Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پاکستان میں‌ اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا

    پاکستان میں‌ اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا

    سری نگر:پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں وزیراعظم مودی ، مودی حکومت ، مودی نواز شخصیات اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز،کمنٹس اور خیالات کے خلاف بھارتی سائبر کرائم نے سخت کارروائی شروع کردی ہے

    اس‌حوالے سے تازہ واقعہ میں‌مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پربھارتی وزیراعظم مودی کے مظالم کے خلاف وائرل ویڈیو میں باپ بیٹے کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے ،

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیاپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے پر ضلع راجوری میں با پ اوربیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    ضلع راجوری کے علاقے دہریاں سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین اوراس کے والد سلام دین کو فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک توہین آمیز ٹک ٹاک اپ لوڈ کرنے پر بی جے پی کے کارکنوں کی شکایت پر گرفتار کیاگیا ۔ پولیس کے مطابق اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بھی جے پی کے حمایتوں نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کرایا جس پر ضلع کے علاقے چنگس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کوگرفتار کیا گیا۔ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض الفاظ موجود تھے ۔

    دوسری طرف کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت اور بھارتی وزیراعظم پاکستان ،کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کےخلاف جو پراپیگنڈہ کررہا ہے اور کچھ ماہ قبل جو پراپیگنڈہ افشاں ہوا ہے اس کے بعد دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں تھیں ،

    بھارت کے زیرقبضٰہ وادی کشمیر سے مودی کی فسطائیت سے تنگ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی اور مودی نواز جو کہ ایک طرف پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ناسمجھ لوگوں کو اکسا رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کے اندر اور بھارت کے زیرقبضہ وادی کشمیر میں کسی کو اپنےجزبات بھی زبان پرلانے کی اجازت نہیں جو کوئی بھارتی فوج کے مظالم کی تکلیف پر آہ کرتا ہے تواسے جیل ڈال دیا جاتا ہے کہاں ہیں پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی پرواویلہ کرنے والے

  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی

    اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا 28 جنوری کو بلایاگیا اجلاس اب 2 فروری کو ہو گا جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں پاکستان کے چھٹے جائزہ مشن رپورٹ پر غور کیا جائے گا جبکہ بورڈ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گا۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط جاری کرنے پر فیصلہ کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے پر چھوٹ کی درخواست کاجائزہ لے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضےکا جائزہ مؤخر کیا تھا۔

  • وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس اطلاعات کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد پرنس سلمان بن حامدالخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    ولی عہد نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا۔ بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہدسے یکجہتی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رکھےگا۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کےضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

    یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا

    ریاض : سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کردی۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس شاہی محل میں ہوا جس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

    سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزایافتہ مجرموں کی حوالگی کےمعاہدے کی منظوری دی جبکہ انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور نشہ آوراشیا کے اجزا کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے ایم اویوکو حتمی شکل دینے کی توثیق کی گئی۔

    کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کارروائیوں کا نوٹس لے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت پرپاکستان کا شکریہ ادا یا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک سچے اور بااعتماد مسلم برادر کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے

  • پی سی بی کی فوکس اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری:دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین لائیودیکھ سکیں گے

    پی سی بی کی فوکس اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری:دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین لائیودیکھ سکیں گے

    کراچی:پی سی بی کی فوکس اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری:دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین لائیودیکھ سکیں گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی سی بی اور فوکس اسپورٹس کے درمیان براڈکاسٹ کی شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدہے کے تحت فوکس اسپورٹس اب اپریل 2023 تک پاکستان میں کھیلے جانے والے ہوم انٹرنیشنل میچز اور ایچ بی ایل پی ایل ایل کے میچز کو آسٹریلیا میں براہ راست نشر کرے گا۔

    دونوں فریقین میں معاہدے کے بعداب فاکس ٹیل گروپ کے 24 لاکھ صارفین کو پاکستان میں کھیلی جانے والے ہوم انٹرنیشنل سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز براہ راست دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔ اس معاہدے کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز سے ہوگا۔

    اس سے قبل پی سی بی نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود پاکستان کرکٹ فینز کے لیے اتصالات، کیریبین سرزمین پر فلو اسپورٹس ، نیوزی لینڈ میں اسکائی این زیڈ ، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس ، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا ء میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے کر رکھے ہیں۔

    دوسری جانب پی سی بی نےاو ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہوگی۔

    مندرجہ ذیل علاقوں میں رہائش پذیر کرکٹ فینز ان دونوں پلیٹ فارمز پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی لائیواسٹریمنگ ملاحظہ فرماسکیں گے:
    انڈورا، انٹارکٹیکا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلاروس، بیلجیم، بولیویا، بوسنیا اور ہرزیگووینا، بوویٹ جزیرہ، برازیل، برٹش انڈین اوشان، برونائی، بلغاریہ، کمبوڈیا، چلی، چین، جزیرہ کرسمس ، جزیرہ کوکوس، کولمبیا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مشرقی ٹائیمور، ایکواڈور، ایسٹونیا، فالک لینڈ، فاراوئے جزائر ، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گیانا، جارجیا، جرمنی، جبرالٹر، یونان، گیانا، ہرڈ آئی لینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کوسوو، کرغیزستان، لاؤس، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مکاؤ، مقدونیہ، ملائیشیا، مالٹا، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، منگولیا، مائیکرو نین، نیدرلینڈ، مونٹاکو نیو کیلیڈونیا، شمالی کوریا، ناروے، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، یوکرین، یوراگوئے، یو زبیکستان، ویٹیکن سٹی، ویت نام اور وینزویلا شامل ہیں

    ادھر اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں اور انہوں نے پی سی بی کے اس فیصلے کی بہت تعریف کی ہے اور کہاہے کہ چلو اچھا ہوا وہ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز سے لطف اندوز ہوجایا کریں گے

  • منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    اسلام آباد : منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    یہ پیش رفت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

    سی ای او ارشدملک نے کہا کہ پی آئی اے نامساعدحالات کے باوجود واجبات ادائیگی کرتی رہےگی بقایاجات ادائیگی کیلئےحکومت سےکابینہ فیصلےکےتحت رہنمائی لی جائے گی۔سی ای او کی یقین دہانیوں پر ایف بی آر نے فوری اقدام کرتے ہوئے پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

    ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016 سے 2020 تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016 سے 2020 کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

  • جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا

    جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا

    کراچی : جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا ،اطلاعات کے مطابق ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت اور مینیوفیکچرنگ کے لئے ٓاستعمال کیا جا رہا ہے۔

    پی سی اے اے کی جانب سے دیگر ہوائی اڈوں پر اس وقت تک منظوری نہیں دی جا سکتی جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ہینگرز کی سہولیات حاصل نہ ہوں۔

     

    متن کے مطابق پی سی اے اے اس وقت کسی بھی ہوائی اڈے پر ہنگر فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اگر کوئی ہوائی جہاز منتقل کردیا جاتا ہے تو بھی وہ سب سی اے اے کی منظور شدہ دیکھ بھال کی سہولت کے ساتھ گراونڈ ہوجائیں گے۔

    کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے عملی طور پر کاروبار کی تمام سرگرمیاں بند ہوجائیں گی، اسکیلڈ ایوی ایشن پاکستان کی پہلی اور واحد آر ڈی بیسڈ ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں تین طیارے اسمبلی کے آخری مراحل میں ہیں اور دو تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں وہ بھی تباہ ہوجائیں گے، ہوائی جہازوں کی تیاری میں دشمنانہ اقدامات کی بجائے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

    کھلے خط کے مطابق پاکستان کی اس واحد کمپنی کی بروقت معاونت نہ کی گئی تو اسے ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائیگا، ذمہ داری لیتے ہیں کہ مریدکے ہوائی اڈے کی تعمیر اور آپریشنل ہونے کے بعد والٹن کے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی سہولیات نئے اڈے پر منتقل کردیں گے۔

    خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے تناظر میں منسلک اور ملتے جلتے دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ روکا جائے، طاقتور لینڈ مافیا جیت رہی ہے اور حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آزاد وطن حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے جس ہوائی اڈے پر قائداعظم کے طیارے نے لینڈ کیا تھا ہم اس وراثتی اقدار کے اڈے کو مسمار ہوتے دیکھیں گے۔

  • وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا، شہزاد اکبر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا ہے اور خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے شہبزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی، شہزاد اکبر نے چند روز قبل بھی لاہور میں شریف فیملی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ شہزاد اکبر مستعفی ہو گئے انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگییوں کی تحقیقات ہونیا چاہئے

    18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے ،اگر شہزاد اکبر استعفیٰ نہ دیتے تو وزیراعظم عمران خان انہیں گھر بھجوا سکتے تھے، شہزاد اکبر نے دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا،

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل یہ بات کی تھی،کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے بھی اپنے خلاف دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس میں ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا تھا جس میں احتساب سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کی اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی بطور سربراہ تقرری، ان کی شہریت اور اثاثوں سے متعلق سوالات اٹھائے تھے سوالات میں کہا گیا تھا کہ شہزاد اکبر کو جس محکمہ اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا سربراہ بنایا گیا اس کا معیار کیا مقرر کیا گیا ؟ کیا اس عہدے پر کسی شخص کی تقرری کے لیے کوئی اشتہار وغیرہ دیا گیا اور کیا درخواستیں موصول کی گئیں اور کیا یہ عہدہ پبلک سروس کمیشن کے طریقہ کار کی روشنی میں چنا گیا ہے اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شہزاد اکبر کو اثاثہ جات ریکوری یورنٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے حوالے سے کیا شرائط اور ضوابط طے کیے گئے تھے

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے بھی چند روز قبل کہا تھا کہ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔ ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے، ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

  • "مقصود چپڑاسی”کی کہانی:وزیراعظم کاانکشاف :مگرشہبازشریف عوام کے سامنےاس کی تردید نہ کرسکے

    "مقصود چپڑاسی”کی کہانی:وزیراعظم کاانکشاف :مگرشہبازشریف عوام کے سامنےاس کی تردید نہ کرسکے

    لاہور:شہبازشریف”مقصود چپڑاسی”کی کہانی کی عوام کے سامنے تردید نہ کرسکے:پرانی کہانی سنادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپنی قوم سے براہ راست گفتگو کچھ لوگوں کو بہت ہی ناگوار گزری ،ن لیگ کے صدر شہبازشریف وزیراعظم کی طرف سے مقصود چپڑاسی والی کہانی کی تردید نہ کرسکے الٹا وہی پرانی روایتی سیاسی کہانیاں دہرانی شروع کردیں جو کہ پاکستان کی سیاست کا شیوہ رہا ہے ،

    پاکستان کے حزب مخالف رہنما اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو بہت ہی زیادہ سنگین سمجھ لیا ہے اور عوام سے گفتگو کے جواب میں کہا کہ کسان دربدر ہیں، کھاد کی سمگلنگ اوربلیک میں فروخت جاری ہے اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے اور کسانوں کا استحصال بند کیاجائے ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا ہر معاملے میں حکومتی نااہلی ، نالائقی اور چور بازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے ، کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہورہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟، عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے؟ ۔

    انہوں نے کہا کہ یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے ، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے جس مقصود چپڑاسی کی بات کی ہے اس کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے کس نے بھیجے اور کس نے وصول کیے اس وقت پاکستان کے پڑھے لکھے طبقے میں یہ بہت زیادہ زیربحثت ہے ،

     

    اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اسی حوالے سے بہت زیادہ انکشافات کیئے تھے جن میں شہبازشریف اور بیٹوں نے کس طرح اپنے ملازموں کے ذریعے اربوں روپے باہر کے ممالک میں بھجوائے تھے

     

    اسی حوالے سے جس کا ذکر آج عمران خان نے شہبازشریف کے حوالے سے کیا ہے اس کے متعلق شہزاد اکبر پہلے ہی انکشافات کرچکے ہیں جو کہ کچھ اس طرح تھے

     

     

  • عمران صاحب بہت ہو گیا سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں:   مریم نواز جزباتی ہوگئیں

    عمران صاحب بہت ہو گیا سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں: مریم نواز جزباتی ہوگئیں

    لاہور: عمران صاحب بہت ہو گیا سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں:مریم نواز عمران خان کے انکشاف پرجوابی وار کرتے وہئے مقصود چپڑاسی والی کہانی سنکرغصے میں آگئیں ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی عوام سے براہ راست گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے مقصود چپڑاسی والی کہانی کا جواب دینے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کو جان چھوڑ کر چلے جانے کا مشورہ دیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا، گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں ، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے،

     

     

    مریم نواز نے عمران خان کی شخصت کا نوازشریف سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم صاحب سچ بات ہے کہ آپ نوازشریف نہیں بن سکتے،مریم نے مزید کہاکہ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

    مریم نواز نے اس ٹویٹ میں یہ کہہ رہی ہیں کہ ایک وقت تھا جب عوام نوازشریف کے پیچھے کھڑی تھی

    مریم نواز نے مزید لکھا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں ، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

     

     

    نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی قوم سے بات چیت کے دوران مقصود چپڑاسی سمیت دیگر ملازموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا ذکرکرکے جوحوالہ دیا ہے اس کی بازگشت نے جاتی امرا سے لندن تک سب کو ہلا کررکھ دیا ہے اوریہی وجہ ہےکہ مقصود چپڑاسی کی بات سُن کرمریم نوازاس کی تردید کرنے کی بجائے وزیراعظم کے خلاف حسب روایت مہم جوئی شروع کردی ہے