Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ‘قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے’:شہبازشریف

    ‘قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے’:شہبازشریف

    شمالی وزیرستان :‘قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے’اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سےملاقات کی۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قبائلی علاقوں کا وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ تھا۔

    قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں۔ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی طرح مقامی آبادی کیلئے شہری سہولیات کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہوگی۔قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

    بعدازاں میرانشاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف نے یاد گارشہدا پر پھول چڑھائے، پاکستان کی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں، سرحد پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد ملک بھر میں عوام اور ریاستی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں، مسلح افواج کی دلیرانہ کوششوں کی بدولت دہشت گردوں کو ناکام بنایا گیا، قوم اس کوشش میں متحد ہے اور ہم مل کر کامیاب ہوں گے۔

  • مینار پاکستان عمران خان کے تاریخی خطاب کا منتظر:ہرطرف وفادار ہی وفادار:پاکستان زندہ باد کے نعرے

    مینار پاکستان عمران خان کے تاریخی خطاب کا منتظر:ہرطرف وفادار ہی وفادار:پاکستان زندہ باد کے نعرے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں پاور شو، پی ٹی آئی کا مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ، پارٹی پرچموں کی بہار، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک، عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    جلسہ عام کے لیے تین مختلف انکلوژر بنائے گئے ہیں، عام افراد کے لیے جنرل انکلوژر، خواتین کے لیے لیڈیز جبکہ فیملیز کے لیے فیملی انکلوژر بنائے گئے ہیں، جلسہ کے لیے چالیس کنٹینروں پر مشتمل مین سٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    اراکین پارلیمنٹ کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے لیے علیحدہ علیحدہ کنٹینرز تیار کئیے گئے ہیں، جلسہ کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی کے اراکین بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو تین درجہ سکیورٹی سے گزرنا پڑا جبکہ خواتین کے انکلوژر میں خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے۔

    گزشتہ روز مختلف ریلیاں بھی منعقد کی گئیں، جلسہ سے عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید، قاسم سوری، فواد چودھری، شفقت محمود، حماد اظہر اور دوسرے مرکزی قائدین خطاب کررہے ہیں۔

    مینارِ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صدر پنجاب شفقت محمود کی زیرِصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افتخار درانی، مسرت جمشید چیمہ سمیت میڈیا و سماجی میڈیا کے ذمہ داران نے شرکت کی، جلسہ گاہ کے روٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی تھی، سٹیج کی ساخت اور اس پر براجمان ہونے والے مہمانانِ گرامی کی فہرست کو بھی حتمی شکل دی گئی تھی جبکہ جلسہ گاہ میں تیاریوں کے حتمی جائزے کی روشنی میں انہیں اطمینان بخش قرار دے دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان جلسہ گاہ آنے کے بجائے ویڈیولنک پر خطاب کریں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کراچی سی ویو پر لائیو دکھانے کا معاملہ درہم برہم ہوگیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کراچی کو لائیو اسکریننگ سے منع کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے لائیو اسکرین لگانے پر اصرار کیا۔

    پی ٹی آئی کراچی نے سی ویو پو لائیو اسکریننگ کے ذریعے لاہور جلسے کو براہ راست دکھانے کا انتظام کیا تھا اس کے لیے تیاریاں کی جارہی تھیں کہ انتظامیہ نے لائیواسکریننگ سے روک دیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم شیخ نے انتظامیہ کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر پولیس رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کارکنان کو مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرحال میں اسی مقام پر لائیو اسکرین کے ذریعے لاہور جلسے کو لائیو دکھائیں گے۔

    ادُھر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بغیر این او سی کے پروگرام کیا جارہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، سندھ پولیس نے اسکرین نہیں ہٹائی، سی ویو پر کسی بھی پروگرام کی اجازت ڈی ایچ اے کی جانب سے دی جاتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پر سکیورٹی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو ہنگامی خط ارسال کر دیئے جن میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں پاور شو کے موقع پر سکیورٹی خدشات اور نقص امن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔

  • مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت

    مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت

    لاہور:مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت ،اطلاعات کے مطابق الیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن(ایمرا)کےصدرمحمدآصف بٹ،ایمراسیکرٹری سلیم شیخ اور ایمرا باڈی نے ایمرا کےکونسل ممبر اور92 نیوزچینل کےرپورٹرخاورمغل اور ایمرا نیوز چینل رپورٹر راشد کو پاکستان تحریک انصاف کےغنڈہ گرد عناصرکی جانب سےمینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہےپی ٹی آئی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے 92 نیوز چینل سے وابستہ نوجوان صحافی خاور مغل اور ایمرا نیوز چینل کے رپورٹر راشدوٹوکو صحافتی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران جلسہ گاہ تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل اور قابل مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی ٹی آئی کو پاکستان کی صف اول اور قومی سطح کی سیاسی جماعت بنانے میں صحافتی برادری کا بھرپور کردار رہا ہےجس کی بدولت یہ جماعت برسراقتدار آئی اور عمران خان وزیراعظم پاکستان بنے۔مگر اپنی نااہلی کی وجہ سے اقتدارسےفارغ ہونے کاغم اور غصہ میں صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرناکسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ایمرا باڈی نے نوجوان صحافی خاور مغل اور راشدوٹوپر ہونےوالے تشدد پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران، صدر پنجاب شفقت محمود اور صدر لاہور شیخ محمود سمیت تمام انتظامی عہدیداران کو وارننگ ہے کہ اپنے غنڈہ گرد عناصرکومیڈیا رپورٹرز اور سٹاف سمیت کسی سے بھی بدتمیزی کرنے سے باز رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوان صحافی خاور مغل کی ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کی جانب سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے ناخوشگوارواقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائیں ورنہ ایمرا باڈی دیگر صحافتی تنظیموں اور صحافی برادری کےہمراہ مل کرآج ہونے والے سیاسی اجتماع کا بائیکاٹ کرے گی۔اور جب تک نوجوان صحافی خاور مغل اوع راشد وٹو سے باضابطہ معذرت نہ کی جائے ہر تقریب کا میڈیا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

  • مائیکل ڈگلس کابیٹی کیریز زیٹا کو سالگرہ پر دل کو چھونے والے پیغام

    مائیکل ڈگلس کابیٹی کیریز زیٹا کو سالگرہ پر دل کو چھونے والے پیغام

    لندن: مائیکل ڈگلس کابیٹی کیریز زیٹا کو سالگرہ پر دل کو چھونے والے پیغام ،اطلاعات کے مطابق مائیکل ڈگلس نے بیٹی کیریز زیٹا کو سالگرہ پر دل کو چھونے والے پیغام کے ساتھ مبارکباد دی۔

    مائیکل ڈگلس نے اپنی بیٹی کیریز زیٹا پر اس کی 19ویں سالگرہ پر ایک دل دہلا دینے والے صوتی پیغام کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

    انسٹاگرام پر جاتے ہوئے، جان لیوا کشش اداکارنےایک خوبصورت خواہش کےساتھ اپنی بیٹی کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی۔ “سالگرہ مبارک ہو میری کیریز زیٹا!” اداکار کو وائس میمو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    اس نے مزید کہا، “یہ تمہارا بوڑھا آدمی ہے! آپ کے بارے میں چمک رہا ہے، آپ پر بہت فخر ہے اور آپ کو ایک عظیم نئے سال کی خواہش ہے!”

    “یہ شاندار ہونے والا ہے اور آپ بہترین ہیں۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں!” مائیکل نے ان کلمات کے ساتھ یہ پیغام بھیجا اوربیٹی کے لیے خوشیوں بھرا جہاں بنا دیا

    تصویر میں، 19 سالہ سالگرہ کی لڑکی سفید کوٹ کے ساتھ دلکش نظر آرہی ہے اور اس کے کندھے پر اس کے مکمل بھورے بال پڑے ہیں۔کیریس نے تبصرے کے سیکشن میں اپنے والد کی تعریف کی جب اس نے دلی خراج تحسین کے لیے اظہار تشکر کیا۔

    اس نے لکھا، “بہت شکریہ دادا! آپ دنیا کے سب سے شاندار والد اور پریرتا ہیں۔

    کیریز نے مزید کہا، “آپ جو کچھ میرے لیے کرتے ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔مائیکل کی بیوی اور کیریز کی والدہ، کیتھرین زیٹا جونز نے تصویر پر “محبت” کا تبصرہ کرتے ہی دلوں کو گرا دیا

  • جنرل ندیم رضا سے نائیجیرین ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعلقات اورمعاملات پرپیش رفت

    جنرل ندیم رضا سے نائیجیرین ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعلقات اورمعاملات پرپیش رفت

    راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائیجیرین ہم منصب نے ملاقات کی، جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا گیا جبکہ نائیجیرین چیف نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیجیریا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل لکی ایلونئے نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل لکی ایلوونی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائیجرین ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سکیورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نائیجیرین چیف نے کہا کہ باہمی مفید بات چیت اور رابطوں سے دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون اورمفاہمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا جبکہ نائیجیرین چیف نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 طیارہ اپنی منفرد جنگی صلاحیتوں کے ساتھ نائیجیریا کی سکیورٹی ضروریات پورا کر رہا ہے۔

  • جمہوریہ چیک کی ہیروئن اسمگلر ماڈل ٹیریزا پربھی سپریم کورٹ مہربان ہوگئی

    جمہوریہ چیک کی ہیروئن اسمگلر ماڈل ٹیریزا پربھی سپریم کورٹ مہربان ہوگئی

    اسلام آباد :جمہوریہ چیک کی ہیروئن اسمگلر ماڈل ٹیریزا کو بھی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،اطلاعات کے مطابق جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ہیروئن اسمگلنگ کیس میں جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کی بریت کیخلاف کسٹمز کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟ وکیل کسٹمز نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے 23اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کیس بنتا ہوگا تو ہی نام سٹاپ لسٹ میں شامل کریں گے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزمہ کی بریت درست ہے۔عدالت نے ہیروئن اسمگلنگ کیس میں ماڈل ٹیریزا کی بریت کیخلاف کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی۔دو روز قبل سپریم کورٹ نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا تھا۔

    وکیل کسٹم وقاراے شیخ نے بتایا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزاکومنشیات کیس میں 8سال کی سزاسنائی لیکن ایپلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کر دیا۔

    خیال رہے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے دسمبر 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹریزا کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا

    بعد ازاں لاہور سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو اپریل 2019 میں قید کی سزا سنائی اور ٹرائل کورٹ نے شریک ملزم حفیظ کو عدم شوائد کی بنیاد پر بری کیا گیا تھا جبکہ ماڈل ٹریزا کوٹ لکھپت جیل میں قید تھی۔

  • پی آئی اے کی آسٹریلیا کی پہلی  پرواز ہی تاخیر کا شکارہوگئی

    پی آئی اے کی آسٹریلیا کی پہلی پرواز ہی تاخیر کا شکارہوگئی

    اسلام آباد :پی آئی اے کی آسٹریلیا کی پہلی پرواز ہی تاخیر کا شکارہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی ڈاریکٹ پرواز آسٹریلوی سول ایوایشن کی اجازت سے 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہونی تھی جو کہ وقت پر نہ ہوسکی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تاہم آخری وقت میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزارت داخلہ اس صورت حال پرحرکت میں آگئی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو پرواز موخر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے جائزہ مکمل ہونے تک اپنی پہلی دو پروازیں موخر کررہا ہے

    ترجمان کی طرف سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فیصلہ پاکستانی سیکیورٹی صورتحال اور ائیرپورٹس کے نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کے تناظر میں کیا گیا ہے

    ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانہ آسٹریلوی حکام سے مکمل رابطہ میں ہے اور مکمل تعاون فراہم کررہا ہے،پہلی دو پروازوں کے مسافروں کو کال سینٹر کے ذریعے سے مطلع کیا جارہا ہے

  • الیکشن کمیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

    الیکشن کمیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

    الیکشن کمیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    ایف آئی اے نے کاروائی کی ہے اور پنجاب کے شہر فیصل آباد سے کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم نے الیکشن کمیشن اور اسکے عملے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم احسن احسان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے سیکورٹی بھی مانگی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہے ،

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ہرقسم کا تعاون کررہے ہیں حنیف عباسی کیس میں کہا گیا تمام جماعتوں کے کھاتوں کی جانچ پڑتال ہونی ہے، تحریک انصاف کے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہے،(ن)لیگ، پیپلز پارٹی کی باری آئے تو اسکروٹنی کمیٹی فعال نہیں ہوتی فارن فنڈنگ میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی یومیہ سماعت ہونی چاہیے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے درجنوں اکاؤنٹس پیش نہیں کیے،ممنوعہ فنڈنگ کی سزا پارٹی پر پابندی نہیں فنڈ ضبط ہوتے ہیں، تینوں پارٹیوں کا کیس ایک ساتھ گیا تو اداروں کی عزت بڑھے گی،

    اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس، عدالتی حکم پر عملدرآمد، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

  • شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی جوانوں کی تدفین کردی گئی

    شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی جوانوں کی تدفین کردی گئی

    راولپنڈی :شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی جوانوں کی تدفین کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دوران ڈیوٹی حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیض گنج کے علاقے لوٹھی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعجاز شر نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے اپنی مٹی اور وطن پر قربان ہوگیا۔

    شہید فوجی کی میت آبائی گاؤں سمندر خان شر پہنچنے پر ہر آنکھ اشق بار رہی جبکہ شہید اعجاز علی شر کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    جنازے میں اعلیٰ فوجی افسران، اسسٹنٹ کمشنر سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی، شہید اعجاز علی 59 بلوچ رجمینٹ کا سپاہی تھا، شہید نے 6 ماہ قبل شادی جبکہ شہید کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جبکہ جوابی حملے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا، فوجی جوانوں نے بھی حملہ آوردہشت گردوں کو موثر جواب دیا۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں فیصل آباد کے 36 سالہ حوالدار طارق یوسف ، سپاہی سلمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد، سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • بھارت:ہندو لڑکی کے اغوا کے الزام میں مسلمانوں کے گھر جلادیے گئے

    بھارت:ہندو لڑکی کے اغوا کے الزام میں مسلمانوں کے گھر جلادیے گئے

    اترپردیش:بھارت میں ہندو لڑکی کے اغوا کے الزام میں مسلمانوں کے گھر جلادیے گئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ہندوتوا ہجوم نے لڑکی اغوا کرنے کے الزام میں مسلمانوں کے دو گھروں کو نذر آتش کر دیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انتہا پسند مشتعل گروہ نے ہندوخاتون کے اغوا کا الزام لگا کر ایک مسلمان شخص کے دو گھروں کو آگ لگا دی ہے۔

    اترپردیش کے شہر آگرا میں جمعے کو ایک جم کے مالک ساجد نامی شخص پر الزام لگایا کہ اس نے ایک 22 سالہ لڑکی کے اغوا کیا ہے اس لیے اس کے دونوں گھروں کو لگا دی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ساجد اور لڑکی کے درمیان گہری دوستی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس لڑکی نے کہا کہ میں بالغ ہوں اور ساجد کے پاس اپنی مرضی سے آئی ہوں۔

    دوسری جانب علاقے کے سینیئر پولیس آفسر نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں افراد اپنی مرضی سے ساتھ رہ رہے ہیں اور پولیس جلد ہی دونوں کو عدالت لے کر آئے گی۔

    علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے گروہ کا تعلق ’دھرم جگران سمانوے سنگھ‘ سے ہے اور اسی گروہ نے جمعے کو علاقے میں زبردستی دکانیں بند کروائیں تھیں۔

    دھرم جگران سمانوے سنگھ گروہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرعلاقے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔