Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • عمران خان کےسابق سوشل میڈیا مینجرز نےاربوں روپے کےمنصوبےشروع کیے:جوقابل اعتبارنہیں لگتے

    عمران خان کےسابق سوشل میڈیا مینجرز نےاربوں روپے کےمنصوبےشروع کیے:جوقابل اعتبارنہیں لگتے

    اسلام آباد:عمران خان کےسابق سوشل میڈیا مینجرز نےاربوں روپے کے منصوبے شروع کیے:جوقابل اعتبارنہیں لگتے،کہا جارہاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق سوشل میڈیا منیجرز ارسلان جاوید اور فرحان جاوید کی ملکیتی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں اربوں روپے کے متعدد میگا پراجیکٹس شروع کیے۔

     

     

    گرانا، جو خود کو پاکستان کی پہلی آن لائن مارکیٹ پلیس کے طور پر برانڈ کرتی ہے، نے بھی عوام سے بڑے پیمانے پر فنڈز قبول کیے، یہاں تک کہ یہ ایک نان بینکنگ فنانس کمپنی (NBFC) کے طور پر رجسٹرڈ نہیں تھی۔لیکن اس کے باوجود یہ کمپنی لوگوں کوکاروبارکی صورت میں بہت زیادہ شیئرز دینے کا دعویٰ رکھتی ہے

     

     

    اب تک، رئیل اسٹیٹ کے تجزیہ کاروں کااپناذاتی خیال ہے کہ کمپنی نے عوام سے بڑے پیمانے پر 10 بلین روپے اکٹھے کیے ہیں، ان سے ملک کی شرح سود سے 3 گنا تک مقررہ منافع کا وعدہ کیا ہے۔

     

     

    گرانا اور اس سے ملحقہ برانڈو مارکیٹنگ اور ایجنسی 21 کے اثر و رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پنجاب بھر میں پنجاب پولیس کے متعلق اہم پراجیکٹس پرتشہرکررہی ہےجس کا کمپنی نے معاہدہ کیا ہوا تھا اور اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اشتہار دینے کا معاہدہ بھی ہے۔

     

     

    مخالفین کا الزام ہے کہ فرحان جاوید اور ارسلان جاوید نے عمران خان اور زلفی بخاری کے سوشل میڈیا منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں لیکن جیسے ہی عمران خان نے حکومت بنائی، ان کی کمپنی برانڈو مارکیٹنگ کو پی ٹی آئی حکومت سے بے پناہ فوائد حاصل ہوئے۔

     

     

    ایک تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ایک غیر معروف کمپنی طئے شدہ معاہدے کے مطابق حکومت پاکستان کی آفیشل میڈیا پارٹنر بن گئی۔

    برانڈو مارکیٹنگ، جو فرحان جاوید اور ارسلان جاوید کی ملکیت اور کنٹرول میں ہے، کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے "سرکاری منصوبوں کو طاقت دینے کے لیے حکومت پاکستان کے آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر” کے طور پر ایک کنٹریکٹ دیا تھا۔

    اسلام آباد میں واقع گرانا سے زلفی بخاری کے براہ راست روابط اور برٹش پاکستانی شفیق اکبر اور برادران ارسلان جاوید اور فرحان جاوید نے پی ٹی آئی کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کے ساتھ اس گروپ کے گٹھ جوڑ پر سوالات اٹھائے ہیں۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”484690″ /]

    گرانا نے مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ ارکان بشمول میجر جنرل (ریٹائرڈ) سعد خٹک کی خدمات حاصل کیں، جو اب کمپنی چھوڑ چکے ہیں اور سری لنکا میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم اس وقت گرانا گروپ ایڈوائزری بورڈ کے صدر ہیں۔

     

     

    کمپنی کے لیے کام کرنے والے سابق ملازمین کا الزام ہے کہ کمپنی ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جو اس نے سرمایہ کاروں سے کیے تھے اور اس نے جان بوجھ کر کمپنی کے اندرونی ڈھانچے اور قانونی تعمیل کو صارفین سے پوشیدہ رکھا ہے۔

     

     

    شفیق اکبر، گرانا اور امارت کے سی ای او، مشرقی لندن کے ایلفورڈ علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر تھے جو Steptons Estate Agents Ltd میں کام کرتے تھے، جیسا کہ Linkedin پر ان کے بائیو میں دعویٰ کیا گیا ہے۔

     

     

    گرانا اور امارت گروپ کے سی ای او نے Homzz Investments and Hotspots Management UK لمیٹڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ 2007 میں اکبر ڈگلس ایلن کے سینئر فنانشل ایڈوائزر تھے۔ برطانیہ میں کام کرنے سے پہلے،

    اکبر کے لنکڈن پروفائل کے مطابق 1998 اور 2002 کے درمیان ہنڈائی انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ میں مارکیٹنگ کے اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر چار سالہ تجربہ تھا۔

     

     

    اگران افراد اور انکی کمپنیوں کی پروفائل کا جائزہ لیا جائے تو یورپ اورخاص کربرطانیہ میں ایک قانونی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے طور پرسامنے آتی ہیں جو کوبہر کیف تسلیم کرنا پڑے گا کہ کہ کمپنی اوراس کے مالک اپنے شعبہ میں بہت زیادہ دسترس رکھتے ہیں ، رہا معاملہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا تواس حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ لیگل معاہدہ ہے توالگ بات اگرلیگل نہیں تواس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں‌

  • آرمی چیف سے تیونس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے تیونس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر بورہین ال کامل نے ملاقات کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانےکیلئے پرامید ہیں۔

    ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تیونس کے سفیر نےعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • عمران خان نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض

    عمران خان نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض

    اسلام آباد: گزشتہ حکومت نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض:سازشیں بےنقاب ، ایسا سچ جسے سازشوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی مگرآج وزیراعظم شہباز کے افطار ڈنر کی اندرونی کہانی نے پی ڈی ایم اتحاد کی بے بسی سب کے سامنے کھول کررکھ دی

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور ملکی کٹھن حالات کا مل کر مقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادیوں‌ کے سامنے بے بسی کے آنسوپیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگران حالات میں تمام اتحادیون کومل کرایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پرافطار ڈنر میں موجود بعض ارکان نے شہبازشریف کی طرف سے بے بسی کی باتیں سُن کرکہا کہ پھرتوعمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کو بہترانداز سے مینج کررکھا تھا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گفتگو کے بعد شہبازشریف نے اپنے اتحادیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا تو یہ تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کو بڑھایا جائے لیکن اگرابھی سےقیمتیں بڑھا دی گئیں تو پھرعوام کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا جوہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اگلے مرحلے میں قیتمیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے،، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ چینی کو باہر نہیں جانے دوں گا، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پی ایم ہاؤس میں تمام صوبوں کے افسران ہوں گے، عوام کی فلاح کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، ہر سال رمضان پیکج میں آٹا سستا ملتا تھا، اس مرتبہ کسی کو پروانہیں۔

  • بلقیس ایدھی صلہ رحمی اورانسانیت کاغیرمعمولی استعارہ تھیں۔،اللہ تعالیٰ‌ جنت عطافرمائے:عمران خان

    بلقیس ایدھی صلہ رحمی اورانسانیت کاغیرمعمولی استعارہ تھیں۔،اللہ تعالیٰ‌ جنت عطافرمائے:عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ کیا جاسکے گا۔اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی صلہ رحمی اور انسانیت کا غیر معمولی استعارہ تھیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلقیس ایدھی کی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزری، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ کیا جاسکے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو مقصدِ حیات بنانے والی شخصیت کے انتقال پر قوم سوگوار ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رب العزت سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں، بلقیس ایدھی کے اہلِ خانہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران و کارکنان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بلقیس ایدھی نے انسانیت کی فلاح و بہود کیلئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

     

     

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی صاحبہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

     

    انہوں نے کہا کہ عظیم ایدھی صاحب کی اہلیہ اور فیصل ایدھی کی والدہ کی روح کو اللہ سکون دے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس عظیم نقصان سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

     

    سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کی تمام زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزری۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

     

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ہمیشہ بلقیس ایدھی کی شکر گزار اور احسان مند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں مرحوم جناب عبد الستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس بانو ایدھی کی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مرحومہ بلقیس بانو ایدھی نے جس طرح ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت بے تحاشہ انسانیت کی خدمت کے کام کیئے اور مرحوم عبد الستار ایدھی کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑی رہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

    حسان خاور نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی پاکستان کی سب سے بڑی سوشل ورکر تھیں۔

    پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلقیس ایدھی انسانیت کا پرچار کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی سوشل ورکر تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر ایدھی صاحب کے شانہ بشانہ شب و روز انسانیت کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا سے جانے پہ دل دُکھی ہے کہ ایک انسان بے شمار انسانوں کو بے آسرا چھوڑ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی مختصرعلالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ، رمضان سے دو دن قبل انکو دل کا دورہ پڑا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

    فیصل ایدھی کا مزید کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ انہیں بلند فشار خون اور ضیابیطس کا مرض لاحق تھا۔

  • شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرکےپاکستان کےنام کردیا

    شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرکےپاکستان کےنام کردیا

    پاکستان کے بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،اطلاعات کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 239 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے 239 رنز کی اننگز سسکس کے خلاف ڈربی کے مقام پر کھیلی۔

    شان مسعودکاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

    شان مسعود کے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی یہ سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس کے ساتھ ہی شان مسعود کی 239 رنز کی اننگز کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔

    ادھرپاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کے لیے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس تیز گیند باز نے گلوسٹر کے خلاف پہلے دن 16 اوورز میں 81 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے تین وکٹیں 13 گیندوں کے دوران حاصل کیں جب انہوں نے ریان ہیگنس (6)، ٹام لیس (0) اور میٹ ٹیلر کو (4) پویلین واپس بھیج دیا۔

    یارکشائر کے صدر نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے شخص کو سائن کرتے ہیں جو واقعی اچھی رفتار سے بولنگ کرتا ہے تو آپ کے پاس قدرتی اسپیل ہوں گے جہاں وہ شاید کچھ کے لئے جاتا ہے اور جہاں وہ تین یا چار وکٹیں لیتا ہے۔

    گلوسٹر کی ٹیم 277 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یارکشائر نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنائے۔

  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے منع کرتے ہوئے ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور اگلے 15 روز کے لئے قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی حکومت آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے اوگرا کی جانب سے دو مختلف ورکنگ ارسال کر دی گئی ہیں، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 119 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرد گئی تھی۔

    اوگرا نے پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی، ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرولیم لیوی، جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کر کے بھی دوسری ورکنگ تیار کی گئی ہے، دوسری ورکنگ کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کی گئی تھی۔

  • عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا

    عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا

    لاہور:عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک سیاست میں مزید گرمجوشی دکھائی دینے لگی ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے ،

    اس حوالے سے کچھ سوالات بھی سوشل میڈیا پرآرہے ہٰیں‌،

    مثلا
    عمران خان سے پہلا سوال ؟

    خان صاحب توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی بریسلیٹ انگوٹھی یہ تمام چیزیں آپ نے کس طرح خریدی

    پھر یہ تمام چیزیں فروخت کرنے کے لئے دبئی کون لے کر گیا ؟

    آپ نے یہ تمام چیزیں کتنے روپے میں خریدی؟

    فروخت کی گئی گھڑی اور تمام چیزوں کے پیسے کس کے اکاؤنٹ میں دبئی میں رکھے گئے ؟

    اگر وہ پیسہ پاکستان آیا ہے تو وہ کس طریقے سے پاکستان آیا ؟

    اگر وہ پیسہ دبئی کے کس بینک میں پڑا ہے تو کیوں ؟

    لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے اصل کہانی یہ نہیں کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دئیے بلکہ اصل کہانی یہ ہے کہ گھڑی اور ہار حکومت سے کتنے میں خریدے اور کتنے میں بیچے گئے۔

    مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ سوال یہ ہے کہ تحائف خریدنے کے لئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے کیونکہ سابق وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ تو ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہتے ہیں گھڑی ملی تو بیچ دی، پھر کیا ہوا، یہ ہے ان لوگوں کی حقیقت، یہی عمران حکومت میں ملک پر مسلط تھے، پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے کرپٹ ٹولے کو باہر کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے تحائف بیچنے کی خود تصدیق کردی ہے، ابھی توشہ خانہ کے حوالے سے ٹیزر دیا ہے، ملزم اگر کوئی ہے تو عمران خان ہے، مالم جبہ، آٹا، چینی کیس کا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس کا ملزم ہے، ان کے تمام حقائق کو سامنے لائیں گے، کہتے ہیں کیا ہوا گھڑی ملی تو بیچ دی، یہ ہے ان لوگوں کی اصل حقیقت، یہ وہی وزیر جو ریڈیو، پی ٹی وی کو بیچنے کے چکر میں تھے، گھڑی، کفلنگ، انگوٹھیاں ملیں لیکن چیزوں کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا، کہا گیا نیشنل انٹریسٹ میں ریکارڈ نہیں دیا جاسکتا، گھڑی، کفلنگ، انگوٹھی دو کروڑ میں لیکر 18 کروڑ کی بازار میں بیچی، ان تمام چیزوں کے ریکارڈ نکال لیے گئے ہیں، گولڈ سے بنی کلاشنکوف بھی مس ہے، بنی گالہ سے نکلوائی جائے گی۔

  • معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

    معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

    کراچی:معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔اطلاعات کے مطابق بلقیس ایدھی گزشتہ 6 روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں معروف سماجی رہنما شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔

    بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا، بلقیس ایدھی کو بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مرض بھی لاحق تھا، رمضان سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔

    فیصل ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا انتقال پر اظہار افسوس

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلقیس ایدھی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

    انہوں نے بلقیس ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انسانیت کے لئے فخر تھیں، بلقیس ایدھی کی سماجی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہیں، مرحومہ نے اپنے شوہر عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھایا، ان کے انتقال سے ایک عہد ختم ہوا ہے۔

    یاد رہےکہ کل خاتون اول تہمینہ درانی نے بھی بلقیس ایدھی کی عیادت کی تھی اور ان کی صحت یابی کےلیے دعائیں بھی کی تھیں

  • ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کا الزام لگانے والے پتہ کریں کہ کس نےکیا؟مریم اورنگزیب

    ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کا الزام لگانے والے پتہ کریں کہ کس نےکیا؟مریم اورنگزیب

    لاہور:ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کا الزام لگانے والے پتہ کریں کہ کس نےکیا؟اطلاعات کےمطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک پر 4 برس سے مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بناتا رہا، عوام سے صرف اور صرف جھوٹ بولا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں، ہم نے ریکارڈ چوری کرکے کیا کرنا ہے، ان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان ان کے دور حکومت میں چھٹی پر گئے تھے، تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کے لیے نیب کو استعمال کیا، شہبازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خود 4 سال ریکارڈ غائب کرتی رہی، جو ریکارڈ ہمارے حق میں ہوگا اس کو چوری کرنے کی ضرورت نہیں، کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا، یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو گھڑی، کفلنگ اورانگوٹھیاں ملیں، یہ تمام چیزیں 14 کروڑ مالیت کی تھیں، 2 کروڑ جمع کرائے گئے، کفلنگ ، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18کروڑ روپے میں فروخت کیں، ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہوگی۔

  • جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پانچویں روز بھی پانی اور بجلی کی سپلائی نہیں ہوسکی، اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکام نے ڈربن شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا، جہاں اب تک سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں۔

    مقامی میڈیا نے پہلے 306 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس میں اب ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر اور مشرقی صوبہ کوازولو نتال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 341ہوگئی ہے۔

    جنوبی افریقہ میں مذکورہ صوبے کے سربراہ شیلے زکلالہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت سے اب تک 40,ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔پورا علاقہ پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔