Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

    کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

    کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کے عالم میں میں کوئی غیر زمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    سندھ ہاؤس میں ماہر معاشیات مزمل اسلم اور سیکریٹری اطلاعات کراچی محمد طحہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ چند دن پہلے اسٹیٹ بینک نے معیشت کی بدحالی پر رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بینکوں کے پاس ذخائر ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا، اس تمام تر صورتحال کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200 روپےسے نیچے لیکر جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، جس سے ملک میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومتی وزرا کوششوں کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں، اسوقت فارما، چکن فیڈ، شپنگ لائنز کو بھی پیمنٹ نہیں کی جارہی ہیں، ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    شوکت ترین نے کہا کہ توقع کی جارہی تھی کہ رواں ماہ پیٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی مگرحکومت نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکہ عوام کو لگایا گیا، عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے باوجود عوام کو اس ریلیف سے محروم رکھا گیا۔

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہماری ان اسکیموں کو سراہا تھا لیکن اب حکومت نے اس اسکیموں کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہی بند کردیا ہے، اگر حکومت ایل سیز کھول دے تو اس سے امپورٹ بہت زیادہ بڑھے گی، اب سنا ہے کہ روس نے ہمیں سستا تیل دینے سے منع کردیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو روس سے دوبارہ بات کرنا ہوگی تاکہ سستا تیل مل سکے، یہ بھی خبر ہے کہ اس سال حکومت کو چالیس ملین روپے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف نے بھی انہیں قرض دینے سے انکار کردیا ہے، اس وقت سی ڈی ایز 90 فیصد چل رہی ہے، انہیں کون ان حالات میں لون دے گا؟۔

    ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

    شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف نہیں کہا کہ آپ کے دوست جب تک نہیں کہیں گے پیسہ نہیں دیں گے، آپ کو ان کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرنا ہوگی، 99 بلین کے گیپ کو ری اسٹریکچر کرنے کی ضرورت ہے۔

  • T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

    T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے۔اطلاعات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہونی ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی تاہم ابھی تک ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے،جس کی وجہ سے پاکستان بلائنڈ ٹیم اب اتوار کو بھارت روانہ نہیں ہو سکے گی۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اب ہفتے اور اتوار کی چھٹی کی وجہ سے پیر کو ویزوں کے اجراء کی امید لگا لی ہے۔

    رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ویزوں کے لیے تین کلیئرنس درکار تھیں دو کلیئرنس بھارت کی جانب سے موصول ہو چکی ہیں، بھارتی سفارت خانے کو تیسری کلیئرنس ملنے پر ویزوں کو اجراء ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو ویزے ملتے ہیں تو اگلے روز بھارت جائیں گے جبکہ پاکستان کے میچز ری شیڈولڈ کرنے کا کہا جائے گا، ایک دو میچز تو ری شیڈولڈ ہو سکیں گے لیکن زیادہ میچز ممکن نہیں ہوں گے۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 6 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی دہلی میں کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

  • وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی

    وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہبا زشریف نےاماراتی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی

    وزیراعظم شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کےلیے دعا بھی کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ، وزیراعظم کی اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے ،

    یہ دورہ کب ہوگا ،اس کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی ،تاہم اماراتی صدر نے اس موقع پرخوشی کااظہارکیا اور پاکستان آنے کی پکا وعدہ کیا ہے،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا

    وزیر اعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر عرب امارات کے صدر ،حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید وسعت پر بھی بات چیت ہوئی

  • ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    ابوظبی:ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے آئن مورگن کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر ٹی ٹین کا مداح ہوں اور خوش قسمتی سے کئی برسوں سے اس ایونٹ کا حصہ ہوں ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے جس میں شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ،

    میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر…

    ان خیالات کا اظہار برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ابوظبی میں جاری دس روزہ ٹی ٹین لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے مزید کہا کہ ٹی ٹین ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں کسی بھی کھلاڑی کے پاس فیصلہ سازی کے لئے محدود وقت میسر ہوتا ہے صحیح فیصلہ لینے کی صورت میں درست نتائج کا حصول یقینی ہوتا ہے اور یہی ٹی ٹین کی خوبصورتی بھی ہے اورکسی بھی ٹیم ممبرکی طرف سے لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرنا بہت ضروری ہے،

    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سیز ن میں پچ کی کنڈیشن بہت اچھی ہے اور تیز رفتار باولنگ کے لئے موزوں بھی ہے جس سے کھیل میں تیزی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے موسم کی کنڈیشن کے حوالے سے کئے گئے ا یک سوال کے جواب میں آئن مورگن نے کہا کہ مقامی موسم انتہائی بہتر ہے لیکن شام میں گیند گیلی ہو جا تی ہے خیال رہے کہ ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز پہلی بار شامل ہوئی ہے اور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہے ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل زید کرکٹ اسٹیڈم میں چار دسمبر کو کھیلا جائے گا

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم،اطلاعات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 223.69روپے کی سطح پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر بالترتیب 18فیصد اور 20 فیصد گھٹ گئی ہے۔ موجودہ حکومت سے قبل ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 182.93روپے اور اوپن ریٹ 185روپے تھا۔

    سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے ڈپازٹ شدہ 3ارب ڈالر کے ذخائر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی خبر نے جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی دورانئیے میں جاری ڈالر کی پرواز ایک بار پھر روک دی جس سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی انفلوز نظر نہیں آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی معاملات طول اختیار کرتے جارہے ہیں،عالمی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے کی صورت میں انفلوز متوقع ہیں، انہی عوامل کے باعث جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

  • ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پرنہیں ہونے والا، بھارت نہیں آتا تو نہ آئے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جمعہ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، ہم بھارت کے بغیر بھی ایونٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا ایشئین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی ہے، اگر انڈیا کی ٹیم نے پاکستان نہیں آنا تو ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے سیاسی مسائل ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے لے کر کسی نیوٹرل مقام پر کی جائے یہ نہیں ہونے والا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    رمیز راجہ نے کہا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق ہماری جو پلاننگ ہوگی وہ ایشیا کپ میں انڈیا کی شرکت کو دیکھتے ہوئی ہی ہوگی۔ ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہمارا حق ہے ہم کوئی ایسی چیز نہیں کہہ رہے جو ہمیں دی نہیں ہو اور ہم مانگ رہے ہیں، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل چکی ہے۔

    پاکستان ویمنز ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتے اور کسی نیوٹرل مقام پر ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہم ایشیا کپ میں شرکت ہی نہ کریں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے راولپنڈی کی پچ میرے لیے باعث شرمندگی ہے، جتنے شائقین مایوس ہیں اس سے کہیں زیادہ مایوسی مجھے بھی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہم ان پچز کے ساتھ تھوڑی سی بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو وہ بالکل فلیٹ ہو جاتی ہے۔

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں ایک عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوئی اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ پچز کے معاملے پر ہم ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کہا کہ انگلینڈ نے جس طرح بلے بازی کی وہ بھی قابل دید تھی۔ ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تیز کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

  • عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

    عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کےقائدین سے مشاورت کریں گے، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلیے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے اور گورنرکسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کیلیے کہہ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پارليمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پيشکش کردی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تيار ہيں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس میں وفاقی وزرا، سینئر لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، جن میں حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر شامل تھے۔

    اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی نیز وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب پارٹی قائد نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

    اجلاس میں تحریک عدم اعتماد، اعتماد کا ووٹ لینے اور گورنر راج کے نفاذ سمیت تمام ممکنہ قانونی و آئینی آپشنز پر مشاورت کی گئی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج صبح ہی اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور میں قیام 2 سے 3 روز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

  • سوفٹ ویئر اپڈیٹ؟عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایات

    سوفٹ ویئر اپڈیٹ؟عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایات

    سوفٹ ویئر اپڈیٹ؟عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایات

    ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ اداروں کے خلاف نہ ہم پہلے تھے نہ مستقبل میں ان کے خلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے۔ ایک شخص نے جو کیا سب کو پتہ ہے اوراب وہ ماضی کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی فرد کے بارے میں ہمیں آئین اور قانون اپنی رائے رکھنے کا حق دیتا ہے۔ عمران خان اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔ میرا موقف میری پارٹی پالیسی کے مطابق ہے۔میری تقریر پر مخالفین کی جانب سے پراپیگنڈا کیا گیا کہ میں نے اداروں کے خلاف بات کی ہے۔اداروں کے بارے میں نہ چیئرمین عمران خان نے اور نہ میں نے کبھی بات کی ہے تحریک انصاف اور عمران خان اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی حکومتی معاملات میں ایک پیج پر ہیں اور ایک دوسرے کی بات کو اہمیت دیتے ہیں۔دو جماعتوں کا الحاق ہے لیکن دونوں جماعتوں کا اپنا اپنا نظریہ ہے۔ سیاسی اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی سوچ بھی بدل دی جائے۔ ہر شخص کو آئین اور قانون کے مطابق اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما، عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا مضبوط اتحاد ہے،ہم نے ملکر گزشتہ 6 ماہ میں شریف زرداری گینگ کا موثر طریقے سے مقابلہ کیا ہمارے درمیان غلط فہمیاں اور شک پیدا کرنے والے کامیاب نہیں ہو سکے،

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    پرتھ: آسٹریلیا کو دو بار عالمی کپ کا چیمپیئن بنوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق آسڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پرتھ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    رکی پونٹنگ ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے دی چینل سیون کے براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران کمنٹری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
    دوسری جانب چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رکی پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج کی بقیہ کوریج کے لیے کمنٹری فراہم نہیں کریں گے۔

    فرانس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال:مریض رُل گئے

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کیرئیربہت شاندار رہا ہے اسٹار بلےباز رکی پونٹنگ کو آسٹریلوی ٹیم کے سنہری دور کے کپتان کے روپ میں دیکھا جاتا ہے، وہ 1999 سے 2007 تک آسٹریلیا کی مسلسل تین ورلڈ کپ کی فتحوں کا حصہ ہونے کے علاوہ، اس نے 2006 اور 2009 کے ایڈیشنز کینگروز کی قیادت کی۔

    پونٹنگ کو بین الاقوامی کرکٹ سے الوداع ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، 47 سالہ کرکٹر نے 2014 سے 2016 تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

  • سعودی عرب نے پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کردی

    سعودی عرب نے پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کردی

    کراچی: سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں مزید مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی۔اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ڈپازٹ کروائے گئے 3 ارب ڈالر کے فنڈ کی مدت میں توسیع کردی، ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کےخصوصی حکم پر مدت میں توسیع کی گئی ڈیپازٹ مد ت میں توسیع سعودی عرب کی پاکستان کو فراہم کی جانے والی مدد کا تسلسل ہے، ڈیپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا ہے،ڈیپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد پاکستان کی مشکل میں مدد کرنا بھی ہے سعودی مدد نے پاکستان کے پائیدار اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا،

     

    ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی دل سے قدر کرتے ہیں سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا سعودی عرب نے پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا ، سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی،پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اس حوالے سے سعودی ولی عہد سے بات ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین کئی شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔یاد رہے کہ نومبر 2021 میں سعودی فنڈ برائے ترقی ایس ایف ڈی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

    بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری