سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔
اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیئے؟ جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلےباز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔
گلگت:پاکستان کے شمالی علاقوں میں ایک بار پھرسکولوں پر حملے کی خبر ہے ،اس سلسلے میں تازہ ہونے والے واقعہ میں گلگت بلتستان کے علاقے داریل میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی جب کہ چوکیدار کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔
گلگت بلتستان پولیس کے مطابق دیامر کی تحصیل داریل میں پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بروگی گرلز اسکول کو آگ لگادی اور چوکیدار کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسکول کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی چوکیدار کی بازیابی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لیترے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خالد خورشید نے انتظامیہ، پولیس و دیگر اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اسکول کی فوری بحالی کا بھی حکم دے دیا ۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں کافی عرصے سے کچھ ایسے واقعات سامنے آرہےہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے ان علاقوں کو جان بوجھ کرعدم استحکام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے ذمہ داران کی طرف سے نوٹس لینا ضروری ہے
لاہور:عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ پھر سے عمران خان نے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے جب وہ خود تھے لانگ مارچ میں اس وقت تین چار ہزار لوگ تھے اب وہ خود لانگ مارچ میں نہیں ہوں گے تو پھرکس نے جانا ہے ، اگرکوئی جائے گا تو اس کو پیسے دیئے جائیں گے
عارف علوی کے حوالے سے ایک پیغام دینے کا ذکرکیا جارہا ہے ، اس کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ کیا یہ پیغام اسٹیبلشمنٹ نے دیا ہے اور کیا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ملکر یہ لانگ مارچ کررہےہیں
عمران خان پر ہونے والے حملے کےحوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ گولیاں کتنی لگی ہیں اور کہاں لگی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار سے ایک بیان دلوایا گیا ، کیوں کہ مونس الہی نے کچھ نہ کچھ تو اپنی وابستگی ثابت کرنے کے لیے کچھ کرنا ہی تھا
ان کا کہنا تھا کہ عمرانخان کے بلڈ رپورٹ کے حوالے سے بھی شکوک وشہبات ہیں ، ان کا ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ عمران خان کے خون میں کچھ ممنوعہ چیزیں بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے دوبارہ سے ایک بیان ریکارڈ کرایاہے ، اس کا مطلب کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیرآباد جاسکتے تھے لیکن نہیں گئے
ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات ہیں، ان کا یہ کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پاگل ہوسکتے ہیں ، بے وقوف نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی ایسا نہیں کریںگے
مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی سے بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں،ان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں ، ہو عدالت کے ذریعے اپنی مرضی کا مقدمہ درج کروا سکتے ہیں ، لیکن میرا تو مقدمہ درج نہ ہوسکا ، حریم شاہ اور صندل خٹک نے چوری کی لیکن آج تک ان کا پرچہ درج نہ ہوسکا
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ بیوروکریسی ہے جو اب کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے کیوں کہ ان کو پتہ ہے کہ یہ سب کچھ ہوگا
ان کا ایک سوال کے جواب کہنا تھاکہ پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی آج اچھی رہی لیکن اتنی اچھی بھی نہیں کہ وہ ورلڈ کپ چھین کرلے آئیں ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ،مبشرلقمان نے اس موقع پر کہا کہ ان کی دعائیں تو قومی ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ یہ ورلڈ کپ جیت جائے لیکن اسکے لیے اچھا کھیلنا بھی ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اچھا کھیلے گی تو یقینا اچھے نتائج ملیں گے لیکن جس طرح پہلے کھیل رہی ہے اس سے ورلڈ کپ سے ہاتھ بی دھو سکتے ہیں
پڑانگ:تھانہ پڑانگ پولیس کی بڑی کارروائی۔ اغواء برائے تاوان گینگ کے 7 ملزمان گرفتار۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مسعود خان نے اغواء برائے تاوان گینگ کے 7 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے مغوی بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ملزمان نے مغوی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور 5 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ پڑانگ کے رہائشی فرمان علی ولد امیر محمد سکنہ خشتہ خیل حال عمر آباد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا عبداللہ جوکہ 3 دن قبل گھر سے موٹر سائیکل پر نکل کر غائب ہو چکا تھا اج دو نامعلوم افراد ہمارے محلہ آئے انہوں نے مجھے ایک نمبر دے کر رابطہ کرنے کا کہا۔ جس پر میں نے اپنے موبائل سے اس نمبر پر رابطہ کیا تو اس نے اپنا نام عبداللہ ولد امان اللہ سکنہ سافر خیل بتلا کر کہا کہ آپ کا بیٹا میرے قبضہ میں ہے میرے حجرہ آکر 5 لاکھ روپے تاوان دے کر اپنے بیٹے کو لے جاؤ، مذکورہ شخص کے حجرہ پہنچا تو میرے بیٹے پر تشدد ہورہا تھا۔
واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مسعود خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عبداللہ عرف جانے کے حجرہ پر چھاپہ مارکر مغوی عبداللہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔جبکہ سرغنہ عبداللہ عرف جانے سمیت 7 ملزمان کر گرفتار کرلیا،ملزمان کو تھانہ پڑانگ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی،خوف وہراس پھیلا کر معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
دوحہ:ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی قطر فٹبال ورلڈکپ شروع ہونے سے 2 ہفتے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کے فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اسٹار فٹبالر کے انجرڈ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
گزشتہ روز پی ایس جی کلب کے بیان میں کہا گیا کہ لیونل میسی پاؤں میں انجری ہونے کے باعث اتوار کو ہونے والے لیگ ون کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔تاہم کلب کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ میسی اگلے ہفتے تک مکمل صحت یاب ہوکر ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے شائقین اپنے اہم کھلاڑی کے ورلڈکپ سے قبل انجرڈ ہونے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔
گزشتہ ماہ ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ’ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا،جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا’۔
یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔
میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیے۔
خیال رہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک اور ایکواڈور کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔
پیرس :فرانسیسی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔میرین ایل ہیمر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے چند ماہ پہلے اسلام قبول کرلیا تھا۔
میرین ایل ہیمر نے اپنے اسلام قبول کرنے والے دن کو زندگی کا سب سے خوشگوار دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنا میری روح، عقل اور دل کا انتخاب تھا۔ہیمر نے عمرہ بھی ادا کیا ہے اور خانہ کعبہ کے قریب حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ہیمر کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی ہے اور کافی عرسے سے وہ اپنے حقیقی والد کی تلاش میں تھیں اسی دوران اسلام سے آشنا ہو کر انہوں نے اسلام قبول کیا۔
اسلام آباد:اعظم سواتی انصاف مانگ رہے ہیں جبکہ انہوں نے میرے والد کو نشانہ بنایا جو اس وقت پاکستان ریلوے بلوچستان کے سربراہ کے طور پر تعینات تھے، سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پراس حوالے سے ماضی کے کچھ تکلیف دہ واقعات ایک سینیرریلوے افسر کے بیٹے نے کہانی بیان کی ہے
اس نوجوان کا نام طارق خٹک ہے ان کا کہنا ہے کہ آج اعظم سواتی انصاف مانگ رہ ہیں لیکن ان کو وہ وقت یاد نہیں کہ جب وہ دوسروں کی تذلیل کیا کرتے تھے ، طارق خٹک نے کہا کہ اعظم سواتی میرے والد پرصرف اس لیے ناراض تھے کہ کہ انہوں نے اعظم سواتی کے دوستوں کو ریلوے کی قیمتی زمینیں "غیر قانونی طور پر” الاٹ نہیں کیں۔
طارق خٹک کہتے ہیں کہ ان دنون کی بات ہے کہ جب میرے والد میری والدہ کے "چالیسوان” میں بھی شرکت نہیں کر سکے کیونکہ اعظم سواتی نے ان پر کام کا دباو ہی بہت زیادہ بڑھا رکھا تھا
طارق خٹک کہتےہیں کہ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بعد میں اعظم سواتی نے میرے والد محترم کا تبادلہ کر دیا کیونکہ وہ کیوں کہ وہ اعظم سواتی کے دوستوں کو قیمتی ریلوے اراضی الاٹ کرنے کے غیر قانونی احکامات پر عمل کرنے پر راضی نہیں تھا۔
دبئی:متحدہ عرب امارات نے پیر7نومبرکو صبح چھ بجے سے کورونا کی باقی پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو کہا کہ ایپ اور ماسک سے متعلق تمام پابندیاں بھی ختم کی جارہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اور پابندیاں منسوخ کردی گئی ہیں’۔
’ماسک کا استعمال ہر جگہ اختیاری ہے لازمی نہیں۔ پبلک مقامات اور رفاح عامہ کے اداروں میں داخلے کے وقت ’گرین پاس‘ کی شرط ختم کردی گئی ہے‘۔
امارات میں نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا ہے کہ’ امارات نے کووڈ 19 سے تحفظ کے حوالے سے منفرد مقام پیدا کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری نے اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کا دوسرا دور شروع کررہے ہیں۔ یہ فیصلہ پورے ملک میں وبائی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ ہسپتالوں اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کورونا کے کیسز کو مدنظر رکھ کر نئے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا کہ’ کووڈ 19 سے متعلق تمام پابندیاں منسوخ کی جارہی ہیں۔ آئندہ کھلے اور بند مقامات پر ماسک کا استعمال اختیاری ہوگا۔ عبادت گھروں اور مساجد میں ماسک استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ لازمی نہیں ہے۔ مساجد میں نجی جانماز لانا اور اس کا استعمال بھی اختیاری ہے‘۔
انہوں نےکہا کہ’صحت اداروں اورمعذوروں سےمتعلقہ مراکزمیں ماسک کا استعمال ضروری ہوگا‘۔ کووڈ ویکسین کی پابندی ویکسین سرٹیفکیٹ تک محدود رہے گی۔ ملک کے اندر اور باہر ٹیسٹ رپورٹ طلب کرنے پر پیش کی جائے گی‘۔
سپورٹس اور اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ’ ملکی اور مقامی سطح پر سپورٹس منتظمین پیشگی ٹیسٹ طلب کرسکتے ہیں اور حسب ضرورت ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی لگا سکتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ معاشرے کے تمام افراد کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا وبا کے خطرات سے معاشرے کو آگاہ کرتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔‘
وکٹوریہ:تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں اتوار کو پریسئسن ائیرلائنز کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب بوکوبا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی ٹی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پریسئسن ایئر کے طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اور کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
تنزانیہ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں بتایاہےکہ یہ مسافرطیارہ دارالحکومت دارالسلام سے روانہ ہوا تھا لیکن آج صبح طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں طیارہ تقریباً مکمل طور پر ڈوبا ہوا دکھایا گیا، طیارے کا کچھ پچھلا حصہ اور ٹیل پانی کی لکیر کے اوپر دکھائی دے رہی تھی۔
سرکاری نیوز ایجنسی نے مزید کہاکہ امدادی کشتیاں جائےحادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اورہنگامی طور پر رضاکار جہاز میں پھنسےدیگر مسافروں کو بچانےکےلیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تنزانیہ کی صدر سامیعہ صلوحو حسن نے امدادی کارروائیاں جاری رکھنے اور مسافروں کے خاندان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
صدر سامیعہ حسن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے پریسیئن ایئر کے طیارے کے حادثے کی خبر دکھ کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔ آئیے اس لمحے پرسکون رہیں جب بچاؤ کرنے والے امدادی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور خدا سے ہماری مدد کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بوکوبا ہوائی اڈہ افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ جھیل کے ساحل پر واقع ہے اور پریسیئن ائیر تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ملکیت والی ایئرلائن ہے۔
غریب کی آہ سے ڈرو چک شہزاد میں باجوڑ کے ایک غریب شخص کی گائے نےاعظم سواتی کے لان میں جانے کی جسارت کی تھی۔ تب اس غریب خاندان کاجوحشرکیا گیا وہ آپ کے سامنے ہے ۔
آج سے تقریبا چارسال قبل سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے گارڈز کی جانب سے غریب شخص کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے اور اس کی گائے پکڑ کر باندھنے کے بعدغریب خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر سارے خاندان کوجیل پھنکوادیا تھا ۔
اس وقت کیا ہوا تھا آج بھی یاد دلاتا ہے ، اس خاندان کے متاثرہ بچے ضیا الدین نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعدجب وہ گھر آیا تو گائے گھر میں موجود نہ تھی۔ارد گرد سے معلومات لینے پر پتہ چلا کہ اعظم سواتی کے ملازم گائے پکڑ کر لے گئے ہیں،میں گھر کے قریب واقع اعظم سواتی کے فارم ہائوس پر پہنچا تو گائے فارم ہائوس کے گیٹ کے اندر بندھی تھی۔ گیٹ پر موجودسیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ گائے ’’خان‘‘(اعظم سواتی کے بیٹے عثمان خان)نے باندھی ہے،اس لیے اس کی اجازت کے بغیر میں گائے نہیں دے سکتا۔
اسی دوران 2 مزید مسلح گارڈزفارم ہائوس کے اندر سے آئے اور مجھے گالیاں دینے لگے اوران میں سے ایک نے مجھے تھپڑ بھی مارا۔اس پر میں خوفزدہ ہو کر گھر بھاگ گیا۔ ضیا الدین نے بتایا کہ میں گھر پہنچا ہی تھا کہ اعظم سواتی کے مسلح گارڈز میرے گھر پہنچ گئے، میری والدہ اور دادی سمیت صرف خواتین اس وقت گھر میں موجود تھیں، جبکہ اس کے والد نیاز خان گھر پر موجود نہ تھے۔
نیاز خان فاٹا کے علاقے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں اور اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں ایک کر یانہ سٹور پر 15ہزار روپے ماہانہ پر ملازم ہے اور جمعہ کے روز اس واقعے کے وقت بھی حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ضیا الدین کے مطابق 3 سے 4 مسلح افراد نے والدہ اور بوڑھی دادی سے بھی گالم گلوچ کی اور ان پر ہاتھ بھی اٹھایا۔خواتین کی چیخ وپکار پر مقامی لوگ اکٹھے ہو گئے ،جس پر مسلح سیکورٹی گارڈ واپس چلے گئے ،لیکن گائے واپس نہ کی۔