Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • موت کاایک وقت مقررہے:عمرے پرجانےوالاپاکستانی شہری دومنٹ دل کی دھڑکن بند ہونےکےباجود بچ گیا

    موت کاایک وقت مقررہے:عمرے پرجانےوالاپاکستانی شہری دومنٹ دل کی دھڑکن بند ہونےکےباجود بچ گیا

    ریاض:موت کا وقت مقرر ہے ، نہ وقت سے پہلے اور نہ ہی وقت کے بعد موت آتی ہے،اللہ کی نشانیاں بھی اس وقت مقرر پر مہرثابت کرتی ہیں ، اسی سلسلے میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں سعودی طبی عملے نے دل کی دھڑکن بند ہونے والے پاکستانی شہری کی جان بچا گئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مناسک عمرہ کے دوران پاکستانی شہری کے دل کی دھڑکن دو منٹ تک بند رہی، لیکن معجزانہ طور پر وہ زندہ رہا۔

    حرم مکی کے ہلال احمر نے بتایا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اطلاع ملی کہ ایک 40 سالہ پاکستنای زائر کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہے، اطلاع ملنے پر قریب ترین ٹیم مریض کے پاکستان پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

    ہلال احمر کے مطابق عمرہ زائر کے دل کے وال بند ہوگئے تھے جس سے ان کے خون کا بہاؤ رک گیا اور دل کی حرکت بھی بند ہوگئی، جس پر ٹیم نے سب سے پہلے زائر کی سانس کی بحالی کے لیے حرم کے مختلف حصوں میں موجود اے ای ڈی آلے کو استعمال کیا، اور اس کی سانس بحال کی اور پھر اسے مسجد الحرام کے اندر ہی واقع اجیاد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

    ہلال احمر نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد پاکستانی شہری کو مکہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا، اور مکمل صحت یات ہونے تک اسپتال میں ہی رکھا گیا۔

    ہلال احمر کے مطابق پاکستانی شہری کی جان بچانے میں سب سے اہم کردار سانس کی بحالی کے لیے حرم میں نصب اے ای ڈی آلہ ہے، جسے ہلال احمر نے حرم انتظامیہ کے تعاون سے متعدد جگہوں پر نصب کر رکھا ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں دی ہے۔

    دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔

    سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

    وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

    لاہور: وزیرآباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینئر غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں عمر سرفراز چیمہ، غلام محمود ڈوگر ہیں، سی سی پی او لاہور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔

    ممبران میں سید خرم علی، آر پی او ڈی جی خان، احسان اللہ چوہان، اے آئی جی مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ ملک طارق محبوب ، ایس پی پوٹھو ہار اور نصیب اللہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبرگردش کررہی تھی کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کر دیا، جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلئے صرف لیٹرہی جاری کر سکی ،ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

    جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد چپ چاپ 14 روزہ کی ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے، قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا، واقعہ میں ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو12 روز گزرنے اور ملزم گرفتار ہونے کے باوجود مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، حملے کے ملزم کی تاحال گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آگئے۔

    عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

    گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے۔ یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔

  • فلپائن میں بچی کی پیدائش کیساتھ ہی دنیا کی کُل آبادی 8 ارب ہوگئی

    فلپائن میں بچی کی پیدائش کیساتھ ہی دنیا کی کُل آبادی 8 ارب ہوگئی

    جنیوا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی اور یہ اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 15 سال بعد دنیا کی آبادی 9 ارب ہوجائے گی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج دنیا میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی ہے کیوں کہ آج 15 نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی۔اقوام متحدہ نے 8 ارب ویں انسان کے دنیا میں آنے کے وقت کو جانچنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا اور آج کے دن کو اسی مناسبت سے ’’ڈے آف 8 بلین‘‘ یعنی 8 ارب کا دن قرار دیا تھا۔

    اقوام متحدہ نے 8 ارب واں انسان کے دنیا میں آنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن تو لگا دیا لیکن اب تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ یہ اعزاز کس حصے میں آیا ہے۔ اس لیے کئی متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔ان دعوؤں میں میں حقیقت کے سب سے قریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک اسپتال میں پیدا ہونے والی بچی کی پیدائش ہے جو رات ایک بج کر 29 منٹ پر ہوئی۔

    تاہم گھر میں پیدائش یا دور دراز علاقوں کے کسی زچہ خانے میں پیدا ہونے والے بچے اس دوڑ میں شامل نہ ہوسکے اس لیے درست طور پر دنیا کے 8 ارب ویں انسان کی شناخت تقریباً ناممکن بات لگتی ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا کے 7 ارب ویں بچے کی پیدائش 2011 میں بنگلادیش میں ہوئی تھی یہ ایک لڑکی تھی جس کا نام سعدیہ سلطانہ رکھا گیا تھا اور اس کے جنم پر میڈیا بھی اسپتال کے باہر موجود تھا۔

    عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو آئندہ برس بھارت آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ پاکستان میں بھی شرح پیدائش زیادہ ہے اور آبادی میں تیزی سے اضافے کے ممالک میں شامل ہے۔

    دنیا کی آبادی کس برق رفتار سے بڑھ رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سنہ 1800 کے آغاز میں آبادی ایک ارب تھی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی اور صرف 47 سال بعد ہی دگنی یعنی 4 ارب ہوگئی تھی۔آبادی میں اس ہوشربا اضافے کی ایک وجہ صحت کے نظام کا بہتر ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے انسانی اوسط عمر میں اضافہ ہوا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • ورزش سے کینسر کے خطرات 70 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں:طبی ماہرین کا دعویٰ‌

    ورزش سے کینسر کے خطرات 70 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں:طبی ماہرین کا دعویٰ‌

    تل ابیب: ورزش کے لاتعداد فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب اسرائیلی ماہرین کا اصرار ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے سے کئی طرح کے سرطان کا خطرہ 70 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک رپورٹ مقالے کی صورت میں اکیڈمک جرنل آف کینسر ریسرچ میں شائع کرائی ہے۔ اس کے مطابق ایئروبک ورزش یعنی تیزقدمی، دوڑ بھاگ، پیراکی، سائیکل چلانے اور دیگر ورزشوں سے اندرونی اعضا میں گلوکوز کی کھپت کم ہوجاتی ہے اور اگرکہیں کوئی رسولی ہو تو اسے توانائی نہیں مل پاتی اور وہ سکڑنے لگتا ہے۔

    پہلے تجربے میں ورزش اور جسم کے اندرونی اعضا میں سرطان کے پھیلاؤ پر غور کیا گیا جس میں سرطان کبھی جگر، پھیپھڑوں یا کبھی لمفی غدود تک جاتا ہے۔ اس کے لیے چوہوں میں سرطانی خلیات (سیلز) داخل کئے گئے اور انہیں ورزش کرائی گئی۔ معلوم ہوا کہ ورزش سے ان میں سرطان کا پھیلاؤ اور رسولی پھولنے کا عمل بھی کم ہوا۔

    دوسری جانب انسانوں پر غور کرتے ہوئے 3000 افراد کا 20 سالہ ڈیٹا دیکھا گیا جس میں ورزش سے پہلے اور بعد میں ان ہزاروں افراد کا طبی جائزہ لیا گیا تھا۔

    تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر کارمٹ لیوائی کہتے ہیں کہ یہ پہلی تحقیق ہے کہ جس میں ورزش اور میٹا اسٹیسٹس کا تعلق دیکھا گیاہے جس کی بدولت کینسر خون کے ذریعے ایک سے دوسرے عضو تک پہنچتا ہے جن میں پھیپھڑے اور جگر اور لمفی غدود شامل ہوتےہیں۔

    جب ماہرین نے چوہوں کے گلوکوز ریسپٹر کو دیکھا تو شدید قسم کی ورزش میں وہ زیادہ مٹھاس جذب کرنے گلے اور گلوکوز کی بڑی مقدار تلف ہونے لگی۔ اس طرح مختلف اہم اعضا اور پٹھوں کے درمیان گلوکوز کی چھینا جھپٹی شروع ہوگئی جس سے میٹاسٹیٹس کا عمل سست پڑگیا۔

    معلوم ہوا کہ ورزش پورے بدن بلکہ خلوی سطح پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے اور اس سےکینسر کا پھیلاؤ بھی سست ہوتا ہے۔ اسی بنا پر وہ عام افراد کو ایئروبک ورزشوں کا مشورہ دےرہےہیں۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • جی-20 سربراہ اجلاس میں شرکت سےمعذرت کےبعد سعودی ولی عہد کی غیرمتوقع آمد

    جی-20 سربراہ اجلاس میں شرکت سےمعذرت کےبعد سعودی ولی عہد کی غیرمتوقع آمد

    بالی: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچ گئے جہاں انھوں نے غیر ملکی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-20 ممالک کے سربراہان کا سترہویں اجلاس کا آغاز انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگیا جس میں روس یوکرین جنگ، عالمی اقتصادی بدحالی اور غذائی تحفظ سمیت اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

     

    G20 کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے رکن ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک دنیا کو ایک اور سرد جنگ سے بچانے کے لیے روس یوکرین تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متحرک ہونا چاہیئے۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے مزید کہا کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی تو دنیا کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ اس جنگ سے عالمی معیشت زبوں حالی اور دنیا غذائی قلت کا شکار ہوسکتی ہے۔

    قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بالی کے نگورا رائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی وفد کے ہمراہ پہنچے جہاں ان کا استقبال انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹنگ وزیر برائے سمندری امور اور سرمایہ کاری لوہوت بنسر نے کیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بہت مصروف وقت گزارا اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ترک صدر طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم رشی سنک، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقاتیں کی۔

     

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جنپنگ اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کی ان مصروفیت کے باعث ان کے علیل ہونے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ گزشتہ ماہ ولی عہد نے عرب لیگ کے نومبر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے پیشگی معذرت کرلی تھی۔

    شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ناسازیٔ طبعیت کے باعث ڈاکٹرز کی ٹیم نے ولی عہد کو سفر کرنے سے منع کیا ہے اس لیے وہ یکم اور دوم نومبر کو ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں شرکت کے لیے الجزائر نہیں جائیں گے۔

    گو اُس وقت سرکاری سطح پر یہ نہیں کہا گیا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نومبر میں ہی انڈونیشیا میں ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ایسی افواہیں زیر گردش تھیں کہ شاید ولی عہد بالی بھی نہ جائیں۔

    واضح رہے کہ آج شروع ہونے والا G20 سربراہان کا اجلاس کل اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس سال G20 کی صدارت انڈونیشیا کے پاس ہے اور حسب روایت انہی کی میزبانی میں سال بھر 200 سے زیادہ ورکنگ گروپ میٹنگز اور ضمنی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • سعودی عرب:منشیات اسمگلنگ کےالزام میں پاکستانی شہری کا سرقلم

    سعودی عرب:منشیات اسمگلنگ کےالزام میں پاکستانی شہری کا سرقلم

    ریاض :سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔اس حوالے سے سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پراسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی.پیر (14 نومبر ) کے روز گلزار خان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا ہے۔10 نومبر کو بھی سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے ہی الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئےتھے

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔

    سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔

    گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

     

  • کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے سیکورٹی فورسز کے خیبر ضلع میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • کراچی میں جلدایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیاجائےگا:کامران ٹیسوری گورنرسندھ

    کراچی میں جلدایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیاجائےگا:کامران ٹیسوری گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی پی سے معاہدے کے مطابق کراچی میں جلد ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا جائے گا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں عنقریب یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہو جائے گی ،کو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مل جل کر عوامی مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا معاہد ہوا ہے کہ ڈی ایم سیز، کراچی اور حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کا ہوگا، اس حوالے سے بلدیاتی ایکٹ پر کام جاری ہے ، جلدی ہی کراچی میں ایم کیو ایم کا یڈمنسٹریٹر آ جائے گا۔
    گورنر سندھ کا کہناتھا کہآصف علی زرداری کی عیادت کرنے گیا تھا، ان سے صوبے میں امن اور عوام کے مسائل حل کرنے پر گفتگو ہوئی، آصف زرداری نے کہاکہ ہم مل جل کر مسائل حل کریں گے، وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے سیاست میرا کام نہیں، یہ سیاست دانوں کا کام ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ میں محبت کا پیغام پہنچا سکتا ہوں، کراچی کو اون کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو موقع دے رہے ہیں، ان کو سوچنا ہوگا کہ کہیں وہ کسی سازش کا شکار تو نہیں ہو رہے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس