Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • چوہدری پرویزالٰہی کی طرف سےعمران خان کی جیت کا اعلان سنتےہی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی

    چوہدری پرویزالٰہی کی طرف سےعمران خان کی جیت کا اعلان سنتےہی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی

    اسلام آباد:چوہدری پرویزالٰہی کے اعلان کے ساتھ ہی اپوزیشن کے غبارے سے غیرملکی ہوا نکل گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہوچکا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

    پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کی، بلوچستان عوامی پارٹی ، ایم کیوایم اور ترین گروپ سے رابطوں پر بات چیت کی گئی جبکہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی منظر نامے پر مشاورت کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ق لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئین و قانون بڑا واضح ہے، سپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں، اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیں گے، آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لئے آئے تھے، اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت سے ترین گروپ کی اہم ملاقات ہوئی، ترین گروپ اور چودھری برادران کے درمیان معاملات طے پا گئے، عون چودھری کی اسلام اباد میں چودھری برادران سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ترین گروپ اور مسلم لیگ ق کا باہمی طور پر سیاسی تعاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جلد ترین گروپ اور چودھری برادران کی ایک بڑی مشترکہ ملاقات ہوگی، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی رابطے ہوئے، مشترکہ کمیٹی نے مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان تعاون کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے۔
    متحدہ اپوزیشن چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر متفق

  • ‏عامرلیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےکا اعلان

    ‏عامرلیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےکا اعلان

    کراچی :‏عامرلیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت جو کہ شادیاں‌کرنے اور طلاقتیں دینے کے حوالے سے ایک فدائی قراردیئے جاتے ہیں پچھلے چند دنوں سے اپنی قیادت اورپارٹی کے دیگرلوگوں کے خلاف بہت زیادہ جارحانہ ادناز میں پیغامات شیئر کررہے ہیں

    عامر لیاقت جو کہ اپنی تازہ ترین لیاقت کی وجہ سے آج کل شہ شرخیوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، ایک بارپھرایسا رویہ پیش کررہے ہیں کہ ان کے چاہنے والے بھی ان کے اس رویے سے بہت نالاں ہیں ابھی ان کے رویوں پرسخت تنقید ہورہی تھی کہ انہوں نے آج پھرایک ایسی ٹویٹ کردی کہ انہوں نے اپنے مستقبل کا خود تعین بھی کردیا ہے اور طئے بھی کرلیا ہے

    عامر لیاقت کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا، اسی طرح کھو رہے ہیں سب کو میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! اب میں سوچ چکا

     

    اپنی اگلی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے، اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے

    یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تازہ ترین لیاقت کے قصے تو پچھلے کئی سالوں سے چل رہے ہیں مگر کل سے ایک نیا کھیل کھیلا جارہا ہے جس کے مطابق ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک سیاستدان 49 سالہ عامر لیاقت انسٹاگرام پر آرزو نامی لڑکیسے گفتگو کی آڈیو ریکاڈنگ لیک ہونے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے عامر لیاقت کی راز کی باتیں لیک ہونے کےبعد اب یہ بحث زور پکڑرہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد چوتھی کے بارے سوچ رہے ہیں، 49 سالہ عامر لیاقت نے حال ہی میں سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، 49 سالہ عامر لیاقت نے چند دن پہلے بتایا تھا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے

     

    اسی دوران انسٹاگرام پر ایک آروز نامی لڑکی سے گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی۔ سوشل میڈیا پرعامرلیاقت آواز اور لڑکی کے ایک دوسرے کو بھیجے گئے پیغامات بھی سامنےآگئے۔ لڑکی نے میسج کیا کہ عامر میں آپ کو بہت پسند کرتی ہوں, پلیز آپ میرے والدین سے ہمارے رشتے کی بات کریں۔اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو مجھے جانے دیں۔ آرزو نامی لڑکی نے مزید لکھا کہ میں واقعی آپ سے بہت پیار کرتی ہوں مجھے نظر انداز مت کرنا۔میں ایک اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔جس پرعامر لیاقت نے جواب دیا کہ’ واقعی’۔

    یہ بھی یاد رہے کہ عامر لیاقت کے لڑکی کوجوابی میسج کو دیکھ کر لڑکی نے خوشی سے حال احوال پوچھا اور بتایا کہ یقین نہیں آرہا کہ آپ نے مجھے رپلائی کیا اور رونا آرہا ہے۔وائس میسج کرتے عامرلیاقت نے کہا میں شکر ہے میں ٹھیک اور رونے کی ضرورت نہیں۔

    عامرلیاقت کہہ رہے ہیں کہ آرزو میں نے آپ کو دیکھا ہی نہیں تو والدین سے کیسے بات کرلوں، آپ مجھے اپنی تصویر بھیجیں۔جس پر لڑکی نے اپنی تصویر بھیجی اور بتایا کہ وہ کراچی رہتی ہے۔

    اس لیک ہونے والی اڈیو سے پتہ چلتا ہےعامر لیاقت نے لڑکی کے گھر ملنے کی خواہش کی اور اس سے عمر اور سالگرہ کا پوچھا۔ لڑکی نے مزید میسج کیا کہ مجھے یقین نہیں کہ آپ عامر لیاقت ہی ہیں؟ کیا آپ اپنی لائیو تصویر بھیج سکتےہیں؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ آپ میری آواز سن لیں میں ہی ہوں۔

    ادھر یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ عامر لیاقت کی چوتھی شادی کی پلاننگ کا سُن کرتیسری بیوی حرکت میں آگئی ہیں‌

  • کیا وزیراعظم عمران خان کویقین دہانی کروا دی گئی ہے؟اگلے6 ماہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے

    کیا وزیراعظم عمران خان کویقین دہانی کروا دی گئی ہے؟اگلے6 ماہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے

    اسلام آباد:کیا وزیراعظم کویقین دہانی کروا دی گئی ہے؟شاید یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نےاگلے6 ماہ کا شیڈول جاری کردیا ہے اور اس دوران وزیراعظم عالمی سیاست کے مرکزی کردار رہیں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے 6 ماہ عالمی سیاست کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بڑے اہم کردار ادا کرنے جارہےہیں، اس حوالےسے وزیراعظم کے اہم حلقوں سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے عالمی امن و امان اور سیکورٹی کے حوالے بڑے ملکوں نے درخواست کی ہے

    اس حوالے سے اہم حلقوں کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رمضان المبارک بعد ملک میں بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ماہرین کی ٹیم کو ان منصوبوں کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں‌

    ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ، روسی صدر ولادی میر پوتن اور چینی صدر کے درمیان چند ہفتوں تک براہ راست ملاقات کا بھی امکان ہے اور یہ تینوں سربراہ عالمی حالات کے تناظر میں کچھ اہم فیصلے کرنے جارہے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان بھی وزیراعظم سے خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں کو شکست دینے کے بعد سعودی عرب جائیں گے اور وہاں شکرانے کےنیت سے عمرہ بھی کریں گے اور پھرسعودی ذمہ داران سے اہم معاملات پر بات چیت بھی کریں‌گے

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا اب پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان معاملات کو بہتر کرے اور اس کے لیے دنیا کی نظروزیراعظم عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ، ان دعووں کی تائید اور تصدیق آج وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانیئے سے ہوچکی ہے

    ادھر آج حکومت کے خلاف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں اور اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

    اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

  • چوہدریوں کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ پرنوازشریف نےکیا کہا؟اندرکی بات سامنےآگئی

    چوہدریوں کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ پرنوازشریف نےکیا کہا؟اندرکی بات سامنےآگئی

    لاہور: چوہدریوں کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ پرنوازشریف نے کیا کہا؟اندرکی بات سامنےآگئی ،اطلاعات کے مطابق شدید تحفظات کے باوجود مسلم لیگ (ن) پنجاب کی وزارت عظمیٰ (ق) لیگ کو دینے پر کیوں راضی ہوئی؟ اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کو وزرات عظمیٰ پنجاب دینے کے لئے مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے نواز شریف کو قائل کیا، آصف زرداری نے نواز شریف کو پیغام دیا کہ بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دیں چند ماہ کی بات ہے۔جس پرنواز شریف نے کہا کہ چوہدری کسے دے وی سکے نہیں،یہ مفاد کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں مگرہمارے ساتھ ہاتھ بھی کرسکتے ہیں ان سے بچ کررہنا چاہیے میں ان کو بڑی اچھی طرح جانتا ہوں ، جس پرزرداری اور فضل الرحمن نے کہا کہ بس ایک مرتبہ نیازی جان چھڑوا لیں پھرچوہدریوں سے بھی دوہاتھ کرلیں گے ، گھبرانے کی کوئی بات نہیں

    ذرائع ن لیگ کے مطابق مذکورہ شرط نہ ماننے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔

    ذرائع فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کا اصرار تھا کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کیخلاف کوئی اقدام نہیں کریگی، جس پر مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے یقین دہانی کرائی، دونوں رہنماؤں کی ضمانت کےبعد ن لیگ بھی مشروط طور رضامند ہوئی۔

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ حاصل کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے مسلم لیگ قاف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔یہ طے ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا۔

    اس سے قبل گذشتہ روز ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر لیگی رکن قومی اسمبلی عابد رضا سمیت 7 ارکان اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    ن لیگی ارکان کا استفسار تھا کہ ق لیگ کو کس حیثیت سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی؟ پنجاب میں ن لیگ بڑی جماعت ہے اور ق لیگ چھوٹی جماعت ہے،عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ہمارا ہونا چاہیے۔

  • میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

    میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

    اسلام آباد :میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام ،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ میرے وفادار تیار رہیں ان کو کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچنے کے لیے کال دے سکتا ہوں ، فضل الرحمن کی اس گفتگو کونئی نسل بڑا قطرہ قرار دے رہی ہے اور پی ڈی ایم سربراہ کو سیکورٹی تھریٹ قرارد یا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملات عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، عمران خان 10 لاکھ لوگ نہ لاؤ بس 172 نمبرز پورے کرو، عدم اعتماد پیش ہو چکا اب عمران خان کے پاس جواز نہیں کہ عوام کو اسلام آباد بلائے۔

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کارکن تیار رہیں جب اسلام آباد بلایا جائے تو فوراً پہنچ جائیں، پورا ملک تیار رہے انہیں کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دی جا سکتی ہے۔فضل الرحمن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا تو پھرکارکنوں کو ملک جام کرنے کا کہہ سکتا ہوں

    وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید رائی کے پہاڑ کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن کی ملیشیا جسے انصارالاسلام کا نام دیا جاتا ہے ایک شدت پسند تنظیم کے دور پرمعروف ہے ، یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی اس تنظیم کے کارکنون نے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوکروہاں دہشت پھیلا دی تھی جسے پولیس نے بڑی حکمت عملی سے حل کیا اس موقع پر پولیس نے جے یو آئی ف کے دوافراد کوحراست میں لینے کی کوشش کی تو فضل الرحمن کی کال پرشدت پسند تنظیم کے کارکنوں نے ملک بھر کی سڑکیں بلاک کردی تھیں

  • پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی کرے:مبشرلقمان

    پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی کرے:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان کے سیاسی منظرنامے پرکچھ ہورہا ہے :دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیے بہتر ہی کرے:مبشرلقمان،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشرلقمان نے پاکستان میں ہونے والے سیاسی عدم استحکام پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان میں کچھ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں بس دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے حق میں بہتر ہی کرے

     

     

    سینئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستان میں کئی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہی ہے اور اس وجہ سے عام پاکستانی بہت پریشان ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ، ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے مذاکرات ہورہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ سرپرائز دے سکتی ہے

     

     

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بھی اپوزیشن کے ساتھ تعلقات استوار کرسکتی ہے اور جہاں تک امکان ہےبلوچستان عوامی پارٹی کا وہ ویسے ہی تقسیم ہوچکی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کےلیے بہتر ہی کرے

     

     

    ادھر اس سے پہلےرابطوں، ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتیں اب عدم اعتماد کی تحریک پر حتمی فیصلوں کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں وہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے جو ضمانتیں چاہتی تھیں اس سلسلے میں ملنے والی یقین دہانیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کر  رہی ہیں۔

    حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ایک بااعتماد ذریعے سے تصدیق ہونے والی تفصیلات کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے ذہن بنا لیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ان کا ووٹ حکومت کے حق میں نہیں ہوگا۔

     

  • عمران خان ہی جیتےگا:چوہدری شجاعت بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا:شیخ رشید

    عمران خان ہی جیتےگا:چوہدری شجاعت بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا:شیخ رشید

    اسلام آباد:عمران خان جیتےگا:چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ اپنے 5 سال پورے کریں گے، 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک عمومی بات کی تھی کہ جن کی 4،5 سیٹیں ہیں وہ بھی وزارت اعلیٰ مانگ رہی ہیں، میں نے چوہدری برادران کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگ میری بات سے خفا ہوگئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، جب گرفتار ہوا تھا تو چوہدری شجاعت کی والدہ گھر سے کھانا بھیجتی تھیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انسان کو امتحان کے وقت دوستوں کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اسے اللہ اور قوم عزت دے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف الاسلام کا کوئی کارکن گرفتار نہیں، ضرورت پیش آئی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے قانون اپنے ہاتھ میں لے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان اہم ترین دن ہوں گے۔ 7 دنوں کے لئے رینجرز اور ایف سی کو طلب کرلیا ہے۔ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے لیکن کوشش ہوگی کہ ان کو نا بلانا پڑے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اجلاس بلانا اسپیکر کا کام ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، ملک انارکی کی جانب جارہا ہے، جیتنے کے بعد اور جیتنے سے پہلے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے

  • بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں:حریم شاہ نےشادی شدہ ہونےکے باوجود بلاول سے محبت کااقرارکرلیا

    بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں:حریم شاہ نےشادی شدہ ہونےکے باوجود بلاول سے محبت کااقرارکرلیا

    لندن :بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں،وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے:حریم شاہ نے بلاول سے محبت کااقرارکرلیا،اطلاعات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں میدان میں آگئی۔

    حال ہی میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں ایک بار پھر بلاول کی زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’ٹانگیں کانپ ‘رہی ہیں کہنے کے بجائے ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں کہہ گئے تھے۔

    بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد ’کانپیں ٹانگ‘سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شوبز شخصیات بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی کرتے نظر آئے۔

    اب حریم شاہ نے بلاول پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غلطی کسی سے بھی سرزد ہوسکتی ہے اور بلاول بھٹو کی طرح گڑ بڑ کوئی بھی کرسکتا ہے اگر ہم مسلمان ہوتے ہم نے سورہ حجرات پڑھی ہوتی یا پھر ہمیں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتا یوں کسی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے۔

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بہت اچھی اردو بولتا ہوں، میرے خیال میں کسی کو بھی اتنی اچھی اردو نہیں آتی پھر چاہے وہ کوئی بھی سیاستدان ہو، غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سے ہوئی ہے۔

    حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا مذاق ہم اس لیے اڑاتے ہیں کیوں کہ وہ باہر سے پڑھے ہوئے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہی انسان سیکھتا ہے، میری نظر میں بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلاول کے لیے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ ایک نوجوان اور بہت خوبصورت انسان آگے آرہاہے جو کہ ان شاء اللہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔

    ٹک ٹاکر نے بلاول کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول کا مذاق اڑایا انھیں شرم آنی چاہیے کہ بلاول پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، اتنے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر ایک معصوم، نوجوان کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    حریم شاہ نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا صارفین سےبھی ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑانے کی درخواست کی۔

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بتائیں کیا کسی کا مذاق اڑانے سے اسلامی قانون نافذ ہو سکتا ہے؟

    میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے: ٹک ٹاکر
    حریم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں، بلاول ہی ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

  • یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری

    یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری

    خارکیف:یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری ،اطلاعات کے مطابق یوکرین جنگ 18 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ یوکرین نے ماریوپول شہر میں 16 سو کے قریب شہری ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا ہے کہ ماریوپول پر 12 دنوں میں روسی فوج کے حملوں میں 1582 شہری جان سے جا چکے ہیں۔

    اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ روسی فوج کے مختلف یونٹ نے شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہاں بمباری بھی جاری ہے۔ محصور شہر ماریوپول اس وقت کرہ ارض پر بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ 12 دنوں میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہیں جنہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے روسی فوج پر شہر میں انسانی امداد کو روکنے کا الزام بھی عائد کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ روس کی افواج کو روکنے کے لیے لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

    یوکرین کے حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے قریب واسلکیو میں فوجی ایئر بیس کے علاقے پر کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔اِس حملے کے نتیجے میں ایک آئل ڈپو اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوگئے۔

    یوکرینی نائب وزیراعظم ارینا ویریشوک نے بتایا ہے کہ کیف، سومی، ماریوپول اور پولوگی کے شہروں میں شہریوں کے انخلا کے لیے راہداریاں کھول دی گئی ہیں۔

    نائب وزیراعظم ویریشوک نے واضح کیا کہ اگرچہ روسی فوجیوں نے گزشتہ روز انخلا کی راہداریوں کو بند کر دیا تھا لیکن انردوگر، بوچا، گوستومیل اور کوزاروچی نامی شہروں سے 7 ہزار 144 شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    یوکرینی نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز محفوظ راستوں کی مدد سے تقریباً 13 ہزار شہریوں کو نکالا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز اس سے دگنی تعداد میں لوگوں کا انخلا ہوا تھا۔

    اس سے قبل روس نے یوکرینی افواج پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ماریوپول میں شہریوں کو بطور ڈھال روک رکھا ہے۔روسی وزارت دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں کُل 3 ہزار 346 فوجی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج اور دونباس میں علیحدگی پسند انتظامیہ یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:عثمان بزدار

    اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:عثمان بزدار

    لاہور:اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:فتح پاکستان کی ہوگی:اطلاعات کےمطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے، اپوزیشن کا واویلا ساڑھے 3 برس سے جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں عبدالرحمان خان، چودھری عادل پرویز گجر،گلریز افضل گوندل،عمر فاروق اور رانا شہباز احمد شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،

    اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی -حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے -عمہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں – عوام کی خدمت کے لئےاقتدار میں آئے ہیں -عاپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے –

    حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں عروج پر ہیں، پنجاب میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے وزیراعلی عثمان بزدار کی سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں تو وزیراعظم عمران خان بھی عوام رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔