Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • "کچاہےمکان میراکچھ توخیال کر”بارش کےبعدپارلیمنٹ لاجز    کی چھتیں ٹپکنےلگیں:وزیراعظم سے دیہاتی کی اپیل

    "کچاہےمکان میراکچھ توخیال کر”بارش کےبعدپارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنےلگیں:وزیراعظم سے دیہاتی کی اپیل

    اسلام آباد :”کچا ہے مکان میرا کچھ توخیال کر”بارش کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے لگیں:وزیراعظم صاحب ہماری بھی خبرلےلیا کریں ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک سیلابی صورت حال ہے اور ان حالات میں جب کہ ایک طرف اس ملک کے غریب جو کچی آبادیوں میں رہتے ہیں ان کا کیا حال ہورہا ہوگا ، اس حوالے سے ایک پریشان حال شہری نے وزیراعظم کو مخاطت کرتے ہوئے اپنے کچے مکان کی حالات زار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جناب ان بارشوں میں اگرپارلیمنٹ کی عمارت ٹپک سکتی ہے توپھرمیرا کیا حال ہورہا ہوگا

    ادھر اس شہری نے میڈیا پر چلنے والی اس خبر پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں۔

    اس دیہاتی کا کہنا ہے کہ میرا کچہ مکان ہے اور پچھلے چار دن سے اس کی چھت ٹپک رہی ہے ، محنت مزدوری کا سلسلہ بھی بند ہے ، افسوس اس بات کا ہے کہ اسلام آباد میں میں بیٹھ کرکس کو کسی غریب کا احساس ہوتا ہوگا ،

    اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ دنیا کہیں آباد نہیں ہے ، اس شہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کون کسی کو جانتا ہے بس عوام ہی جو اپنے اپنے لیڈروں کی خاطرایک دوسرے کے گریبان نوچ کررہی ہیں لیڈروں کو کیا پتہ کہ ہمارے ساتھ محبت کرنے والے کون ہیں اور کہاں بسیرا کیے ہوئے ہیں

    یاد رہے کہ ملک بھر میں پچھلے کئے دنوں سے شدید بارشیں ہورہی ہیں‌ اور ان بارشوں میں ہہت زیادہ جانی اور مالی نقصان بھی ہورہا ہے ، دوسری طرف بلوچستان میں تو بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے جہاں پاک فوج کے جوان اپنے بلوچ بھائیوں کی مدد کےلیے مسلسل خدمت میں مصروف ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان بارشوں کی وجہ سے غریب آدمی بہت زیادہ پریشان ہے اور وہ پچھلے ایک ہفتے سے محنت مزدوری کرنے سے بھی قاصر ہے ، اس کا چولہا بھی نہیں جل رہا ، وہ کچھ کما بھی نہیں رہا لیکن اس ملک کے طاقتوروں اور سرکاری خزانے سے بھاری بھاری تنخواہیں لینے والوں کو سخت سردی میں بھی پال رہا ہے ،ٹیکس سے اور پھرٹیکس سے بس اسے ایک ہی فکر ہے کہ یہ ملک سلامت رہے ،یہ جان تو آنی جانی ہے

  • معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

    معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

    نورسلطان: معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟اطلاعات کے مطابق سابق سوویت ریاست کہ قازقستان کےنام سے اب دنیا کے نقشے پرموجود ہے بے پناہ معدنی ذخائر کے باوجود بدامنی اورعدم استحکام کا شکارہوچکی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ کورونا نے ملکی معیشت کا حال اس قدر تباہ کردیا ہےکہ حکومت کو ملکی نظام چلانے کےلیے پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ کرنا پڑرہا ہے ،

    دوسری طرف عوام اس بات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہں ، حکمران جماعت عوام الناس کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہے دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی اور معاشی گراوٹ ہے لیکن عوام کسی کی بات ماننے کےلیے تیار نہں ،یہی وجہ ہے کہ شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کررکھا ہے ، اطلاعات ہیں کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ قازق صدر نے فوج کو بغیر خبردار کیے مظاہرین پر گولی چلانے کی اجازت دیدی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 جنوری سے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت مستعفی ہوگئی تھی اور صدر نے ہنگاموں سے متاثر ہونے والے دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    الماتی اور مینگسو میں ایمرجنسی کے نفاذ اور رات کے کرفیو کے باوجود تاحال حالات کشیدہ ہیں۔ ان شہروں میں صدر صدر قاسم جومارت توقایف نے فوج کو حکم دیا ہے کہ مظاہرین پر وارننگ دیئے بغیر گولی چلائیں۔تاحال مجموعی طور پر 46 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں 28 شہری اور 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کی سیکڑوں زخمی ہیں اور 3 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    قازق صدر قاسم الماروت نے حالات قابو میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور حکومتی احکامات کو توڑنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں اب تک 18 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب وزات داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 28 افراد شہری نہیں بلکہ دہشت گرد تھے۔حکومت کے مستعفی ہونے کے باوجود قیمتوں کے خلاف اب بھی احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر نے کابینہ کو چلتا کرکے اپنا عہدہ بچایا ہے جب کہ مسائل کی اصل جڑ وہ خود ہیں۔

    روس نے قاقستان میں بگڑتی صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی فوجین بھیجنے کا عندیہ ہے جس پر یورپی یونین نے روس کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا ہے۔

  • 10کروڑ ڈالر کا آن لائن فراڈ، ایف آئی اے کا بڑا ایکشن:کون کون ہیں مجرم تفصیلات آگئیں

    10کروڑ ڈالر کا آن لائن فراڈ، ایف آئی اے کا بڑا ایکشن:کون کون ہیں مجرم تفصیلات آگئیں

    کراچی : 10کروڑ ڈالر کا آن لائن فراڈ، ایف آئی اے کا بڑا ایکشن:کون کون ہیں مجرم تفصیلات آگئیں اطلاعات کے مطابق پاکستان میں آئن لائن اپیلکیشن کے ذریعے 10 کروڑ ڈالر کے فراڈ پر کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی کو پہلی بار نوٹس جاری کردئیے گئے، کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانی شہریوں سے 18 ارب سے زائد روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاکستان میں آن لائن دس کروڑ ڈالر کے فراڈ پر ایکشن لیتے ہوئے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کردیا۔
    .
    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا فراڈ کرنے والوں نے رقم کرپٹو کرنسی کے زریعے بیرون ملک منتقل کی ، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کو 9 آن لائن اپلیکیشن کے زریعے اربوں روپے فراڈ کرنے کی شکایات ملیں۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے کیا گیا اور یہ آن لائن ایپلی کیشنز کرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائینانس سے جڑی تھیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بائینانس کے پاکستان میں جنرل منیجر کو نوٹس جاری کر دیا ہے، اس کے علاوہ ایف آئی اے نے امریکا اور کے مین آئی لینڈ میں بائینانس کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نوٹسز بھیجے ہیں۔

    ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی سے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ بھی ہو رہی تھی، پاکستان میں 11 موبائل فون ایپلی کیشنز بائینانس سے رجسٹرڈ تھیں،۔ جن کے ذریعے فراڈ ہوا۔

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا 11 موبائل فون ایپلی کیشنز دسمبر میں اچانک بند ہو گئیں، جن پر ہزاروں پاکستانی رجسٹرڈ تھے، ان ہزاروں پاکستانیوں نے ان ایپلی کیشنز پر اربوں روپے لگا رکھے تھے۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشنز کے ذریعے ابتدا میں ورچوئل کرنسیز میں کاروبار کی سہولت دی جاتی تھی، بٹ کوائن، ایتھرام، ڈوج کوائن وغیرہ میں سرمایہ کاری بائینانس کے ذریعے ظاہر کی جاتی تھی جبکہ ایپلی کیشنز کے ٹیلی گرام اکاوٴنٹ پر ماہرین کرپٹو کرنسی پر جوا بھی کھلاتے تھے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ایک ایپلی کیشن پر 5 سے 30 ہزار کسٹمر اور سرمایہ کاری 100 سے 80 ہزار ڈالر تھی، ایپلی کیشنز کے ذریعے عوام کو مزید افراد کو لانے پر بھاری منافع کا لالچ دیا جاتا تھا۔

    سربراہ سائبر کرائم ونگ نے کہا کہ ایف آئی اے کو بائینانس کے 26 مشتبہ بلاک چین والٹ ملے، جن پر رقوم ٹرانسفر ہوئیں، بینانس نامی کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے ایف آئی اے سائبر کرائم سے تمام افراد کا ریکارڈ طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ جن افراد نے فراڈ کیا ان کی کرنسی کو بلاک کیا جائے۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پاکستان سے بائینانس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشن کی چھان بین کر رہی ہے، بائینانس ٹیرر فائنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے لیے آسان راستہ ہے، امید ہے بائینانس ان مالی جرائم کی تحقیقات میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

  • بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں

    بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں

    لاہور:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں ،اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما اور عمران خان کے انتہائی معتمد ساتھی جنہیں دنیا جہانگیر خان ترین کے نام سے جانتی ہے ایک بار پھرسرخیوں اور شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں‌

    اس حوالے سے معوم ہوا ہے کہ میڈیا پر کچھ ایسی خبریں چلائی گئیں کہ جن سے یہ تاثردیا گیا کہ شاید کہ جہانگیرترین عمران خان کو چھوڑ کرن لیگ کے قریب ہورہے ہیں ، ان خواہشات پر نکلنے والا دم اور امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سعدرفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی۔ لیکن اس کو پی ٹی آئی سے ناراضگی یا دوری نہ سمجھیں

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ، جس نے صحافیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی اس پر حیران دکھائی دیئے ۔

    شادی کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے ؟ جس پر تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی جانب جاسکتا ہے ، ؛لیکن میرا ایئرپورٹ وہی ہے جو پی ٹی آئی کا ایئرپورٹ ہے ،

    جہانگیرترین نے اس ملاقات کو غیرسیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ،ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی ۔

    شادی کی تقریب میں ن لیگ کے رہنما اور سابق سپیکر اسمبلی ایاز صادق بھی شریک تھے ، انہوں نے مسکرا کر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جہانگیر ترین سے وجہ پوچھیں وہ ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے ہیں ۔ ‘‘ ایاز صادق نے بات کو آگے بڑھایا اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ہو ں یا کوئی اور ، پی ٹی آئی کا رہنما عمران خان کے علاوہ سب مسکرا ہی رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ جہانگیرترین خان کے حوالے سے پہلے بھی ایسی خودساختہ خبریں چلائی گئیں مگراس وقت بھی جہانگیرخان ترین نے مخالفین کی خواہشات سےیہ کہہ کر جان نکال دی تھی کہ عمران خان میرا قائد ہےآج بھی ہے اور کل بھی وہی رہے گا ، آج کی خام خیالیوں کو بھی انہوں نے یہ کہہ کر تہہ تیغ کردیا کہ خواجہ سعد سے خاندانی تعلقات ہیں ، جو پارٹی وابستگیوں سے ہٹ کر ہے ،

  • گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

    گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

    میکسیکو: گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد،اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں کار سے 10 لاشیں ملنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں ایک کار سے 10 لاشیں ملیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کار گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی تھی جسے حکام نے مشکوک قرار دے کر اس کی تلاشی لی تو کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئیں۔تویہ منظردیکھ کرپولیس اہلکار بھی پریشان ہوگئے،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس دوران علاقے کی تلاشی بھی لی گئی ہے

    ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ یہ کار ان کے دفتر کے بالکل سامنے موجود تھی جس میں موجود لاشوں کو بری طرح پیٹا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ادھر دوسری طرف میکسیکو میں اس ہفتے COVID-19 سے مرنے والوں کی تعداد 300,000 سے زیادہ ہونے کا امکان ہے – دنیا بھر میں پانچویں سب سے زیادہ اموات میکسیکو میں ہیں – کیونکہ چھٹی کے موسم کے بعد انفیکشن میں اضافہ ہوتا ہے

    پچھلے ہفتے کے دوران جب بہت سے سیاحوں نے ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا سے میکسیکو کا دورہ کیا تو انفیکشن دوگنا سے بڑھ کر 20,000 تک پہنچ گئے۔ میکسیکو کی 32 ریاستوں میں سے گیارہ نے اس ہفتے ذاتی طور پر اسکول کی کلاسیں دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    انتہائی متعدی Omicron مختلف قسم کی آمد نے موسم خزاں کے دوران انفیکشنز میں کمی کو تبدیل کر دیا، جب ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال سے حالات کچھ قدرے بہتر ہیں

  • بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:رپورٹ

    بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:رپورٹ

    نئی دہلی: بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے اس وقت بہت پریشان دکھائی دے رہےہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں‌، اس حوالے سے بہت سے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک فسطائی ریاست اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک بن گیا ہے جو ملک کو مکمل طور پر ایک ہندوتوا ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی بھارت کو اقلیتوں سے صاف کرنے کے مشن کے سلسلے میں ان کے خلاف آر ایس ایس کے نظریے کو مسلسل نافذ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف حملے معمول بن چکے ہیں اور ملک میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور نچلی ذات کے ہندو خوف و دہشت کی حالت میں رہ رہے ہیں کیونکہ جب سے آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی ہے ان کے ظلم و ستم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے سے ہندو انتہا پسندوں کو اس قدر شہ ملی ہے کہ وہ کھلے عام اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اتر آئے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی دائیں بازو کی حکومت کے تحت ملک میں مذہبی عدم رواداری بڑھ رہی ہے جس کی پالیسیاں ہندوتوا نظریے کی عکاس ہیں اور وہ سب پر ہندو برہمن ثقافت کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    بھارت میں اقلیتوں‌کے خلاف مودی ڈاکٹرائن کے حوالے سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کا فسطائی نظریہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس خطرناک ذہنیت سے نمٹنے اور بھارت میں اقلیتوں کو بچانے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی سیٹ اپ بھی تبدیل ہوگیا ہے اور تازہ فیصلے میں‌ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    ذرائع کے مطابق اس حوالےسے سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر ، فواد چودھری، پرویز خٹک اور عامر کیانی شامل ہیں‌

    نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شفقت محمود اور عمران اسماعیل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ان کے ساتھ ساتھ علی زیدی ، قاسم سوری، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور حماد اظہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،

    نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان بزدار، محمود خان، شیریں مزاری ، سیف اللہ نیازی ، بھی کمیٹی کا حصہ ہیں اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید ، چودھری سرور اور خان محمد جمالی بھی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کے رکن ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان تھا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے خبربھی دی تھی

    اس پیغام میں یہ کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔

    فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔

  • پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی:لیکن کیا ایسے ممکن بھی ہے؟

    پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی:لیکن کیا ایسے ممکن بھی ہے؟

    اسلام آباد: پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی:لیکن کیا ایسے ممکن بھی ہے؟اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے اہم پہلووں پر بریفنگ دی ۔

    اجلاس کو سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 میں موجود چند ترامیم کی تجویز دی جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی ٹیکنالوجی بشمول ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود تیار کرے توالیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 2 لاکھ 5 ہزار مشین درکار ہوں گی،الیکشن کمیشن نے مشینوں کی خریداری مارکیٹ سے کرنی ہے تو تمام قواعد وضوابط اور پیرا رولز کے مطابق خریداری کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ چند ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلوں میں ای وی ایم کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جا سکتی ہے،لوکل گورنمنٹس تحلیل ہونے کے بعد 120دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ 120 دن کے اندر مشینوں کی خریداری ممکن نہیں۔

  • صرف لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی

    صرف لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی

    لاہور : صرف لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سوا تین ارب کی اراضی واگزار کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوا تین ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے، پیکو روڈ بادامی باغ پر 27 کنال اراضی پر انڈسٹریل گودام تعمیر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف آصف ہاشمی کی ملی بھگت سے زمین پر قبضہپ کیا گیا تھا اور سنہ 2012 میں اراضی پر انڈسٹریل گودام کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 27 کنال اراضی کی قیمت تقریباً دو ارب ستر کروڑ روپے ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے مال روڈ دیال سنگھ مینشن پر دو پانچ پانچ مرکے کی دکانیں بھی واگزار کرالی گئی ہیں، جن کی مالیت تقریباً چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔

  • بھارت:ہندوؤں کے مقدس درخت کو کاٹنے پر نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

    بھارت:ہندوؤں کے مقدس درخت کو کاٹنے پر نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست میں ہندؤوں کے ’مقدس‘ درخت کو کاٹنے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے 34 سالہ شخص پر بدترین تشدد کیا اور زندہ جلادیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں گزشتہ سال اکتوبر میں ’مقدس‘ درخت کو کاٹ دیا تھا۔

    بعدازاں پولیس نے سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش برآمد کی، ہلاک ہونے شخص کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے تھا۔

    برادری کی روایات کے مطابق کٹا گیا درخت مقدس تھا جسے سنجو پردھان کو زبردستی کاٹ دیا تھا۔پولیس افسر رامیشور بھگت نے بتایا کہ گاؤں والوں نے سنجو پردھان کے علاقے میں دیگر درختوں کو کاٹنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ سنجو پردھان کو مشتعل دیہاتیوں نے گھر سے گھسیٹ کر قریبی بیسراجرا گاؤں لے گئے اور اس کو قتل کر دیا گیا۔

    دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت بنیادی طور پر اپنے آئینی ، قانونی اور سیاسی فریم ورک میں ایک سیکولر ریاست ہے ۔لیکن عملی طور پر اس وقت بھارت کی جو تصویر ہم کو دنیا بھر میں نظر آ رہی ہے یا بالادست ہے وہ ہندواتہ کی بنیاد پر سیاست اور انتہا پسندی پر مبنی رجحانات ہیں۔بی جے پی ، آر ایس ایس سمیت دیگر ہندو انتہا پسند جماعتوں کی سیاست نے مودی کی قیادت میں اقلیتوں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کردی ہیں ۔انتہا پسندی پر مبنی یہ رجحان محض بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ خطہ کی مجموعی سیاست کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے ۔

    خود بھارت میں موجود سیکولر سیاست سے جڑے افراد یا ادارے مودی کی انتہا پسندی کی سیاست پر بنیادی نوعیت کے سوالات اٹھا رہے ہیں او ران کے بقول اگر مودی کی انتہا پسندی پر مبنی پالیسی کا یہ عمل جاری رہا تو ہم داخلی محاذ پر خود کو تنہا محسوس کریں گے ۔اس وقت بھارت میں انتہا پسندوں اور سیکولر طبقہ کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی ظاہر کرتی ہے کہ اس بحران نے مودی کی حکمرانی اور طرز عمل کو بھی چیلنج کیا ہے ۔