Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • چوہدری نثاراکیلے نہیں آئے ساتھ بہت کچھ لےکرآئےہیں:   فضل الرحمن12ویں کھلاڑی:اللہ خیرکریں گے:عمران خان

    چوہدری نثاراکیلے نہیں آئے ساتھ بہت کچھ لےکرآئےہیں: فضل الرحمن12ویں کھلاڑی:اللہ خیرکریں گے:عمران خان

    اسلام آباد :چوہدری نثاراکیلے نہیں آئے کچھ ساتھ لے کرآئےہیں:فضل الرحمن 12 کھلاڑی ہیں:اللہ خیرکریں گے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی صورت استعفی نہ دینے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی ہو سکتی ہے میں گھر بیٹھ جاؤں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا، چودھری نثار سے ملاقات ہوچکی۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

    صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی، فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا،چوہدری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا اور ووٹنگ سے ایک دن پہلے میرا کارڈ سامنے آئے گا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے ہی اپنے سارے کارڈز شو کرچکی ہے اور ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے، یہ لکھ لیں کہ تحریک عدم اعتمادناکام ہوگی۔

    اتحادیوں سے متعلق انھوں نے کہا اتحادی 27 تاریخ کے جلسے کے بعد حکومت کیساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے ، تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج بچا ہوا ہے تو پاک فوج کی وجہ سے بچا ہوا ہے، فوج کیساتھ آج بھی اچھے تعلقات ہیں، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے ، فوج پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں ، پاکستان کو فوج کی سخت ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست چوری بچانے کے لئے ہے، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے میں ہار ماننے والا نہیں، جب تک زندہ ہوں ان چوروں کیساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

    شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیساتھ بیٹھ کر کام کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے میرے خلاف کٹھے ہوئے ہیں۔

    صدارتی ریفرنس پر عمران خان نے کہا سپریم کورٹ ریفرنس اس لئےبھیجا تاکہ ووٹوں کی خریدوفروخت پررکاوٹ آئے ، یہاں پرعرا ق کی طرح حملے کی ضرورت نہیں صرف 20ممبران پارلیمنٹ کو خریدیں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی ہونے دیں پتہ چلے گا کون استعفیٰ دیتاہے، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو نوازشریف نے خرید اہوا ہے، پاکستان میں لفافہ کلچرنوازشریف لیکر آیا ہے۔

    عمران خان نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس کا مقصدتحریک عدم اعتمادکی تاخیری ہرگزنہیں، یہ تومیں عدالت میں کہہ چکا ریفرنس اور پارلیمانی پروسیجرالگ الگ چلے گا، ہمارامقصد ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، شفاف الیکشن کیلئےہی سینیٹ الیکشن کےوقت ریفرنس دائرکیاتھا، یوسف گیلانی کے بیٹھے کی ویڈیوز منظرعام پرآئیں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    صحافیوں نے سوال کیا کہ کامران خان نےوی لاگ میں4مطالبےہیں، کامران خان کہتے ہیں جنرل فیض اور بزدار پر فیصلے کریں ؟وزیراعظم عمران خان نے جنرل فیض اور بزدار سےمتعلق سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کامران خان کو کون بتاتا ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مجرم ہے،اس کے ساتھ کیوں بیٹھوں گا، شہباز شریف جیسے چور کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین نہیں کروں گا۔ چوروں کا جتنا بھی دباؤ ہو آخری بال تک لڑنے والا ہوں، ابھی تو لڑائی شروع ہی نہیں ہوئی تو استعفیٰ کہاں سے آگیا ، مجھے توسمجھ نہیں آتی استعفے کی بات کیوں کی جارہی ہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں مگرانہیں استعفیٰ نہیں دوں گا، حکومت گر گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا۔

    نیوٹرل کی خبروں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، کسی سے کوئی دوریاں نہیں ، آرمی چیف سے دوریوں کی بات غلط ہے، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں ؟ مولانا فضل الرحمان سیاست کے 12ویں کھلاڑی ہیں، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔

  • تحریک عدم اعتماد : اللہ کے فضل وکرم سے کپتان ہی جیتے گا:شیخ رشید

    تحریک عدم اعتماد : اللہ کے فضل وکرم سے کپتان ہی جیتے گا:شیخ رشید

    اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد : اللہ کے فضل وکرم سے کپتان ہی جیتے گا:شیخ رشید کا ایمان ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اللہ کے فضل وکرم سے کامیاب ہوں گ ، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ،27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان پاکستان ہی نہین بلکہ عالم اسلام کی بھی ضرورت ہےتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشااللہ 25 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور 30 یا 31 مارچ یا یکم اپریل ، اسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کراسکتے ہیں، اللہ سے پوری امید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 27تاریخ کی رات کو فائنل ہوجائے گا، عوام کس کےساتھ ہیں ، یہ جلسہ ہی ہمارے اعتماد اور ریفرنڈم کا دن ہے ، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کےلئے پرامید ہیں، وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، اتحادیوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

  • ملکی بقا کو خطرات لاحق ہوئے توجوہری ہتھیاروں کا استعمال کریں گے، روس کی دھمکی

    ملکی بقا کو خطرات لاحق ہوئے توجوہری ہتھیاروں کا استعمال کریں گے، روس کی دھمکی

    ماسکو:ملکی بقا کو خطرات لاحق ہوئے تو ہی جوہری ہتھیاروں کا استعمال کریں گے، روس کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع میں ملکی بقا کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہی وہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی کا تصور رکھتے ہیں اور یہ عوامی سطح پر سب کے سامنے ہے، آپ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تمام وجوہات جان سکتے ہیں لہٰذا اگر ہمارے ملک کے لیے وجود کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو اسے ہمارے تصور کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب انٹرویو لینے والے کرسٹیئن امان پور نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں ’یقین یا اعتماد‘ ہے کہ صدر ولادمیر پیوٹن یوکرین کے تناظر میں جوہری آپشن کا استعمال نہیں کریں گے۔

    روسی فوجیوں کے یوکرین پر حملہ کرنے کے چند دن بعد پیوٹن نے 28 فروری کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ملک کی اسٹریٹیجک نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا ہے جس سے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی۔

    پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے ماسکو کی بیان بازی کو خطرناک قرار دیا ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک ذمہ دار جوہری طاقت کو اس طرح کام نہیں کرنا چاہیے۔

    جان کربی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کے حکام نے کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی جس سے ہم اس نتیجے پر پہنچیں کہ ہمیں اپنے اسٹریٹجک مزاحمتی پوزیشن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر روز اس کی بہترین نگرانی کرتے ہیں۔

    روس جوہری ہتھیاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ رکھتا ہے اور اپنے سابق سوویت پڑوسی ملک پر حملے کے حوالے سے اسے چین کے سوا دنیا بھر کی عالمی طاقتوں کی تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے۔

    مغربی دفاعی حکام نے پیوٹن کے فروری کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے روس کی جوہری قوتوں، اسٹریٹیجک بمباروں، میزائلوں اور آبدوزوں کے متحرک ہونے کی کوئی خاص علامت نہیں دیکھی۔

    البتہ روس نے یہ خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور نیٹو کے اتحادیوں نے یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کیے تو یہ جنگ وسیع تر ہو سکتی ہے اور اس سے ممکنہ طور پر روس کو مغرب میں جوہری ہتھیاروں سے لیس حریفوں کے ساتھ براہ راست تصادم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    رواں ماہ کے اوائل میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی عالمی مہم کی سربراہی کرنے والی بیٹریس فیہن نے خبردار کیا تھا کہ پیوٹن جوہری ہتھیاروں کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی برادری کو یوکرین پر حملے میں مداخلت سے روکا جا سکے۔

    یوکرین میں روس کے حملے کے بارے میں مزید سوال کرنے پر پیسکوف نے کہا کہ ان کا اپنے پڑوسی ملک پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ان کا ملک شہریوں پر حملے بھی نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بنیادی اہداف یوکرین کی فوجی صلاحیت سے چھٹکارے کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری فوج یوکرین کی سرزمین پر شہری نہیں بلکہ صرف فوجی اہداف اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    البتہ روسی دعووں کے برعکس وسیع پیمانے پر دستیاب تصاویر اور ویڈیو ثبوت انسانی حقوق گروپوں کے ان الزامات کی تصدیق کرتے ہیں کہ روس نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

  • اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرائے ورنہ ایٹمی ہوگی:دنیا بھرسے مطالبہ

    اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرائے ورنہ ایٹمی ہوگی:دنیا بھرسے مطالبہ

    جینوا :اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرائے ورنہ ایٹمی ہوگی:دنیا بھرسے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کو اب تقریباً ایک ماہ ہونے کو ہے اور جنگ کے خاتمے کے ابھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ ادھر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے یوکرین کے خلاف آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے اور یہ پہلے ہی سے اندازہ تھا کہ یہ اتنا مختصر نہیں ہو گا۔

    اس دوران یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی محاصرے کے سبب اسٹریٹیجک اعتبار سے اہم بندرگاہی شہر ماریوپول کے باشندے خوراک، پانی اور ادویات سے محروم ہو چکے ہیں۔ زیلنسکی نے اطالوی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ماریوپول میں اب ”کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے۔

    انہوں نے روس سے اپیل کی کہ شہر میں بچ جانے والے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو وہاں سے نکلنے کی اجازت دی جائے۔ جس وقت وہ یہ باتیں کہہ رہے تھے اسی دوران یوکرین کے حکام نے دعوی کیا کہ روس نے شہر پر دو مزید بڑے بم گرائے ہیں۔

    روس کی جنگی طاقت میں کمی کا امریکی دعویٰ امریکہ کے ایک سینیئر دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے سے پہلے کے مقابلے میں روس کی جنگی قوت میں اب تقریبا ً90 فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان کا امکان ہے۔ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا، ”پہلی بار وہ نوے فیصد سے تھوڑا سا نیچے ہو سکتے ہیں۔” تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

    اس ماہ کے اوائل میں روس نے کہا تھا کہ اس کے حملے کے بعد سے اب تک 498 اہلکار ہلاک اور 1597 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ جنگ ‘لغو اور ناقابل فتح’ ہے، انٹونیو گوٹیرش اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق عالمی ادارے کے سکریٹری جنرل، انٹونیو گوٹیرش نے نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران روس کو ایک ”سخت پیغام” دینے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ جنگ لغو ہے جسے ”جیتا نہیں جا سکتا۔” انہوں نے ماسکو سے کہا کہ یہ، ”جنگ ناقابل فتح ہے۔ جلد یا بدیر، اسے میدان جنگ سے امن کی میز کی جانب لے جانا پڑے گا۔یہ ناگزیر ہے۔

    سوال صرف یہ ہے کہ اب اور کتنی جانیں ضائع ہونی چاہئیں؟ انہوں نے مزید کہا، ”جنگ تیزی سے ختم ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے، ماریوپول کو روسی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس پر مسلسل بمباری، گولہ باری اور حملے کیے ہیں۔ آخر کس لیے؟ اگر ماریوپول کا زوال ہو بھی جائے، پھر بھی یوکرین کو شہر بہ شہر، گلی بہ گلی، یا پھر اس کے گھر گھر کو فتح نہیں کیا جا سکتا۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے فوری بات چیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی پر فوری عمل ہو اور بات چیت کے لیے میز پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔ روس کی جی 20 رکنیت خطرے میں خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا روس کو یوکرین پر حملے کے بعد گروپ آف ٹوئنٹی (جی ٹوئنٹی) میں رہنا چاہیے یا نہیں۔ جی سیون کے ایک سینیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”اس بارے میں بات چیت ہوئی ہے کہ آیا روس کے لیے جی 20 کا حصہ بنے رہنا مناسب ہے یا نہیں۔ اور روس اگر اس کا رکن برقرار رہتا ہے، تو پھر یہ تنظیم شاید بہت زیادہ کار آمد نہیں رہے گی۔”

  • بھارت:قتل وغارت گری میں تیزی آگئی:دردناک واقعات،لوگ خوفزدہ

    بھارت:قتل وغارت گری میں تیزی آگئی:دردناک واقعات،لوگ خوفزدہ

    نئی دہلی :بھارت:قتل وغارت گری میں تیزی آگئی:دردناک واقعات،لوگ خوفزدہ ،اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک رہنما کے قتل کے نتیجہ میں تقریباً ایک درجن جھونپڑیوں کو آگ لگا دی گئی جسکے باعث دو بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس مغربی بنگال منوج مالویہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات ساڑے آٹھ بجے کے قریب ٹی ایم سی کے برشال گاوں پنچایت کے نائب سربراہ بھدو شیخ کے قتل کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 11 گرفتاریاں کی گئی ہیں اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک 34 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عاشق حسین حجام نامی نوجوان ضلع کے علاقے یاریکہ میں اپنے ایک رشتہ دار مشتاق احمد حجام کے گھر پر مردہ پایا گیا۔ ابتدائی تشخیص کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لیا گیا۔

    ادھر کل ایک واقعہ میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو افراد نے ایک 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتردیش کے شہر کانپور میں نابالغ لڑکی اپنے گھر کے باہر جانوروں کو چرا رہی تھی کہ دو افراد نے اسے پکڑ کر اغوا کیا اور بعد میں آبروریزی کر ڈالی۔لڑکی کے گھنٹوں لاپتہ ہونے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ پورے گاوں نے لڑکی کی تلاش کی لیکن وہ نہ ملی۔ اس دوران لڑکی کے ایک رشتہ دار کو اطلاع ملی کہ لڑکی رسی سے بندھی جھاڑیوں میں بے ہوش پڑی ہے ۔

  • آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

    آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

    سری نگر:آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق کل پاکستان میں 48 ویں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے جس طرح‌ مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا کشمیری قوم کا کہنا ہے کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کشمیر کے لیے اس سے پہلے کسی نے آواز نہ اٹھائی

    اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سمیت کشمیریوں کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر حل کے بہت قریب ہے ، ادھر پاکستان میں موجود کشمیری قیادت نے بھی وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے کشمیری قوم کاکیس لڑا ہے اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی

    تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی شاندار میزبانی پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے مسلم بلاک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے متحد ہو کر کام کرے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان پر مسلم دنیا کی قیادت اور عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مسلم بلاک کو آئینہ دکھایا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہر برس خلیجی ممالک سے صرف ترسیلات زر کی مد میں تقریباً 34 بلین ڈالر کماتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ یہ ممالک بھارت پر بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں لیکن ان خلیجی مسلمان ملکوں کو بہت کم معلوم ہے کہ بھارت ان کی سرزمین پر کمائی گئی رقم کو بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتا ہے جسکا او آئی سی کو اسکا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف تحریک پیش کرنے اور اسے نسل کشی اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے کیونکہ اب بیانات اور مذمت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

  • سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    اسلام آباد:سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام ،اہل پاکستان کوفضائی سفر کی سروسز فراہم کرنے والے قومی ادارے اسکائی ونگز نے 23 مارچ کے اس مبارک دن پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کاعہد کیا کہ یہ وطن ہمارا ہے اور ہم نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے ، جس کے لیے ہم تیار ہیں ، ہم حاضر ہیں ، ہمارا سب کچھ اس وطن پرقربان

     

    پاکستان کے قومی فضائے ادارے اسکائی ونگز کے ترجمان عمران اسلم خان نے اپنے ادارے کی طرف سے اہل وطن کو مبارکباد کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ یہ عزم کیا کہ کمپنی ہوابازی اور سیاحت کی صنعت کو نئی سطحوں پر فروغ دینے کے لئے کام کرے گی۔

     

    اسکائی ونگز یہ عہد بھی کرتا ہے کہ وہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی اقدار کو برقرار رکھے گا جیسا کہ بابائے قوم "قائد اعظم” محمد علی جناح نے تصور کیا تھا۔

    اسکائی ونگز اس موقع پر اسلامی وولرلڈ کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم بھی کرتی ہے جو وزرائے خارجہ کے 48 ویں او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

     

    مسلم دنیا کے لئے یہ اتنا بڑا موقع ہے کہ وہ ایک بار پھر متحد ہو جائے اور 1970 کی دہائی کی یادیں تازہ کر دے جب سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو نے شاہ فیصل بن عبدالعزیز اور کرنل قذافی کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کو متحد کیا تھا۔

     

     

    دنیا اب ایک جیسی نہیں رہی، سرد جنگ کا دور 1990 کی دہائی میں ختم ہو چکا تھا، یہ بھی یک قطبی نیو نہیں ہے اور نئی صف بندیاں کی جا رہی ہیں، لہذا، یہ مسلم ممالک کا بلاک بنانے اور اسے کثیر قطبی بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔

    مسلم اتحاد زندہ باد اور پاکستان زندہ باد.

     

    عمران اسلم خان

  • ڈاکوں شہریوں کو مار رہے ہیں:انتقام جمہوری لوگوں سے لیا جارہا ہے:حلیم عادل شیخ

    ڈاکوں شہریوں کو مار رہے ہیں:انتقام جمہوری لوگوں سے لیا جارہا ہے:حلیم عادل شیخ

    کراچی : ڈاکوں شہریوں کو مار رہے ہیں کوئی پکڑنے والے نہیں:انتقام جمہوری لوگوں سے لیا جارہا ہے:حلیم عادل شیخ نے ایم پی اے سیعد آفریدی اور شاہنواز جدون کے اوپر دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے کہا ہے کہ رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کیا گیا تو ہمارے کارکنوں کے اوپر کیس دائر کیے گئے

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم سب ایم پی ایز آئی جی آفیس کے سامنے گئے تھے ہم نے غلط سیکشن ختم کرنے کا التجا کی،پولیس منشیات فروشی کرتی ہے، ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپ نے سندھ کے عوام کا کندھا شرم سے جھکا دیا ہے

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے سندھ ہائوس کو بروکری کے لیے استعمال کیا دھندا کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ وہاں تو گیم اوور ہوچکی ہے ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے،ہمارے ورکر ہماری جن ہے، ورکر ہماری شان ہے، ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پولیس کے کمداروں کو نمٹے گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائوس میں جس طرح بیٹھ کر عدم اعتماد کا اعلان کرنا ضمیر کو بھیجنا ہے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کے معاملے پر مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی جبکہ تین کارکنوں کو جیل بھیج دیا۔

    کراچی کی مقامی عدالت میں اراکین سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی وکلا کے ہمراہ پہنچے، عدالت نے پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز کی 29 مارچ تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، سعید آفریدی، شاہنواز جدون کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتا ر 3 کارکنوں کو بھی عدالت میں پیش کیا، پی ٹی آئی وکلا نے کہا عدالت ملزمان کو فوری رہا کرے، ملزمان نے کوئی جرم نہیں کیا، صرف احتجاج کا حق استعمال کیا۔

    عدالت نے ملزموں کی فوری رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تین کارکنوں کو جیل بھیج دیا، درخواست ضمانت پر 25 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیئے، ملزمان فیاض، ناصر اور نعمان نے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا، یکجہتی کیلئے حلیم عادل شیخ اور دیگر بھی سٹی کورٹ پہنچے۔

  • منشیات برآمدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کالعدم قراردی

    منشیات برآمدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کالعدم قراردی

    کراچی :منشیات برآمدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کالعدم قراردی،اطلاعات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں عدالت نے ملزم ارقم صلاح الدین اور عزیز الرحمان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان ارقم صلاح الدین اور عزیزالرحمان کو تھانہ نیو کراچی پولیس نے 2019 میں گرفتار کیا تھا۔پولیس کی جانب سے گرفتاری کے وقت ملزمان سے بڑی مقدار میں چرس برآمدگی کا دعوی کیا گیا تھا۔

    انسدادِ دہشت منشیات عدالت نے ملزمان کو چار چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    پولیس اور پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کے جرم میں سزا کے خلاف ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم ارقم صلاح الدین اور عزیز الرحمان کی سزا کالعدم قراردی۔

  • شہبازشریف قول وفعل کے کتنےپکے؟:شہبازشریف کے ماضی نے مستقبل پراعتراضات لگادیئے

    شہبازشریف قول وفعل کے کتنےپکے؟:شہبازشریف کے ماضی نے مستقبل پراعتراضات لگادیئے

    اسلام آباد:شہبازشریف قول وفعل کے کتنے پکے ہیں:ماضی کی سیاست مستقبل کے بیانیے میں کتنی ہم آہنگی؟حقائق بول اُٹھے،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کی سیاست میں تضادات کے حوالے سے بڑی دلچسپ چیزیں سامنے آرہی ہیں ، کہیں پی ٹی آئی کے سابقہ بیانیئے اور موجودہ پالیسی میں فرق ہے تو کہیں ن لیگ کی قیادت کے قول وفعل میں بہت بڑا تضاد پایا جارہا ہے ،

    اس حوالے سے ویسے تو بہت سے حقائق ہیں لیکن فی الوقت ان دنوں پاکستان میں ضمیرفروشی کی منڈیاں‌ لگی ہوئی ہیں اور خریدوفروخت کرنے والے بروکرز اپنے ہی دعووں کی نفی کررہے ہیں ، مریم نواز، نوازشریف اور پوری ن لیگ اس بات پرچیخیں مار مار کرکہہ رہی تھی کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیرخریدے گئے اور پھر اس کی آڑ میں ن لیگ کی قیادت نے ضمیرفروشوں پرغصہ نکالنے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے افراد اور اداروں پر نکالا جن کا اس سے دور تک کا بھی تعلق نہیں تھا

    ایسے ہی ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے ریمارکس دیئے تھے جو تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن شہبازشریف اپنے ہی الفاظ اور کردار کی نفی کرتے ہوئے ان دنوں ضمیرفروشی کوحلال سمجھ رہے ہیں اور اس کی آڑ میں بائیس کروڑ پاکستانیوں کےلیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں‌ ،

    شہبازشریف اس وقت ضمیرفروشوں کو مجاہد قراردے رہے ہیں جبکہ ماضی میں شہبازشریف انہی ضمیرفروشوں کوسب سے بڑے مجرم قرار دے رہے تھے

    اس وقت جب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نےاسے جمہوریت کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ ضمیر فروشی ہوئی ہےاور میں ضمیر فروشی پر لعنت بھیجتا ہوں ۔

     

    جادو چل گیا ، جمہوریت کو نقصان پہنچا، ضمیر فروشی ہوئی، شہباز شریف

     

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جادو تو چلا ہے، ضمیر فروشی ہوئی ہے۔صحافی کے سوال پر کہ کون سا جادو چلا ہے ؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ امیر ترین جو ہیں وہ حرکت میں آئے ہیں اور ضمیر فروشی ہوئی۔

    اس وقت دوسروں کو الزام تراشی دینے والے شہبازشریف آج نہ تو اپنے بڑے بھائی کی مذمت کررہے ہیں اور نہ ہی آصف علی زرداری کی جن کا پیٹ پھاڑنے کے لیے شہبازشریف نے اپنی مہم پراربوں روپے اڑا دیئے تھے

    اس وقت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا تھا کہ 14 ارکان کم ہوئے ہیں، ہمارے 64 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے تھے، آج جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

    لیکن بڑے افسوس کے ساتھ وہی شہبازشریف آج ضمیرفروشی کو حلال سمجھ رہے ہیں اور آنے والی نسلوں کوایک غلط روش پر لگا رہے ہیں اور ساتھ ہی اس غلط روش کی ترویج واشاعت کے لیے میڈیا کا بھرپوراستعمال کررہےہیں