Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا

    یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا

    خارکیف :یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا،اطلاعات کے مطابق آج یوکرین جنگ کا 21 واں دن ہے یعنی جنگ شروع ہوئے 3 ہفتے ہو چکے ہیں۔ آج بھی دارالحکومت کیف کی صبح سائرن کی آواز سے ہوئی۔

    اطلاعات کے مطابق آج صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور روسی افواج کی جانب سے دو عمارتوں پر بمباری کی گئی ہے۔

    شہر کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق شیوچینکو ڈسٹرکٹ میں صبح چھ بجے ایک 12 منزلہ عمارت پر بمباری کی گئی اور حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں قریب موجود ایک 9 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیوز میں دونوں عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اڑتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کرفیو نافذ ہوئے 35 گھنٹے گزر چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بمباری میں پانچ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

    یوکرینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقت دارالحکومت کے لیے مشکل اور خطرناک ہے۔یوکرین کے جنوبی شہروں اوڈیسا اور زپوریزیا سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    برطانوی اخبار دی اکانومسٹ کے رپورٹر اولیور کیرول نے ٹویٹ کی کہ انہوں نے اوڈیسا میں بہت تیز شور سنا جیسے دفاعی نظام نے میزائل مار گرائے ہوں۔

    زپوریزیا سٹی کونسل کے سیکرٹری نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ایک ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے۔یوکرین کے شہر ماریوپول کے میئر کا دعویٰ ہے کہ روسی فوجیوں نے 400 ڈاکٹروں اور مریضوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات حقیقت پسند لگنے لگے ہیں مگر نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید وقت چاہیے۔

    روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین باقاعدہ اعلان کرے کہ وہ کبھی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یوکرین ڈونیسک، لوہانسک اور کرائمیا کے صوبوں کی نیم خود مختار حیثیت بھی قبول کرے۔ روس یوکرین مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

  • میانمار کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے : جواب دینا ہوگا : اقوام متحدہ

    میانمار کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے : جواب دینا ہوگا : اقوام متحدہ

    جنیوا:اقوام متحدہ نے میانمار میں گزشتہ برس فوجی بغاوت کے بعد انسانی حقوق کے حوالے سے پہلی جامع رپورٹ شائع کی ہے۔ فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں انسانی زندگی کی شرمناک توہین اور انسانیت کے خلاف جرائم کے واضح شواہد ملے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل بیچلیٹ نے منگل کے روز پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ برس کی فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار میں فوج انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیو ں میں مصروف ہے۔ ان میں سے بعض جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔

    انہوں نے رپورٹ سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ بہت سے لوگوں کو سر میں گولیاں ماری گئیں، زندہ جلا کرمار ڈالا گیا، کسی الزام کے بغیر گرفتار کیا گیا، اذیتیں دی گئیں یا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اس کے خلاف ”بامعنی کارروائی” کرنے کی اپیل کی۔

    بیچلیٹ نے کہا، "میانمار کے عوام کے ساتھ جس طرح کی زیادتی کی جارہی ہے اور بین الاقوامی قانون کی جس بڑے پیمانے پر اور کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے وہ ایک ٹھوس، متحد اور سخت بین الاقوامی کارروائی کا متقاضی ہے۔” میانمار آرمی کا کہنا ہے کہ امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔

    اس نے کسی بھی طرح کی زیادتی سے انکار کیا اور "دہشت گردوں” کو بدامنی پھیلانے کے لیے مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ فروری 2021 میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو برطرف کرنے کے بعد سے فوج اب تک اقتدار کو مستحکم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ فوجی بغاوت کے بعد سے فوج کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے فوج کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں کے بعد مغربی ملکوں نے فوج پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ متاثرین کے ساتھ بات چیت نیز عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی ہے۔

    اس میں تصاویر اور مصدقہ ملٹی میڈیا فائلز اور اوپن سورس سے دستیاب اطلاعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ فوج کو ملک کے دیہی علاقوں میں برطرف حکومت سے وابستہ ملیشیا کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے سگینگ خطے میں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔

    ہلا ک ہونے والے بہت سے لوگوں کے ہاتھ اور پاوں بندھے ہوئے ملے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کایاہ ریاست میں عورتوں اور بچوں کی جلی ہوئی لاشیں پائی گئیں۔ ان میں سے بعض کو دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ انہوں نے بچنے کی کوشش کی تھی لیکن زندہ جلا دیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کو پوچھ گچھ کے دوران اذیتیں دی گئیں، انہیں چھت سے الٹا لٹکایا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے، منشیات کے انجکشن دیے گئے اور ریپ سمیت جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان روینا شمداسانی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "ہمیں گزشتہ برس ایک پیٹرن کا پتہ چلا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ سب کچھ منصوبہ بند، منظم اور مربوط حملے تھے۔

    اس بات کے واضح اشارے موجود ہیں کہ یہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔” خیال رہے کہ گزشتہ برس میانمار آرمی نے اقوام متحدہ اور اس کے آزاد ماہرین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غیرمعتبر اطلاعات اور مخالف گروپوں کے بیانات پر انحصار کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کم از کم 1600 لوگوں کو ہلاک کردیا جب کہ 12500 سے زائد قید میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کم از کم 440000 افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 40لاکھ کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ لیکن فوج نے نئے اور سابقہ ضرورت مند علاقوں تک رسائی بڑی حد تک روک رکھی ہے۔ سن 2021 میں فوجی بغاوت سے پہلے بھی میانمار میں انسانی حقوق کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے۔

    ملک کی روہنگیا مسلم اقلیت کی ایک بڑی آبادی کو سن 2017 میں ملک چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ اس وقت آنگ سان سوچی کی حکومت تھی۔ ان کی حکومت میں فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے متعدد گاوں جلا دیے اور شہریوں کو ہلاک کردیا۔

    اقوام متحدہ نے میانمار فوج کی اس کارروائی کو "نسلی تطہیر کی مثال” قرار دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروںسے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔

    آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کردیا ہے ادھر ذرائع کے مطابق کپواڑہ میں بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے

    آزاد جموںوکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ عالمی برداری کو بھارتی حکومت کی جارحیت اور اسکے جنگی جنون کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو جنوب ایشیائی خطے کے امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے پر تلا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کی حکومت نے جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ،ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جائے۔

  • سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی

    سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی

    سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی ،اطلاعات کے مطابق سکھر ،روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی،اس آگ کے شعلے دور دور تک دکھائے دینے لگے

    سکھر سے پولیس ذرائع کے مطابق دکان میں لگنے والی آگ نے قریبی دو ہوٹلز اور دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے بعد دکانوں میں آتشزدگی سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے لیکن ان پر حرارت کے سخت اثرات بھی مرتب ہوئے

    ادھر پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں ہونے والے زخمی افراد کو روہڑی اسپتال لے جایا گیا ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پینچ گئیں ،فائربریگیڈ گاڑیوں نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا

    پولیس کے مطابق آتشزدگی سے معمولی نقصان ہوا ہے ،گیس سلنڈر پھٹنے کے دہماکے کی آوازی دور تک سنی گئی ، واقعہ کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی ،

    ادھر ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں دبنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ واقعہ ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

    ایس ایچ او جھرک زاہد شیخ کا کہنا ہے کہ مزدور کوئلے کی کان سے کوہ نکال رہے تھے، تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

  • آخرچوہدری برادران وزارت اعلیٰ پربضد کیوں؟شہبازشریف کی نااہلی کےبعد پرویزالٰہی لیگیوں کوکنٹرول کریں گے؟

    آخرچوہدری برادران وزارت اعلیٰ پربضد کیوں؟شہبازشریف کی نااہلی کےبعد پرویزالٰہی لیگیوں کوکنٹرول کریں گے؟

    لاہور:آخرچوہدری برادران وزارت اعلیٰ پربضد کیوں؟شہبازشریف کی نااہلی کےبعد چوہدری پرویزالٰہی لیگیوں کوکنغٹرول کریں گے؟اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسی خبروں نے سیاسی ماحول کو اچانک بہت زیادہ گرم اور ساتھ محتاط کردیا ہے جب کچھ ایسی خبریں گردش کرنے لگی ہیں‌ کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے پیچھے بڑی گیم ہے اور یہ گیم ڈیزائن کی گئی ہے جس کا مقصد شہبازشریف کی یقینی نااہلی کے بعد کے معاملات پر قابو پانے اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی کواس صورت حال کے بعد کسی چھتری تلے جمع رکھنے سے متعلق ہے ، سب سے بڑا مقصد چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی کو اکٹھا کرکے شریف برادران کی گرفت کو کمزورکرنا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس بات کے قوی امکان ہیں کہ آنے والے چند دنوں میں شہبازشریف کے خلاف مضبوط شواہد کی بنا پر کیس کا فیصلہ آجائے تو اس صورت میں شہبازشریف کی نااہلی یقینی ہے اور اس طرح اگر چوہدری پرویزالٰہی اب وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں تو چوہدری ن لیگ کی بڑی تعداد کو اپنے قریب کرنے میں کامیاب رہیں گے اور یوں ن لیگ کی گرفت ڈھیلی پڑ جائے گی ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری برادران سے بڑی تعداد میں ن لیگی ارکان اسمبلی کے خفیہ رابطے ہیں اور یہ رابطے بعض جگہ پر براہ راست ہیں اور بعض اوقات بالواسطہ سارے معاملات طئے ہورہے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس وقت 35 سے 38 ارکان اسمبلی کے چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں ، اور اگر چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہیں تو ان ن لیگیوں کا اگلہ مسکن ق لیگ ہوسکتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقائق سامنے آئے ہیں کہ چوہدری برادران ایک کامیاب سیاست کھیل رہےہیں اور اس کھیل میں کامیابی کی صورت میں چوہدری برادران کواپنے ساتھیوں کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ساتھیوں کے مشورے کے بعد ہی چوہدری برادران پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر بضد ہیں ،

    ادھر یہ بھی دعوے کیا جارہے ہیں ن لیگ کواس قسم کے کھیل سے متعلق پہلے ہے کچھ شکوک وشہبات تھے تاہم ن لیگ کی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے ، کیا وہ وزارت اعلیٰ دے کرن لیگی ارکان اسمبلی کو ق لیگ میں جانے کا سبب بنتا ہے یا پھریہ فیصلہ دور رہنے کا سبب بنتا ہے تاہم یہ طئے ہے کہ چوہدری برادران کی اس تگ و دو کے پیچھے ایک طئے شدہ پروگرام ہے ، شاید یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی قیادت چوہدری برادران کے کسی بھی فیصلے پرمداخلت یا مخالفت نہیں کررہی ہے

  • پمز ہسپتال،شعبہ آپٹامالوجی مریضوں سے بدسلوکی کی بدترین مثال بن گیا

    پمز ہسپتال،شعبہ آپٹامالوجی مریضوں سے بدسلوکی کی بدترین مثال بن گیا

    اسلام آباد : پمز ہسپتال میں آنکھوں کا شعبہ ڈاکٹروں کی بداخلاقی اور مریضوں سے ناروا سلوک کی بدترین مثال بن گیا ، ڈاکٹر صبا نامی آنکھوں کی ڈاکٹر خود اخلاق سے نابینا ہوگئی ،کمرے کو اندر سے کنڈیاں لگا کر خوش گپیاں ،آنکھوں کے سینکڑوں مریض باہر انتظار کی سولی پر لٹک گئے ،احتجاج پر عمر رسیدہ خاتون مریض کو دھکے دیکر کمرے سے باہر نکال دیا ،علاج سے انکار ۔ انتظامیہ کو شکایت کرنے پر ٹس سے مس نہ ہوئیں ، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا ،لواحقین کے ہسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹر صبا کیخلاف باضابطہ درخواست جمع کرادی ۔

    تفصیلات کے مطابق پمز ہستال انتظامیہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے ہڑتالیں اور احتجاج معمول بن گیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ کمزور انتظامیہ کی وجہ سے تکبر اور انا میں اٹے ڈاکٹرز غریب مریضوں کے لئے خدا بن بیٹھے ہیں ۔

    گزشتہ روز سوہان اسلام آباد سے آئی 68 سالہ عمررسیدہ خاتون مریضہ سے بھی پمز ہسپتال میں آنکھوں کے شعبہ کی ڈاکٹر صبا نے انتہائی نامناسب اور تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے علاج سے انکار کردیا ۔ مذکورہ مریضہ کے بیٹے طاہر نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو لیکر صبح ساڑھے 8 بجے ہستپال آئے اور ایک بجے تک شعبہ آپٹامالوجی میں کمرہ نمبر تین کے سامنے دوائی کا نسخہ لکھوانے کے لئے انتظار کرتے رہے ،اس دوران ڈاکٹر صبا نامی ڈاکٹر نےمسلسل کمرے کے دونوں دروازوں کو اندر سے کنڈی لگائے رکھی اور اپنی دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہی ، گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب عمرہ رسیدہ مریضہ کمرے میں گئی تو ڈاکٹر صبا نے انہیں آدھا گھنٹہ بیٹھانے کے بعد بغیر نسخہ دیئے کمرے سے انتہائی بدتمیزی ،ڈانٹ ڈپٹ اور دھکے دیکر باہر نکال دیا اور کمرے کے دوبارہ کنڈیاں لگا لیں۔

    مریضہ کے بیٹے کے مطابق آدھے گھنٹے انتظار کے بعد جب سٹاف کے کہنے پر مذکورہ ڈاکٹر نے دروازہ کھولاتو انھو ں نےایک بار پھر مذکورہ ڈاکٹر سے نسخہ لکھنے کی درخواست کی اور سوال کیا کہ آیا انھوں نے دروازوں کو کنڈیاں کیوں لگا رکھی ہیں جب کہ سینکڑوں مریض باہر خوار ہورہے ہیں تو مذکورہ ڈاکٹرآگ بگھولہ ہوگئیں اور ایک بار پھر انہیں والدہ سمیت کمرے سے باہر نکال دیا ۔ بیٹا مریضہ کے مطابق وہ اس واقعے کی شکایت لیکر جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قدیر کے پاس گئے ،تو انھوں نے اپنے پی اے کو مذکورہ ڈاکٹر کے پاس بھیجا اور نسخہ لکھنے کی ہدایت کی تاہم ڈاکٹر صبا نے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایت بھی نظر انداز کردی اور ایک بار پھر نسخہ لکھنے سے انکار کردیا ۔ مریضہ اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے وہ اس واقعے سے شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہوئے ہیں اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ،سیکرٹری ہیلتھ کئیر اور پمز ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیاجائے ۔

  • بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سےاتحاد ختم کرنے کا اعلان

    بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سےاتحاد ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد :بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کے اجلاس میں وزیراعلی نے ہمیں مدعو نہیں کیا۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے اعلان کیا کہ ہم عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے اور اس حوالے سے باپ کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہیں ، جلد قومی اسمبلی ، سینٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے۔

     

     

    بلاول آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جا رہی ہے اور فنڈز پی ٹی آئی ارکان کو دیے جا رہے ہیں ، ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج رکارڈ کرائیں گے۔

    خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان کو تصادم کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کی مشاورت ابھی جاری ہے اور اس حوالے سے ہم جلد کوئی فیصلہ کرلیں گے۔

    واضح رہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی تعداد 4 ہے۔

  • ‏خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے،کس کو کچھ دیا نہیں،پرویز الٰہی

    ‏خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے،کس کو کچھ دیا نہیں،پرویز الٰہی

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے نجی ٹی وی سے اتحادیوں کے جھکاؤ سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں، اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، جھکاؤ کو ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، کسی کو کچھ دیا نہیں، وزیراعلیٰ بنا تو تمام مسائل حل کر دوں گا۔اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچے اور پکے کا پتہ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے کہا تھا پاکستان تحریک انصاف میں اپنی پارٹی میں ضم کر لو، یہ والی آفر بی اے پی پارٹی کو بھی کی گئی، یہ ناسمجھی والی سوچ ہے، مہنگائی، ساڑھے تین سال کی پرفارمنس کی وجہ سے حالات ان کے خراب ہوئے، چھوٹے ہسپتالوں میں مک مکا ہو رہا ہے، صحت کارڈ کا آڈٹ تو کرائیں پہلے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے، حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں نے ہمیں پیشکش کی، حکومت کے گھبراہٹ کے فیصلے سامنے آ رہے ہیں، بس ایک ہی شخص گھبرایا ہوا پھر رہا ہے،پہلے حکومت اور پھر اپوزیشن جلسوں کے اعلان منسوخ کرے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تنہا نہیں سب اکٹھے فیصلے کرینگے، ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی کے ساتھ مسائل ہیں، کل کی ملاقات میں آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے 70 فیصد معاملات حل کردیئے ہیں، آصف زرداری اپوزیشن کے ضامن بنے ہوئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کے ساتھ ملاقات جلد ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خان کوہٹانے کے لیے متحد ہے، یہ جو بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یہ حکومت کے لیے پریشانی کی نشانی ہے، حکومت کو اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، جہانگیر ترین گروپ عثمان بزدار کو ہٹا کر دم لے گا، ان کے ایڈوائزر تباہی پھیر رہے ہیں، شیخ رشید نے دل میں کیا گلا رکھا ہے پتا نہیں،وزیر داخلہ کے پاس تجربہ ہے ان کو خان صاحب کوسمجھانا چاہیے، جن کے پاس ایک ووٹ ان کے پاس وزیراعظم جا رہے ہیں، وفد بھیجنے کا وقت گزر گیا، ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی ہمیں وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرے گا ہم اس کا ساتھ دینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کی ن لیگ سے بھی بات چیت جاری ہے ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے تاہم خواہش ہے کہ معاملات طے ہوں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوتے ہیں تو یہ بھی اچھی بات ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔

    ق لیگ کا کہنا ہے کہ صرف وزارت اعلیٰ پنجاب ہی نہیں ہمارا موقف موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا بھی ہے اور معاملات طے کرنے کیلیے اسے ہمارے اس موقف کی حمایت کرنا ہوگیذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ چاہتی ہے کہ جس سے جو بھی کمٹمنٹ کی جائے اس پر فوری عمل ہونا چاہیے اور اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ ق لیگ کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر اس وقت آئی ہے جب ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز کو اگلا وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایا نے صحافی سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہونگے۔اسی حوالے سے حمزہ شہباز نے ترین گروپ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی جس میں عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • پاکستان نےیوکرین کےجنگ زدہ لوگوں کےلیے امداد بھیجنا شروع کردی

    پاکستان نےیوکرین کےجنگ زدہ لوگوں کےلیے امداد بھیجنا شروع کردی

    اسلام آباد :پاکستان نےیوکرین کےجنگ زدہ لوگوں کے لیے امداد بھیجنا شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے جنگ زدہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امداد بھیجنی شروع کردی ہے

    رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ ہنگامی سرکولیشن سمری کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں پولینڈ میں امدادی سامان بھیجنے کے لیے 2 طیارے اور 6 کروڑ روپے مختص کرنے کا کہا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرینی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا تھا، انہوں نے ضروری اشیا کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی۔وزارت خارجہ نے پر زور اصرار کیا تھا کہ پاکستان کو یوکرین کی امداد کرنی چاہیے۔

    انہوں تجویز پیش کی تھی کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو چاہیے کہ یوکرینی سفارتخانے کی جانب سے درخواست میں شامل غیر فوجی اشیا کے انتظام اور ٹرانسپورٹیشن کا بندوبست کرے۔یوکرین کی انسانی امداد کی فوری ترسیل کے لیے وزارت خارجہ نے بھی وزیر اعظم کو رسمی سمری بھیجی تھی ۔جووزیراعظم نے فوری قبول کرکے دستخط کردیئے تھے

    وزیر اعظم کی ہدایت اور این ڈی ایم اے کی مشاورت سے وزارت خارجہ نے یوکرین کے لوگوں کے لیے ضرورت کے وقت یکجہتی کے پیغام کے طور پر این ڈی ایم اے کے پاس اسٹاک میں موجود امدادی اشیا فوری طور پر بھیجنے کی بھی سفارش کی۔

    امدادی سامان میں 100 خیمے، 500 کمبل، 500 سونے کے بیگ، 3.5 کے وی کے 30 جنیریٹرز، 2 ہزار 500 صابن، 995 ہینڈ واش، 25 کروڑ سینیٹائزر کے تقریباً 1990 تھیلے شامل ہیں۔یہ سامان سی 130 طیارے کے ذریعے فوری طور پر روانہ کردیا جائے گا۔

    روسی اور یوکرینی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں کے سبب تقریباً 15 لاکھ مہاجرین پولینڈ اور پڑوسی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں، ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔وزارت خارجہ نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان کے یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں اور موجودہ تنزع میں اس نے اصولوں پر مبنی مؤقف اپنایا۔

    بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر یوکرین نے انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر امداد کی عالمی اپیل کی ہے۔دو سی 130 طیاروں کے ذریعے 6 کروڑ روپے کی امدادی اشیا، ادویات اور خوراک کے علاوہ ان کی نقل و حمل کے اخراجات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔

    آج امدادی سامان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرائنی سفیر کے حوالے کیا۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کے طور پر تنازعات/ آفات کے دوران امداد کی بین الاقوامی کالوں کا جواب دینے کے لیے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔

  • بلاول نے’کانپیں ٹانگنا‘کو’ٹانگنیں کانپنے‘کی superlative  ڈگری قراردیا

    بلاول نے’کانپیں ٹانگنا‘کو’ٹانگنیں کانپنے‘کی superlative ڈگری قراردیا

    اسلام آباد:بلاول نے ’کانپیں ٹانگنا‘ کو’ٹانگنیں کانپنے‘ کی superlative ڈگری قراردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ‘کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ کی وضاحت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا میں سمجھا مجھ سے کوئی سلپ آف ٹنگ (باتوں کے دوران زبان پھسلنا) ہوئی ہے، لیکن میں نے جب گھر جا کر دیکھا تو ایسا کچھ نہیں تھا، پی ٹی آئی نے ویڈیو میں جوڑ توڑ کی ہے۔

    بلاول نے گفتگو میں دل چسپ طریقے سے ‘ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ میں فرق بھی بتایا، انھوں نے کہا وزیر اعظم کی پہلے ٹانگیں کانپ رہی تھیں اب کانپیں ٹانگ رہی ہیں، کانپیں ٹانگنا، ٹانگیں کانپنے سے اوپر کا درجہ ہے۔

    انھوں نے مزید وضاحت کی کہ جب ہم نے عوامی مارچ شروع کیا تو وزیر اعظم کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوئیں، اور انھوں نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی، لیکن جب ہم اسلام آباد پہنچے تو کانپیں ٹانگنے والا سین شروع ہوگیا، اس لیے انھوں نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔

    بلاول نے کہا عمران خان دھمکی دیتے ہیں کہ بندوق کی نوک پر ہوں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے، عمراں خان مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ان کو سوچنا چاہیے کہ کس کو دھمکی دے رہے ہیں، سابق صدر کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے قبل سوچنا چاہیے، انھیں پتا ہے کہ گن کیسے استعمال کی جاتی ہے؟پی پی چیئرمین نے کہا کہ دنیا میں اب وزیر اعظم عمران خان کی پہچان سلیکٹڈ کی ہو چکی ہے۔