی کام نہیں‌ کرسکتا:گورنرپنجاب

    ‘گورنرپنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنرنہیں’:کسی دباوپرغیرآئینی کام نہیں‌ کرسکتا:گورنرپنجاب

    لاہور: ‘گورنرپنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنرنہیں’:کسی دباوپرغیرآئینی کام نہیں‌ کرسکتا:اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کہ کوئی مجھ پر غیرآ ئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کوئی مجھ پر غیر آئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔

     

    واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چار صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت گورنر کو نومنتخب وزیر اعلیٰ کو بلانے کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ امید ہے صدر مملکت گورنر کے خط کا انتظار نہیں کریں گے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید کردی

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید کردی

    اسلام آباد: حکومتی دباؤ:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید کردی ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرنے واضح کردیا ہے کہ امریکا پاکستان میں رجیم چینج میں ملوث ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے میں حکومتی دباؤ کے باوجود امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید ڈٹ گئے۔

    نجی ٹی وی اے آر وائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی سفیر اسد مجید پر بیان بدلوانے کے لیے حکومتی دباؤ کام نہ آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد مجید نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ خط میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے، کیسے کہوں کہ یہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے، خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • مداخلت ہوئی سازش نہیں:عوام کو بےوقوف سمجھتے ہو؟الفاظ کےہیرپھیرکوقوم جان چکی:شہبازگل

    مداخلت ہوئی سازش نہیں:عوام کو بےوقوف سمجھتے ہو؟الفاظ کےہیرپھیرکوقوم جان چکی:شہبازگل

    لاہور: عوام کو بےوقوف سمجھتے ہو؟مداخلت ہوئی سازش نہیں :الفاظ کے ہیرپھیرکوقوم جان چکی:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ جس نے ساری سازش کی وہ آج بتا رہا ہے کہ مداخلت ہوئی ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی کہہ دیا سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے، آپ تو پہلے کہتے تھے یہ مراسلہ جھوٹا ہے پھر کہا گیا مراسلہ سچ ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پھرکہا گیا مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں،عوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں؟ عوام سب جانتے ہیں کہ میرجعفر کون ہے، سازش اور مداخلت عوام کیخلاف ہوئی تحقیقات سامنے لائیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات سامنے لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، سازش کرکے سیٹ پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے سے کوئی نہیں مانے گا۔

     

    اس سے قبل وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔

     

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا تمام ترمعلومات، مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی سازش نہیں تھی مداخلت تھی۔

     

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • ”اعلیٰ ایجنسی نے بتا دیا کوئی سازش تونظر نہیں آئی“:رانا ثنااللہ

    ”اعلیٰ ایجنسی نے بتا دیا کوئی سازش تونظر نہیں آئی“:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:”اعلیٰ ایجنسی نے بتا دیا کوئی سازش تونظر نہیں آئی“:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ایجنسی نے بتایا ہے کہ مراسلے میں کوئی سازش نظر نہیں آئی، تمام تر معلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ بتا رہا ہے کہ بیرونی سازش جیسی کوئی چیز نہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں سے متعلق بریفنگ لی ہے، ایسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں جہاں لوگوں کو ریلیف ملے، نیب مخالفین کو جھوٹے مقدمات کے لیے استعمال ہو رہی تھی، مخالفین کو جھوٹے مقدمات پر ای سی ایل میں ڈالا جاتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ای سی ایل کے معاملے پر توجہ دی، نیب کے نوٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالا جاتا تھا، ای سی ایل کے حوالے سے مسائل کو حل کیا جائے گا، ای سی ایل میں 120 دن سے زائد ہونے پر نام نکال دیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام ہیں، تقریباً 3 ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلیک لسٹ اور اسٹاپ لسٹ میں 30 ہزار سے زائد لوگ ہیں، ان لسٹوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کیسز میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل سے نہیں نکلیں گے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر سکیورٹی امور پر کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی، تمام قانون میرٹ پر بنائے جا رہے ہیں کسی کے فائدے کیلئے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو لکھا گیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات دیے، رینجرز، ایف سی اور فول پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے، عمران خان سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر ہے، عمران خان کو قانون کے مطابق کسی بھی حق سے محروم نہیں کریں گے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • جدید ترین ایئربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا آغاز:پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں بھی جدت آگئی

    جدید ترین ایئربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا آغاز:پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں بھی جدت آگئی

    کراچی :پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں جدید ترین ایئربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے میں اپنی نوعیت اور جدت کے اعتبار سے پہلا سیمولیٹر ہوگا، سیمولیٹر کی پاکستان میں تنصیب سے پاکستانی پائلٹس کو جدید ترین تربیت مہیا ہوگی۔

    پاکستان میں پائلٹس کی کثیر تعداد ائیربس 320 آپریٹ کرتی ہے اور پاکستان کی 4 میں سے 3 ایئرلائنز یہ طیارہ استعمال کرتی ہیں، اس تنصیب سے قبل تمام پائلٹس کو ابتدائی اور ریفریشر تربیت پر بیرون ملک جانا پڑتا تھا جس پر کثیر اخراجات کا استعمال ہوتا تھا۔

    اب پاکستان میں سیمولیٹر کی تنصیب سے ہوا بازوں کی تربیت کیلئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور زر مبادلہ کی بچت بھی ہوگی، سیمولٹر کی تنصیب کا افتتاح سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کیا۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کراچی میں پائلٹس کی تربیت کیلئے سیمولیٹر کمپلکس کا قیام عمل میں لارہا ہے، سیمولیٹر کمپلکس میں ائیربس 320 کے ساتھ ساتھ بوئنگ 777 اور جمبو جیٹ کا سیمولیٹر بھی ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس کے ساتھ ساتھ اس سیمولیٹر پر خطے کی دوسری ائیرلائنز بھی اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے رجوع کر رہی ہیں، سیمولیٹر کی تنصیب میں کئی سالوں کا عرصہ لگتا ہے مگر پی آئی اے ٹیم نے شب و روز کام کر کے 5 ماہ کے قلیل عرصے میں اس کو مکمل کیا۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • امریکا پاکستان کے معاملات میں زیادہ دلچسپی لینے لگا:بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز

    امریکا پاکستان کے معاملات میں زیادہ دلچسپی لینے لگا:بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز

    اسلام آباد :امریکا پاکستان کے معاملات میں زیادہ دلچسپی لینے لگا:بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز،اطلاعات کے مطابق امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے 23.5 ملین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کردیا، منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز کردیا ، منصوبہ 4 سالہ میں مکمل ہوگا اور اس پر 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنا، شفاف ذرائع سے توانائی کا حصول ہے۔

    یوایس ایڈپاکستانی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنن نے کہا امریکا بجلی کی پیداوار کو مؤثر، پائیدار خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

    جولی کوئنن کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، منصوبہ ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں میں معاونت کرے گا۔

    یاد رہے امریکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے اور عالمی معاملات پر کام کرنے کیلئے منتظر ہیں، پاکستان کے ساتھ گزشتہ پچھتر سال سے اہم تعلقات ہیں اور پاکستان کو ایک اہم شراکت کار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    ادھرذرائع کے مطابق امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے بھی موجودہ حکومت سے مفاہمت کا راستے اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ بھی کہا جارہاہے کہ امریکہ بہت جلد پاکستان میں کئی شعبوں میں معاونت کے بارے میں سوچ رہا ہے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی