Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی  کو اپوزیشن  لیڈر کیلئے نامزد کر دیا

    مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا

    اسلام آباد:مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر ریا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق نے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لیے نامزد کرکے سب کوحیران کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجی جانے والی درخواست پرمونس الٰہی ، ایم این اے فرخ اقبال اور حسین الٰہی کے دستخط موجود ہیں‌ جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پرچوہدری حسین الٰہی کو دیکھنا چاہتی ہے
    ·

    دوسری طرف باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے سربراہ ، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا ہے سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا

    قبل ازیں وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی مان گئے، نئے وفاقی وزرا سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، ن لیگ کے جاوید لطیف،بی این پی کے آغاحسن اورہاشم نوتیزئی نے حلف اٹھایا چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے ق لیگ کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے بحثیت وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا .

    وفاقی کابینہ میں مزید توسیع بھی ہو گی، وفاقی کابینہ میں دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی، بلاول زرداری کی لندن سے واپسی پر کابینہ میں مزید توسیع ممکن ہے،

    قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے دو روز بعد ہی قلمدان میں تبدیلی وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لے لیا ،وزیر اعظم نے احسان مزاری کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیدیا وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قلمدان میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    وزیر اعظم نے طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے,خارجہ امور کی زمہ داری واپس لی گئی طارق فاطمی کو گزشتہ روز ہی معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کیا گیا تھا،

     

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    لاہور : ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا گورنر کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ان کوسنا گیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ صدر کیس میں فریق نہیں تھے انہیں کیسے ہدایات جاری ہوسکتی ہیں، آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

    یاد رہے لاہورہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسےحلف نہ لینے کے خلاف کیس میں صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کیلئے مقرر کریں۔

    لاہورہائی کورٹ نے صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گورنرپنجاب حلف لینےسے انکار نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسےحلف نہ لینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دلائل کے لئے پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمے میں کہا کہ آپ ایک اہم کیس میں پیش ہوئےہیں، آپ کومکمل تیاری کرکے آنی چاہیے تھی، اسمبلی میں ہونیوالی پروسیڈنگ کوہم ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں؟

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • صیہونی فورسزکا ایک بارپھر مسجد اقصیٰ حملہ:اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    صیہونی فورسزکا ایک بارپھر مسجد اقصیٰ حملہ:اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    غزہ: صیہونی فورسزکا ایک بارپھر مسجد اقصیٰ حملہ:اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب ،اطلاعات کے مطابق صیہونی فورسز نے مسلسل دوسرے جمعے بھئ مسجداقصی ٰپر دھاوا بول دیا، فلسطینیوں پرفائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 43 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی ، مسلسل دوسرے جمعے کو بھی صیہونی فورسز مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔

    فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا اور اُن پر تشدد کیا ، ساتھ ہی نمازیوں پر دستی بم پھینکتے ہوئے ربر کی گولیاں برسائیں۔

    فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کا دفاع پتھروں سے کیا، صیہونی فورسز کی فلسطینیوں پر مسجد اقصی کے اطراف چھت سے فائرنگ ا ور شیلنگ کے نتیجے میں تینتالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

    غیرجانبدار ذرائع کے مطابق اس دوران صیہونی فورسز نےفلسطینیوں کی آنکھوں اور سر کو نشانہ بنایا۔

    عرب لیگ نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو مسلمانوں کے جذبات کی تضحیک قرار دیا۔عرب لیگ نے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کو بھی عبادت سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصی پر یہ پانچواں حملہ ہے۔

    دوسری طرف انڈونیشیا کی درخواست پراسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ کا ہنگامی اجلاس آئندہ سوموار کو سعودی عرب میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔

    جمعرات کو او آئی سی نیوز ایجنسیوں کے فیڈریشن نے کہا کہ اجلاس مسجد الاقصی پر روزمرہ اسرائیلی حملوں کے دوران اس کے دروازوں کو بند کر کے انتہاپسندوں اور قابض اسرائیلی کی افواج اور اس کے اندر عبادت کرنے والوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کئی فعال بین الاقوامی جماعتوں کے ساتھ رابطے اور مشاورت کی۔ او آئی سی نے القدس میں اسرائیلی ریاستی تشدد کی مذمت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ القدس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظرعالمی برادری ، مسلم امہ اور عرب ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے حوالے سے اسرائیل کو پابند بنانا ہوگا۔

    خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اوریہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • سعودی عرب: اسلامی مالیاتی نظام مضبوط ہونے لگا:اثاثے 3 ٹریلین ریال ہوگئے

    سعودی عرب: اسلامی مالیاتی نظام مضبوط ہونے لگا:اثاثے 3 ٹریلین ریال ہوگئے

    ریاض:سعودی عرب: اسلامی مالیاتی نظام مضبوط ہونے لگا:اثاثے 3 ٹریلین ریال ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں البرکہ فورم کا افتتاح کردیا گیا، مملکت میں اسلامی مالیات 7.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق گورنر مدینہ منورہ کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد نے البرکہ اسلامی اکنامک فورم کا افتتاح کردیا۔

    اس کا عنوان ڈیجیٹل اکانومی اور مستقبل پر نظر ہے، اس میں سرمایہ کاری، فنڈنگ اور معیشت کے شعبوں کے ممتاز ماہرین شریک ہیں۔ مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ممدوح بن سعود بن ثنیان آل سعود بھی سیمینار میں پیش پیش ہیں۔

    البرکہ فورم کے چیئرمین عبداللہ صالح کامل نے استقبالیہ خطاب میں البرکہ سیمینار اور اس کی تاریخ کا تعارف پیش کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ 42 برس قبل معروف سعودی سرمایہ کار شیخ صالح کامل نے اس کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اسلامی معیشت کے لیے صالح عبداللہ کامل ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔

    البرکہ فورم کے چیئرمین نے توجہ دلائی کہ دنیا بھر میں اسلامی معیشت سے دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے، مملکت نے اس حوالے سے جس حکمت عملی کا اعلان کیا ہے وہ بہت اعلیٰ درجے کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی بدولت مملکت اسلامی مالیاتی نظام کا عالمی مرکز بن رہی ہے، یہ سعودی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت سے مناسبت رکھتی ہے۔

    سینٹرل بینک کے گورنر کے سیکریٹری برائے تحقیقات و عالمی امور ڈاکٹر فہد الدوسری نے بھی سیمینار سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیات 7.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، مملکت میں اسلامی مالیاتی پروگرام کے اثاثے 3 ٹریلین ریال کے لگ بھگ ہیں۔ یہ شعبہ مملکت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • بلاول بنو گے؟ نہ بھئی نہ !! پی ٹی آئی کے نئے ترانے نے دھوم مچادی:نوجوانوں نے انکارکردیا

    بلاول بنو گے؟ نہ بھئی نہ !! پی ٹی آئی کے نئے ترانے نے دھوم مچادی:نوجوانوں نے انکارکردیا

    لاہور : بلاول بنو گے؟ نہ بھئی نہ !! پی ٹی آئی کے نئے ترانے نے دھوم مچادی:نوجوانوں نے انکارکردیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مینار پاکستان کے اقبال پارک میں ہونے والے کامیاب جلسے نے نئی تاریخ رقم کردی، ایک پارٹی ترانے نے سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

    لاہور جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آمد پر شرکاء سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دیئے، مختلف ترانے اور ملی نغمے بھی ان کا لہو گرما رہے تھے۔

    ایسے میں اسٹیج پر ایک گلوکار کی جانب سے نیا پارٹی ترانہ گایا گیا جسے اس سے پہلے کسی جلسے میں نہیں سنایا گیا سن کو لوگوں میں اور بھی جوش اور ولولہ پیدا ہوا۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=UdlG6Ie6tHU

    جیسے ہی گلوکار نے "لیڈر ہو تو ہو ہمارے خان جیسا” گانا شروع کیا تو وہاں موجود شرکاء میں بجلی سی دوڑ گئی اور سننے والے اس ترانے کے بول دل لگا کر سنتے رہے۔

    جب گلوکار اس شعر پر پہنچا کہ "بلاول بنو گے نہ بھئی نہ، نواز بنو گے نہ بھئی نہ، لیکن جیسے ہی گلوکار نے کہا عمران بنو گے تو پنڈال میں موجود ہر شخص بولا ، ہاں بھئی ہاں، پی ٹی آئی کے جلسے میں اس منفرد گانے پر شرکاء جھومتے رہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: مودی کا دورہ وادی :اتوار کو مکمل ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر: مودی کا دورہ وادی :اتوار کو مکمل ہڑتال کا اعلان

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر: مودی کا دورہ وادی :توار کو مکمل ہڑتال کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف24اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی جائیگی جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموں کشمیرمیں گھناﺅنے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔

    قابض بھارتی انتظامیہ نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میںنام نہاد سیکورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔نریندر مودی 24اپریل کو مقبوضہ علاقے کا ایک روزہ دورہ کریںگے۔

    ادھربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ (سی پی آئی-ایم) نے نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری اور انہیں ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی ایم کے رہنما غلام نبی ملک نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں نے نوجوانوں اور حکام کے درمیان صرف ایک دراڑ پیدا کی ہے اور صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بے حد بے اطمینانی پیدا ہوئی ہے جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان پہلے ہی بہت سے چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں جن میں روزگار کے مواقع کی کمی اور دیگر مسائل شامل ہیں اورایسے حالات میں انہیںبلاوجہ ہراساں اور گرفتار کرنا انہیں مزید دیوار سے لگا دینے کے متراد ف ہے۔

  • مریم نواز کو گورنرپنجاب لگانے کے منصوبے بن رہے ہیں:اہم شخصیت کا انکشاف

    مریم نواز کو گورنرپنجاب لگانے کے منصوبے بن رہے ہیں:اہم شخصیت کا انکشاف

    لاہور:مریم نواز کو گورنرپنجاب لگانے کے منصوبے بن رہے ہیں:اہم شخصیت کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک معتبرشخصیت نے ایک اہم شخصیت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف اپنے بھائی کووزیراعظم ، بھتیجے کووزیراعلیٰ پنجاب اور اب اپنی بیٹی کو گورنرپنجاب لگانا چاہتے ہیں ،

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں سینئرصحافی مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کو موجودہ گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے یہ بتایا ہے کہ ن لیگ اب مریم نواز کو گورنرپنجاب لگانا چاہتی ہے جس کے لیے ان کے منصوبے مکمل ہیں‌

    یاد رہے کہ اس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے ورنرپنجاب عمرسرفرارچیمہ نے سینئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آنے والے دنون میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اپنا موقف گوش گزار کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق پی این این پرکھرے سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح ان کا بھی یہ نظریہ اور ماٹو ہے کہ کوئی بھی ہوہرکسی نے اپنا حساب دینا ہے اوراگرکسی کا کوئی رشتہ داربھی اس میں ملوث ہے تو وہ بھی جوابدہ ہوگا

    اس حوالے سے جب سینئر صحافی مبشرلقمان نے ایک سوال پوچھااور آنے والے دنوں کے حوالے سے خبردار کیا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک آپ کی پارٹی کے بہت سے لوگوں کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں تو اس کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہا کہ ہمارے گاون میں اکثریہ مثال دی جاتی ہے کہ جنّہے کھادیاں گاجراں پیٹ اونہاں دے پیڑ، جو کرے سو بھرے گا

    عمرسرفرازچیمہ نے مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ آئین کے مطابق کام کررہے ہیں اورکوئی غلط کام نہیں کریں‌گے ان کایہ بھی کہنا تھا کہ وہ صوبے میں آئینی کردار کے حوالےسے بہت کلیئر ہیں

    گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نےکہا کہ پی ٹی آئی انتقام پریقین نہیں رکھتی بلکہ احتساب کوسسٹم کے لیے اچھا سمجھتی ہے ، پی پی پی اور ن لیگ کے ایک دوسرے کے خلاف کیسز ان کے اپنے دور کے ہیں ، عمران خان نے ان پرکوئی کیس نہیں کیا

    ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہمیشہ ایسے لوگوں کو موقع دیا گیا جن کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ ممکن ہے کہ بہتر انداز سے کام کرسکیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ 1996 میں بننے والی پارٹی میں مڈل کلاس کو آگے لانے کی کوشش کی گئی ، شایدیہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کو موقع دیا گیا

    ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز چیمہ نے کہا کہ بہرکیف عثمان بزدار نے نیک نیتی سے کام کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی برادری میں پاکستان کا مقام بلند کیا اوریہ ہے کسی ملک کی عزت کے لیے بڑا اعزاز ہے

  • پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ:میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی:عمران خان کا بڑا اعلان

    پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ:میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی:عمران خان کا بڑا اعلان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، پاکستانی میر صادق اور میر جعفر سے مل کر سازش کی گئی، امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا، تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، سامراج کے جوتے پالش کرنے والوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، لاہور کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، مجھے پتہ تھا کہ لاہور مجھے مایوس نہیں کرے گا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، یہ اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ قوم جاگ جائے، میرے ماں باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، میرے ماں باپ نے پاکستان کی تحریک میں شرکت کی تھی، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ تم خوش قسمت ہو جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو، میرے ماں باپ نے مجھے کہا کہ آپ خوش قسمت ہو کہ آزادملک میں پیدا ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہوں نے ہماری حکومت کو نشانہ بنایا، کیا عمران خان نے لندن میں فلیٹ لیے، کوئی فیکٹریاں لگائیں، میرے پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے توشہ خانہ سے کوئی چیزیں لیں، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا تب ہماری حکومت کو سازش سے گرادیا، نوازشریف، بے نظیر کی حکومت جب بھی گری کرپشن کی وجہ سے گری، مجھ پر توشہ خانہ کیس کا الزام لگایا جا رہا ہے، وزیراعظم، وزرا کو جو بھی تحفہ ملتا ہے وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے زمانے میں یہ 15 فیصد دے کر تحفہ لے لیتے تھے، ہماری حکومت نے 50 فیصد دے کر تحفے خریدے، میں نے جو بھی تحائف خریدے وہ ریکارڈ پر ہیں، میں اپنا خرچ خود اٹھاتا ہوں، توشہ خانہ کے پیسوں سے میں نے سڑکوں کو ٹھیک کیا، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں تھا، اپنے گھر کی دیوار بنانے کے لیے میں نے حکومت سے پیسہ نہیں لیا تھا، پروپیگنڈا کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں مجھ سے کم پیسہ کسی وزیراعظم نے خرچ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ غلامی قبول کرنی ہے نا یہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اب سب کو پتہ چلا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، باہر مسلط ہونے والی حکومت سلیکٹڈ ہوتی ہے، میں آج لائحہ عمل دوں گا کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کرونگا، غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، جوتے پالش کرنے والا آج ہم پر مسلط ہے، جب سے وزیراعظم بنا یہ کوشش تھی کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی بنے، ایسی خارجہ پالیسی جس کے تحت تمام فیصلے اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے ہوں، یہ لوگ پاکستانیوں کو حکم دیتے تھے، ایک ٹیلیفون پر ساری باتیں منوا لیتے تھے، ان لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی، میں اپنی قوم کیلئے فیصلے کرتا ہوں، غلامی کو قبول نہیں کریں گے، عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھائی۔

    سابق وزیراعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس ختم ہورہی تھی، روس سے گیس معاہدہ کرنا تھا، پٹرول اور ڈیزل کو ہم کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس جانے کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا تھا، روس سے ہمیں گندم بھی 30 فیصد کم قیمت پر مل رہی تھی، روس اس لیے گیا تھا اس سے میری عوام کو فائدہ ہونا تھا، مہنگائی میں کمی آنی تھی، ہمیں روس سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی تھی وہ بھی کم قیمت پر مل رہی تھی، ہندوستان امریکا کا قریبی اتحادی ہے، امریکا نے اسے بھی منع کیا کہ تیل نہ خریدو جس پر اس نے انکار کر دیا، چین سے تعلق بھی پسند نہیں آیا اور باہر سے سازش ہونی شروع ہوئی، ہندوستان کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کیلئے ہے، یہ سازش کبھی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک ملک کے اندر میر جعفر اور میر صادق نہ بیٹھے ہوں، یہاں بھی میر صادق اور میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے بیرونی سازش میں حصہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، سب سے بہترین کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور حکومت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے ملکی تاریخ میں ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، ہم نے کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی اختیار کی، کورونا کے دوران ہم نے اپنا ملک بھی بچایا اور اپنی معیشت بھی بچائی، شوگر مافیا کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، ہم نے شوگر مافیا کا مقابلہ کیا اور کسانوں کو پیسے دلوائے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 5 فصلوں کی پیداوار پچھلے سال ہم نے کی، دنیا کہہ رہی تھی ہماری معیشت درست راستے پر نکل پڑی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، مشرف نے ایک فون پر گھٹنے ٹیک دیئے، ہر فورم پر کہا یہ ہماری جنگ نہیں، مجھے طالبان خان کہا گیا، فارن پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے بنائی جاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، جنگ سے 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا، کبھی کوئی کمیشن بنا؟ جب انٹرویو میں مجھ سے اڈے دینے کا پوچھا تو میں نے’ابسولیٹلی ناٹ‘ کہا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، امریکا کے لیے کیوں اپنے لوگوں کو قربان کروں؟ امریکا کو چیری بلاسم بوٹ پالش کرنے والے چاہئیں تھے، شہباز شریف کہتا ہے ہم غلام ہیں آپ کے جوتے پالش کریں گے، کبھی اس لیڈر کو ووٹ نہ دینا جن کی جائیدادیں باہر ہوں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کبھی سامراج کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے، ان کو اس طرح کے کرپٹ غلام پسند ہوتے ہیں، پاکستان میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جس ملک کے لیے ہم جنگ لڑ رہے تھے وہی ڈرون حملے کر رہا تھا، ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈرون حملوں کے خلاف ایک دفعہ نواز شریف نے مذمت نہیں کی تھی، ڈرون حملوں کے خلاف میں نے ہر جگہ احتجاج کیا، باہر سے سازش پلان ہوئی اور اندر میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے سفیر کو امریکی آفیشل کہتا اگر تم نے عمران خان کو عدم اعتماد میں نہ ہرایا تو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی امریکی آفیشل کو پتا تھا، کہتا ہے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، کیا یہ جرم تھا روس گیا اور اڈے دینے سے انکار کیا؟، کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں تھا اور سفیر کو میسج دیا گیا، اگلے دن عدم اعتماد اسمبلی میں لے آتے ہیں، سندھ ہاؤس میں 20، 20 کروڑ میں ضمیر بکنے شروع ہو جاتے ہیں، مونس الہیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں باقی سب چلے گئے، بکرا عید کی طرح ان کی بولیاں لگیں، سندھ ہاؤس میں بند کیا گیا، بڑے ادب سے عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا بولیاں لگانا یہ آئین وقانون کے خلاف نہیں ہے؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دو یا نہ دو خدا کے واسطے کبھی ضمیر فروشوں کو ووٹ نہ دینا، ضمیر فروشوں کو کسی بھی حلقے میں جیتنے نہ دینا، اگر ضمیر فروش کو جیتنے دیا تو ملک سے غداری کریں گے؟ عدالتیں بھی رات بارہ بجے کھل جاتی ہیں؟ میرے دونوں اسپیکر اسد قیصر، قاسم سوری ہیرو ہیں، آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، 30 سال سے ملک لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ضمانت والے شخص کو کوئی چپڑاسی بنا دے، پاکستان میں ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، اس کے بیٹے کو چیف منسٹر بنا دیا گیا، چیری بلاسم نے کہا تھا زرداری کا پیٹ پھاڑوں گا؟ نوازشریف نے دو دفعہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری، نواز شریف مل کر فضل الرحمان کو ڈیزل کہتے تھے، اس سے زیادہ ملک پر کیا ظلم ہوگا تھری اسٹوجز کو مسلط کیا گیا، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، کبھی ان کو تسلیم نہیں کرونگا، اندازہ نہیں انہوں نے پاکستان پر بہت بڑا ظلم کیا، ایسا کام تو پاکستان پر کوئی ایٹم بم بھی نہیں کرسکتا، پاکستان کیوں عظیم ملک نہیں بن سکا؟ وہ قومیں برباد جو چھوٹے چوروں کو جیل اور بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑے، شہباز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، ایف آئی اے افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز، داماد، نوازشریف کے دونوں بیٹے بھاگ گئے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے طیارے میں بیٹھ کر بھاگ گیا، ایسے لوگوں کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔

    روس اور چین سے پاکستان کی دوستی پاکستان دشمنوں کوگوارا نہ ہوئی اورسازشیں شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔

    لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخرید کر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔

    آزاد خارجہ پالیسی

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔

    روس کیوں گیا

    عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔

    روس، چین تعلقات، سازش

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجیس بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی، معیشت بہتر ہو رہی تھی۔

    ریکارڈ ڈالرز

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نےبھیجے پاکستان کی تاریخ میں ہم سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا 6ہزار ارب روپے، خطےمیں سب سےکم بےروزگاری پاکستان میں تھی، کوروناوباکےدوران پاکستان کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے مثال دی جاتی تھی کوروناوبامیں پاکستان نےاپنےلوگ اورمعیشت بچائی۔

    ایبسلوٹلی ناٹ

    عمران خان نے کہا کہ باہر بیٹھے سامراج کو ایک اور مسئلہ تھا مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنےٹیک دیئے تھے مشرف کسی اورجنگ میں ہمیں لےکر گیا میں پہلےدن سےاس فیصلےکیخلاف تھا میں کیوں کہہ رہاتھاکہاس جنگ کیخلاف ہوں؟ کون ساملک کسی اورملک کیلئےاپنےآپ کوقربان کرتاہے کسی اورکی جنگ میں 80ہزار قربانیاں دیں کسی اورکی جنگ میں100ارب ڈالر سے زائد ملک کانقصان ہوا کبھی کوئی کمیشن نہیں بیٹھاکہ تحقیقات کی جائیں، انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ امریکا کو اڈے دیں گے پوچھتا ہوں کیا ایبسلوٹلی ناٹ کے علاوہ میرے سے کسی اور جواب کی امید رکھتےتھے باہر بیٹھے سامراج کوچیری بلاسم چاہیےتھےاس لیے مجھ سے مسئلہ تھا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میری باہر کوئی جائیداد نہیں ہے عوام سےکہتا ہوں ان کو ووٹ دو جن کا کچھ بیرون ملک نہ پڑا ہو۔

  • پی ٹی سی ایل نے کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک نہیں کیا:پیمرا

    پی ٹی سی ایل نے کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک نہیں کیا:پیمرا

    لاہورپی ٹی سی ایل نے کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک نہیں کیا:اطلاعات کے مطابق پیمرا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے کی لائیو کوریج کو کیبل پرپابندی نہیں لگائی گئی ،

     

    دوسری طرف مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ اے آر وائی کوکیبل پرپابندی نہیں لگائی گئی ،

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اے آر وائی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کرنے پر پی ٹی سی ایل نے کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک کردیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کے جلسے کی کوریج کرنے پر ملک کے مختلف شہروں میں کیبل پر اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں، پی ٹی سی ایل نے بھی کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک کردیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ظفروال، ڈسکہ، مانسہرہ میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات نہیں دکھائی جارہیں۔

    مینار پاکستان اور اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں بھی خلل آرہا ہے، مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈںگ بھی کی جارہی ہے۔

    لاہو ر کے مختلف علاقوں میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں، پی سی ایس آئی آر، کالج روڈ اور اطراف میں نشریات بند ہیں۔

    ادھر سندھ پولیس بھی سی ویو پر پی ٹی آئی کے پروگرام میں پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے اسکرین بند کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • بلاول زرداری کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

    بلاول زرداری کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

    لندن:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کا مشن لندن، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور قاسم گیلانی بھی شریک ہوئے، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

    نواز شریف سے ملاقات کے لئے بلاول بھٹو زرداری حسن نواز کے دفتر پہنچے، حسن اور حسین نواز نے باہر آکر استقبال کیا جبکہ سابق وزیراعظم نے چیئرمین پی پی پی کو خوش آمدید کہا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ‏روپے کی قدر کو بحال کرنا کوئی آسان نہیں مشکل کام ہے،عمران خان کی حکومت کا خاتمہ پہلا ٹارگٹ تھا ، عمران خان سے جان چھڑانا بھی بہت مشکل تھا،‏یہ ہر بات پر آئین اور قانون سے ٹکر لے رہے ہیں، ‏معیشت کو بہترکرنے میں بہت وقت لگےگا،عمران خان سےنجات حاصل کرنابہت ضروری تھا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے، وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف نے قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    ملاقات میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرونی سازش نہیں جمہوری سازش تھی، ہم جمہوری طریقے سے عدم اعتماد لے کر آئے، عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا، پاکستان کا کوئی شہری نہیں جو چاہتا ہوں ادارے اپنے دائرے سے باہر آکر کام کریں، پاکستان کی ترقی کیلئے جو کام پیپلز پارٹی کے حصے میں آئے گا وہ کریں گے۔

     

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کا جمہوریت کیلئے کردار بے مثال ہے، چارٹر آف ڈیمو کریسی کے تحت پاکستان ایک صحیح سمت میں چل رہا تھا، میاں صاحب سے بہت ضروری ملاقات ہے، ہم نے ایک بار پھر پاکستان کو جمہوریت کی بحالی کی طرف لے کر جانا ہے۔

    نواز شریف سے ملاقات سے قبل پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمٰن، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔