Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے:اسد قیصر

    وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے:اسد قیصر

    صوابی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعظم پر عدم اعتماد سے لوگوں کا عمران خان پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی کا مقابلہ ماضی کے تمام عوامی نمائندوں سے کریں ہمارے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوے انکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوقو صوابی میں عوامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔پاکستان ایک خود محتار اور آزاد ملک ہے ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے ہم دنیا سے برابری کے بنیاد پر تعلقات چاھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا قانونی حق ہے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے دور میں جتنے اسلامی قانون سازی ہوئی ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پانچویں تک سکولوں میں ناظرہ قرآن پاک اور 10 سویں تک ترجمہ قرآن پاک شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا ہماری حکومت نے ایماء کرام کیلئے وظیفہ شروع کیا اور سود کے خلاف قانون سازی کی ۔

  • ایک ہی دن میں  دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دیدی گئی

    ایک ہی دن میں دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دیدی گئی

    ریاض :سعودی عرب میں انتہا پسندگروہوں سے تعلق رکھنے والے 81 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور  القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں۔

       

    سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”ملزمان کو اٹارنی کا حق فراہم کیا گیا تھا اور عدالتی کارروائی کے دوران سعودی قانون کے تحت ان کے حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کی گئی تھی۔  ملکی عدالتی نظام نے انہیں متعدد گھناؤنے کام کرنے کا مجرم پایا، ایسے جرائم، جن کے نتیجے میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے افسروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔‘‘

    جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت مستقبل میں بھی ایسے سخت اقدامات جاری رکھے گی، ” سعودی سلطنت ملک میں دہشت گردی اور اُن انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف ایک سخت اور اٹل موقف اختیار کرتی رہے گی، جن  سے پوری دنیا کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے۔‘‘

    سعودی عرب میں گزشتہ ایک عشرے میں اتنے بڑے پیمانے پر پھانسیاں سن 2016 میں دی گئی تھیں۔ اس وقت ایک ہی دن میں 47 افراد کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا تھا۔ ان میں وہ شیعہ رہنما بھی شامل تھا، جنہوں نے ملک میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا تھا۔ تب ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کر دیا گیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے تب سے سفارتی تعلقات منقطع چلے آ رہے ہیں۔

    اس کے بعد سن 2019ء میں ایک ساتھ 37 افراد کو پھانسیاں دی گئیں تھیں۔ تب ان افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سعودی عرب کی اقلیتی شیعہ کمیونٹی سے تھا۔

     

  • چودھری پرویزالٰہی کی راجہ بشارت کے گھر آمد

    چودھری پرویزالٰہی کی راجہ بشارت کے گھر آمد

    راولپنڈی: چودھری پرویزالٰہی اہم شخصیت کے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق چودھری پرویزالٰہی اہم سیاسی شخصیت کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر زبیر خان نے بھی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی رہائش گاہ آمد کی۔

    مسلم لیگی رہنماؤں نے راجہ بشارت سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    چودھری پرویزالٰہی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ بشارت کے صاحبزادے راجہ بہروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے کل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اہم مشاورتی بیٹھک آج ہوئی جس میں مسلم لیگ (ق) کے اپوزیشن اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشاورت کل بھی جاری رہے گی۔

    اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چودھری کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں، ان کے ساتھ ملاقات کے دوران عدم اعتماد نہیں صرف پیکا آرڈیننس پر بات چیت ہوئی تھی۔

    دوسری طرف ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، مسلم لیگ ق کی پنجاب سمیت ملکی سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔

  • مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کاجواب پتھرسے    :وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی

    مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کاجواب پتھرسے :وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی

    لاہور:مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کا جواب پتھر:وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف کے سربراہان کے خلاف تنقید اور گفتگو ایک نیا رُخ اختیار کرگئی ہے

    ن لیگ کی ترجمان نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کی فرنٹ مین مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی گھٹیا ناموں سے پکارتے ہوئے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غنڈہ اور بدمعاش کہہ کرسب قرض چکا دیئے ہیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے،گالیاں دینے والے غنڈے اور بدمعاشوں سے نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟

     

    مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے ، عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے ملکی سیاست میں صبر،تحمل اوربردباری ختم ہوتے جارہی ہے اور سیاستدان ایک دوسرے کو انتہائی گھٹیا اور غلیظ ناموں سے پکار رہے ہیں

    جہاں شیخ رشید اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں وہاں ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان کہہ کرپکارتے ہیں اور میڈیا میں آج تک کسی مفکر نے ان سخت ترین اور انتہائی گھٹیا جملوں پررانا ثنااللہ کا مواخذہ نہیں کیا ، ایسے ہی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرشہبازگل بھی بہت ناقص زبان استعمال کرتے ہیں ، مریم نواز بھی جملے کستے ہوئے ایسے ایسے قبیح جملے کہہ جاتی ہیں کہ میڈیا اصلاح کی بجائے واہ واہ کرکے داد سبقت دیتا ہے

    ادھرمریم نواز نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس معاملے میں اور جان ڈالی اور عمران خان کی حکومت کو ذلت اورشرمندگی سے تعبر کیا وہ کہتی ہیں کہ :

     

     

    ایسے ہی وزیراعظم عمران خان بھی باز نہیں آرہے اور اپنے منصب کا لحاظ رکھے بغیراپنے مخالفین پرسخت جملے کستے ہیں ، ان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز عدالتوں میں دائر ہیں اور وہ خود فیصلہ سنا دیتے ہیں

     

    یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے سیاسی فرقہ واریت میں اضافے کے بعد عوامی ردعمل میں بھی اضافہ ہوا اور میڈیا پربھی اس روے کی مذمت کی گئی جس کے بعدحکومت کی طرف سے اس اندازگفتگو سے اجتناب کرتے ہوئے سیاسی معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کی پیش کش کی گئی جسے مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران کو غنڈہ اور بدمعاش کہہ کرمسترد کردیا

  • اتناہی یہ ابھرےگاجتناکہ دبا دیں گے:گھبرانانہیں اللہ ہمارے     ساتھ ہیں:وزیراعظم کا زبردست مکالمہ

    اتناہی یہ ابھرےگاجتناکہ دبا دیں گے:گھبرانانہیں اللہ ہمارے ساتھ ہیں:وزیراعظم کا زبردست مکالمہ

    اسلام آباد:اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے:وزیراعظم کاپُرجوش انداز میں ارکان اسمبلی سے مکالمہ،اطلاعات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد ، علی نواز اعوان، راشد شفیق، منصور حیات خان، ذوالفقار علی خان، کنول شوزب، بیگم شاہین سیف اللہ طورو، نفیسہ خٹک، نورین فاروق ابراہیم، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشفاق، حاجی یونس علی انصاری، میاں کاشف اشفاق شامل تھے۔

    وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ورثہ میں ملنے والی دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا، ملکی معیشت سسٹین ایبل گروتھ کی راہ پر گامزن ہے، عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، حکومت درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کر کے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا گیا۔

    شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اسی طرح ناکام بنائے گی، جیسے اس سے قبل کئی موقعوں پر اس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

  • عامرلیاقت کی چوتھی شادی؟آرزوکی تصویراورآڈیولیک کامعاملہ شدت اختیارکرگیا:تیسری بیوی حرکت میں آگئی

    عامرلیاقت کی چوتھی شادی؟آرزوکی تصویراورآڈیولیک کامعاملہ شدت اختیارکرگیا:تیسری بیوی حرکت میں آگئی

    کراچی:عامر لیاقت کی چوتھی شادی؟ لڑکی کی تصویر اور آڈیو لیک کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ،اطلاعات کے مطابق چند پہلے ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک سیاستدان 49 سالہ عامر لیاقت انسٹاگرام پر آرزو نامی لڑکیسے گفتگو کی آڈیو ریکاڈنگ لیک ہونے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے عامر لیاقت کی راز کی باتیں لیک ہونے کےبعد اب یہ بحث زور پکڑرہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد چوتھی کے بارے سوچ رہے ہیں، 49 سالہ عامر لیاقت نے حال ہی میں سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، 49 سالہ عامر لیاقت نے چند دن پہلے بتایا تھا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے

    اسی دوران انسٹاگرام پر ایک آروز نامی لڑکی سے گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی۔ سوشل میڈیا پرعامرلیاقت آواز اور لڑکی کے ایک دوسرے کو بھیجے گئے پیغامات بھی سامنےآگئے۔ لڑکی نے میسج کیا کہ عامر میں آپ کو بہت پسند کرتی ہوں, پلیز آپ میرے والدین سے ہمارے رشتے کی بات کریں۔اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو مجھے جانے دیں۔ آرزو نامی لڑکی نے مزید لکھا کہ میں واقعی آپ سے بہت پیار کرتی ہوں مجھے نظر انداز مت کرنا۔میں ایک اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔جس پرعامر لیاقت نے جواب دیا کہ’ واقعی’۔

     

     

    یہ بھی یاد رہے کہ عامر لیاقت کے لڑکی کوجوابی میسج کو دیکھ کر لڑکی نے خوشی سے حال احوال پوچھا اور بتایا کہ یقین نہیں آرہا کہ آپ نے مجھے رپلائی کیا اور رونا آرہا ہے۔وائس میسج کرتے عامرلیاقت نے کہا میں شکر ہے میں ٹھیک اور رونے کی ضرورت نہیں۔

    عامرلیاقت کہہ رہے ہیں کہ آرزو میں نے آپ کو دیکھا ہی نہیں تو والدین سے کیسے بات کرلوں، آپ مجھے اپنی تصویر بھیجیں۔جس پر لڑکی نے اپنی تصویر بھیجی اور بتایا کہ وہ کراچی رہتی ہے۔

    اس لیک ہونے والی اڈیو سے پتہ چلتا ہےعامر لیاقت نے لڑکی کے گھر ملنے کی خواہش کی اور اس سے عمر اور سالگرہ کا پوچھا۔ لڑکی نے مزید میسج کیا کہ مجھے یقین نہیں کہ آپ عامر لیاقت ہی ہیں؟ کیا آپ اپنی لائیو تصویر بھیج سکتےہیں؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ آپ میری آواز سن لیں میں ہی ہوں۔

    ادھر یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ عامر لیاقت کی چوتھی شادی کی پلاننگ کا سُن کرتیسری بیوی حرکت میں آگئی ہیں‌

  • فلسطینیوں سےشادیاں پرشہریت کاقانون دوبارہ متعارف:      اسرائیل کی شرارتیں اورسازشیں کھل کرسامنےآگئیں

    فلسطینیوں سےشادیاں پرشہریت کاقانون دوبارہ متعارف: اسرائیل کی شرارتیں اورسازشیں کھل کرسامنےآگئیں

    تل ابیب:فلسطینیوں سے شادیاں پرشہریت کا قانون دوبارہ متعارف:اسرائیل کی شرارتیں اورسازشیں کھل کرسامنے آگئیں ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمان نے اکثریتی رائے سے جمعرات دس مارچ کو رات گئے ماضی کے جس متنازعہ لیکن عارضی طور پر متعارف کرائے گئے قانون کی بحالی کا فیصلہ کیا، وہ پہلی مرتبہ 2003ء میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس قانون کے نفاذ کی مدت میں گزشتہ برسوں کے دوران بار بار توسیع کی جاتی رہی تھی۔

    ‘شہریت اور اسرائیل میں داخلے کا قانون‘ کے تحت اسرائیلی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غزہ پٹی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں کے مرد اور خواتین نہ تو اسرائیلی شہریت حاصل کر سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں اسرائیل میں رہائش کے حقوق دیے جا سکتے ہیں۔ یہ قانون ‘نسل پرستانہ‘ ہے یہ قانون پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک انتفادہ کے دور میں منظور کیا گیا تھا۔

    اسرائیل کا موقف ہے کہ اسے اس قانون کی اپنی سلامتی کے لیے ضرورت ہے۔ اس کے برعکس ناقدین کا الزام ہے کہ اس قانون کا نفاذ اسرائیل کا ایک ‘نسل پرستانہ‘ اقدام ہے، جس کا مقصد ملک میں یہودی اکثریت کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ ایک دوسری بات یہ کہ اس قانون کا اطلاق صرف فلسطینیوں پر ہوتا ہے اور مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں رہنے والے یہودی آباد کاروں پر نہیں کیونکہ ان کے پاس ویسٹ بینک میں رہتے ہوئے بھی اسرائیلی شہریت ہوتی ہے۔

    کنیسیٹ کہلانے والی پارلیمان نے گزشتہ برس موسم گرما میں بھی اس قانون کو بحال کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم تب اسے مخلوط حکومت میں شامل بائیں بازو کے اور عرب ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل نہ ہو سکی تھی۔ حکومت میں شامل عرب جماعت نے اب بھی حمایت نہ کی سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی قیادت میں ملکی اپوزیشن نے بھی اس متنازعہ قانون کی بحالی کی اصولی حمایت تو کی، تاہم حکومت کو شرمندگی سے بچانے کے لیے رائے شماری کے دوران اس قانون کے حق میں ووٹ نہ دیا۔

    یوں اپوزیشن کی بالواسطہ حمایت کے ساتھ حکومت اس قانون کو منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی، حالانکہ بائیں بازو کی جماعت میریٹس اور اسرائیلی عربوں کی جماعت متحدہ عرب لسٹ نے بھی اس قانون کی حمایت نہیں کی تھی۔ یونائیٹڈ عرب لسٹ نامی جماعت نے گزشتہ برس اس وقت تاریخ رقم کر دی تھی، جب یہ پارٹی موجودہ مخلوط حکومت میں شامل ہو گئی تھی۔ یہودی اکثریت کا تسلسل یقینی بنانے کی کوشش کا اعتراف اسرائیل کی کٹر قوم پسند خاتون وزیر داخلہ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران اس متنازعہ قانون کی بحالی کی مہم چلاتی رہی تھیں۔

  • ہمارامستقبل بچالیں:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط

    ہمارامستقبل بچالیں:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط

    اسلام آباد:آپ سے ایک عرض ہے:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط،اطلاعات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تعلیم سے محروم ہونے والے طلبا نے اپنا مستقبل بچانے کے لیے پاکستان کے بڑوں کو خط لکھا ہے

    ذرائع کے مطابق یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کی طرف سے یہ خط وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، چیف جسٹس آف پاکستان سمت ملک کی دیگرمقتدرشخصیات کو لکھا گیاہے

     

     

    اس خط میں کہا گیاہےکہ پاکستانی طلبا جو کہ یوکرین میں زیرتعلیم تھے،یہ پاکستانی طلبا جن کے والدین نے اپنی جمع پونجی سے اپنے بچوں‌کوتعلیم حاصل کنرے کے لیے بھیجا،والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیالیکن افسوس کے ساتھ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی طلبا یوکرین سے واپس آگئے ہیں

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”472263″ /]

    ان طالعلموں کی طرف سے خط میں عرض کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے ان بچوں کی بقیہ تعلیم وتربیت کا انتظام کرے اور ان کا مستقبل بچا لے

    ان پاکستانی طلبا نے خط میں درخواست کی ہے کہ یوکرین سے واپس آنے والے پاکستانی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹیز میں داخلہ دے کر انکی باقی تعلیم مکمل کرنے میں تعاون کریں اور اپنا بھرپورکرداربھی ادا کریں

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یوکرین میں مقیم پاکستانی طلبہ کی تعداد قریب تین ہزار تھی جبکہ پاکستانی برادری سمیت شہریوں کی کل تعداد قریب سات ہزار تھی۔

    یعنی یوکرین میں کچھ تو خاص تھا کہ پاکستانی طلبا بہتر تعلیم کے لیے اس ملک کی طرف بھی رُخ کر رہے تھے۔ان میں سے اکثر پاکستانی طالب علم پاکستان واپس آچکے ہیں اور جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت کوشاں ہیں

  • مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی :‏مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کوبالآخرسیکورٹی اداروں نے تلاش کرہی لیا اور پولیس کو مطلوب ن لیگی رہنما کو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا ہے ،

    ادھر کراچی سے ذرائع کے مطابق چوہدری تنویرخان محكمہ اینٹی كرپشن راولپنڈی کو مطلوب ہیں، دو روز قبل اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انکے گھر ہونے والی بیٹے کی ولیمہ تقریب میں بھی چھاپہ مارا تھا

    ٰیاد رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کی کئی کوششیں ہوچکی ہیں ، اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی، مگر وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی، چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟وفاقی وزیرکا بھارت سے سوال

    بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟وفاقی وزیرکا بھارت سے سوال

    لاہور:بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟وفاقی وزیرکا بھارت سے سوال ،اطلاعات کے مطابق فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے کہ کیا بھارت کے دفاعی نظام میں اتنی سکت ہے کہ اس قسم کے اور ایٹمی میزائلز کو بھی سنبھال سکے؟انہوں نے کہا کہ ان کے دفاعی نظام کی کمزوریاں خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ بن گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 9 مارچ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔

    بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔واقعہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گرنے والا میزائل بھارت کا تھا جس کی تصدیق بھارتی وزارت دفاع نے کر دی ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔ بھارتی حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ہمیں پتہ چلا ہے میزائل پاکستان کی حدود میں گرا، گوکہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن ہمیں اس بات پر اطمینان ہے اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری طرف یہ بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ 3 دن کے بعد اب ہندوستانی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک میزائل غلطی سے داغا گیا ، دفاع سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ یا تو یہ جان بوجھ کر پاکستانی ریاست کی تیاری اور ردعمل کو جانچنے کے لیے فائر کیا گیا تھا۔یا پھراصل میں تکنیکی خرابی تھی۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر یہ کسی جنونی انتہا پسند ہندو کی سازش ہے تو یہ پھر بھی ہوسکتی ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انتہاپسندوں کی جانب سے ایٹمی صلاحیت کے حامل (کینسٹرائزڈ) میزائل فائر کرنے کا امکان اب ایک سنگین خطرہ ہے۔ جوہری کمانڈ/کنٹرول پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے اور جوہری جنگ شروع کر سکتا ہے۔