Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • عمران خان چین میں سفارتکاری میں مصروف:پیچھے سے شہبازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹونے ہاں کردی

    عمران خان چین میں سفارتکاری میں مصروف:پیچھے سے شہبازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹونے ہاں کردی

    لاہور:عمران خان چین میں سفارتکاری میں مصروف:شہبازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹونے ہاں کردی،اطلاعات کے مطابق ایک طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان چین میں موجود ہیں اور وہاں وہ عالمی رہنماوں سمیت چینی کی قیادت سے اہم معاملات کے سلسلے میں موجود ہیں پیچھے سے بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی طرف سے ظہرانے کی دعوت قبول کرکے حکومت کے خلاف مشترکہ گٹھ جوڑ کی طرف قدم بڑھا دیا ہے

    اطلاعات ہیں‌ کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں کل ظہرانہ دیا جائے گا۔

    شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    شہباز شریف نے بلاول کو کل ظہرانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ بلاول کل لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں آصف زرداری، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پرشہبازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت سےملاقات کریں گے۔

  • اچانک پنجاب پولیس میں افسران کے تقرروتبادلے

    اچانک پنجاب پولیس میں افسران کے تقرروتبادلے

    لاہور:پنجاب پولیس میں افسران کے تقرروتبادلے،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کو دربدر کردیا گیا ہے ،ادھر اسی حوالے سے آئی جی پنجاب نے 28 ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

    آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دانیال احمد جاوید کو ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن تعینات کر دیا گیاجبکہ ایس پی انویسٹیگیشن راجن پور محمد اصغر ملک کو ایس ایس پی RIB سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا

    ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن لاہور عمران احمد ملک کو ایس ایس پی ٹیکنیکل CTD کامران نواز کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن CTD ،ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون لاہور ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن لاہور تعینات کر دیا گیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق اخلاق اللہ کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون ٹاون لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ زین عاصم کو ایس پی انویسٹیگیشن صدر لاہور ،ایس پی انویسٹیگیشن صدر لاہور حمزہ امان اللہ کو ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہور ،غیور احمد خان کو ایس پی انویسٹیگیشن میانوالی تعینات کر دیا گیا

    ادھر آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ضیاء اللہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں، ایسے ہی ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد محمد طاہر مقصود کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

    محمد نبیل کو ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد تعینات،ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن ،ارتضی کومیل کو ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد ،ایس پی سلمان لیاقت کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد ،ایس پی صدر ملتان احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی RIB ملتان ریجن تعینات کر دیا گیا اور ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ ملتان ریجن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

    ایس پی ارسلان زاہد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد ،احمد زبیر چیمہ کو ایس پی صدر راولپنڈی تعینات ،ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہور نوید ارشاد کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ،ایس پی انویسٹیگیشن چکوال فیصل سلیم کو ایس پی سیکورٹی راولپنڈی،ایس پی انویسٹیگیشن جہلم حافظ عطا الرحمن کو ایس پی انویسٹیگیشن چکوال تعینات کر دیا گیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق انعم فریال افضل کو ایس پی انویسٹیگیشن جہلم تعینات،عثمان منیر سیفی کو ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ تعینات،عصمہ روف کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ سرگودھا ریجن تعینات ،حنا نیک بخت کو ایس پی PC سہالہ،ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن ساجد حسن کو ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور تعینات کردیا گیا ہےجبکہ ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور محمد شریف کو سی پی او اور ایسے ہی شفقت علی ڈی ایس پی سےائی اے صدر لاہور معطل کر کے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے

  • پاکستان کو1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

    پاکستان کو1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

    آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کے بعد آخر کار پاکستان کو 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی چھٹی قسط موصول ہوگئی، چھٹی قسط کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان نے نہ صرف منی بجٹ پیش کیا ساتھ ہی مرکزی بینک کے خودمختاری کا بل بھی پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا۔

    1 ارب ڈالر ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    اسی حوالے سے کل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی تھی ۔

    آئی ایم ایف کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ الحمدللّٰہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

    فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔

  • چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

    چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

    چمن:چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ادھر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کے مطابق اج شام 7:30 بجے نامعلوم شرپسندوں نے لیویز تھانہ لیول کراس چمن پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس میں دو لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسز میں مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر درج کر لی، تفتیش جاری ہے۔ زخمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
    لیویز اہلکار
    1. منصور خان ولد عبدالعلی حوالدار (عمر 34 سال)
    2. راز محمد ولد مہربان خاصیدار (عمر 55 سال)
    عام شہری
    1. سید علی ولد محمد علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 30 سال)
    2. ثناء اللہ ولد نذر علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 18 سال)
    3. لالہ جان ولد محمد علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 40 سال)
    4. محمد اشرف ولد لالہ جان ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 8 سال)

    یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے کیے گئے تھے۔ نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملوں کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے تھے

    ادھر بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور سمیت حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سمیر عرف بہادر، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر پھیلان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں دہشت گرد حالیہ کارروائیوں سے پہلے بھی بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،پنجگور سمیت بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،پنجگور سمیت بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،پنجگور سمیت بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

    ہلاک دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور سمیت حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سمیر عرف بہادر، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر پھیلان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں دہشت گرد حالیہ کارروائیوں سے پہلے بھی بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    پنجگور میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے منسلک دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کیے گئے فالو اپ کلیئرنس آپریشن میں بالگتر،کیچ میں 2 ہائی ویلیو اہداف سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    مارے گئے دہشت گرد پورے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

  • بھارت کاجارحانہ رویہ علاقائی امن کےلیےخطرہ ہے: وزیراعظم کی چین میں پالیسی سازوں سےگفتگو

    بھارت کاجارحانہ رویہ علاقائی امن کےلیےخطرہ ہے: وزیراعظم کی چین میں پالیسی سازوں سےگفتگو

    بیجنگ: بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے: وزیراعظم عمران خان کی چین میں پالیسی سازوں سے گفتگو ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، موجودہ بھارتی رجیم خطے کے دیرپا عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے چینی معروف تھنک ٹینکس، یونیورسٹیوں اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات کی، اور پاک چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں پاک چین تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، موجودہ بھارتی رجیم خطے کے دیرپا عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے مسلسل مظالم جاری ہیں، دنیا کو کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم پر توجہ دینی چاہیے۔

    وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے پر مرکوز تھا، اگلے مرحلے میں صنعت کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زرعی تبدیلی پر توجہ دی جائے گی، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعاتی پیشکش فراہم کر رہا ہے، بے شمار عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستان کا نظریہ ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے، پاکستان نے ماضی میں بھی پل کا کردار ادا کیا تھا اور دوبارہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    قومی سلامتی کی پالیسی کا بھی ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت نے اقتصادی سلامتی کو بنیادی اہمیت دی ہے، یہ وژن روابط اور ترقیاتی شراکت داری پر مبنی ہے جس کے لیے پاک چین شراکت داری ناگزیر ہے۔

    امن، ترقی کے لیے پاکستان اور چین کی افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں تعاون پاکستان اور چین کے باہمی مفاد میں ہے، عالمی برادری افغانیوں کو اس مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑے۔

  • ممکن ہے قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہو جائے:  ریاض فتیانہ کے بیان:کھڑا ہوگیاطوفان

    ممکن ہے قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہو جائے: ریاض فتیانہ کے بیان:کھڑا ہوگیاطوفان

    اسلام آباد :ممکن ہے قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہو جائے:پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ کے بیان پرطوفان کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی عدم اعتماد آئی لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔آئندہ بھی اس کے دور دور تک کوئی امکانات نظر نہیں آرہے۔قومی اسمبلی میں یا جوائنٹ سیشن میں جب بھی وٹنگ ہو تو حکومت کو کامیابی جبکہ اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے۔مجھے نہیں لگتا قومی اسمبلی میں کوئی گروپ عدم اعتماد کے لیے پر تول رہا ہو۔

    تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پارلیمنٹ دو سال تو کام ہی نہیں کر سکی۔میری رائے میں ہو سکتا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہو جائے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسمبلی 2024 تک قائم رہ سکتی ہے۔آئینی طور پر اس کی گنجائش موجود ہے۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ اتنا عرصہ لاک ڈاؤن رہا جس کی وجہ سے اسمبلی بند رہی۔تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ اس کی گنجائش موجود ہے اور یہ راستہ نکل سکتا ہے۔

    ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ بات میں اپنی ذاتی رائے میں دے رہا ہوں جس پر بحث کی جاسکتی ہے۔کیونکہ قومی اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ فنکشن بھی کرنا چاہیے۔بند دروازوں کے ساتھ اسمبلی کی مدت پوری نہیں ہوتی۔قبل ازیں ایک بیان میں ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہ کرپشن پی ٹی آئی کا رکن کرے یا اپوزیشن، معافی نہیں، میں نے حکومت یا کسی فرد کیخلاف بات نہیں کی، میرے حوالے سے دو جگہوں پر انکوائری ہورہی ہے، نتائج پر تبصرہ نہیں کرتا۔

    تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ ابھی مجھے کسی نے نہیں بلایا، وزیراعظم بلائیں گے تو ضرور جاؤں گا، میرا ان کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ گلاسگو کانفرنس میں قائد اعظم، وزیر اعظم کی تصویر ہونی چاہئے تھی، وہاں لگڑ بگڑ کی تصویر کی جگہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تصویر ہونی چاہئے تھی۔

  • علما عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی رہنمائی کریں: پرویز الٰہی کی طاہراشرفی سے بات چیت

    علما عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی رہنمائی کریں: پرویز الٰہی کی طاہراشرفی سے بات چیت

    لاہور: علما عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی رہنمائی کریں: پرویز الٰہی کی طاہراشرفی سے بات چیت ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین طاہر اشرفی اور وفد کے دیگرافراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی رہنمائی کریں۔

    اسپیکر چوہدری پرویز الہی سے چیرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر محمود اشرفی اور مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ادریس اور محمد قاسم چیمہ نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔

    اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کِہ متحدہ علماء بورڈ، مجلس احرار اسلام نے ملک کے اندر فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے بھرپور اور نمایاں کردار ادا کیا، ہم میں ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے، سننے اور قبول کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی اور سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اتفاق رائے سے مذہبی اور ختم نبوت پر قانون سازی میں آپ کا کردار انشاء اللہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    متحدہ علماء بورڈ اور مجلس احرار اسلام دینی خدمات پیش کرنے پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آپ کے دورِ حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا۔

  • وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

    وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا،اطلاعات کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے آج بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات کلیئرنس آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران نوشکی میں پانچ مزید دہشت گرد مارے گئے ، نوشکی میں مجموعی طور پر نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لےلیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا، اور ٹویٹر پیغام میں لکھا بہادر جوان عوام کی حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

  • شہبازشریف ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار:باقی سب مائنس؟ حسین نواز نے مریم نواز کی چھُٹی کروا دی

    شہبازشریف ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار:باقی سب مائنس؟ حسین نواز نے مریم نواز کی چھُٹی کروا دی

    لاہور:شہبازشریف ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار:باقی سب مائنس؟ حسین نواز نے مریم نواز کی چھُٹی کروا دی ابو فیکٹریاں دیکھیں جہاں مرضی جائیں حکومت کو کون سی پریشانی بات ہے؟ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے قائد اور کرپشن کے جرم میں برطرف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہم شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کون سی پریشانی والی بات ہے؟حسین نواز نے کہا کہ میرے ابو فیکٹریاں دیکھیں جہاں مرضی جائیں حکومت کو پریشان نہیں ہونا چاہیے تبدیلی سرکار نے معیشت کا ستیا ناس کردیا۔

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ماحول کی تبدیلی کے لیے والد ساڑھے چار سو کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے فیکٹری گئے، نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کونسی پریشانی والی بات ہے، ان کی ڈاکٹرزسے مشاورت جاری رہتی ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم قائد ن لیگ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یہ حکومت تباہ ہوچکی ہے، اس حکومت نے عوام کوبھوکا ماردیا ہے، یہ عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اس لیے ان کے مسخرے نما وزرا بول رہے ہیں۔ ایسے وزرا کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے، عمران خان نے وزرا کی تربیت ہی ایسے کی ہے۔

    ن لیگ میں وزیراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہاں انہوں نے مریم نواز کو مائنس کیا وہاں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی غیرموجودگی میں شہبازشریف ہی پارٹی کے لیڈرہیں، وزیراعظم کا امیدوارکون ہوگا فیصلہ پارٹی کرے گی، ہم بھی شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں۔ لیگی صدر اس وقت پوری پارٹی کے لیڈرہیں، وہ نوازشریف کی مشاورت سے ہی فیصلے کرتے ہیں۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ میرے والد کی واپسی کا تعین سب سے پہلے ڈاکٹرزکریں گے، ڈاکٹرزکے بعد خاندان،پارٹی واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کا ستیاناس کردیا ہے، انہوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے، یہ باتیں نوازشریف کے لیے پریشان کن ہیں، عمران خان ذہنی مریض ایسے شخص سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

    نواز شریف کے ڈاکٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2003سے ڈاکٹرشال نوازشریف کا علاج کررہے ہیں، ڈاکٹرفیاض شال قابل ڈاکٹرہیں، ان کا تعلق مقبوضہ کشمیرسے ہے۔ ڈاکٹرفیاض شال نے والد کی دو سے تین انجیوپلاسٹی کی ہے، قائد ن لیگ کو تمام سٹنٹ ڈاکٹرشال نے ہی ڈالے۔

    ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا تاثر وزیراعظم عمران خان کی ان سکیورٹی سے ہے، عمران خان کوخود پتا چل گیا ہے نااہل ہیں، وہ بہن کی سلائی مشینیوں بارے آج تک جواب نہیں دے سکا۔

    یاد رہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے بھارتی نژاد امریکی میجر ڈاکٹر شال امریکی صدر اور نائب صدر کے قریبی دوست ہیں‌